Author: Hammad Hasan Syed

  • ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    ایرانی پھلوں کی بھرمار،پاکستانی کاشتکارمشکلات کا شکا

    اسلم آباد:ایرانی پھلوں کی بھرمار نے پاکستانی کاشتکاروں کو مشکلات سے دوچار کردیا،ایران سے بڑے پیمانے پرانگور،سیب اور انار پاکستان میں ڈمپ کیا جارہا ہے جس کی قیمت مقامی پھلوں سے کم ہے۔

    ایرانی پھلوں کی بڑھتی ہوئی درآمد نے پاکستانی پھلوں کے کاشتکاروں کو بحران سے دوچار کردیا ہے،ایرانی پھلوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ کھلی ہوئی ہے لیکن خود ایران نے پاکستانی پھلوں بالخصوص ترش پھلوں پر بھاری ڈیوٹی عائد کررکھی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے ایران کو اپنے پھل فروخت کرنا مشکل ہورہا ہے۔

    اس طرح پاکستان کو ایران کے ساتھ پھلوں کی تجارت میں خسارے کا سامنا ہے۔

  • ای پیپر سے بنی گھڑی جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

    ای پیپر سے بنی گھڑی جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گی

    گھڑیوں کی دنیا میں انقلابی جدت کا آغاز ہو گیا،ماہرین نےای پیپر سے بنی گھڑی تیار کرلی۔

    گھڑیاں بنانےوالی مشہور کمپنی نے ای پیپرسے تیار کردہ گھڑی تیارکرلی ہے جسے،فیس واچ کا نام دیا گیا ہے،سونی کمپنی کے مطابق اس گھڑی کی بیٹری کم ازکم دوماہ چلے گی۔

    اس گھڑی کاڈائل اوراسٹریپ ای پیپر سے بنا ہوا ہے،فیشن انٹرٹینمنٹ کمپنی نے مختلف تقریبات بھی کیں جن کا مقصد اس گھڑی میں لوگوں کی دلچسپی بڑھانا تھا۔

  • کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:دفائی نمائش آئیڈیاز2014آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع

    کراچی:آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 آج سے ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے، جس کا افتتاح وزیراعظم نوازشریف کریں گے۔

    کراچی میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014میں جنگی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جب کہ جنگی ٹینک الخالد، جے ایف 17 تھنڈرطیارہ،بکتر بند گاڑیاں اور میزائلوں سے لیس کشتیوں سمیت مقامی سطح پر تیار کی گئی دیگر دفاعی مصنوعات بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

    کراچی میں منعقد ہونے والی اس نمائش میں پاکستان سے اہم دفاعی معاہدہ کرنے والا ملک روس بھی پہلی بار شرکت کرے گا جب کہ نمائش کے موقع پر غیر ملکی مندوبین،اہم سرکاری حکام اور نمائش کے شرکاء کے درمیان کئی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی ترتیب دی گئی ہیں۔

  • کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    کمزور بال صحت میں خرابی کے آئینہ دار

    اگرآپ کے بالوں کی صحت اچھی نہیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت کے دیگر مسائل کا بھی شکار ہیں۔

    انسان کے بالوں کا صحت سے گہرا تعلق ہے،اگرآپ کے بال بہت زیادہ خشک رہتے ہوں خصوصاً سردیوں کے موسم میں تو یہ پانی کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے،پانی کی مقدار زیادہ کریں اور وٹامن ڈٰی اور اومیگا تھری سے بھرپورغذاﺅں کا استعمال کریں،

    اگر آپ کے بال وقت سے پہلے سفید ہورہے ہیں جیسا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے تو اس کی وجہ ذہنی پریشانیاں،ناقص خوراک یا ہارمون کا عدم توازن ہوسکتا ہے،اس مسئلے کے حل کیلئے وٹامن بی والی غذائیں استعمال کریں اور تمباکو نوشی اور الکوحل سے مکمل پرہیز کریں۔

  • اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    اسٹاروار:دی فورس اویکنز کا پہلا ٹریلرجاری

    ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز کے سلسلے کی فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر آن لائن اور امریکی سینما گھروں کے لیے جاری کر دیا گیا۔

    سائنس فکشن فلم دا فورس اویکنز کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،سال دو ہزار پانچ کےبعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے۔

    Star-Wars-Sith

    اس میں معروف جنگی جہاز ’ملینیئم فالکن‘ کے علاوہ صلیبی شکل کی ایک روشن تلوار کی بھی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے،فلم میں ایک بار پھر سے سابق اسٹار وار فلموں کے کردار مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کو یکجا کیا گیا ہے۔

  • ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

    ہانگ کانگ:ہانگ کانگ میں ہزاروں جمہوریت پسندوں کی سرکاری ہیڈعمارتوں پردھاوا بولنےکی کوشش،پولیس اورمظاہرین کے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ہانگ کانگ میں دوماہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں حکام کی جانب سے رد عمل ظاہر نہ ہونے پر مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔

    پولیس نے لاٹھی چارچ اور پیپر سپرے کا استعمال کیا جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ آئندہ انتخابات جہوری طریقے سے کروائے جائیں۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد نئے نرخوں کے مطابق پیٹرول 9 روپے 66 پیسے لیٹر سستا کر دیا گیا ہے،جس کی نئی قیمت 84روپے 53پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 94 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئِی ہے۔

    اسی طرح ہائی آکٹین 10روپے لیٹر سستا ہوا ہے جس کی نئی قیمت 103 روپے فی لیٹر رکھی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل5 روپے لیٹراور مٹی کا تیل4 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی فراہمی روک دی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پمپ بند کرنے اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • وائی فائی کے ذریعے انفکیشن کا علاج

    وائی فائی کے ذریعے انفکیشن کا علاج

    وائی فائی کے ذریعے انفیکشن کےعلاج کا حیرت انگیزتجربہ کامیاب رہا۔

     امریکہ میں ٹفٹس یونیورسٹی اورالینائے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ وائی فائی سگنل کرکے ذریعے انفیکشن کی دوا جسم کے متاثرہ حصے کو دی جاسکتی ہے۔

    اس مقصد کے لیے میگنیشیم اور ریشم سے بنائے گئے خصوصی الیکٹروڈ استعمال کیے گئے،یہ ایجاد خصو صاً ان مریضوں کے لیے مفید ثابت ہو گی جنہیں آپریشن کے بعد جسم کے مخصوص حصے میں دوا پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    اسلام آباد:توہین اہلبیت کے الزام میں چھبیس سال قید پانے والی اداکارہ وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ڈرامہ کوئین ادکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر وطن واپسی کیلئے اعلٰی حکومتی حکام سے رابطے شروع کردیئے ہیں،زرائع کے مطابق وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    گلگت بلتستان کی عدالت سے جیو کے مالک میر شکیل الرحٰمن مارننگ شو کی میزبان شائستہ واحدی اداکارہ وینا ملک اوراس کے شوہر اسد خٹک کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • میوزک بینڈ ون ڈائریکشن نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے

    میوزک بینڈ ون ڈائریکشن نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کر دیے

    برطانوی میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کی البم فور نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

    برطانیہ کے معروف میوزک بینڈ ون ڈائرکشن کی نئی البم فور کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے،ریلیز کے پہلے ہفتے تین لاکھ ستاسی ہزار کاپیاں فروخت ہوگئیں۔

    برطانوی معروف بینڈ ون ڈائرکشن کی کامیابیاں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں،ون ڈائرکشن کی البم فور ریلیز کے پہلے ہی ہفتے برطانوی میوزک چارٹ پرنمبر ون پوزیشن پرآگئی۔

    ون ڈائرکشن بینڈ امریکی میوزک ایوارڈ میں سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے کے بعد اب چوتھی البم کے ہٹ ہونے کی مبارک بادیں وصول کرنے میں مصروف ہے۔