Author: Hammad Hasan Syed

  • ملک کابینکاری نظام مضبوط اورمستحکم ہے،اسٹیٹ بینک

    ملک کابینکاری نظام مضبوط اورمستحکم ہے،اسٹیٹ بینک

    کراچی: اسٹیٹ بینک نےکہا ہےکہ ملک کا بینکاری نظام مضبوط اورمستحکم ہے،عوام کسی بھی افواہ پرکان نہ دھریں،بینکس تاریخی منافع کمارہے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کےجاری اعلامیے کے مطابق کے اے ایس بی بینک پر پابندی کےبعد پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی بینکوں نےجنوری سےستمبر کے دوران 176 ارب روپےقبل از ٹیکس کا تاریخی منافع کمایا ہےجو بینکوں کی اچھی مالی حالت کو ظاہرکرتا ہے۔

    بینکس ادا شدہ سرمائےکی حد سےمتعلق قواعد پر عمل کررہے ہیں،بینکاری نظام میں مالکان کا سرمایہ ستمبر 2014 میں گیارہ فیصد سالانہ اضافے سے ایک ہزار ارب روپےہوچکا ہے۔

  • اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد:آب پارہ سےکالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے آب پارہ کےعلاقے سے ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد کا نام معراج خان ولد شمان گل ہے اور اس کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے،ملزم جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے۔

    پولیس نے ملزم کے قبضے سے دودستی بم،ڈیٹونیٹرز،و بیٹریاں،ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد برآمد کیا ہے۔

    ملزم کے خلاف تھانہ آب پارہ میں مقدمہ درج کرکےدیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس خیبرپختونخوااور روانہ کردی گئی ہے۔

  • نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلفون

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی کو فون کیا اور پکتیکاخود کش دھماکے میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا۔

    افغان صدر نے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا پاکستان افغان بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

    دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی،وزیراعظم نے دہشت گرد کارروائیوں کوبزدلانہ اقدام اور قابل مذمت قرار دیا۔

    اتوار کو والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں پچاس سے زائد افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

  • پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ

    لاہور کےالحمراء ہال میں سیاچن پر پاک بھارت کشیدگی کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ پیش کیا گیا۔

                        االحمراء ہال میں تقسیم ہند سے اب تک پاک بھارت تنازعات اور سیاچن پر دونوں ملکو ں کے درمیان لڑائی سے ہونے والے جانی نقصان کے موضوع پر سٹیج ڈرامہ سانجھ کی نمائش کی گئی جسے دیکھنے کیلئے شائقین ڈرامہ کی بڑی تعداد لاہور کے الحمراء ہال میں موجود تھی اس موقع پر فوجی کردار کرنے والے فنکاروں سمیت دونوں ممالک کی لڑائی سے متاثرہ افراد کے کردر نبھانے والے فنکاروں کی پرفارمنس بھی دیدنی تھی۔

  • کراچی میں مبینہ مقابلہ،گینگ وار کا ملزم ہلاک

    کراچی میں مبینہ مقابلہ،گینگ وار کا ملزم ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں پرانا حاجی کیمپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کے قریب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جہاں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس کی شناخت داؤد پٹھان عرف چھوٹا چونی کے نام سے ہوئی ملزم قتل بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

  • حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی،اےاین پی کا دھرنا ختم

    حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی،اےاین پی کا دھرنا ختم

    کراچی : سی ایم ہاؤس کے قریب اے این پی کے علاقائی عہدیدار کے قتل کے خلاف دیا جانے والا دھرنا حکومتی نمائندوں کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا ہے۔

    اتوار کی شب اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے علاقائی عہدیدارڈاکٹر ضیاء الدین کو گھرکے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا،واقعے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

    تاہم حکومتی وفد اور اے این پی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا،حکومتی وفد میں راشد ربانی ،وقار مہدی اور ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید شامل تھے۔

    حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دو روز میں ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کرائی جائیگی اور عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداروں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر دو روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • میٹھی چینی صحت کےلیےکڑوی

    میٹھی چینی صحت کےلیےکڑوی

    چینی میٹھی ضرور ہو تی ہے مگر صحت کے لئےاس کےاثرات کڑوے ہیں،اس سےصرف زیابطیس اورموٹاپا ہی نہیں ذہنی امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

     امریکہ میں ہو نے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بہت ذیادہ چینی کا استعمال نوجوانوں کے اندر ڈپریشن اور ڈر جیسے ذہنی مسائل کو بدترین بناسکتا ہے۔

    چینی میں پائے جانے والے جز امراض قلب، ٹائپ ٹو زیابطیس اور دماغی انتشار کا سبب تو بنتے ہی ہیں مگر دماغی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں،چینی تناؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو بھی محدود کر تے ہی

  • لاہور:گیس لوڈشیڈنگ،گھروں میں کھانالکڑیوں پرپکنےلگا

    لاہور:گیس لوڈشیڈنگ،گھروں میں کھانالکڑیوں پرپکنےلگا

    لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہوگئے۔

    صوبائی دارلحکومت لاہور کے بیشترعلاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    صدر،اقبال ٹاون اور کینٹ سمیت ملتان روڈ، مصطفی ٹاون،ایجوکیشن ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ حکومت موسم سرما کے ابتدا میں ہی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث وہ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے غرض سے سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر رکھی ہے۔

  • اب کریں اپنے خیالات سے دوسروں کو کنٹرول

    اب کریں اپنے خیالات سے دوسروں کو کنٹرول

    کسی دوسرے شخص کے جسم کا کنٹرول حاصل کرنے کاخواب اب عملا ممکن ہوگیا۔

    سائنسدانوں نے برقی مقناطیسی لہروں کی مدد سے ایک میل دور بیٹھے شخص کی دماغی لہریں کنڑول کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

    سائنسدانوں کا دعوی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے کوئی بھی شخص اپنے خیالات کے زریعے دوسرے شخص کا جسم کنٹرول کرسکتا ہے۔

    سائنسدانوں کو توقع ہے کہ اس دریافت سے فالج سے دماغوں کو پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

  • چاول کی نئی فصل اترنےپرقیمتوں میں کمی کا رجحان

    چاول کی نئی فصل اترنےپرقیمتوں میں کمی کا رجحان

    اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زمینداروں کو سبسڈی دینے کے لیے تجاویز مانگ لی ہیں۔

    چاول کی نئی فصل اترنے پر باسمتی چاول کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے زمینداروں کو زراعانت دینے کیلئے تجاویز مانگ لی ہیں۔

    ویزراعظم نے زر اعانت کا فائدہ کسانوں کو پہنچانے کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔