Author: Hammad Hasan Syed

  • کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کارکنوں کے قتل کے واقعات قابل مذمت ہیں، الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹرکے کارکن عبدالوحید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی مہم کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک کارکن عبدالجبار شہید اورتین ارکان سندھ اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان زخمی ہوئے تھے اور آج پھر سفاک دہشت گردوں نے اورنگی ٹاﺅن کے ایک اور کارکن عبدالوحیدکو فائرنگ کے شہید کردیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

  • لندن میں ہوٹل میں دھماکہ، آصف زرداری بھی ہوٹل میں مقیم تھے

    لندن میں ہوٹل میں دھماکہ، آصف زرداری بھی ہوٹل میں مقیم تھے

    لندن:لندن کے حیات ریجنسی چرچل ہوٹل میں دھماکے سے بارہ افراد زخمی ہوگئے،دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا سابق صدرآصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم بھی ہوٹل میں موجود تھے۔

    لندن میں حیات ریجنسی چرچل ہوٹل میں گیس لیکج کےباعث دھماکہ ہوا جس سے ہوٹل کے مختلف حصوں میں آگ بھڑک اٹھی،امدادی ٹیمیں اورفائربریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچ گیا جبکہ عمارت کو مکمل طور پر خالی کراتے ہوئے امدادی کام شروع کردیا گیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کرتے ہوئے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    دھماکے کے وقت ہوٹل میں سابق صدرآصف زرداری اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ میں  دو ملزمان ہلاک

    کراچی : لیاری میں مبینہ مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک

    کراچی:لیاری میں پولیس اور رینجرز سے مبینہ مقابلہ میں بابا لاڈلا گروپ کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔

    کراچی کے علاقے غلام شاہ لین میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ چھاپہ مارا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی،مبینہ مقابلہ کے بعد گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان سمیر اور ساجد ہلاک کر دیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم سمیر بیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ہلاک ملزم ساجد عرف آنکھیں بارہ سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزرگئی

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کڑے امتحان سے دوچار ہوگیا،سینتیس لاکھ انکم ٹیکس گزاروں میں سے صرف چار لاکھ نے گوشوارے جمع کرائے۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ اکیس نومبر کو تمام اِن لینڈ ریونیو آفس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے،ملک میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور سیاسی کشیدگی کے باعث ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی مہلت تیس ستمبر تک بڑھائی تھی جسے بعد میں اکتیس اکتوبر کیا گیا۔

    تاہم تاجروں کے مطالبے پراسے اکیس نومبر کردیا گیا تھا،اس کے باوجود ہدف پورا نہ ہوسکا۔

  • سلیکون دستانوں کی مدد سے شیشے کی دیواروں پر چڑھنا ممکن ہو گیا

    سلیکون دستانوں کی مدد سے شیشے کی دیواروں پر چڑھنا ممکن ہو گیا

    اب انسان کا اسپائڈر مین بننے کا خواب حقیقت کا روپ دھارنے لگا ہے کیوں کہ برطانیہ میں ایسے دستانے تیار کر لیے گئے ہیں جنہیں پہن کر شیشے جیسی شفاف دیواروں پر بھی بغیر کسی مدد کے چڑھنا ممکن ہوگیا ہے۔

    برطانیہ کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی میں تیارکردہ سیلیکون کے ان دستانوں کو لندن میں ایک شخص نے پہن کرتیزی سے شیشے کی دیوار پر چڑھ کر اس کی کامیابی کا عملی ثبوت بھی فراہم کردیا۔

    ان دستانوں کو دیوار پر چپکانے والی قوت اور مالیکیول کے درمیان استعمال کیا گیا ہے جسے بین ڈر والز فورس کہا جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے چھپکلی دیوار پر تیزی سے چڑھتی چلی جاتی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فوجیوں کے لیے ایسی اشیا تیار کی جاسکیں جس کی مدد سے وہ بغیر کسی رسی اور سیڑھی کے دیواروں پر چڑھ سکیں۔

  • ہنگرگیم کی نئی فلم موکنگ جےپارٹ ون کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ہنگرگیم کی نئی فلم موکنگ جےپارٹ ون کا ریکارڈ توڑ بزنس

    ہالی وڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن سیریز ہنگر گیمز کی نئی فلم موکنگ جے پارٹ ون نے ایک سو چھپن ملین ڈالر کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے تہلکہ مچادیا۔

    نارتھ امریکا میں فلم کے ریلیز ہو تے ہی نہ صرف باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے بلکہ صرف دو دنوں میں 156 ملین ڈالر کا بزنس کا ریکارڈ قا ئم کردیا۔

    کیٹنس ایورڈین کے روپ میں جینفر لارنس
    کیٹنس ایورڈین کے روپ میں جینفر لارنس

    فرانسس لارنس کی ڈائریکٹ کردہ فلم مں ایک بار پھر شائقین کو کیٹنس ایورڈین کے روپ میں آسکر ایوارڈ یافتہ جینفر لارنس کی جذبات اور ایکشن سے بھرپور اداکاری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    جینفر کے علاوہ جوش ہیچرسن، لیام ہیمز ورتھ، وڈی ہیرلسن، الزبتھ بینکس،جولینا مور،فلپ سیمر ہافمین جیفری رائٹ، اسٹینلے ٹکی اور ڈونلڈ سودر لینڈ بھی کاسٹ کاحصہ ہیں۔

    .

  • فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال یاداشت کے لیے مضر ہے

    فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال یاداشت کے لیے مضر ہے

    فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال یاداشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال سے یاداشت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    فاسٹ فوڈ میں موجود ٹرانس فیٹ یاداشت کی کمزوری کا باعث بنتے ہیں جس سے نوجوان اور درمیانی عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

    فاسٹ فوڈ میں شامل ٹرانس فیٹ ذیابیطس،امراض قلب دماغی انتشار اور کینسر کا سبب بھی بنتے ہیں۔

  • کراچی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    کراچی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ

    کراچی:پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گڈاپ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا اسکواڈرن لیڈر شہید ہوگئے حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

    کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ تربیتی پرواز پر تھا،جس نے مسرور ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔

    حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امداد کارروائیاں شروع کردیں،پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ نائٹ ٹریننگ پرتھا۔

    حادثے میں اسکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید ہوگئے،جبکہ پائلٹ محفوظ رہا ہے،ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

  • فلم اسٹار مصطفی قریشی نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    فلم اسٹار مصطفی قریشی نے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

    لاڑکانہ: فلم اسٹارمصطفی قریشی نے لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کی حمایت کردی۔

     مصطفی قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے قائد اعظم کا منشور اپنایا ہے، مصطفی قریشی نے بتایا کہ ان کو عمران خان میں بھٹو شہید کی روح نظر آتی ہے،انہوں نے کہا ملک کواب تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    .فلم اسٹار مصطفی قریشی کا کہنا تھا کچھ مجبوریوں کی وجہ سے وہ لاڑکانہ جلسے میں شرکت نہیں کررہے

  • امریکامیں غیرقانونی طور پرمقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی

    امریکامیں غیرقانونی طور پرمقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی

    واشنگٹن:امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پچاس لاکھ افراد کو قانونی حیثیت مل گئی،اوباما نے ریپبلکنز کی مخالفت نظرکرتے ہوئے امیگریشن اصلاحات پرایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا،امریکی صدر کہتے ہیں اصلاحات کا مقصد تارکین وطن کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    امریکی صدر براک اوباما نے امگریشن نظام میں اصلاحات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت امریکہ میں مقیم پچاس لاکھ غیر قانونی تارکینِ وطن کو بے دخل نہیں کیا جائے گا،صدر اوباما نے اس بات کا اعلان ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    امریکی صدر نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے امیگریشن اصلاحات کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا امیگریشن سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، صدر اوباما نے کہا کہ امیگریشن اصلاحات قانونی ہیں لاکھوں افراد کو بےدخل کرنا حقیقت پسندانہ عمل نہیں۔

    صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیگریشن اصلاحات قانونی ہیں لاکھوں افراد کو بےدخل کرنا حقیقت پسندانہ عمل نہیں۔۔۔

    امریکی صدر کا اعلان سنتے ہی بڑی تعداد میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔