Author: حسن حفیظ

  • میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

    لاہور : میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ، لاہور بورڈ میں کامیابی کا تناسب 74.57 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کےامتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آغا علی عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔

    لاہوربورڈ میں کامیابی کاتناسب 74.57 فیصد، فیصل آبادمیں81.76 فیصد ، ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 86.37 فیصد، بہاولپور میں82.70فیصد رہا۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 80.82فیصد ،ملتان میں 85فیصد ، راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 77.20 فیصد، ساہیوال میں 78.76فیصد اور سرگودھا میں 82.82 فیصد رزلٹ رہا۔

    لاہور بورڈ میں 230915 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 172204 امیدوار نے کامیابی حاصل کی

    دوسری جانب راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، راولپنڈی بورڈ کے مطابقمیٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا میں کامیابی کی شرح 71.42 فیصد اور طالبات کی 83.11 فیصد رہی۔

  • پروفیسر اشرف ضیا سی پی ایس پی انیستھیزیا کے چیئرمین منتخب

    پروفیسر اشرف ضیا سی پی ایس پی انیستھیزیا کے چیئرمین منتخب

    لاہور: پروفیسر اشرف ضیا کو سی پی ایس پی انیستھیزیا کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح اسپتال لاہور کے ہیڈ آف انیستھیزیا پروفیسر اشرف ضیا کو سی پی ایس پی انیستھیزیا کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

    پروفیسر اشرف ضیا نے کہا کہ وہ انیستھیزیا ڈسپلن کواعلیٰ مقام پر لے جانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انیستھیزیا کے ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے سرجری کے دوران سب سے اہم کام انیستھیزیا کا ہوتا ہے اور اس دوران غلط یا زیادہ بیہوشی دینے سے مریضوں کی اموات بھی ہوسکتی ہیں۔

    پروفیسر اشرف ضیا نے کہا کہ اسپتالوں میں انیستھیزیا کے ڈاکٹرز کی بھرتی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

  • گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد واقعہ، میڈیکل رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد واقعہ، میڈیکل رپورٹ میں ہولناک انکشاف

    لاہور: اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ  کی میڈیکل رپورٹ جنرل اسپتال نے پنجاب حکومت کو جمع کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تعینات سول جج کے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے شدید زخمی ہو گئی جس کی میڈیکل رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرادی گئی ہے۔

    جنرل اسپتال لاہور کے 12 رکنی میڈیکل بورڈ نے پنجاب حکومت کو رپورٹ پیش کیا، رپورٹ کے مطابق تشدد کے باعث بچی کے جسم میں خون کی گردش نہیں ہو رہی اور متاثرہ لڑکی کا جگر بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

    جج کی اہلیہ پر گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا الزام

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کا بلڈ پریشر گرتا جارہا ہے، شدید تشدد کے باعث لڑکی کا ذہنی توازن نارمل نہیں ہے، ڈر خوف، شدید زخموں کے باعث لڑکی بات کرنے سے قاصر ہے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق تشدد اور شدید انفیکشن کی وجہ سے لڑکی کو جسم پر شدید سوجن ہے حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ کچھ کھا پی نہیں سکتی۔

    سرگودھا، تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی کے خون میں ریڈ، وائٹ بلڈ سیلز، پلیٹ لیٹس انتہائی کم ہیں، انفیکشن اور زخموں کے باعث لڑکی کا شوگر بہت کم ہوگیا، لڑکی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، تشدد سے آنکھیں بھی متاثر ہوئیں ہیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کو حالت بہتر ہونے تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا تاکہ متاثرہ  لڑکی کا بلڈ پریشر بحال ہوسکے۔

  • چلڈرن اسپتال میں ہلاک ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    چلڈرن اسپتال میں ہلاک ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    لاہور: چلڈرن اسپتال میں نرسری کے انکیوبیٹر میں اوور ہیٹنگ سے ہلاک ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال کے انکیوبیٹر میں جاں بحق ہونے والی نومولود بچی کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی موت جسمانی اعضا فیل ہونے کے باعث ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نومولود بچی ایمرجنسی میں 3 روز قبل دست اور سانس میں دشواری کی وجہ سے اسپتال لائی گئی تھی، اس دوران بچی کو نیلا یرقان بھی ہو گیا تھا، گزشتہ روز بچی کو دوبارہ لایا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو انفیکشن کی وجہ سے جسم پر لال رنگ کے دھبے پڑے تھے، گزشتہ رات دو نومولود بچے نرسری میں زیادہ حرارت ملنے سے جھلس گئے، اور ایک بچی دم توڑ گئی۔

    چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کی ہلاکت، انکوائری کمیٹی تشکیل

    واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن اسپتال کی نرسری میں بچے کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، یہ کمیٹی تمام حالات و واقعات کا جائزہ لے کر 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔

  • لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت بچی کی جان لے گئی

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت بچی کی جان لے گئی

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سنگین غفلت پانچ دن کی بچی کی جان لے گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال نرسری کے انکوبیٹر میں اوور ہیٹ سے جھلس کر پانچ دن کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اوور ہیٹ سے جھلس کر دوسرے بچے کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

    ایم ڈی چلڈرن اسپتال ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ ہیٹ دینے کے لیے بچوں کو وارمر میں رکھا گیا تھا، ایک بچی جاں بحق ہوئی دوسرے بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھی۔

    والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں مزید حقائق تحقیقات کے بعد ہی بتائے جاسکتے ہیں۔

     

  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی  چھٹیوں میں اضافہ : بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ : بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ڈھائی ماہ کے لئے موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، جس کے تحت تعطیلات 6 جون سے 20 اگست تک ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ڈھائی ماہ کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

    سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات 6 جون سے شروع ہو کر 20 اگست کو ختم ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات یکم جون سے31 جولائی تک ہوں گی اور فیصلے کااطلاق سندھ کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

  • ملتوی ہونے والے پرچے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ملتوی ہونے والے پرچے کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    لاہور : پنجاب میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی ہونے والے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا، ترجمہ القرآن کا پیپر 17 مئی اور کیمسٹری کا پیپر18 مئی کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈ نے کشیدہ صورتحال کے باعث ملتوی ہونے والے پرچہ جات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

    نئے شیڈول کے تحت پیر سے امتحانات کا دوبارہ آغاز ہوگا، ترجمہ القرآن کا پرچہ 17 مئی ، ،کیمسٹری کاپیپر18 مئی اور اسلامیات لازمی

    امیدواران پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر اپنے گروپ میں تشریف لائے ، امیدواران کو رول نمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں جو بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com سے ڈون لوڈ کی جاسکتی ہیں ۔

    سپریٹنڈٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر امیدوار کے پاس پرانی رول نمبر سلیپس ہو توقابل قبول ہو گی۔

    یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں اور امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث پنجاب میں دو دن کے لئے تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

  • میٹرک کے امتحانات سے متعلق پنجاب بورڈ کا اہم بیان آگیا

    میٹرک کے امتحانات سے متعلق پنجاب بورڈ کا اہم بیان آگیا

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے پیدا شدہ صورت حال پر پنجاب بورڈ نے اہم اعلان کردیا ہے۔

    لاہور بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب میں کشیدہ صورت حال کے باعث جماعت نہم کے مزید دو پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں، یہ پرچے باالترتیب 11 اور 12 مئی کو ہونا تھے۔

    بورڈ حکام کے مطابق گیارہ مئی کو جماعت نہم کیمسٹری کا پرچہ جبکہ بارہ مئی کو جماعت نہم اسلامیات کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے، ملتوی ہونے والے دونوں پرچوں کی

    اس سے قبل برٹش کونسل نے آج پاکستان میں او اور اے لیول کے پرچے منسوخ کئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کالجز اور یونیورسٹیز کی بندش سے متعلق اعلان کر دیا

    برٹش کونسل کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کے مطابق آج او لیول فزکس اور اے لیول کا میتھمیٹکس کا پرچہ ملتوی کیا گیا ہے جب کہ دیگر تمام ممالک میں آج ہونے والا پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ ملتوی ہونے والے پرچے دوبارہ نہیں لئے جائیں گے بلکہ تمام امیدواروں کو ایوریج مارکنگ پر نمبرز دیے جائیں گے۔دوبارہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب کی نگراں حکومت نے امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کو اگلے 2 روز کیلیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے  لاہور ہائیکورٹ ‌پہنچ گئے

    عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ ‌پہنچ گئے

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ ‌پہنچ گئے، عدالت نے انھیں سوا دو بجے طلب کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ ‌پہنچ گئے، اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کے ہمراہ تھی۔

    عمران خان کوبلٹ پروف شیلڈ کے سائےمیں گاڑی سے اتارکرکمرہ عدالت لایاگیا، ان کی سیکیورٹی ٹیم نے انہیں حفاظتی حصار میں لیکر گاڑی سے اتارا۔

    اس سے قبل عمران خان کی گاڑی ہائیکورٹ کے گیٹ نمبر ایک پر پہنچی تو سکیورٹی گارڈ کی جانب سے گیٹ کھولنے سے انکار کردیا گیا اور کہا انتظامیہ سے گیٹ کھولنے کی اجازت نہیں ملی۔

    عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عمران خان کو سوا دو بجے طلب کر رکھا ہے، عمران خان نے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی اسلام آباد مقدمےمیں درخواست دی تھی۔

    جسٹس شہاز رضوی اور جسثس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

    یاد رہے چیئرمین عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں دائر کیں تھیں۔

    تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی کے مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی کی ہدایات کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو عمل درآمد کروانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔