Author: حسن حفیظ

  • عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریئرز ہٹانے پر انتظامیہ اور کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیسے ہی اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے تو  ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آپریشن کلین اپ کے تحت روکاوٹ ہٹانے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوا، بینر اتارنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں پر کارکنوں  نے ڈنڈے برسا دیئے۔

    جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،  اس واقعے کے بعد کینال روڈ پر  ٹریفک بلاک ہوگیا جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    عمران خان کے جاتے ہی پولیس نے زمان پارک سے بیریئرز ہٹانا شروع کر دیے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک کے باہر نصب بیریئرز اور خار دار تار ہٹانا شروع کردیے۔

    پولیس نے نہ صرف حفاظتی بیریئرز بلکہ خار دار تاریں بھی ہٹا دیں اور وہاں کارکنوں کے لیے لگائے گئے ٹینٹس اور کرسیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

    پولیس بیریئرز کو ہٹانے کے بعد اپنے ہمراہ لے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیریئرز اور خاردار تاروں کو پی ایس ایل کے باعث دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور: میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی، جس کے تحت یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک کے امتحان کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی۔

    یکم اپریل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا ، پہلا پیپرعربی اور سوکس کا ہوگا۔

    ڈیٹ شیٹ کے تحت میٹرک کا آخری پیپر 17 اپریل کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

    اس کے ساتھ نہم کے پیپرز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا، پہلا پیپر ہوم اکنامکس کا لیا جائے گا۔

    نہم کے امتحانات 10 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ پریکٹیکل امتحانات کا آغاز12مئی سے ہوگا۔

  • پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟

    پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو رہا ہے؟

    وزارت صحت نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار کرلی.

    ذرائع کے مطابق پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمتوں میں سمری منظوری کیلئے کل اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔

    پیراسٹامول سیرپ 120ML کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پیراسٹامول سیرپ کی قیمت 104.82 سے بڑھا کر 117 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    پیراسٹامول 500Mg گولی کی قیمت 80 پیسے بڑھانے اور پیراسٹامول گولی کی قیمت 1.87 سے بڑھا کر 2.67 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    مینوفیکچررز نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈریپ کی ڈرگ پرایسنگ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

  • پٹرول بم کے بعد ادویات بم کی تیاری، ہوشربا اضافہ

    پٹرول بم کے بعد ادویات بم کی تیاری، ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول کے بعد اب ادویات کو بھی عوام کی پہنچ سے دورکرنے کی تیاری کرلی، وفاقی کابینہ کو ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سمری بھجوا دی گئی۔

    وزارت صحت اور ڈریپ کی ادویہ ساز اداروں (فارما انڈسٹریز) کے سامنے ایک نہ چلی اور گھٹنے ٹیک دئیے، 119ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کی سمری ارسال کردی گئی۔

    ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری ڈریپ اور وزارت صحت نے تیار کی ہے، جس کے مطابق ٹائی فیم انجکشن کی قیمت میں 367 فیصد اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کی پرانی قیمت 687 روپے ہے اور نئی قیمت 3216 روپے ہوجائے گی۔

    کلورو کوائن فاسفیٹ کی قیمت 206فیصد اضافہ کے بعد431روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 323روپے ہوجائے گی جبکہ نیلٹراکشن 213فیصد اضافے کے بعد 665سے بڑھ کر2ہزار 084 روپے ہو جائے گی۔

    آنکھوں کے ڈراپس کی قیمت میں 177فیصد بڑھانے کی سفارش کی گئی جس کے بعد آئی ڈراپ کی قیمت 26سے 73روپے ہو جائے گی۔ ہومن کورینک گونا ڈوٹروفین کی قیمت ایک ہزار 225روپے سے 2ہزار 941روپے تک ہوجائے گی

    اس کے علاوہ انسداد ٹی بی ادویات کی قیمت ایک ہزار242 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 762روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ فینو فائبریٹ کی قیمت 212فیصد اضافہ کے بعد 422روپے ہوجائے گی۔

  • سنگین بحران سر پر! ایک ہفتے بعد ادویات کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ

    سنگین بحران سر پر! ایک ہفتے بعد ادویات کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ملک بھر میں ادویات کے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد ادویات کی پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خط تحریر کر کے ایک ہفتے بعد ادویات کی پروڈکشن بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ ادویات کے خام مال کا اسٹاک ختم ہو رہا ہے، مزید ادویات کی پیداوار کرنا ممکن نہیں۔

    کمپنیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ادویات کا خام مال مہنگا ہوگیا ہے، ڈریپ کے مقرر کردہ ریٹس پر ادویات فروخت کرنا ناممکن ہے، ایل سیز نہ کھلنے سے پہلے ہی مال کلئیر نہیں ہو رہا۔

    کمپنیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سات روز بعد ادویات کی پروڈکشن بند کردیں گے، ڈریپ اور وزارت صحت ادویات بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہے۔

  • پرائیویٹ اسکول کے طلبا کے لئے اہم خبر ،  بڑی پابندیاں عائد

    پرائیویٹ اسکول کے طلبا کے لئے اہم خبر ، بڑی پابندیاں عائد

    لاہور : پرائیوٹ اسکولوں میں 16 سال سے کم عمر طلبا کے موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے پرائیوٹ اسکولوں میں منشیات ، موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پابندی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ اسکول کے احاطہ میں جنک فوڈ ، سلش اقر انرجی ڈرنک پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

    ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سسکول کے احاطہ میں کسی صورت مذکورہ چیزیں لانے کی اجازت نہیں ہوگی ، سولہ سال سے کم عمر طلباء کیلئے یہ چیزیں نقصان دہ ہیں۔

    مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پرائیوٹ سکولوں کا وزٹ کریں گی اور احکامات کیخلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی بڑا اضافہ

    لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنی آستینیں چڑھا لیں، کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

    اس حوالے سے پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کے کرائے میں بھی 600 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔

    فیڈریشن ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے پشاور اور صادق آباد جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 200روپے کا اضافہ ہوگا ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر فی کس 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    لاہور سے راولپنڈی تک کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2450 روپے،لاہور سے پشاور 2500 روپے سے بڑھا کر 3000روپے اور لاہور سے فیصل آباد کرایہ 980 روپے سے بڑھا کر 1130 روپے کر دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سے سرگودھا کرایوں میں 1050 روسے بڑھا کر 1200 روپے، لاہور سے سیالکوٹ کرایہ ایک سو روپے اضافے کے 900 روپے، لاہور سے بہاولپور کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا۔

    لاہور سے ملتان کرایہ1990 روپے سے2090 روپے، لاہور سے تونسہ کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400روپے، لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے 7100 روپے کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 6500 روپے سے 7000 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 2450سے 2700 روپے کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے مسافروں نے اپنے غم و گسے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا ہے، غریب آدمی اتنے زیادہ پیسے کیسے دے سکتا ہے؟ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔

    دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتیں۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت نئے کرایہ ناموں کا اطلاق اے سی اور نان اے دونوں اقسام کی بسوں پر ہو گا۔

    ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ نئے کرایہ ناموں کا اطلاق آج شب 12 بجے سے کیا جائے گا اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی تو گاڑیاں کھڑی کردیں گے۔

  • ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

    ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد بڑا بم گرا دیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    لاہور سے راولپنڈی 2200 سے بڑھا کر 2450 روپے کر دیا گیا جب کہ لاہور سے پشاور کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے کیا گیا ہے۔

    لاہور سے فیصل آباد کرایہ 980 روپے سے بڑھا کر 1130 روپے اور لاہور سے سرگودھا کرایوں میں 1050 روسے بڑھا کر 1200 روپے کیا گیا ہے۔

    لاہور سے سیالکوٹ کرایوں ایک سو روپے اضافے کے 900 روپے، لاہور سے بہاولپور کرایہ 2200 سے بڑھا کر 2400 روپے، لاہور سے ملتان کرایہ 1990 روپے سے 2090 روپے اور لاہور سے تونسہ کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2400 روپے کر دیا گیا۔

    لاہور سے کراچی کا کرایہ 6700 روپے سے 7100 روپے، لاہور سے حیدر آباد کا کرایہ 6500 روپے سے 7000 روپے، لاہور سے مری کا کرایہ 2450 سے 2700 روپے کیا گیا ہے۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بہت بڑا اضافہ کیا گیا ہے غریب آدمی اتنے زیادہ کیسے دے سکتا ہے حکومت اور ٹرانسپورٹرز کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیے۔

    ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے اگر کرایوں میں اضافہ نہ کرتے تو گاڑیاں بند کرنی پڑتیں۔

  • عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل، ای سی جی نارمل

    لاہور: گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر طبی معائنہ مکمل ہو گیا، ای سی جی نارمل نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر تنقید کے الزام میں گرفتار فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

    اسپتال رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کی شوگر ویلیو 183 ہے، سی بی سی ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کے لیے ماہر دماغی امراض کو بھی بلا لیا گیا ہے، ان کی چھاتی کا ایکسرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

    ادھر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

  • اسکول تشدد کیس: ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی

    لاہور: اسکول تشدد کیس میں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو طالبہ پر تشدد کے واقعے میں ڈی سی لاہور محمد علی نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے۔

    سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ رجسٹریشن معطلی کے دوران وہ اسکول کے امور دیکھیں، اسکول انتظامیہ کو بھی اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اسکول معطلی کا فیصلہ ڈی سی لاہور محمد علی نے ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر کیا۔

    طالبہ پر تشدد: انکوائری افسران نے طالبات کے نام اسکول سے خارج کرنے کی سفارش کر دی

    سماعت کے لیے نجی اسکول اسکارڈیل کے مالک جنرل زاہد علی اکبر اور اسکول پرنسپل رومولڈ ڈیلٹا پیش ہوئے، جب کہ طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہیں کروایا، جس پر والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سی ای او ایجوکیشن کو ڈی سی نے ہدایت کی کہ طالبات کے والدین کو نوٹس جاری کیا جائے۔