Author: حسن حفیظ

  • ٔپاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ کا خدشہ ، بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور : کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب نے عمر رسیدہ افراد ، ڈاکٹرز اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بوسٹر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے ممکنہ پھیلاؤ پر ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا ، جس میں تمام افراد کو کورونا ویکسین کی بوسٹر لگانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

    کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب نے فیصلہ کیا کہ عمر رسیدہ افراد کو بوسٹر خوراک لگائی جائے گی ساتھ ہی ڈاکٹرز اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو بوسٹر خوراک لگے گی۔

    کورونا ٹیکنکل گروپ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر 6 ماہ بعد بوسٹر خوراک لگوائی جاسکتی ہے۔

    کورونا ٹیکنکل گروپ نے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کو سینٹرز پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں اسپتالوں میں سانس کی تکلیف کے مریضوں کی کورونا ٹیسٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی انفیکشن کنٹرول پر ٹریننگ کی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے داخلی خارجی راستوں پر کورونا سرویلنس سخت کی جائے، اومیکرون کا ویرینٹ خطرناک نہیں مگر پھیلاؤ تیز ہے۔

  • عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ آگئی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق عمران خان کو گولیوں کے تین ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا، جائے وقوعہ سے ملنے والے دس گولیوں کے خول بھجوائے گئے جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے اسکے بائیں سائیڈ سے فائر کیے گئے۔

    جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔

    شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ممبران کی جانب سے بھجوائے گئے۔

    معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق معظم گوندل کے سر کے پیچھے ایک گولی لگی جو ماتھے سے باہر نکلی، گولی اونچائی سے فائر ہوئی جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔

  • موسم سرما کی چھٹیوں میں  اضافہ:  اسکول کھلنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’

    موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ: اسکول کھلنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی’

    لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں اضافہ کیخلاف اسکول کھلنے پر سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے شیڈول میں اضافہ کیخلاف اسکول کھلنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دیں گئیں ہیں۔

    بیشتر پرائیوٹ سکولز نے 2 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کررکھا ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا ہے کہ کسی صورت حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    ایجوکیشن اتھارٹی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈی ای اوز پیر سے اپنے تحصیل میں موجود اسکولوں کا وزٹ کریں گے اور احکامات نہ ماننے والے سرکاری ونجی اسکولوں کو شوکاز نوٹس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے صوبہ پنجاب میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔

    ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کے سربراہان امتحانات کو ری شیڈول کر سکتے ہیں۔

  • دوا ساز کمپنیوں نے 5 جنوری سے احتجاجی مظاہروں کی دھمکی دے دی

    لاہور: پاکستان میں وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث جان بچانے والی ادویات کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے، فارما انڈسٹری کے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی دھمکی سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شوگر کے مریضوں کی انسولین مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہے، اسی طرح گردوں اور دل کے امراض کی بہت سے ادویات بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

    پاکستان ڈرگ لائر فورم کے صدر نور مہر نے بتایا کہ بہت سی ادویات کراچی پورٹ اور لاہور ڈرائی پورٹ اور ملک کی دیگر مختلف پورٹس پر پڑی ہوئی ہیں، جنھیں تاحال کلیئر نہیں کروایا جا سکے۔

    نور مہر کے مطابق پاکستان میں ادویات کا 91 فی صد خام مال باہر کے ممالک سے امپورٹ کیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کے ملازمین مجبوراً سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، اگر فارما انڈسٹری اور فارماسسٹوں کے مسائل حل نہ کیے گئے تو 5 جنوری سے پورے پاکستان میں فارماسوٹیکل فرمز مجبوراً بند کر کے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

    نور مہر نے کہا کہ بہت ساری فارماسوٹیکل فرمز بند ہونے کے قریب تر پہنچ گئی ہیں۔

  • نئے سال پر ہلڑ بازی کا انجام، 78 مریض اسپتال پہنچ گئے

    لاہور: نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کو ہلڑ بازی کرنا مہنگی پڑ گئی، شہر لاہور میں 78 مریض اسپتال پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر رات گئے درجنوں منچلے موٹر سائیکلوں پر ہلڑ بازی کرتے ہوئے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے، شہر کے چار بڑے ٹیچنگ اسپتالوں میں 78 مریض داخل ہوئے۔

    دیگر اسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں بھی سینکڑوں مریض داخل ہوئے، گزشتہ رات میو اسپتال اور جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں سب سے زیادہ ہڈی جوڑ اور زخمی مریض رپورٹ ہوئے۔

    میو اسپتال کی ایمرجنسی میں 23 جب کہ جناح اسپتال میں 21 مریض رپورٹ ہوئے، لاہور جنرل اسپتال میں 19 جب کہ سروسز اسپتال میں 15 مریض رپورٹ ہوئے۔

    سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے، جب کہ ہڈی جوڑ اور فریکچر کے مریضوں کے آپریشن بھی کیے جا رہے ہیں۔

  • 2022 میں بھی پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

    2022 میں بھی پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

    لاہور: 2022 میں بھی صوبہ پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیو پروگرام کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب دو سالوں سے پولیو سے پاک ہے، رواں برس بھی پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 2022 میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کی شرح میں 1.1 فی صد کمی ہوئی، اور یہ شرح 3.9 فی صد رہی، 2021 میں یہ شرح 5 فی صد تھی، 2020 میں یہ شرح 58 فی صد تھی۔

    2022 میں پنجاب میں 9 انسداد پولیو مہمات، اور دو قومی انسداد پولیو مہمات منعقد کی گئیں، 7 مہمات مخصوص ہائی رسک علاقوں میں منعقد کی گئیں، جب کہ ہر قومی مہم میں دو کروڑ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نقل مکانی کی وجہ سے پنجاب پولیو کے حوالے سے خطرے کی زد میں رہے گا، اس لیے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ قطروں سے محروم بچوں تک پہنچنا پروگرام کی اولین ترجیح ہے۔

    خضر اقبال نے بتایا کہ پنجاب بڑے ضلعوں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، داخلی راستوں پر پولیو قطروں کے پوائنٹ قائم کر کے بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں پنجاب بھر میں 41 راستوں پر پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 10 اضلاع میں قطرے پلانے کے لیے مستقل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 2022 میں سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو میں مشکلات کا سامنا رہا، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے، جن میں قطروں کے علاوہ علاج کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں، انسداد پولیو پروگرام نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بھرپور معاونت کی، اور ویکسین سے محروم بچوں کی نشان دہی میں اہم کردار ادا کیا۔

    19 اضلاع میں مقامی زبانوں سے ہم آہنگ 827 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، پولیو پروگرام اور کرکٹ بورڈ کے درمیان تعاون کو فروغ دیا گیا، پاکستان، آسٹریلیا ٹیسٹ میں پولیو کے متعلق آگاہی دی گئی، اور پولیو ورکروں نے گھر گھر جا کر قطرے پلائے۔

  • موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں شدید سردی کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔

    ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 8 جنوری تک بڑھا دی گئیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کے سربراہان امتحانات کو ری شیڈول کر سکتے ہیں۔

  • جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی

    جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی

    لاہور: جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مریض نے خود کشی کر لی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 40 سالہ مریض نے لاہور کے جناح اسپتال کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود نے بتایا کہ 40 سالہ سلمان جناح اسپتال کے میڈیکل یونٹ 2 میں داخل تھا، مریض الٹراساؤنڈ کروا کر چوتھی منزل پر ڈاکٹر کو چیک کروانے گیا تھا۔

    ایم ایس کا کہنا تھا کہ مریض ڈاکٹر کو بتا کر واش روم چلا گیا، وہاں سے واش روم کی کھڑکی کھول کر مریض نے چھلانگ لگا دی۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مریض کے گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے، ڈاکٹرز نے مریض کو ڈائلسز کروانے کا مشورہ دیا تھا۔

    میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر امجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ مریض کے لواحقین نے کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

  • 12 لاکھ غریب مزدوروں کے لیے پنجاب مزدور کارڈ کا اجرا

    لاہور: پنجاب میں 12 لاکھ غریب مزدوروں کے لیے ’پنجاب مزدور کارڈ‘ کا اجرا کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا، صوبے کے غریب مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔

    پنجاب سوشل سیکیورٹی سے رجسٹرڈ 12 لاکھ مزدور اور ان کے 68 لاکھ لواحقین مستفید ہوں گے، مزدور کارڈ کے تحت پنجاب بینک کے تعاون سے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

    پنجاب مزدور کارڈ سے ورکرز کو مالی فوائد کی بروقت ادائیگی ہو سکے گی، اور اس کی آن لائن تصدیق ہوگی، مزدور اس کارڈ کا اے ٹی ایم کارڈ کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

    مزدور کارڈ کو اے ٹی ایم، موبائل والٹ اکاؤنٹ اور شناختی کوڈ کے لیے استعمال کیا جا سکے گا، کارڈ کے ذریعے ورکرز اور ان کے اہل خانہ سے متعلق ڈیٹا بھی میسر ہوگا۔

    مزدور کارڈ سے 11 اقسام کی مالی مراعات کے علاوہ علاج معالجہ کی جدید سہولیات بھی میسر آئیں گی، نیز، دکانوں اور اسٹورز پر کارڈ سوائپ کی سہولت بھی ہوگی اور تجارتی مقامات پر رعایت بھی دی جائے گی۔

    اس اقدام کا مقصد مزدوروں کو صحت، تعلیم اور انھیں مالی طور پر مستحکم کرنا ہے۔

  • شہباز گل سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ سے غائب ہوگئے

    شہباز گل سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ سے غائب ہوگئے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل لاہور سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ سے اچانک غائب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رجسٹرار میڈیکل یونٹ ٹو ڈاکٹر نعمان نے شہباز گل کی گمشدگی سے متعلق ایم ایس کو مراسلہ لکھ کر آگاہ کر دیا۔

    مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ان کے کمرے میں پہنچے تو وہ غائب تھے، کمرے سے اسپتال کی فائل اور ضروری ریکارڈ بھی غائب تھا۔

    ایم ایس کو مزید بتایا گیا کہ شہباز گل اسپتال کو بتائے بغیر چلے گئے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی جمشید مسرت چیمہ نے شہباز گل کے اسپتال سے غائب ہونے کی تردید کر دی۔

    انہوں نے ملائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی کہ شہباز گل ابھی بھی سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، گزشتہ روز کچھ دیر کے لیے وہ پرائیویٹ آرتھوپیڈک کے پاس چیک اپ کے لیے گئےتھے، ان کے غائب ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔