Author: حسن حفیظ

  • اساتذہ کے لئے خوشخبری، بڑی پابندی اٹھا لی گئی

    اساتذہ کے لئے خوشخبری، بڑی پابندی اٹھا لی گئی

    لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آج سے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے بعد پابندی اٹھالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ 23 دسمبر2022 سے 2 جنوری2023 تک تبادلے کی درخواست جمع کروا سکیں گے،صرف طلاق یافتہ، بیوہ، شادی شدہ، معذور اور میڈیکل کی بنیاد پر تبادلے کروائے جا سکیں گے۔

    اوپن میرٹ کے تحت اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے، اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں پر سے پابندی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی، ترقی پانے والے اساتذہ بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

  • خواتین ارکان پنجاب اسمبلی عمران خان کے سامنے پھٹ پڑیں

    خواتین ارکان پنجاب اسمبلی عمران خان کے سامنے پھٹ پڑیں

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

    خواتین ارکان عمران خان کے سامنے پھٹ پڑیں اور کہا کہ ہمیں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی آفر دی گئی، ہمیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔

    اس پر عمران خان نے قہقہہ لگایا اور مسکراتے ہوئے کہا: ’آپ ان سے پیسے لے کر اپنے پاس رکھیں۔ نظریہ کے ساتھ رہیں ان کی آفرز کو انجوائے کریں۔‘

    ملاقات میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحب زادے مونس الٰہی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی ہمارے ساتھ ہیں اور بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

  • مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مارکیٹس اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    پنجاب نیشنل کلیمیٹیز ایکٹ 1958 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے، اسکولز کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہنا ہے کہ تمام نجی دفاتر جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رکھے جائیں، ناسٹاف ان دنوں گھر میں کام کرے اور تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بھی رات 10 بجے بند کر دئے جائیں۔

    نوٹیفکیشن میں تمام ہوٹلز، ریسٹورانٹس، کافی شاپس رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹ، کافی شاپس اور کھانے پینے کے ایریاز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

  • اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا۔

    محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد 2 جنوری سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

    سندھ

    محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے یکم 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
    نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے یکم 31 دسمبر تک بند رہیں گے اور دو جنوری سے کھلیں گے۔

  • پرائیویٹ اسکولوں کا  ہفتے میں3 دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار

    پرائیویٹ اسکولوں کا ہفتے میں3 دن چھٹیوں کے احکامات ماننے سے انکار

    لاہور : لاہور کے پرائیویٹ اسکولز نے ہائی کورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، اسموگ کے باعث ہفتے میں 3 روز سکولز بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسکولوں نے ہفتے میں تین دن چھٹیوں کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔

    لاہور کے پرائیویٹ اسکولز نے ہائی کورٹ اور محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کردیا ، جس کے بعد شہر کے متعدد سکولز آج کھلے ہیں۔

    چونگی امرسدھو، نشتر ٹاؤن ،گجومتہ ،کاہنہ نو، صوئے آصل سمیت رائے ونڈ روڈ پر اسکولز کھلے ہیں جبکہ رائے ونڈ روڈ پر واقع متعدد نجی اسکولز نے سختی سے بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ تعلیم اسکولز ایجوکیشن اپنے ہی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہ کروا سکا ، جس کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی اور سموگ کی وجہ بچوں کی صحت پر مضرصحت اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ہفتے میں 3 روز سکولز بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

  • تعلیمی اداروں میں  ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار چھٹیاں: طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین دن بند کرنے کا اعلان کردیا، اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ بڑھنے کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا کہ لاہور کے اسکولز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں ہوں گی اور اسکول بند رہیں گے۔

    نوٹی فکیشن میں ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو نئی روٹین کے مطابق ہوم ورک دیں تاکہ ان کی پڑھائی کا ہرج نہ ہو۔ہفتہ وارتین چھٹیوں کا نوٹی فکیشن تاحکم ثانی نافذ العمل رہے

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو اسکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    جسٹس شاہد کریم نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کل نوٹیفکیشن ہر صورت پیش کرے، جس پر سرکاری وکیل نے 3 روزہ چھٹیوں کا نوٹیفکیشن کل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت نے اسموگ کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ سکولوں کو تین روز کے لئے بند رکھے۔

  • بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ : اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق نئی تجویز

    بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ : اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق نئی تجویز

    لاہور : اسموگ کے باعث بچوں میں بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسکولوں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولوں کو ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کوالرٹ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ اسموگ اور بڑھتی آلودگی سے بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیسٹ انفیکشن سمیت دیگربیماریوں سےبچوں کوبچایاجائے، اسموگ کےخاتمےتک اسکولوں میں ہفتےمیں 3چھٹیاں دی جائیں۔

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے۔

  • بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان میں کام بند کردیا، ادویات کی قلت کا خدشہ

    بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان میں کام بند کردیا، ادویات کی قلت کا خدشہ

    لاہور: پاکستان میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے اپنے آپریشنز بند کر دیے جس کے بعد کئی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاشی حالات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معروف بین الاقوامی فارما سیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان میں آپریشنز ختم کر دیے۔

    انسولین بنانے والی معروف کمپنی نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کردیا جس کے باعث ہیوملن انسولین مارکیٹ میں ناپید ہوگئی، امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ ادویات کی فروخت ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے جاری رہیں گی۔

    جرمن کمپنی فریزنیس کابی نے بھی پاکستان میں آپریشن ختم کردیا، جرمن کمپنی کینسر، انستھیزیا اور گردوں کی ادویات تیار کر رہی تھی۔

    جرمن کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے اطمینان بخش ماحول نہ ملنے پر کاروبار ختم کیا ہے۔

    فرانسیسی کمپنی سنوفی نے بھی پلانٹ لوکل کمپنی کو فروخت کردیا۔

    عالمی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ریگولیٹری باڈیز بزنس دوست فیصلے نہیں کرتی، خام مال اور دیگر اخراجات میں اضافہ ہوا جس کے بعد مقرر کردہ ریٹس پر ادویات بنانا ناممکن ہے لہٰذا کاروبار بند کرنا پڑا۔

  • ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے ڈاکٹروں کی غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی

    ٹی ایچ کیو اسپتال ساہیوال کے ڈاکٹروں کی غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی

    تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال ساہیوال کے ایم ایس اور لیڈی ڈاکٹر کی مریض سے متعلق غیر اخلاقی آڈیو لیک ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت نے آڈیو لیک پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ، ڈبلیو ایم او ڈاکٹر سدرہ رمضان کو معطل کر دیا اور ڈاکٹر عاصمہ ممتاز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

    ایکشن ایم ایس اور دیگر میڈیکل اسٹاف کی مریض سے متعلق غیر اخلاقی اور غیر انسانی آڈیو پر لیا گیا۔

    محکمہ صحت نے پیدا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کنوینر جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل اور ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ممبر ہوں گے۔

    محکمہ صحت نے ایم اور لیڈی ڈاکٹرز کی معطلی اور نوکری سے برخاست کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ مریضوں سے متعلق ڈاکٹروں کا غیر انسانی رویہ قابلِ مزمت ہے۔

  • لاہور: نابینا طالبہ سے زیادتی، محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل

    لاہور: نابینا طالبہ سے زیادتی، محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل

    لاہور: دیبالپور میں 16 سالہ نابینا طالبہ سے زیادتی پر محکمہ تعلیم کے 3 ملازمین معطل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں 8 ویں جماعت کی نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث تین ملازمین کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے معطل کر دیا۔

    ترجمان اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 90 دن کے لیے معطل کیا گیا، ملازمین میں میوزک ٹیچر محمد کامران خان، چوکیدار صفدر اور اٹینڈنٹ اللہ دتا شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اس کیس میں ڈی پی او فرقان بلال کی ہدایت پر گزشتہ روز 2 ملزمان کامران اور صفدر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے، جب کہ تھانہ سٹی دیپالپور میں لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان نابینا طالبہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔ متاثرہ نابینا طالبہ کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔