Author: حسن حفیظ

  • ہاؤسنگ سوسائٹیز واسا لاہور کی تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

    ہاؤسنگ سوسائٹیز واسا لاہور کی تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ نکلیں

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز واسا لاہور کی تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی نادہندہ نکل آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے واسا لاہور کی ایک ارب سے زائد کی نادہندہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رپورٹ حاصل کر لی ہے، واسا نے نادہندہ سوسائٹیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

    ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور کا عملہ نادہندہ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق لیک سٹی نے واسا لاہور کے 46 کروڑ 85 لاکھ 19 ہزار 370 روپے ادا کرنے ہیں، ایگریکس ٹاؤن فیز 2 اور 3 واسا لاہور کے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، گورنمنٹ ایمپلائز فیز ٹو اور تھری 9 کروڑ، 46 لاکھ سے زائد کی نادہندہ نکل آئیں۔

    نشیمن اقبال 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، پی اینڈ ڈی سوسائٹی 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی نادہندہ، پی سی ایس آئی آر 1 کروڑ پی آئی اے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کی نادہندہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، اور اسٹیٹ انٹرپرائز فیز 1 کے ذمہ 2 کروڑ 94 لاکھ سے زائد کی ادائیگی ہے۔

    اسٹیٹ انٹرپرائز فیز 2 نے 1 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے واجبات واسا لاہور کو دینے ہیں، گلشن لاہور ہاؤسنگ سوسائٹی 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے، نیسپاک ہاؤسنگ سوسائٹی 3 کروڑ 15 لاکھ سے زائد، اور این ایف سی 7 کروڑ سے زائد نادہندہ ہے۔

    پی سی ایس آئی آر اسٹاف فیز 1 نے 1 کروڑ سے زائد دینے ہیں، فیز 2,3 نے 3 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رقم واسا لاہور کو ادا کرنی ہے، ویلنشیا ٹاؤن 4 کروڑ 66 لاکھ سے زائد، واپڈا ای سی ایچ فیز 1 ایس 5 کروڑ 65 لاکھ، فیز 2 نے 4 کروڑ سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں، عزیزیہ ٹاؤن 1 کروڑ 23 لاکھ سے زائد، ایڈن بلیورڈ 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔

    ایڈن ریزیڈنشیا 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد، ناز ٹاؤن 3 کروڑ 42 لاکھ، احمد ہاؤسنگ سوسائٹی 2 کروڑ 61 لاکھ سے زائد، ایئرلائن سوسائٹی 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔ الحمرا ٹاؤن 5 کروڑ سے زائد، علی ٹاؤن 2 کروڑ سے زائد، عالیہ ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، ایڈن پارک فارم 5 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔

    فضائیہ ہاؤسنگ 1 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، غوثیہ ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، گرین ایکڑ 4 کروڑ سے زائد کی نادہندہ، گلدشت ٹاؤن 3 کروڑ 93 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہے۔

    گلشن احباب فیز 3 کے ذمہ واسا لاہور کے 3 کروڑ سے زائد کے واجبات دینے ہیں، گلشن مصطفیٰ ہاؤسنگ سوسائٹی 3 کروڑ سے زائد، حسن ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، ہائیڈ پارک 1 کروڑ سے زائد، اتفاق ٹاؤن 2 کروڑ سے زائد، نواب ٹاؤن 8 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں، پنجاب یونیورسٹی فیز 2 نے 7 کروڑ سے زائد رقم واسا لاہور کو دینی ہے۔

    ریجنٹ پارک 2 کروڑ سے زائد، سٹیلائٹ ٹاؤن 1 کروڑ، سلطان ٹاؤن 1 کروڑ سے زائد، سنی پارک 1 کروڑ سے زائد، سنی پارک ایکسٹینشن 1 کروڑ سے زائد، ویسٹ ووڈ کالونی 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد، وومن ہاؤسنگ اسکیم 1 کروڑ 49 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

  • مستنصر حسین تارڑ کو مستقل پیس میکر پر ڈالنے کا فیصلہ

    مستنصر حسین تارڑ کو مستقل پیس میکر پر ڈالنے کا فیصلہ

    لاہور: ڈاکٹروں نے مستنصر حسین تارڑ کو مستقل پیس میکر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف مصنف مستنصر حسین تاڑر کو دل کے عارضے کے سبب پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے مستقل ہارٹ ڈیوائس امپلانٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی آئی سی انتظامیہ کے مطابق مستنصر حسین تاڑر کو کل مستقل پیس میکر ڈالا جائے گا، ان کے دل کے پٹھے کمزور ہو چکے ہیں، دل کے پٹھے اور دھڑکن متحرک رکھنے کے لیے ڈیوائس امپلانٹ کی جائے گی۔

    پی آئی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مستنصر حسین تاڑر انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، ان کا بلڈ پریشر بالکل نارمل ہے، ڈاکٹرز مسلسل چیک اپ کر رہے ہیں، تاڑر کو مزید تین روز اسپتال میں رکھا جائے گا۔

    پی آئی سی انتظامیہ کے مطابق دل کے عارضے کے باعث فی الوقت ایکسٹرنل پیس میکر ڈالا گیا ہے۔

  • کل میں ایک لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جاؤں گی، یاسمین راشد

    کل میں ایک لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد جاؤں گی، یاسمین راشد

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کل میں پنجاب سے ایک لاکھ لوگ ساتھ لے کر اسلام آباد جاؤں گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کی جان کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے خطرہ ہے، ہم پہلے ہی ایف آئی آر میں ان کا نام دے چکے ہیں۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے ہمیشہ ڈرانے دھمکانے کی بات کی ہے، کل میں ایک لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جاؤں گی۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ اتنی بڑی تعداد میں جانے کو تیار ہیں کہ ٹرانسپورٹ کم پڑ گئی ہے، دوسرے شہروں کے لوگ بھی راستے میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ کل 26 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچے گی جس کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    عمران خان زمان پارک سے سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی روانہ ہوں گے۔

    راولپنڈی میں دھرنا ہوگا یا جلسہ، اس کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔ وہ کل مارچ کے شرکا کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کریں گے۔

  • گیارہویں جماعت کی متنازع کتاب ‘آئینہ عمرانیات’ پر پابندی عائد

    گیارہویں جماعت کی متنازع کتاب ‘آئینہ عمرانیات’ پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ گیارہویں جماعت کی متنازع کتاب آئینہ عمرانیات پر پابندی عائد کردی اور مراسلہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گیارہویں جماعت کی متنازع کتاب آئینہ عمرانیات پر پابندی عائد کردی گئی، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پابندی کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ کتاب کوپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی اجازت کےبغیرچھاپا گیا،پنجاب کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں کتاب کا استعمال نہیں ہو گا۔

    کتاب کو اردو بازار میں واقع پبلشرنے چھاپا تھا، کتاب کی اشاعت کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کتاب میں متنازعہ مواد شائع کیا گیا ہے۔

    پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پنجاب بھر کے مختلف سکولوں میں تقسیم کی گئی کتاب کو اسکولوں سے اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  • عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

    عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شوکت خانم اسپتال ميں زيرعلاج ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبعيت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا پینل آج عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کرے گا۔

    عمران خان کا ایک بار پھر ایکسرے اور ٹیسٹ کروائے جائیں گے، جس کے بعد ڈاکٹرز کے بورڈ عمران خان کو ڈسجارچ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کا قومی امکان ہے۔

    اس موقع پر شوکت خانم اسپتال کے باہر پولیس اور ڈالفن کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    گذشتہ روز ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تمام میڈیکل رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    ٹانگ میں لگی گولیاں نکالنے کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک دن اسپتال میں رکنے کا مشورہ دیا تھا۔

    واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، وزیر آباد میں لانگ مارچ کے کنٹینر پر فائرنگ میں ان کے ٹانگ پرگولی لگی۔

  • انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوگیا

    لاہور : انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،  کامیابی کا تناسب 77 اعشاریہ 40 رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کیا۔

    چیئرمین لاہور بورڈ نے بتایا سالانہ امتحان میں150937 امیدواران نے شرکت کی 116826 امیدواران کامیاب رہے اور امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.40% فیصد رہا۔

    بورڈ آفس کا کہنا تھا کہ لڑکیاں لڑکوں پر سبقت لے گئیں، لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 85 فیصد رہا۔

    نتائج کے مطابق ایک لاکھ سولہ ہزار سات سو چھبیس امیدوار پاس ہوئے ، جس میں 16141 امیدواران نے A+ حاصل کیا۔ 17977 امیدواران نے A گریڈ حاصل کئے۔

    اسی طرح 25 ہزار 984 امیدواران نے B گریڈ حاصل کیا جبکہ 30687 امیدواران C گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے-

    مجموعی طور پر پری میڈیکل کا تناسب 85 فیصد اور پری انجینئرنگ کا تناسب 82 فیصد رہا، لاہور بورڈ آفس کے مطابق امیدوار نتائج بذریعہ ایس ایم ایس 80029 پر حاصل کرسکتے ہیں۔

  • پنجاب میں بخار سمیت 40 سے زائد دواؤں کی قلت، فارما کمپنیوں ںے پیداوار روک دی

    پنجاب میں بخار سمیت 40 سے زائد دواؤں کی قلت، فارما کمپنیوں ںے پیداوار روک دی

    لاہور: پنجاب میں بخار سمیت 40 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ادویہ ساز کمپنیوں ںے اہم ادویات کی پیداوار روک دی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بخار سمیت درجنوں جان بچانے والی دواؤں کی قلت پیدا ہو گئی، جس سے مریض سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    بخار اور درد کے لیے استعمال ہونے والی دوا مارکیٹ سے غائب ہے، یہ دوا سرکاری اسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹ میں بھی دستیاب نہیں۔

    دوسری طرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی دواؤں کی قیمتوں پر کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے، جان بچانے والی دواؤں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 21 فی صد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ذہنی تناؤ، جوڑوں کے درد، دمے، اور کینسر کی دواؤں کی بھی مارکیٹ میں قلت ہو گئی ہے، دل کا دورہ روکنے، پھیپھڑوں کے انفیکشن کی دوا، اور خون پتلا کرنے والی دوا بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں۔

    ذیابیطس، سینے میں جلن، بلڈ پریشر، اور ہیپاٹائٹس کی دوائیں بھی ناپید ہو گئی ہیں، مجموعی طور پر 40 سے زائد دواؤں کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    فارما سوٹیکل مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی وجہ سے خام مال کی امپورٹ رک گئی ہے، سیلز ٹیکس کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، جس کے ختم ہونے پر ہی دواؤں کی پیداوار ممکن ہے۔

  • لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور: جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور : جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں آگ لگ گئی تاہم مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے اسپتال کے تمام وارڈز میں دھواں پھیل گیا اور مریضوں کو وارڈز سے نکال کر دوسرے وارڈز میں منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو کی بارہ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    وزیراعلی ٰپنجاب پرویز الہیٰ نے جناح اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کیئر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پرویز الہیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

  • اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنا ڈاکٹرز کو مہنگا پڑگیا

    اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنا ڈاکٹرز کو مہنگا پڑگیا

    سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر کو پروپیگنڈہ کرنے مہنگا پڑگیا، چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر ساحر سعود کو 90 روز کے لئے معطل کردیا گیا۔

    محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق اداروں کے خلاف جھوٹا و منفی پروپیگنڈا کرنے والا زیر حراست ڈاکٹر ساحر سعود اب اپنی نوکری سے بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق ڈاکٹر ساحر سعود لاہور کے چلڈرن اسپتال میں ملازمت کرتا ہے، اور اس وقت ایف آئی اے کی زیر حراست ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جمیل فاروقی ایف آئی اے کے حوالے، مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ساحرسعود کو 90 روز کے لئے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے، ڈاکٹر کو تخریب کاری، بداعمالی اور نااہلی پر معطل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر ساحر سعود کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

  • ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی، 182 اساتذہ نوکری سے فارغ

    ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی، 182 اساتذہ نوکری سے فارغ

    ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 182 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے غیر حاضر لیکچررز کے خلاف پیڑا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔ طویل عرصے سے غیر حاضر 182 اساتزہ کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

    سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نجف اقبال نے پیڈا ایکٹ کے تحت غیر حاضر لیکچررز کے خلاف کاروائی کی۔

    ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملازمت سے برخاستگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔