Author: حسن حفیظ

  • فرائض میں غفلت برتنے پر محکمہ جنگلات کے 5 افسران معطل

    فرائض میں غفلت برتنے پر محکمہ جنگلات کے 5 افسران معطل

    لاہور: وزیر جنگلات پنجاب نے فرائض میں غفلت برتنے پر 5 افسران کو معطل کر دیا۔

    سیکرٹری جنگلات نے شکایات موصول ہونے پر معطلی کے احکامات جاری کئے۔ افسران پراختیارات کےناجائز استعمال، بدانتظامی اور فنڈز میں خورد برد کا الزام تھا۔

    معطل افسران میں رینج فاریسٹ آفیسر سفارش علی، ایس ڈی ایف او فرید احمد، رینج فاریسٹ آفیسرز منیر انجم، ریاض احمد اور ڈویژنل اکاؤنٹنٹ محمد ظفر شامل ہیں۔

    سیکریٹری جنگلات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور اور بہاولنگر سے ہے۔

    وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ کسی بھی سطح پر کرپشن کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

  • یکم اگست سے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    یکم اگست سے اسکولوں کے اوقات کار جاری

    لاہور: یکم اگست سے لاہور شہر کے لیے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے شہر بھر کے اسکولوں میں تدریسی اوقات کا شیڈول جاری کر دیا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شہر میں بوائز اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے، اور چھٹی سوا ایک بجے ہوگی، جب کہ گرلز اسکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے، اور چھٹی ایک بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز بوائز اسکولوں میں ساڑھے 11 بجے اور گرلز اسکولوں میں سوا 11 بجے چھٹی ہوگی، جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7 بجے لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہوگی۔

    سکینڈ شفٹ میں اسکول ساڑھے 12 بجے لگیں گے، اور چھٹی ساڑھے 4 بجے ہوگی، جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اسکول اڑھائی بجے لگیں گے، اور چھٹی ساڑھے 5 بجے ہوگی۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے لیے اوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

  • لاہور میں 4 دن کا بچہ مبینہ طور پر قتل

    لاہور میں 4 دن کا بچہ مبینہ طور پر قتل

    لاہور: ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے علاقے شیرا کوٹ میں نومولود بچہ مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا جب کہ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر موسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

    رپورٹس کے مطابق 4 دن کے بچے کا مبینہ طور پر قتل ہونے پر والد اور چچا نے پولیس کو اطلاع دی۔ بچے کی ماں شوہر سے جھگڑ کر والدین کے گھر شیرا کوٹ آئی تھی۔

    بچے کی تدفین کی تیاری کی جا رہی تھی کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی۔ پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

    اس سے قبل لاہور میں فروری میں ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں سوتیلے باپ نے چارپائی پر پیشاب کرنے پر تین سالہ بچے کو قتل کر دیا تھا۔

    پولیس نے ملزم اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا تھا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ میں تین سالہ بچے عباس نے پیشاب کیا تو ملزم غلام عباس طیش میں آگیا اور تشدد کر کے بچے کو مار دیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب :  ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں تحریک انصاف کے ارکان ہوٹل میں موجود ہے، ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی ، آگ ڈرائیر مشین جلنے سے لگی۔

    آگ لگنے کا واقعہ رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں پیش آیا ، رکن اسمبلی سوئے ہوئےتھے اور جلنے کی بو پر بیدار ہوئےاور آگ کے باعث کمرے میں دھواں سے بھر گیا۔

    رکن اسمبلی کو پانی پھیک کر آگ بجھانے کی کوشش کے دوران کرنٹ بھی لگا ، رکن اسمبلی دھویں سے بھرے کمرے میں اسمبلی کارڈ ڈھونڈنے بھاگ پڑے۔

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی ندیم عباس بارا نے کہا کہ کمرے سے فوری کارڈ تلاش کیا ، بغیر کارڈ ووٹ ہی کاسٹ نہیں ہونا تھا اس لیے بھاگا۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے۔

  • لاہور :سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش  برآمد

    لاہور :سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد

    لاہور : سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد ہوئی، سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سروسز ہسپتال کے نرسنگ ہوسٹل میں ایک نرس مردہ حالت میں پائی گئی۔

    واقعے کے حوالے سے اسپتال انتظامیہ نے بتایا نرس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی تاہم سونیا کی ہلاکت کا تعین تاحال نہ ہو سکا، مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سونیا کی ڈیڈ باڈی کے قریب انجیکشن ملے ہیں، سونیا نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیوٹی کرتی تھی۔

    پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسزاسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعے پر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔

  • عید کی تعطیلات میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

    عید کی تعطیلات میں گیسٹرو اور ڈائریا میں اضافہ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

    لاہور: عید کی تعطیلات کے دوران صوبہ پنجاب میں گیسٹرو اور معدے کی تکالیف کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عید کے 3 روز گیسٹرو اور معدے کی تکلیف کے سبب شہریوں نے سرکاری و نجی اسپتالوں کا رخ کرلیا، لاہور کے 7 سرکاری اسپتالوں میں فوڈ پوائزننگ کے 10 ہزار سے زائد مریض پہنچ گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ السر، انتڑیوں میں انفکیشن، معدے کی تکالیف اور ڈائریا کے مریض بھی اسپتال پہنچے، مختلف اسپتالوں میں گیسٹرو، ہائی بلڈ پریشر اور بدہضمی کی وجہ سے بھی سینکڑوں مریض داخل ہوئے۔

    میو اور سروسز اسپتال میں 800 سے زائد، جناح اسپتال اور جنرل اسپتال میں 600 سے زائد اور گنگا رام اسپتال اور شاہدرہ اسپتال میں 500 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت اور مصالحہ جات کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • عید کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    عید کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔

    محکمہ صحت نے کہا کہ عید پر چھٹیوں کے دوران کرونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائے کرونا کنسلٹنٹ کی کرونا وارڈ میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کو مکمل فعال رکھا جائے۔

    محکمہ ایمرجنسی میں اہم ادویات سمیت تمام اقسام کے خون کی دستیابی ممکن بنائی جائے اسپتالوں میں اہم تشخیصی ٹیسٹ مشین سٹی سکین، ایم آر آئی اور ایسکرے کو مکمل فعال رکھا جائے۔

    تمام اسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے مراسلہ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

  • عیدالاضحیٰ  کی چھٹیاں ،   تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ، تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    لاہور : عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور عید پر چھٹیوں کے دوران کورونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوران 24 گھنٹے فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اور محکمہ صحت نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا۔

    محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی دستیابی کو ممکن بنایاجائے اور عید پر چھٹیوں کےدوران کورونا مریضوں کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جائے۔

    محکمہ صحت نے کوروناکنسلٹنٹ کی کورونا وارڈ میں دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور ایمرجنسی کومکمل فعال رکھاجائے۔

    محکمہ صحت نے اسپتالوں کے سربراہان کو سختی سے مراسلہ پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی۔

  • جنگلات میں آتش زدگی، محکمہ جنگلات کے 6 افسران معطل

    جنگلات میں آتش زدگی، محکمہ جنگلات کے 6 افسران معطل

    لاہور: صوبہ پنجاب میں جنگلات میں آتش زدگی کے واقعات کے بعد محکمہ جنگلات کے 6 افسران کو معطل کردیا گیا، افسران نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر کمالیہ میں جنگلات میں آگ لگنے کے معاملے پر سیکریٹری جنگلات نے فیصل آباد کے 6 افسران کو معطل کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کو محکمانہ امور میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا، افسران کو کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں معطل کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افسران کی نااہلی اور لاپرواہی جنگل و جنگلی حیات کے زیادہ نقصان کا باعث بنی، افسران کو پیڈا ایکٹ کے سیکشن 6 کے تحت 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا۔

    سیکریٹری جنگلات کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والے افسران میں ایس ڈی ایف او، 2 بلاک آفیسر اور 3 فاریسٹ گارڈز شامل ہیں۔

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مریض رل گئے؟ مگر کیوں

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مریض رل گئے؟ مگر کیوں

    لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مسائل کا گڑھ بن گیا، جہاں زائدالمیعاد ادویات اسکینڈل کے بعد کروڑوں روپے کی ادویات چوری ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی فارمیسی سے پانچ کروڑ کی ادویات چوری ہوگئیں ہیں، جس کے بعد امراض قلب کےمریضوں کوفری ادویات کی فراہمی کاسلسلہ رک گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق سرجیکل اسٹور سے چار کروڑ مالیت کے دل کے والواور پیس میکر چوری ہوگئے دیگر ادویات الگ ہیں، سنگین معاملے پر ایم ایس پی آئی سی نے انکوائری کمیٹی رپورٹ بنادی ہے جو کہ کل جمع کرائی جائی گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی کا سینٹرل ایئر کنڈیشنڈ سسٹم خراب، مریضوں کی حالت بگڑنے لگی

    ایم ایس کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپتال کے ڈسپوزیبل اور سرجیکل اسٹور سے دل میں لگائی جانے والی مصنوعی بیٹریاں والو پیس میکر ز جن کی تعداد 646 ہے چوری کیے گئے ایم ایس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جب اسٹورز میں چھان بین کی گئی تو مذکورہ تعداد میں مذکورہ آئٹمز غائب تھے۔

    رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سازوسامان چوری کر لئے گئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر اشیاء کی قیمتیں2 لاکھ سے 3 لاکھ تک کے درمیان ہیں۔