Author: حسن حفیظ

  • پاکستان میں  نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل  کے 5 کامیاب آپریشن

    پاکستان میں نئی تاریخ رقم، بغیر سینہ کھولے دل کے 5 کامیاب آپریشن

    لاہور : پاکستان میں بغیر سینہ کھولے دل کا آپریشن کیا گیا، پروفیسرعقیل نے کہا کہ پورا سینہ کھولنے کی بجائے چھوٹا ساسوراخ کیا جاتا ہے اور اس میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے شیخ زیداسپتال میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے دل کا آپریشن کیا گیا، پاکستانی نژادامریکی پروفیسر ڈاکٹر فیاض حیدر ہاشمی کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کیے۔

    شیخ زیداسپتال میں بغیر سینہ کھولے 5 کامیاب آپریشن کیے گئے ، پروفیسرعقیل نے بتایا کہ آپریشن کے بعد معمول کی زندگی میں جلد واپسی ہو جاتی ہے اور پورا سینہ کھولنے کی بجائے چھوٹا ساسوراخ کیا جاتا ہے۔

    پروفیسرعقیل کا کہنا تھا کہ آپریشن کانشان بہت معمولی ساہوتاہے اور بغیرسینہ کھولےدل کےآپریشن میں کم سےکم خون کی ضرورت پڑتی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ ہی چلڈرن اسپتال لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ سامنے آیا تھا، جہاں چارہ کاٹنے والی ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کی گئی تھی۔

    بصیر پور اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کاشف کے دونوں ہاتھ الگ ہو گئے تھے۔ چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے گئے۔

  • حقیقی آزادی مارچ : پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی  نافذ

    حقیقی آزادی مارچ : پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظرصوبے کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بند کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظر پنجاب کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کو سرگرم رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

    ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی آئندہ 3 روز تک چھٹیاں بند کرتے ہوئے اسپتالوں میں جان بجانے والی ادویات اور سامان کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز کو گھروں سے بھی بلایا جا سکتا ہے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ25 تاریخ کو اسلام آباد میں دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر ملوں گا، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دو اور اسمبلی تحلیل کرو، ہم چاہتے ہیں ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہو۔

  • پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے میں اضافہ، کھانے کی اشیا اور پانی کے حوالے سے اہم اقدام

    پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے میں اضافہ، کھانے کی اشیا اور پانی کے حوالے سے اہم اقدام

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کے بعد ناقص آئس کریم اور مشروبات کی فروخت پر پابندی اور پینے کے پانی کی سیمپلنگ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ڈائریا اور ہیضے کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

    پنجاب میں ناقص آئس کریم اور مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، صوبے میں پینے کے پانی اور برف فیکٹریز کی سیمپلنگ کرنے اور پینے کے پانی کی صفائی کے لیے کلوری نیشن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    اسپتالوں کو ڈائریا اور ہیضے کے مریضوں کے لیے بستر مختص کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ اسپتال ادویات کے اسٹاکس مکمل رکھیں، روزانہ اسپتالوں میں ڈائریا اور کولیرا کے مریضوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔

    صوبے بھر میں ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور کھانے کے پوائنٹس کی روزانہ چیکنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

  • پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بچے کو نئی زندگی مل گئی

    پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بچے کو نئی زندگی مل گئی

    لاہور: چلڈرن اسپتال لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کرکے کمسن بچے کو نئی زندگی دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چلڈرن اسپتال لاہور میں چارہ کے ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کردی، بصیر پورہ اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ مشین میں آنے سے کلائی تک کٹ کر الگ ہوگئے تھے۔

    چلڈرن اسپتال میں 12 گھنٹے کے طویل آپریشن سے بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے اور آپریشن مین سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے حصہ لیا۔

    ڈاکٹر اسلم راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 سالہ بچے کاشف کو ہاتھ کٹنے پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ لایا گیا تھا پھر وہاں سے مریض کو چلڈرن اسپتال ریفر کیا گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخ میں دونوں کٹے ہاتھ دوبارہ جوڑ دیئے اور آپریشن کے بعد بچے کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ بچے کا آپریشن کامیاب ہوا ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔

  • اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟

    اسکولوں میں گرمی کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟

    لاہور: پنجاب میں محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    محکمہ تعلیم نے بچوں کو گرمی کی چھٹیوں کا کام 31 مئی تک دینے کی ہدایت جاری کر دی، پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی چھٹیوں کا نوٹفیکیشن آئندہ ہفتہ جاری ہونے کا امکان ہے۔

  • جناح اسپتال لاہور کے وارڈ بوائے کی فائرنگ، کئی زخمی

    جناح اسپتال لاہور کے وارڈ بوائے کی فائرنگ، کئی زخمی

    لاہور: جناح اسپتال کے وارڈ بوائے کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اپیکا کے ایڈیشنل مرکزی سیکریٹری لالہ اسلم قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔

    علامہ اقبال میڈیکل کالج میں اپیکا کی تقریب ہو رہی تھی، تقریب کے اختتام پر ظفر نامی وارڈ بوائے نے فائرنگ کر کے تین ملازمین کو زخمی کر دیا۔

    فائرنگ سے اپیکا کے عہدے دار لالہ اسلم بھی شدید زخمی ہو گئے ہیں، لالہ اسلم اور دیگر دو ملازمین وقاص اور عرفان کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دوسری طرف فائرنگ کرنے والے ملازم ظفر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ظفر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جناح اسپتال لاہور میں وارڈ بوائے ہے۔

  • گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز

    لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شدید ڈائریا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس پر انھیں سروسز اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، انھیں شدید ڈائریا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا، ڈائریا بہت زیادہ ہے، جس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

    ایم ایس سروسز اسپتال کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو شدید ڈائریا کی شکایت ہے، انھیں سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی روم میں داخل کیا گیا ہے۔

    نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس میں عدالت نے صدر مملکت کو نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لینے کے لیے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے اور صدر مملکت 24 گھنٹے میں کسی اور کو حلف لینے کے لیے مقرر کریں۔

  • سرکاری افسر نے اپنی تنخواہ آدھی کروادی

    سرکاری افسر نے اپنی تنخواہ آدھی کروادی

    لاہور: پنجاب میں سرکاری افسر نے اپنی تنخواہ میں کمی کروانے کے لیے سیکریٹری صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلاٹیشن اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی تنخواہ کم کروادی۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی اسد اسلم نے سیکریٹری صحت کو تنخواہ کم کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

    اسد اسلم نے مراسلے میں کہا کہ میری تنخواہ 10 لاکھ روپے ہے میں چاہتا ہوں کہ اس کو پانچ لاکھ روپے کردیا جائے۔

    اسد اسلم

    مراسلے میں انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل اس محکمے کو جوائن کیا تھا اور پورے ہفتے میں پانچ روز دفتر کا کام ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنخواہ زیادہ ہے میری تنخواہ کم کردی جائے۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟  طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں ؟ طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

    لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔۔

    اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے ، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

    یاد رہے حال ہی میں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی نیا تعلیمی سال 2022-23 یکم اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ایلیمنٹری کلاسز (گریڈ 4-8) کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے اور امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 جولائی کو کیا جائے گا۔

    اسی طرح انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے جبکہ ہائر سیکنڈری اسکولز  یکم سے 31 جولائی تک داخلے کھولیں گے۔

    سندھ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ امتحانی پرچے 40% MCQs اور 60% تفصیلی سوالات پر مشتمل ہوں گے۔

  • رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار ، طلباء کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    لاہور: رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ، نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ، اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فیصلے کے تحت بوائزاسکول صبح 8بجےلگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12بجے ہوگی جبکہ گرلزاسکول ساڑھے 7بجے لگیں گے اور سوا 12بجے چھٹی ہوگی۔

    اس سےقبل بوائزاسکولوں میں پونے 3 اور گرلزسکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی تھی۔

    اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا ، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کارتبدیلی پر ایجوکیشن اتھارٹیزسے رائے مانگ لی۔

    خیال رہے رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں۔