Author: حسن حفیظ

  • ‘وفاقی وزیر کے بیان کے بعد پی آئی اے کے نقصان کی تلافی ابھی تک نہیں ہو سکی’

    ‘وفاقی وزیر کے بیان کے بعد پی آئی اے کے نقصان کی تلافی ابھی تک نہیں ہو سکی’

    لاہور: قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد پی آئی اے کے نقصان کی تلافی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔

    سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کے جلد خاتمے کا امکان ظاہر کیا، اور کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    انھوں نے کہا منسٹر ایوی ایشن کے بیان کے بعد پی آئی اے کے نقصان کی تلافی ابھی تک نہیں ہو سکی ہے، پائلٹس کے جعلی ڈگری کے مسئلے پر دنیا کے کئی ممالک نے ہم پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    انھوں نے کہا جس ادارے نے پائلٹ کی جعلی ڈگری کے حوالے سے رپورٹ دی تھی اس جعلی رپورٹ بنانے والوں کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    ارشد ملک نے کہا قومی ایئر لائن اب نئے روٹس تلاش کر کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک روٹس کو بڑھایا جا رہا ہے، پی آئی اے میں نئے طیاروں سمیت اصلاحات کا عمل بھی جاری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشل آڈیٹر مارچ کے آخر تک اپنا آڈٹ مکمل کر لیں گے، امید ہے کہ آڈٹ مکمل ہونے کے بعد یورپی یونین پروازوں پر لگائی جانے والی پابندی ختم ہو جائے گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ باکو اور آسٹریلیا کے لیے آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں، اور چار نئے طیارے ڈرائی لیز پر پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں۔

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ بزدار کے سخت احکامات

    ینگ ڈاکٹرز کی ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ بزدار کے سخت احکامات

    لاہور : سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث مریض کی ہلاکت پر برطرف کیے جانے کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے۔

    ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے محکمہ صحت کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی جس کے باعث صورتحال خراب ہوئی اور پولیس نے پہنچ کر حالات قابو میں کیے۔

    ڈاکٹروں کی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سختی سے نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے سیکرٹری صحت پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہنگامی آرائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی کی ہدایت دیتے ہوئے مزید احکامات بھی جاری کیے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے محکمانہ کارروائی کو تبدیل کروانے کے لیے ہنگامہ آرائی کی جو خلاف قانون ہے۔

    ترجمان کے مطابق سروسز ہسپتال میں غفلت سے مریض کی ہلاکت کے واقعے کے بعد محکمہ صحت نے کچھ ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وائی ڈی اے نے محکمانہ رپورٹ تبدیل کروانے کے لیے محکمہ صحت کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کی تھی۔

  • نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب حکومت نے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفرودہولڈنگ ٹیکس میں  100فیصد اضافہ کردیا ، ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پرعمل شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ ٹرانسفر ودہولڈنگ ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا۔

    پنجاب میں 1 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر فوری ٹرانسفر پر ٹیکس بڑھا کر 50ہزار سے 1لاکھ ، ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس 1لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا گیا ہے۔

    اسی طرح 2 ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس 4 لاکھ روپے کر دیا گیا۔

    فوری ٹرانسفر پرکچھ عرصہ قبل ودہولڈنگ ٹیکس وصول لینا شروع کیا گیا تھا تاہم ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کے بعد ایکسائز نے وصولی پر عمل شروع کردیا ہے۔

  • اسکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے ؟ اعلان ہوگیا

    اسکولوں میں سالانہ امتحانات کب سے ہوں گے ؟ اعلان ہوگیا

    لاہور : پنجاب کے سرکاری ونجی اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا گیا ، امتحانات 9 مئی سے شروع ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ونجی اسکولوں میں 9 مئی سے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا گیا ، سالانہ امتحانات کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

    سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا ، تمام اسکولوں میں نرسری سے آٹھویں جماعت تک کا امتحان منعقد ہوں گے۔

    متحانات کیلئے سوالیہ پیپرز 25 اپریل کوسرکاری اسکولوں فراہم کیئے جائیں گے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

    خیال رہے کرونا کیسز کی شرح میں کمی کے بعدملک بھر کی طرح لاہور کے بھی تمام سرکاری اورغیر سرکاری اسکولوں کو پہلی سے پانچویں تک کےبچوں کے لئے سو فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیا گیا ہے۔

    بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول دوبارہ کھولنے پر بہت زیادہ خوش ہیں دوستوں کو ملنے کے ساتھ پڑھائی بھی کریں گے، ریگولر کلاسز ہوں گی ہم بہت خوش ہیں ، بچوں کی ہفتے بھر کلاسز ہونے پر والدین بھی خوش ہیں۔

    بچوں کی اسکولوں میں سو فیصد حاضری حکومت کا احسن اقدام ہے اب اسکول انتظامیہ اور والدین کو کرونا ایس او پی مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کے ماسک کو یقینی بنانا ہو گی۔

  • تعلیمی اداروں، مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی

    تعلیمی اداروں، مارکٹیوں اور شادی ہالز سے متعلق پابندیوں میں نرمی

    محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے پابندیاں کم کردیں۔

    اس سلسلے میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام مارکیٹ معمول کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ کھل سکیں گی جبکہ انڈور ڈائنگ پر بھی پابندی ختم کردی ،انڈور اور اوٹڈور ڈائنگ ویسکینڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

    انڈور شادی تقریبات پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب شادی و بیاہ 300 ویسکینڈ افراد کے ساتھ انڈور اور 500 افراد کے ساتھ اوٹڈور کی جا سکے گی۔

    تمام مزارات صوبے بھر میں ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگئی ۔ سینما گھروں میں بھی ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی۔

    انڈور اجتماعات تین سو ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی جب کہ تمام سپورٹس جن میں کنٹیکٹ بھی ہوگا ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ مکمل اجازت ہوگی۔

    جم اور تمام پبلک و نجی دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹڈ حاضری کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ 75 فیصد تعداد اور ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ سفر کی اجازت ہوگی مگر سفر کے دوران تمام قسم کے سنیکس مسافروں کو دینے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔

    ریلوے 80 فیصد ویکسینیٹڈ افراد کے ساتھ اجازت ہوگی تمام تفریحی مقامات ایس او پیز کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔

    تمام تعلیمی سیکٹر 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھل سکیں گے مگر 12 سال سے زائد بچوں کو ایک ویکسین کی ڈوز لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر سختی سے مراسلہ عملدرآمد کروانے کی پاپند ہوں گے۔

  • لاہور میں شو کے لئے  یوکرین سے لائی گئیں 4 نایاب ڈولفنز مر گئیں

    لاہور میں شو کے لئے یوکرین سے لائی گئیں 4 نایاب ڈولفنز مر گئیں

    لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک شو کے لیے یوکرین سے لائی گئیں 6 میں سے چار نایاب ڈولفن مر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈولفن شو کے للئے لائی گئیں 4 نایاب ڈولفن مچھلیاں مر گئیں ، شو کے لئے 6 مچھلیاں لائی گئی تھیں۔

    چار ڈولفنز کی موت کے بعد دو کیٹ فش کو یوکرین واپس بھیج دیا گیا ہے تاہم ڈولفنز کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

    یاد رہے سال 2019 میں ڈولفن شو کیلئے چار ڈولفن اور دو کیٹ فش یوکرائن سے لاہورلائی گئی تھیں، یہ شو صرف چند ماہ کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاہم بعد میں کورونا کے باعث شو کو معطل کر دیا گیا تھا۔

    ڈولفنز کو وقت پر کھانا دیا جا رہا تھا اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ایک غیر ملکی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ محکمہ وائلڈ لائف نے دادو کنال سے ایک نابینا ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں چھوڑ دیا تھا۔

  • لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ

    لاہور: سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے شیروں میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت میں لاہور سفاری زو کے 12 شیر فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، فروخت کیے جانے والے افریقی شیروں کی عمریں ایک سے 2سال کے درمیان ہیں، جس میں 2 نر اور 10مادہ شیر شامل ہیں۔

    صوبائی محکمہ جنگلی حیات نے شیروں کی فروخت کے لیے ٹینڈر کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں تاہم ابھی تک شیروں کی قیمتوں کا تعین نہ کیا جا سکا۔

    وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیروں کو فروخت کے لیے رکھنے کا فیصلہ ان کی تعداد میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

    یاد رہے  وائلڈ لائف پنجاب نے  نے ناکافی وسائل کی وجہ سے افریقی شیروں کے سات جوڑے سستے داموں فروخت کر دیے تھے۔

    انتظامیہ نے بتایا تھا کہ لاہور کے سفاری زو میں 14شیر21لاکھ میں فروخت کردئیے گئے، ایک شیرکی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سفاری پارک میں4شیروں کو ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک شیر کی قیمت35سے40لاکھ روپے ہے۔

    اس سے قبل لاہور سفاری زو میں شیروں کا جوڑا تین لاکھ میں فروخت کیا گیا تھا۔

  • تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق اہم فیصلہ

    لاہور : پنجاب  حکومت نے  کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد کل سے تعلیمی اداروں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا اور کہا طلباکورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے کل سے اسکولوں میں 100 فیصد حاضری کا فیصلہ کرلیا، کل سے 100 فیصد حاضری کےتحت طلبااسکول جائیں گے۔

    اس حوالے سے سی ای اوایجوکیشن پرویزاختر نے کہا کہ کرونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ، طلباء کو کل سے سکولوں میں سو فیصد حاضری کے تحت خوش آمدید کریں گے۔

    پرویزاختر کا کہنا تھا کہ طلباکورونا ایس او پیز کے تحت سکول آئیں گے تاہم ایس او پیز کیخلاف ورزی پر سکول سربراہان کیخلاف کاروائی ہوگی۔

    یاد رہے 27 جنوری کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فروری کے وسط تک کووِڈ-19 کیسز کی 10 فیصد سے زیادہ مثبت شرح کے ساتھ شہروں میں اسکولوں پر پابندیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ جن شہروں میں انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے وہ اسکول 12 سال سے کم عمر کے طلبہ کے لیے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کی اجازت دیں گے۔

  • لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کے انکشاف کے بعد مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی  انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

    انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 88اساتذہ ، 101 درجہ چہارم اور 22جونیئرکلرک کی جعلی بھرتیاں کی گئیں ، ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتیاں گزشتہ 5 سال کےدوران کی گئیں۔

    محکمہ اسکول نے مذکورہ اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں روک کر انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں میں ملوث تمام افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب پنجاب کے اسکولوں میں پرنسپلزاورسینئرسبجیکٹ اسپشلسٹ کی 1ہزار 325 سیٹیں خالی ہے اور گریڈ 19 کی اسامیاں خالی ہونے سے انتظامی معاملات ٹھپ ہوکر رہ گئے۔

    لاہور:اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گریڈ 18 کے افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں تمام اتھارٹیز کو پرنسپلز کی اسامیوں پر اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے دستاویزات مانگ لی ہے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ،  پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے  کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے پیش ںظر دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چار علاقوں میں دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 81 مریض ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ، علاقوں میں زکریا پارک، حمید پارک، کرسچین کالونی اور رحیم گارڈن شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ چاروں آبادیوں میں 24 فروری تک پابندیوں پرعملدرآمد ہوگا، زکریا پارک میں کورونا کے سب سے زیادہ 55کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید انتالیس مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار ستتر کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید تین ہزار چار سو اٹھانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ اعشاریہ صفر دو فیصد رہی جبکہ کورونا کے سولہ سو تریسٹھ مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔