Author: حسن حفیظ

  • لاہور  ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور ایک بار دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا

    لاہور : پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر ترین قرار دے دیا گیا، لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر بن گیا، ماحولیاتی آلودگی جانچنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 468 ہے۔

    گزشتہ روز لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 309 تھا اورآج لاہور میں سب سے زیادہ ماڈل ٹاون متاثر ہے ، جس کا ایئرکوالٹی انڈیکس 684 ہے جبکہ گلبرگ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 681 جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 532 ہے۔

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔

  • ‘پیناڈول’ گولیوں کی قلت

    ‘پیناڈول’ گولیوں کی قلت

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پیناڈول گولیوں کی قلت کا سامنا ہے۔

    وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں پیناڈول کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث قلت کا سامنا ہے، پیناڈول کی 3 کروڑ 24لاکھ گولیاں تقسیم کی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مزید2 کروڑ 15لاکھ پیناڈول کی گولیاں دے دی گئیں، شہری پیناڈول کی متبادل گولی پیراسٹامول کا استعمال کریں۔

    ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ پیرا سٹامول کا وافر اسٹاک مارکیٹ میں موجود ہے۔

    دریں اثنا صوبائی محکمہ صحت نے ادویات کو ‘سالٹ’ کے نام سے خریدنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پیناڈول برینڈ نام ہے شہری پیراسٹامول استعمال کرسکتے ہیں۔

  • لاہور: معروف ڈھولچی پپوسائیں انتقال کرگئے

    لاہور: معروف ڈھولچی پپوسائیں انتقال کرگئے

    لاہور: پنجاب کے معروف ڈھولچی پپوسائیں انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی المعروف پپو سائیں ایک ماہ سے پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹیٹیوٹ میں زیرعلاج تھے۔

    ڈاکٹرز کے مطابق پپو سائیں کا جگر اسی فیصد خراب ہوچکا تھا جس کے باعث پپو سائیں کے پیٹ میں پانی بھرگیا تھا۔

    پپوسائیں کے اہل خانہ کے مطابق رات گئے طبیعت ناسازی کے باعث پپو سائیں کو آکسیجن پر شفٹ کیا گیا تھا تاہم آج علی الصبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    پپو سائیں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے،ان کے بے شمار شاگرد ہیں جنہوں نے ان سے ڈھول بجانا سیکھا، ان کی وفات کی خبر سن کے ان کے چاہنے والے غم میں ڈوب گئے ہیں۔May be a black-and-white image of 6 people and people standing

  • پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال، 24 گھنٹے میں 6 افراد جاں بحق

    پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال، 24 گھنٹے میں 6 افراد جاں بحق

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے جبکہ 526 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ، صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے باعث 6 افراد انتقال کرگئے ، ڈینگی وائرس سےجاں بحق 5 افرادکا تعلق لاہورسے ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں پنجاب سےڈینگی کے 526 مریض رپورٹ ہوئے ، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 388 مریض رپورٹ ہوئے۔

    عمران سکندر بلوچ نے بتایا راولپنڈی سے 34، گوجرانولہ ،ملتان میں 11،11مریض ،فیصل آباد سے 9، وہاڑی 8 ،قصور سے7مریض ،حافظ آباد ،سیالکوٹ سے ڈینگی کے 5،5مریض ، بہاولنگر، مظفرگڑھ ،ننکانہ صاحب سےڈینگی کے 4،4مریض رپورٹ ہوئے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک ڈینگی کےکیسزکی تعداد 16,960 ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث 59افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی مچھروں نے مزید دو زندگیاں نگل لیں، رواں سیزن کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے مجموعی اموات سترہ ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران باون نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

  • پنجاب یونیورسٹی: لڑکیوں‌ کے ساتھ بیٹھنے پر طلبہ تنظیم کا طالب علم پر تشدد

    پنجاب یونیورسٹی: لڑکیوں‌ کے ساتھ بیٹھنے پر طلبہ تنظیم کا طالب علم پر تشدد

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم نے لڑکیوں کے ساتھ کیفے ٹیریا میں بیٹھنے پر طالب علم اور ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق:پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم نے آفتاب نامی طالب علم اور ساتھیوں کو اس بات پر تشدد کا نشانہ کہ وہ کینٹین میں ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔

    یونیورسٹی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علم کینٹین میں اپنی کلاس کی ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران طلبہ تنظیم کے کارکنان اُس کے پاس پہنچے اور  اس بابت دریافت کیا۔

    طالب علم کی طلبہ تنظیم کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کارکنان نے طالب علم آفتاب اور ساتھیوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق واقعے میں آفتاب نامی طالب علم زخمی ہوا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    یونیورسٹی ترجمان نے طالب علم پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں بہتری کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہوتی، عالمی ادارے کیو ایس نے یونیورسٹی کو ایشیا کی 145ویں جامعہ قرار دیا، یونیورسٹی میں  معمولی جھگڑوں سے برا تاثر پیداکرنےکی کوشش کی گئی۔

    انہوں نے اس کو معمولی جھگڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا واقعہ بھی حالیہ واقعات کی سازش کا حصہ ہے، پنجاب یونیورسٹی میں47 ہزار طلبا پرسکون ماحول میں پڑھتے ہیں، اساتذہ و طلبا مخصوص عناصر کی سازش کو سمجھ کر انہیں مسترد کر چکے ہیں۔

  • پاکستان میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

    پاکستان میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا

    لاہور : ملک میں ڈینگی بخار سے اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پنجاب میں ڈینگی کے مزید 493 کیسز سامنے آئے جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر ایک اور شہری چل بسا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 493 مریض رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 358مریضوں کا تعلق لاہورسے ہے۔

    سیکنڈری پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب عمران سکندربلوچ نے بتایا کہ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 52، گوجرانولہ میں 11 مریض جبکہ شیخوپورہ میں 9 ،حافظ آباد سے 8 جبکہ اٹک، رحیم یار خان اور بہاولپور میں 5 پانچ ، فیصل آباد اور سرگودھا سے ڈینگی کے 4 چار، چکوال اور قصور سے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔س

    عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 2,488 مریض داخل ہیں، جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1,677 مریض اور دیگراسپتالوں میں ڈینگی کے 811 مریض زیر علاج ہے۔

    محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردارکریں۔

    دوسری جانب اسلام آبادمیں ڈینگی میں مبتلاایک اور مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد رواں سیزن میں اموات کی تعدادپندرہ ہوگئی۔

  • پنجاب میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ،  3 بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم

    پنجاب میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، 3 بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے بعد لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں میں بیڈز ملنا بند ہوگئے ، سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ، لاہور کے تین بڑے اسپتالوں جناح ، سروسز اور جنرل اسپتال میں تمام بیڈ بھر گئے

    سرکاری اسپتالوں میں ایک بیڈ پر 3،3مریضوں کا علاج جاری ہے جکہ سروسز اسپتال کی ایمرجنسی اور وارڈز میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہوگئی ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید تین مریض انتقال کرگئے اور 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے 345، راولپنڈی سے 33 ، گوجرانوالہ سے 16 ، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے8، 8 کیسز سامنے آئے۔

    سیکریٹری صحت عمران سکندربلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2444مریض زیرعلاج ہیں ، جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 1590مریض داخل ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ت رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے باعث 48 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کےلیےسہولتوں کی کمی پرتحریک التوا جمع کرادی گئی ہے ، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوان لیگ کی ربعیہ نصرت نے جمع کرائی۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کےلیےمختص بیڈز ختم ہوگئےہیں ، ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

  • لاہور کی سڑکوں پر شترمرغ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل

    لاہور کی سڑکوں پر شترمرغ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل

    لاہور کی سڑکوں پر دو شتر مرغ کے بھاگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے کینال روڈ پر دو شتر مرغ ٹریفک کے ساتھ بھاگتے رہے جس کی ویڈیو شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شتر مرغ تیز رفتاری سے سڑک پر دوڑ رہے ہیں اور ساتھ میں ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک رواں دواں ہے اور شہریوں کی جانب سے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جارہی ہے۔

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

    ایک شترمرغ دم توڑ گیا

    بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ کینال روڈ پر بھاگنے والا ایک شتر مرغ دم توڑ گیا، ایک شخص نے شتر مرغ کو گردن سے پکڑنے کی کوشش کی، گردن زیادہ دب جانے سے شترمرغ کی موت واقع ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے شتر مرغ کی تلاش جاری ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے دوڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

  • پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال ، مزید 2 اموات ،  463 کیسز رپورٹ

    پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال ، مزید 2 اموات ، 463 کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لئے، ایک روز کے دوران لاہور میں ڈینگی کے باعث دو مریض انتقال کرگئے جبکہ چار سو تریسٹھ مریض رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 463مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 365 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث دو اموات ہوئی ہیں، جن کا تعلق لاہور سے ہے۔

    عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار200 مریض داخل ہیں، جس میں سے ایک ہزار270 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد دس ہزار پانچ سو اٹھائیس ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث بتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے چا ہزار نو سو تیرہ بستر مختص کئے گئے ہیں۔

  • پیٹرول کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

    پیٹرول کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا گیا

    لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں بڑھوتی کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ پنجاب کے دارالحکومت سے پشاور کرایا 1500 سے بڑھا کر 1600 کر دیا گیا۔

    اسی طرح ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے فیصل آباد کا کرایا 630 سے بڑھا کر 730 کردیا ہے۔

    پیٹرول مہنگا: ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ؟

    لاہور سے ملتان کرایہ 1130 سے بڑھ کر 1230 ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت سے خانیوال کرایہ 1000 سے بڑھا کر 1100 کر دیا گیا ہے۔ لاہور سے حیدرآباد کا کرایہ بڑھ کر 3600 ہوگیا۔

    جبکہ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھاکر 3800 کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے عوام نے نہیں، کسی ٹرانسپورٹر کو کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔