Author: حسن حفیظ

  • نواز شریف کے شناختی کارڈ‌ پرجعلی کرونا ویکسین اندراج کروانے والے کا نام سامنے آگیا

    نواز شریف کے شناختی کارڈ‌ پرجعلی کرونا ویکسین اندراج کروانے والے کا نام سامنے آگیا

    اسلاہور: اسپتال ذرائع نے نواز شریف کی کرونا ویکسی نیشن اندراج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

    اے آر وائی نیوز  کو اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ویکسی نیشن اندراج کرانے والاشخص بیرون ملک مقیم ہے، جس نے نوازشریف کا شناختی کارڈ نمبر واٹس ایپ پر بھیج کر اندراج کرایا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق نوید نامی شخص نے اسپتال ملازم عادل کو شناختی کارڈ نمبر بھیجا اور والد کی بیماری کا کہہ کر ویکسین کا اندراج کرایا۔ ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ کی تفصیلات چیک کئے بغیرملازمین نے اندراج کیا، نوید نامی شخص کچھ عرصہ قبل لاہور میں مقیم تھا۔

    ذرائع کے مطابق نوید نے مقامی اسپتال میں جان پہچان اور ذاتی تعلقات کو استعمال کر کے کرونا ویکسین کا اندراج کروایا اور والد کا نام نوازشریف کے شناختی کارڈ پر درج کروایا۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ’نواز شریف کے جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ کا علم نہیں، عین ممکن ہے نواز شریف نے جعلی ویکسین کرا لی ہو، نواز شریف کی زیادہ شہرت جعلی کاموں کی رہی ہے اُن کی ماضی کی سب رپورٹس بھی جعلی تھیں، جن میں کیلبری فونٹ اور جعلی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ شامل ہیں۔

  • نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری، تحقیقات کے لئے3 رکنی کمیٹی تشکیل

    نواز شریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری، تحقیقات کے لئے3 رکنی کمیٹی تشکیل

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کے واقعے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نواز شریف کی کورونا ویکسین کا غلط اندراج کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری صحت سے رپورٹ مانگ لی اور جامع تحقیقات کا حکم دیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ غلط اندراج کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے 48گھنٹے میں رپورٹ دی جائے، کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کےلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں ڈاکٹرمنیراحمد، ڈاکٹرسلمان احمد،ڈاکٹرسلطان ہارون شامل ہیں۔

    کمیٹی تمام پہلوؤں کااحاطہ کرکےذمہ داران کاتعین کرے گی، ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہا کہ کمیٹی متعلقہ ڈاکٹرزاوراسٹاف سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے انٹری آپریٹرز ابوالحسن اور عادل رفیق کو معطل کردیا ہے۔

    دوسری جانب نوازشریف کی ویکسی نیشن کے غلط اندراج کے معاملے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کوٹ خواجہ سعیداسپتال پہنچ گئی۔

    ایم ایس ڈاکٹرندیم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےکی ٹیم کوتمام ریکارڈفراہم کیاجائےگا، غلط اندراج کرنےوالے2ملازمین کوفارغ کیاجاچکاہے،
    دونوں ملازمین نےاپنی غلطی کا اعتراف کرلیاہے، ٹیم نوازشریف کےشناختی کارڈسےاندراج کروانےوالےکاپتالگارہی ہے۔

  • نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے  دونوں ملازمین معطل

    نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین معطل

    لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف کی کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے دونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ، جس پر دونوں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لاہورمیں ویکسین کے جعلی اندراج کرنے کے معاملے پر ایم ایس کا کہنا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال  کے 2 ملازمین نے نوازشریف کی جعلی انٹری کی، نوازشریف کی جعلی انٹری کرنےوالےدونوں ملازمین نےغلطی کااعتراف کرلیا ہے۔

    ایم ایس کوٹ خواجہ سعیداسپتال نے جعلی انٹری کرنے والے ملازمین کو معطل کرتے ہوئے بتایا جعلی اندراج کرنےوالےملازمین ابوالحسن اورعادل نے کسی کے کہنے پر جعلی انٹری کی۔

    ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پیسےلیکرویکسین کےجعلی اندراج کاسلسلہ جاری ہے، پیسےلیکرجعلی اندراج کرنے والے2 افراد کیخلاف  مقدمہ بھی درج کروایاجاچکاہے۔

    نوازشریف کے جعلی اندراج کی تحقیق کیلئے محکمہ صحت نے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کےویکسی نیشن سنٹر پر نوید نامی ویکس نیٹر کی آئی ڈی استعمال کی گئی، فیک انٹری کیسے اور کس نے کروائی، ایف آئی اے تحقیق کرے۔

    ایم ایس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے نوید الطاف نامی ملازم کے آئی ڈی سے نواز شریف کا جعلی اندارج کیا۔

  • نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف

    نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف

    لاہور : نادرا حکام کا انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر کرونا ویکسینیشن کا جعلی اندراج کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ فرار ہونے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ کرونا ویکسینیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر گزشتہ روز ویکسینیشن کا اندراج کیا گیا تھا جو نادرا پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نادرا پورٹل پر درج کی گئی تفصیل کے مطابق نواز شریف کو کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے چینی کمپنی سائنو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ویکسین کا گزشتہ روز کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسینیشن سینٹر میں اندراج کیا گیا۔

    خیال رہے کہ میاں محمد نواز شریف کو علاج کی غرض سے برطانیہ گئے ہوئے تقریباً دو برس کا عرصہ بیت چکا ہے اور اس دوران وہ ایک مرتبہ بھی پاکستان تشریف نہیں لائے، ایسے میں نادرا ریکارڈ میں نواز شریف کے شناختی پر کرونا ویکسینیشن کا اندراج انوکھا کارنامہ ہے۔

  • ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ

    آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے خلاف گھیرا ‏تنگ کیا جارہا ہے۔

    ویکسینیشن کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔22 ستمبر ‏سے پابندیوں کا اطلاق پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں کیا جائے گا اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب میں ‏نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

    ویکسینیشن اہداف حاصل کرنے کے لئے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہیں جس ‏کے مطابق تمام سیکٹرز اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسینیشن یقینی بنائیں مقرر کردہ آخری ‏تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے محکمہ تعلیم سے منسلک افراد( اساتذہ، انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ سٹاف) 30 ستمبر تک ‏مکمل ویکسینشن یقینی بنائیں گے بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز ‏میں داخلے کے لئے 30 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، ( بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آرٹی ، ‏اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

    کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بوکنگ کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ‏ضروری ہو گا۔ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ

    تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہو گا۔ ٹرین ‏اور موٹروے پر سفر کے لئے15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

    ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افرادکے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن ‏لگوانا لازم ہو گا۔ 17 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 31 اکتوبر ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی ‏گئی ہے مقرری تاریخ کے بعد ویکسینیشن کے بغیر کسی بھی سیکٹر میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔‎ ‎

    ٹریفک ، موٹروے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عملدرآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہو گی۔ ‏

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلیاں

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ، لاک ڈاؤن کے اوقات کار میں تبدیلیاں

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کےاوقات کار میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں، صوبے بھرمیں صرف اتوار کا دن چھٹی کا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر پھرسےلاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور نئےلاک ڈاؤن کےاوقات کار میں تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ،بازاروں کےاوقات کاررات10بجے تک ہوں گے، 23 ستمبرسےصوبےمیں ان آرڈرز کا یکساں نفاذ ہوگا اور صوبےبھرمیں صرف اتوارکادن چھٹی کا ہوگا۔

    عمران سکندر بلوچ کے مطابق انڈورڈائننگ50فیصدویکسی نیٹڈ افراد کیساتھ رات 11:59 جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 11:59بجے تک جاری رہ سکےگی۔

    انھوں نے کہا انڈورشادیوں کی تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ 200 افراد اور آؤٹ ڈورشادیوں کی تقریبات میں400افراد ہوگی جبکہ صوبے بھر کےتمام مزارات  کھل سکیں گے، صرف ویکسی نیٹڈ30 سال سےزائد عمر کے افراد مزارات میں جا سکیں گے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سینما گھروں ، تمام قسم کےاسپورٹس فیسٹیولز ،سوشل ایونٹس پرمکمل پابندی ہوگی اور جم صرف ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہوگا۔

    عمران سکندر بلوچ نے مزید بتایا کہ انڈوراجتماعات میں 200 ویکسی نیٹڈ،آؤٹ ڈورمیں400افرادکی اجازت ہو گی ، نجی وسرکاری دفاتر میں 100فیصد حاضری ،نارمل ورکنگ اوقات کاراپناسکتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ50فیصدسواروں کی گنجائش کیساتھ چل سکتی ہے ، دوران سفر اسنیکس پیش کرنےپرپابندی ہو گی جبکہ ریلویز 70 فیصدسواروں کے ساتھ چل سکےگی۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق تفریحی مقامات، واٹرا سپورٹس وغیرہ بھی50فیصدگنجائش کیساتھ کھل سکیں گے ، توسیعی لاک ڈاؤنز جاری رہیں گے، تمام افراد ماسک پہننے کی پابندی کریں گے، 14ستمبرکےآرڈرز 11:59بجے22 ستمبرکےبعدنافذ العمل نہیں رہیں گے۔

  • لاہور میں  ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری

    لاہور میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ، 24گھنٹےمیں ڈیلٹا کے 12 اورایپسیلون کے 3 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا سے متاثر تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں سامنے آرہے ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں ڈیلٹا کے 12 اورایپسیلون کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ، صوبے میں اس وقت 550 مریض ڈیلٹا وائرس کےموجودہیں جبکہ ایپسیلون وائرس کے ابتک 49 مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا کیخلاف موثرعلاج ہے، کوروناویکسین لگوانے والے افراد متاثرہوسکتے ہیں مگر شدت کم ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 15سال سے زائدعمر کے تمام افراد کا فوری ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

  • لاہور میں کورونا کے ساتھ ساتھ  ایک وائرس  کا حملہ، 118 کیسز رپورٹ

    لاہور میں کورونا کے ساتھ ساتھ ایک وائرس کا حملہ، 118 کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس نے بھی حملہ کردیا ، تین روز کے دوران ڈینگی کے 118 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور پر کورونا کے بعد ڈینگی مچھروں نے حملہ کردیا ، شہر میں تین روز کے دوران ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ڈینگی کیسز کی تعداد 375 ہوگئی۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران 339 ڈینگی کیسز جبکہ 263 ڈینگی کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے، لاہور میں ڈیفنس اور علامہ اقبال ٹاون کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

    لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 21 تشویشناک مریض داخل ہیں جبکہ لاہور میں 17 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا ہاٹ سپاٹس ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

    صوبائی دارالحکومت میں سال 2019 میں 39 اور سال 2020 میں 17 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    خیال رہے کراچی میں بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا 2 روزکےدوران 4 افراد کی ڈینگی سے اموات ہوئی تاہم ڈینگی کنٹرول پروگرام کے پاس ستمبرکاکوئی ریکارڈ نہیں۔

    ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق اگست تک سندھ میں 1365کیسزرپورٹ ہوچکے، صرف کراچی میں اگست تک 1255کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس میں دوبارہ شدت آئی ہے ، جناح اسپتال میں مریض تشویش ناک حالت میں لائے جارہے ہیں۔

  • پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی

    پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی

    لاہور : پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد تک جاپہنچی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ایک ہزار 295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ نے بتایا کہ لاہور میں مثبت شرح 11 فیصد، راولپنڈی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 11 فیصد ، ملتان میں 7 فیصد اور گوجرانوالہ میں 5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

    عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,295 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 418,197 ہو گئی۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 14 اموات اور صوبہ بھر میں کورونا 28 اموات رپورٹ ہوئیں ، جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,317 ہو گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,399 ٹیسٹ کئے گئے، صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,126,783 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 676 اور راولپنڈی میں 95 کیسز، فیصل آباد میں 87، ملتان میں 68، رحیم یار خان میں 57 اور شیخوپورہ میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • عوام کیلیے خوشخبری؛ روسی ویکسین مفت لگوائیں

    عوام کیلیے خوشخبری؛ روسی ویکسین مفت لگوائیں

    لاہور: عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ روسی ساختہ ویکسین ایکسپو سینٹر میں مفت کھول دی گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مؤثر ترین روسی ویکسین اسپوتنک وی اب عوام کو مفت دستیاب ہو گی۔ ایکسپو ‏سینٹر لاہور میں شہری روسی ویکسین بغیر کسی چارجز اور فیس کے لگوا سکتے ہیں۔

    اس سے قبل سپوٹنک ویکسین12ہزار روپےمیں لگوائی جاتی رہی ہے۔ روسی ساختہ ویکسین پہلےصرف پرائیویٹ ‏اداروں سےلگوائی جارہی تھی۔

    روسی ساختہ ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگے گی۔

    ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔