Author: حسن حفیظ

  • سیکورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر آپریشن کا معاملہ، اہم پیش رفت

    سیکورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر آپریشن کا معاملہ، اہم پیش رفت

    لاہور کے میو اسپتال میں سیکورٹی گارڈ کا ڈاکٹر بن کر مریضہ کا آپریشن کرنے کے معاملے کی ‏انکوائری کمیٹی نے محکمہ صحت کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن عثمان بٹ سابق سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ کے ساتھ ملوث ‏پایا گیا ہے جب کہ آپریشن تھیٹر کی اسٹاف نرس ارفعی طارق غیرحاضری پر غفلت کی مرتکب قرار ‏دی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے عثمان بٹ کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی آغاز کی ‏جائے اور گرفتار مرکزی ملزم سابق سیکیورٹی گارڈ وحید بٹ کے خلاف مزید دفعات لگائی جائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آپریشن تھیٹر کی اسٹاف نرس ارفعی طارق کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ سابق سیکیورٹی گارڈ نے تھیٹر اٹینڈنٹ سے مل کر ‏خاتون کو بلایا تھا، گارڈ نے پیسوں کی لالچ میں مریضہ کا زخم خراب کیا۔

    میو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 17 مئی کو ایمرجنسی میں خاتون کو کمر میں زخم کے علاج ‏کے لیے لایا گیا تھا، گارڈ ڈاکٹر بن کر خاتون کے لواحقین سے ملا اور آپریشن پر راضی کیا، آپریشن ‏کے بعد گھر میں پٹی کرنے کی اجرت 500 روپے مقرر کی گئی۔

  • نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    صوبے میں کورونا کیسز میں کمی آنے پر پنجاب کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کھولنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق میڈیکل ‏یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز، ڈینٹل کالجز ، آئیڈ ہیلتھ سائنسز اسکول 27 مئی سے کھولے جائیں گے۔

    کورونا ایس او پیز کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ‏تھرڈ ایئر اور فورتھ ایئر بی ڈی ایس لے طلبہ کلاسز میں آسکیں گے۔

    فائنل ایئر ایم بی بی ایس کے طلبہ بھی میڈیکل کالجز میں جا سکیں گے۔ مراسلہ میں ہدایت کی ‏گئی ہے کہ تمام طلبہ کو سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کلاس میں بٹھایا جائے۔

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ‏تھا۔ کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے ‏کھل گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، شیخوپورہ، ‏‏سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں بھی 24 مئی سے اسکولز کھلیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 11 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

  • لاہور: کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی، وینٹی لیٹرز کے استعمال کی گنجائش 48 فیصد پر آگئی

    لاہور: کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی، وینٹی لیٹرز کے استعمال کی گنجائش 48 فیصد پر آگئی

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد وینٹی لیٹرز کےاستعمال کی گنجائش48 فیصد پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 581 ہوگئی، جس کے بعد وینٹی لیٹرز کےاستعمال کی گنجائش48 فیصد پر آگئی۔

    لاہور کےسرکاری اسپتالوں میں 143 کورونا کےمریض وینٹی لیٹر پر اور 224 مریض ایچ ڈی یوز پر زیرعلاج ہیں ، جن میں سے میؤ اسپتال میں58، جناح اسپتال میں 27، سروسز اسپتال میں 29مریض ، جنرل اسپتال میں 15، پی کے ایل آئی،نواز شریف یکی گیٹ اسپتال میں 3،3 مریض گنگارام اسپتال میں4، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور پی آئی این ایس میں 2،2 مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

    دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے، 24گھنٹے کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح2.7فیصد رہی۔

    صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3.67 فیصد رہی، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 24 گھنٹے میں 14 سو 98 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 مثبت آئے۔

  • میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر بن کر خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا

    میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر بن کر خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا

    لاہور: میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکٹر بن کر خاتون کا غلط آپریشن کردیا، خاتون کی طبیعت بگڑنے پر گارڈ اور ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں خاتون کا غلط آپریشن کرنے والے سیکیورٹی گارڈ اور ملازم کو گرفتار کرلیا گیا، ایم ایس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو دو سال قبل اسپتال سے نکال دیا گیا تھا۔

    ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے بتایا کہ سابق سیکیورٹی گارڈ نے تھیٹر اٹینڈنٹ سے مل کر خاتون کو بلایا تھا، گارڈ نے پیسوں کی لالچ میں مریضہ کا زخم خراب کیا۔

    میو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق 17 مئی کو ایمرجنسی میں خاتون کو کمر میں زخم کے علاج کے لیے لایا گیا تھا، گارڈ ڈاکٹر بن کر خاتون کے لواحقین سے ملا اور آپریشن پر راضی کیا، آپریشن کے بعد گھر میں پٹی کرنے کی اجرت 500 روپے مقرر کی گئی۔

    میو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سابق سیکیورٹی گارڈ نے گھر میں جاکر دو پٹیاں کی اور پیسے بھی بٹورے، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے، طبی امداد جاری ہے۔

  • لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تبدیلی

    لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹی فکیشن میں تبدیلی

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جو 20 مئی سے 15 جون تک نافذ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے 20 تاریخ کو جاری لاک ڈاؤن نوٹی فکیشن میں تبدیلی کردی گئی ، نیاجاری نوٹی فکیشن 20 مئی سے 15 جون تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے اور ہفتہ اتوار کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی تاہم صحت وعلاج،ویکسی نیشن، کھانے پینے ،کوریئر سے متعلق کاروبارکھلے رہیں گے۔

    ترجمان نے کہا کال سینٹر،انٹرنیٹ،سیلولرکمپنیاں،اناج،مویشی اورسبزی منڈی کھلی رہیں گی ، ان ڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر پابندی عائد رہےگی،ٹیک اویز کی اجازت ہو گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تمام انڈور تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز پرپابندی ہوگی تاہم یکم جون سے 150 افراد کے ساتھ آوٹ ڈور کی تقریبات کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی تاہم جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کو 50فیصدعملےکے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

    ترجمان کے مطابق تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے، کرکٹ،گالف،ٹینس اوربیڈمنٹن کےسواہر قسم کےکانٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ہو گی جبکہ انٹرا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی تاہم 22 مئی سے تمام بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ ، اتوار مکمل بند رہے گی اور مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی جبکہ صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

  • پنجاب میں اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے ‏کھلیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، شیخوپورہ، ‏سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں بھی 24 مئی سے اسکولز کھلیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 11 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ تعلیم بلوچستان نے دارالحکومت کے علاوہ صوبے بھر میں 24 مئی سے تمام ‏اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

    کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں اسکول24مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم ‏بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند ‏رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ‏ہے۔

    قبل ازیں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ‏اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر، برہ دیر، باجوڑ، ‏بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد، ماسہرا تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ ‏میں 7 جون سے اعلیٰ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

  • میو اسپتال کی پارکنگ سے عوام کو لوٹنے والے 4 افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    میو اسپتال کی پارکنگ سے عوام کو لوٹنے والے 4 افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں میو اسپتال کی پارکنگ سے عوام کو لوٹنے والے 4 افراد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور اور محکمہ صحت کی ٹیم نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کے ہمراہ پارکنگ مافیاز کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران میو اسپتال کی پارکنگ سے عوام کو لوٹنے والے 4 افراد رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ چھاپہ مارنے پر چاروں افراد نے چھاپہ مار ٹیموں پر دھاوا بھی بولا تھا۔

    کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کا کہنا ہے کہ طاہر اقبال، سخاوت علی، ذوہیب حسن اور محمد بوٹا کے خلاف دفعہ 186 اور 144 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، گاڑی پارکنگ کے 30 روپے کے بجائے 50 روپے وصول کیے جا رہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ روزانہ عوام سے لاکھوں روپے لوٹنے کا سلسلہ جاری تھا، ہزاروں جعلی پرچیاں بھی قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔ ایم ایس میو ڈاکٹر افتخار کا کہنا تھا کہ پارکنگ مافیہ نے من گھڑت قیمتیں لکھ کر جعلی پرچیاں بنا رکھیں تھی۔

    محکمہ صحت کے مطابق موٹر سائیکل کی قیمت 10 روپے بجھائے 30 روپے وصول کیے جا رہے تھے۔

    اینٹی انکروچمنٹ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ محکمہ صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق مافیاز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع، اہم اعلانات

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع، اہم اعلانات

    حکومت پنجاب نے کورونا وبا کے تناظر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جون تک ‏توسیع کر دی۔

    محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون 20 مئی سے 15 جون ‏تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار ‏چھٹی کے دن ہوں گے اور تمام کاوبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹر، پیٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، ‏فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ‏ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور تمام قسم کی منڈیوں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) کو ہفتہ ‏کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔

    تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔ ‏‏24 اپریل کےرات 12 بجے سے تمام ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پرپابندی برقرار رہے گی جبکہ ‏آوٹ ڈور ڈائننگ، فوڈ کوٹس اور ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام انڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز ‏اور مارکیز پرمکمل پابندی عائد ہوگی تاہم یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آوٹ ڈور ‏شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی۔

    صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔ تمام ‏مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ‏ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

    تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے۔ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ہو گی۔اس ‏پابندی میں کرکٹ، گالف، ٹینس اور بیڈمینٹن شامل نہیں، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل ‏پابندی عائدہو گی۔

    تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان اور اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ‏ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔ 22 مئی سے تمام بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ کے 2 دن ( ہفتہ ، ‏اتوار) مکمل بند رہے گی۔

    مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ٹرین سروس ‏کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔صعنت اور زراعت کے شعبے کو ‏استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ‏

    ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، تمام شہری ما سک کی ‏پوری طرح پابندی کریں گے۔

  • پاکستان میں زخمی اور بیمار  فلسطینو‌ں  کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز

    پاکستان میں زخمی اور بیمار فلسطینو‌ں کیلئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز

    لاہور : یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فلسطین میں زخمیوں اور بیماروں کے لئے ٹیلی میڈیسن کا آغاز کردیا ، کوئی بھی مریض اس ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر آن لائن علاج کروا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے فلسطینیوں کےلئےٹیلی میڈیسن کاآغازکردیا، وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ فلسطینی زخمیوں اور  بیماروں کیلئے یہ شروعات کی ہے ، کوئی بھی مریض اس ویب سائٹ http://www.Doctors247.online  پر رجسٹر ہو کر علاج کرواسکتا ہے۔

    پروفیسر جاوید اکرم نے اعلان کیا کہ خود میڈیکل مشن لے کرغزہ جاؤں گا، منگل کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی رقم بھی پیش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غزہ پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ سےرابطہ کررہےہیں، مصرکی سرحدپرعارضی اسپتال قائم کریں گے، اس حوالے سے تمام میڈیکل تنظیموں کی جانب سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت11ویں روزبھی جاری ہے ، صبح سویرے اسرائیلی فورسز نے رہائشی علاقوں میں بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 9فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطین میں شہیدہونےوالےافرادکی تعداد251 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں66 بچےاور 38 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے500 سے زائد مکانات تباہ اور72ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔

  • پنجاب میں آج بھی  44 اموات اور  1700 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں آج بھی 44 اموات اور 1700 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں آج بھی مزید 44 اموات اور 1700 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ، جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 411 اور کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 362 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 1700 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 362 ہو گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 44 ہلاکتیں ہوئیں، جس سے اموات کی کل تعداد 9411 ہوچکی ہے ، اس دوران لاہور میں مزید 23 اموات ریکارڈ کی گئیں اور شہر میں اموات کی کل تعداد 3865 ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 713، ننکانہ 28، قصور 14، شیخوپورہ 24، راولپنڈی 63، جہلم 17، اٹک 9، چکوال 28، مظفرگڑھ 24، حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 36 کیسز، سیالکوٹ 13، نارووال 2، گجرات 12، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 39، خانیوال 24، راجن پور 13، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 33 اور وہاڑی میں 47 کیس سامنے آئے ۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد 98، چنیوٹ 3، ٹوبہ ٹیک سنگھ 7، جھنگ 34 اور رحیم یار خان میں 42 ، سرگودھا 124، میانوالی 13، خوشاب 30 بہاولنگر 11، بہاولپور 115، لودھراں 16، ساہیوال 7، پاکپتن 12 اور اوکاڑہ میں 36 کیسز رپورٹ ہوئے۔