Author: حسن حفیظ

  • لاہور: ویکسین سینٹرز میں پیسے لیکر کرونا ویکسین لگانےکی حقیقت سامنےآگئی

    لاہور: ویکسین سینٹرز میں پیسے لیکر کرونا ویکسین لگانےکی حقیقت سامنےآگئی

    لاہور: لاہور کے سرکاری اسپتال میں عوام کو پیسے کے عوض کرونا ویکسین لگانے والے محکمہ صحت کے عملے کے خلاف بڑی کارروائی کردی گئی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور میں ویکسین سینٹرز میں پیسےلیکر ویکسین لگانےکی حقیقت سامنےآگئی ہے، محکمہ صحت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ملازمین کو معطل کردیا ہے اور ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق واقعہ پی کےایل آئی میں پیش آیا تھا، جہاں ملازمین پیسے لیکر عوام کو ویکسین لگارہےتھے، معطل کئے گئے ملازمین لوگوں سے پیسے لیکر انہیں قطاروں سےبچاتےتھے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پیسےلیک رویکسین لگانے والےملازمین کو شوکاز بھی جاری کئےتھے بعد ازاں انکوائری میں الزام ثابت ہونےپر تمام ملازمین کومعطل کیا گیا۔

    معطل ہونیوالوں میں نواز جوہن، سجاد علی، محمد تنویر، بابر علی، کرامت علی، امجد علی، تیمور فیاض، محمد یوسف، فقیر حسین ودیگربھی شامل ہیں ، معطل ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں رپورٹ کریں۔

  • پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔ محکمہ صحت پنجاب کاجاری ‏نوٹیفکیشن 30 مئی تک نافذ العمل رہےگا۔

    سیکرٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری اوقات رات 8بجےتک ہوں ‏گے، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، ویکسی نیشن سینٹرز24گھنٹےکھلے رہیں گے۔

    پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری سروس کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، کورئیر اینڈپوسٹل ‏سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیزکھلے رہیں گے۔

    تمام انڈور اور آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی صرف ٹیک آوےکی اجازت ہوگی، ‏جس ضلع میں شرح 8 فیصدسے زیادہ ہوگی وہاں تقریبات اور مزارات بند ہوں گے۔

    ان اضلاع میں بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، جھنگ، ‏قصور،خانیوال، لاہور، لیہ، میانوالی، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، پاکپتن، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ‏سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے شامل ہیں۔

    پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس بند، جاگنگ ٹریکس کھلےرہیں گے، تمام سینما ہالز اور تھیٹر ‏بدستور بند رہیں گے، اسپورٹس، ثقافتی تہواراوراجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

    دفاتر کو 50 فیصداسٹاف کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد ‏گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، صعنت اورزراعت کےشعبےکو استثنی حاصل ہو گا۔

  • پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، کیسز میں کمی

    پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ، کیسز میں کمی

    لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، جس کے باعث مریضوں کی شرح میں کمی ہوئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1266 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1266 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 322,117 ہو گئی۔

    ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 63 افراد جاں بحق ہو گئے ، لاہور میں 26 ہلاکتیں ہوئیں ، جس کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 9188 اور لاہور میں اموات کی کل تعداد 3767 ہو چکی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 476، ننکانہ 7، قصور 15، شیخوپورہ 5، راولپنڈی 84، جہلم 7، چکوال 21، مظفرگڑھ 24، حافظ آباد 4 اور گوجرانوالہ میں 44 ، سیالکوٹ 12، نارووال 1، گجرات 7، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 142، خانیوال 10، راجن پور 3، لیہ 15، ڈیرہ غازی خان 21 اور وہاڑی میں 22 کیس سامنے آئے ۔

    اسی طرح فیصل آباد 75، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 19 اور رحیم یار خان میں 31 کیسز ، سرگودھا 39، میانوالی 27، خوشاب 31، بہاولنگر 12، بہاولپور 64، لودھراں 5، بھکر 1، ساہیوال 10، پاکپتن 14 اوراوکاڑہ میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • پنجاب میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے نئے اوقات کار جاری

    پنجاب میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے نئے اوقات کار جاری

    این سی اوسی کے فیصلہ کے مطابق کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔

    سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق تمام لوگوں تک بلا تعطل ویکسین لگانے کی سہولیات کے لیے ‏صرف عید اور عید کے اگلے دن تعطیل ہوگی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد تمام ویکسینیشن سنٹرز صبح 8بجے سے ‏رات 8بجے تک کھلے ہوں گے جب کہ پورا ہفتہ میں صرف جمعہ کے روز چھٹی ہوگی تاہم ہر ضلع ‏میں ایک سینٹر سات دن ہمہ وقت کھلا رہے گا۔

    سیکرٹری نے بتایا کہ عید کے دو دنوں کے بعد ویکسینیشن مہم معمول کے مطابق جاری رکھی ‏جائے گی، ہر عمر کے افراد کو ویکسینٹ کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    حکومت نے ویکسی نیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، جس پر عمل ‏درآمد عیدالفطر کے فوری بعد کیا جائے گا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے بعد ویکسی نیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں ‏گے،ویکسی نیشن سینٹرز ڈبل شفٹ میں جاری رکھنےکا فیصلہ مفاد عامہ کے باعث کیا گیا، ویکسی ‏نیشن کی ڈبل شفٹس کا فیصلہ گرمی بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، ملک بھر میں ماہ مئی میں ‏موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، گرمی کی شدت بڑھنے پر شہریوں کو ویکسی نیشن ‏میں مشکلات ہوں گی۔

  • پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ثمرات آنا شروع، کورونا کیسز کی شرح میں کمی

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کے ثمرات آنا شروع، کورونا کیسز کی شرح میں کمی

    لاہور : پنجاب میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کے زور میں کمی آنے لگی ، صوبے میں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 132 سے کم ہو کر 26 ہو گئی جبکہ کورونا کے 1393 نئے کیس سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب میں لاک ڈاؤن سےکوروناکیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گذشت دنوں کے مقابلے پنجاب میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 132 سے کم ہو کر 26 رہ گئی۔

    محکمہ صحت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے 1393 نئے کیس سامنے آئے، لاہور میں گزشتہ روز کورونا سے صرف 5 اموات ہوئیں اور اس دوران لاہور میں 501 کورونا کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 18 ہزار 993 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 37 ہزار 756 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 3 ہزار 447 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.12 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 ہو گئی ہے، جن میں سے 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 846 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 22 لاکھ 28 ہزار 427 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری

    عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری

    لاہور : پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈاؤن کے دوران نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈاؤن سےمتعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اجازت آج شام 6 بجے تک ہے، آج شام 6 بجے سے15 مئی تک بین الصوبائی اور بین اضلاعی ٹرانسپورٹ بند ہو گی تاہم رکشہ ، ٹیکسیز ،نجی گاڑیوں کو50فیصد گنجائش کیساتھ سفر کی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس، کاروبار،دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز سمیت انڈور،آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ریسٹورنٹس پر صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔

    سیکریٹری ہیلتھ کئیر پنجاب نے کہا تمام میڈیکل اسٹور، فارمیسیز،میڈیکل فیسیلیٹیز 24گھنٹےکھلےرہیں گے ، پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنےکی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ، مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ڈرائی کلینرز، منی ایکسچینج کمپنیز، کورئیر سروسز شام 6 بجےتک کھولنے ، غلہ منڈی،سبزی پھل،مویشی منڈیوں ، آٹوورکشاپ،تیل ڈپو،یوٹیلیٹی سروسز،کال سینٹرز میں شام 6بجےتک کام کی اجازت ہوگی۔

    سیکریٹری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام پارک اور سیرو تفریح والےمقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ، 8فیصدسےزائدشرح والےشہروں میں پابندیاں مزید سخت ہوں گی ، ان شہروں میں تفریخی مقامات،پارکس،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس بند ہوں گے جبکہ اسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہےگی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ملکر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔

  • مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    مزید 10 لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    پی آئی اے کا خصوصی طیارہ مزید 10 لاکھ ویکسین چین سے لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ ‏

    سینوویک ساخت کی ویکسین حکومت پاکستان اور وزارت صحت کی ایما پر خصوصی طیارے سے ‏لائی گئی ہیں۔ ملک میں کرونا کی شدت میں اضافے کے باعث ویکسین درآمد تیز کردی گئی ہے۔ ‏

    اس سے قبل پی آئی اے کی چھ خصوصی پروازیں لاکھوں ویکسین پاکستان لے کر پہنچیں ہیں۔

    اس سے قبل کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، 12 ‏لاکھ 38 ہزار کورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سےپاکستان پہنچائی گئیں۔

    کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کےویئرہاؤس منتقل کردی گئی ہے ، پاکستان کرونا ‏وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی ‏کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ‏ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں ‏گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

  • لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    لاہور: معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لوک فن کار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کا گزشتہ رات ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ کرونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔

    نجی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل اسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا لیکن ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

    بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئيں

    یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل شاہد بھی کرونا وائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں، ان کا علاج لاہور کے سی ايم ايچ ميں جاری تھا لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکیں، سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

    گزشتہ ماہ شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے صاحب زادے عارف مہدی انتقال کر گئے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق عارف مہدی کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

  • کرونا وائرس کی تیسری لہر: پاکستان میں پھیلنے والی قسم کون سی ہے؟

    کرونا وائرس کی تیسری لہر: پاکستان میں پھیلنے والی قسم کون سی ہے؟

    لاہور: حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق سے علم ہوا ہے کہ پاکستان میں چین کے شہر ووہان سے آنے والا کرونا وائرس ختم ہوچکا ہے اور اس کی جگہ اب وائرس کی دوسری قسم پھیل رہی ہے جو برطانیہ میں سامنے آئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ وائرولوجسٹ پروفیسر وحید الزمان اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق برطانوی وائرس صوبہ پنجاب میں 97 فیصد تک پھیل چکا ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ پنجاب میں جنوبی افریقہ سے آئی کروناوائرس کی قسم 2 فیصد پھیل چکی ہے۔

    پروفیسر وحید الزمان کا کہنا ہے کہ پہلے ایک شخص 2 افراد میں وائرس منتقل کرتا تھا، اب ایک شخص 5 یا 10 افراد کو منتقل کر رہا ہے۔ وائرس کی قسم بچوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ ماہ 23 ہزار سیمپلز پر تحقیق کی، تحقیق سے پتہ چلا پہلی لہر میں وائرس کی جو قسم تھی اب وہ نہیں، لاہور اور گرد و نواح میں بھی ووہان ٹائپ کا وائرس نظر نہیں آیا۔

    پروفیسر وحید الزمان کے مطابق وائرس کی بھارتی قسم پر تحقیق جاری ہے، حالات بتا رہے ہیں وائرس کی بھارتی قسم تاحال پاکستان نہیں آئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس پھیلا تھا لیکن اب تیسری لہر میں ووہان چین سے آنے والا وائرس ختم ہو چکا ہے۔

  • پنجاب میں کورونا کی خطرناک صورتحال ،ایک دن میں 100 سے زائد اموات

    پنجاب میں کورونا کی خطرناک صورتحال ،ایک دن میں 100 سے زائد اموات

    لاہور : پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 100 سے زائد اموات ہوئیں ، جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 8 ہزار 683 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس سے اموات کی کل تعداد 8 ہزار 600 سے زائد ہوگئی ، لاہور میں سب سے زیادہ 37 اموات ریکارڈ کی گئی اور شہر میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 3558 ہو گئی۔

    کیسز کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1600 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 308,529 ہو گئی، محکمہ صحت پنجاب

    لاہور میں کورونا کے 727 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ 7، قصور 36، شیخوپورہ 12، راولپنڈی 105، جہلم 2، اٹک 21، چکوال 4، مظفرگڑھ 14، حافظ آباد 6 اور گوجرانوالہ 6 ، سیالکوٹ 19، نارووال 10، گجرات 9، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 96، خانیوال 23 ، راجن پور 2، لیہ 3، ڈیرہ غازی خان 19 اور وہاڑی میں 29 کیس سامنے آئے۔

    اسی طرح فیصل آباد 127، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 8 اور رحیم یار خان میں 74 ، سرگودھا 71، میانوالی 6، خوشاب 4، بہاولنگر 9، بہاولپور 49، لودھراں 9 ، بھکر 12، ساہیوال 11، پاکپتن 3 اوراوکاڑہ میں 62 کیسز رپورٹ ہوئے۔