Author: حسن حفیظ

  • ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی سہولت کیلئے ایک اور شاندار منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے آغاز کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کو چائنہ ٹیکسی سروس کی طرز پر صوبے بھر میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔

    وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ہاؤس میں ای ٹیکسی پر تجاویز اور مشاورت کیلئے سیمنار منعقد کیا گیا، سیمنار میں مختلف سرکاری محکموں، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں، ٹرانسپوٹرز اور سٹیک ہولڈرز کی شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ احمد جاوید قاضی نے شرکاء کو اسکیم کے بنیادی پہلوؤں سے آگاہ کیا اور شرکاء کو ای ٹیکسی اسکیم کے تمام پہلوؤں پر اوپن ڈسکشن کا موقع فراہم کیا گیا۔

    سیمنار میں ای ٹیکسی کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی اقسام، قیمتوں، سروس اور تیکنیکی معاملات پر گفتگو کی گئی، پنجاب میں ای ٹیکسی سمیت دیگر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز، بیٹریوں کے معیار اور سپیئر پارٹس کی آسانی سے فراہمی پر مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

    دیوان گروپ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) نے بھی اس منصوبے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کیلئے  ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے جا رہے ہیں، سیمنار منعقد کرنے کا مقصد یہی ہے کہ کسی بھی قسم کے تحفظات باقی نہ رہیں۔

    پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ کا مزید کہنا تھا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں ایسی گاڑیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں جو قیمت میں نسبتا کم مگر معیار میں بہترین ہوں، ای ٹیکسی اسکیم سے بیروزگاری میں کمی اور سستی سفری سہولت عوام کو دستیاب ہو سکے گی۔

  • گنگا رام اسپتال کے بد عنوان میڈیکل آفیسر کیخلاف بڑی کارروائی

    گنگا رام اسپتال کے بد عنوان میڈیکل آفیسر کیخلاف بڑی کارروائی

    لاہور : صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے گنگارام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو عہدے سے معطل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے محکمہ صحت کے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گنگا رام اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو فرائض میں غفلت برتنے اور بد انتظامی پر معطل کیا گیا ہے

    حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود اختر پر سید مٹھا اسپتال کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام بھی سچ ثابت ہوا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مسعود اختر کے خلاف پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : گنگا رام اسپتال میں خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دی

    علاوہ ازیں گنگا رام اسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنادیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیا، یاد رہے کہ گنگارام اسپتال میں کچھ ملزمان سرکاری ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

  • مریم نواز کی ہدایت پر بیمار خاتون کو علاج کیلیے پاراچنار سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

    مریم نواز کی ہدایت پر بیمار خاتون کو علاج کیلیے پاراچنار سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے پاراچنار میں بیمار خاتون کی زندگی بچا لی گئی۔

    پاراچنار کی بیمار خاتون کو علاج کیلیے پاراچنار سے راولپنڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے خاتون کو طبی امداد کیلیے ایئر ایمبولینس فوری طور پر پاراچنار بھجوائی تھی۔

    خطرناک بیماری میں مبتلا خاتون کے بیٹے نے حکومت پنجاب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے مدد کی اپیل کی تھی۔ نوجوان کی والدہ کو راولپنڈی الشفا اسپتال منتقل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

    ماں کی جان بچانے پر ذیشان نے ایکس پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری بیمار ماں کے علاج کا فوری ایکشن لینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا احسان مند رہوں گا۔

    22 جولائی کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئر ایمبولینس سے مریض کی کامیاب منتقلی عمل میں لائی گئی تھی۔

    میانوالی میں چھت سے گرنے والی خاتون کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی کر کے جان بچائی گئی۔ 40 سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی، ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے انھیں فوری علاج کے لیے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

    ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ میانوالی میں ائیر ایمبولینس کی پہلی لینڈنگ ہوئی جس میں خاتون مریضہ کو ریسکیو کیا گیا، یہ ٹرائیل بیس آزمائشی سروس تھی، ایئر ایمبولینس کا باقاعدہ افتتاح جلد کیا جائے گا۔

    مریض کے اہل خانہ نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر "فرشتہ” قرار دیا تھا۔

  • آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرکے  پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے

    آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے

    آبادی میں تیز رفتار اضافے میں کمی اور اس کو پائیدار سطح تک لانے کیلئے کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے تحت بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ۔ اگر آبادی میں اضافے کی موجود صورتحال برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کو معیشت، تعلیم ، صحت اور انسانی وسائل کے شعبوں میں بہت سے مشکلات درپیش آئیں گی۔یہ بات یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام میڈیا کولیشن میٹنگ میں کہی گئی اس قومی نشست میں پاکستان بھر سے میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔

    اپنے خیر مقدمی کلمات میں پاپولیشن کونسل کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر علی میر نے کہا کہ اگر پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہے تو ہمیں اپنی آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کرنا ہوگا جس کیلئے سی سی آئی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ دوسری صورت میں پاکستان کے موجودہ مسائل میں ابتری آنے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے میڈیا کو اپنا اہم کردار ادا کرناہوگا اور خبروں کے ذریعے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہو نے والے مسائل پر توجہ دلا کر حکومتوں کو خاندانی منصوبہ سازی کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے پر قائل کرنا ہوگا۔

    اس موقع پر پاپولیشن کونسل کی تازہ ترین رپورٹ "پاکستان @2050” کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے پاپولیشن کونسل کی مینیجر ریسرچ ڈاکٹر صائمہ بشیر کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دو مختلف تخمینے پیش کیے گئے ہیں۔ پہلا تخمینے میں اگرپاکستان کی آبادی اس طرح بڑھتی رہی تو 2050 تک پاکستان آبادی تقریباً386 ملین ہو جائے گی لیکن پاکستان اگر سی سی آئی کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتا ہے اور آبادی میں اضافے کی رفتار میں کمی لاتا ہے تو آبادی 338ملین تک محدود رہے گی۔ اسی طرح موجود ہ صورتحال رہی تو 2050 تک 115 ملین نئی ملازمتوں کی ضرورت ہوگی جبکہ سی سی آئی کے فیصلوں پر عمل درآمد سے یہ تعداد 97 ملین تک محدود رہے گی۔ معیشت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو سی سی آئی کے فیصلوں پر عمل کرکے شرحِ بارآوری کو 2.2 فیصد کی سطح پر لا کر جی ڈی پی گروتھ کو5.1 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے جو کہ موجودہ صورتحال کے تسلسل کے نتیجے میں صرف 3.4 فیصد تک محدود رہے گی۔ دوسری جانب موجود صورتحال کے تسلسل سے فی کس ماہانہ آمدنی 27ہزار رہے گی جس کو سی سی آئی کے فیصلوں پر عمل درآمد سے 36ہزار تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

    قومی میڈیا کولیشن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پاپولیشن کونسل کے ڈپٹی مینیجر کمیونیکیشن اکرام الاحد نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے بڑھتا ہوا اضافہ معیشت، صحت، ماحولیات اور تعلیم، کو متاثر کر رہا ہے جس کیلئے فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ آبادی میں تیزی سے اضافے سے خواتین کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جو نہ صرف ان کی زندگیوں بلکہ معاشرے کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔ آبادی میں تیزی سے اضافہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات میں اضافہ کر رہا ہے جس سے معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

    میٹنگ میں شریک صحافیوں نے آبادی کی رفتار کو پائیدار سطح پر لانے کیلئے اعدادوشمار کی بنیاد پر رپورٹنگ کرنے کے عزم کا اعادہ کی

  • کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کا اعلان

    کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی چھٹیوں کا اعلان

    لاہور: محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔

    پنجاب اسکولز

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    خیبرپختونخوا

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    سندھ

    محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 تک تعطیلات ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اداروں پر ہوگا۔

  • موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

    موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک جاری رہیں گی

    خیبرپختونخوا

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔

    سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

     

  • موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    موسم سرما کے پیش نظر پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا، دسمبر سے جنوری تک طلبا کی چھٹی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات 20 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 11 اور 12 جنوری کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی جس کے بعد تعلیمی ادارے 13 جنوری کو کھلیں گے۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کتنی اور کب سے ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

    دریں اثنا خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے بعد سندھ کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 تک تعطیلات ہوں گی۔

    خیبرپختونخوا

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

  • لاہور میں کل اسکولز کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

    لاہور میں کل اسکولز کی چھٹی سے متعلق اہم اعلان

    ڈی سی لاہور نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز 16 دسمبر شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے جب کہ تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

    ڈی سی لاہور کی جانب سے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکول و کالجز میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ہم شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-educational-public-holiday/

    انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا، پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہو گا۔

    اس سے قبل راولپنڈی ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    دوسری جانب  سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان

    لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان کردیا گیا ، منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹی کلچراٹھارٹی نے لاہور میں پہلا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ بنانے کا اعلان کردیا، پی ایچ اے نے بتایا کہ فلوٹنگ ریسٹورینٹ پر35کروڑ روپےلاگت آئے گی۔

    پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا کہنا تھا کہ منصوبہ ہربنس پورہ کے قریب نہر پر بنایا جائے گا، اس پروجیکٹ سیٹنگ ایریاز اور بچوں کے پلے ایریاز سمیت تفریحی سہولتیں میسرہوں گی۔

    پی ایچ اے نے بتایا کہ تین کمپنیوں نے اس منصوبے کے لیے پری کوالیفائی کر لیا ہے، جس کے جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔

    یاد رہے پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے لاہور میں خواتین کے لیے مختص "پنک بسیں” شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر ٹرانسپورٹ نے پنجاب اسمبلی سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ پنک بسیں لاہور بھر کے 16 روٹس پر متعارف کرائی جائیں گی، فی روٹ ایک سے دو بسیں مختص کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا تھاکہ لاہور میں خواتین کی آمدورفت کی سہولت کے لیے کل 300 بسیں چلائی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ بسیں شہر بھر میں 16 مقررہ راستوں پر چلیں گی۔

  • چلڈرن اسپتال کے گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت: اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین  معطل

    چلڈرن اسپتال کے گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت: اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین معطل

    لاہور : چلڈرن اسپتال کے گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت کے واقعے پر اے ایم ایس سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا اور ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چلڈرن اسپتال کے گٹر میں گرکر بچے کی ہلاکت کا معاملے پر محکمہ صحت نے ایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نسیم بیگ سمیت 5 ملازمین کو معطل کردیا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے ملازمین کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے اور معطل ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    سینیٹری سپروائزر فیصل عطا اور سب انجینئر فرقان کو معطل کیا گیا جبکہ سیورمین وارث مسیح بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : چلڈرن اسپتال میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

    واضح رہے کہ چند دن قبل لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے بتایا تھا کہ بچہ ایڈمن آفس کیساتھ پارک میں کھیلتا ہوا مین ہول میں گرا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لیکر آئے تھے۔

    بعد ازاں بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے 3رکنی انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی میں ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عائشہ اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ابوذر شامل تھے۔

    اے ایم ایس کا کہنا تھا کہ اسپتال کے مین ہول میں صفائی کاکام جاری تھا، والدین کی غفلت کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گرا، مین ہول کی صفائی کے کام کیلئے لکھ کر بھی لگایا ہے۔