Author: حسن حفیظ

  • خطرے کی گھنٹی،  سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب

    خطرے کی گھنٹی، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب

    لاہور : شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تا حال نایاب ہے اور سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 ویںٹی لیٹرز خالی ہیں، جس کے باعث لواحقین شدید پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد بھر گئے اور کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کے 50 وینٹی لیٹرز پر47مریض زیرعلاج ہے اور سروسز اسپتال میں کورونا کےمختص 32 وینٹی لیٹرزپر مریض موجود ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیےگئے 10 وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہے جبکہ میؤ اسپتال کے84وینٹی لیٹرز میں سے78 پرمریض اور پی کے ایل آئی کےلیےمختص 8 وینٹی لیٹرز پر7 مریض زیر علاج ہیں۔

    جنرل اسپتال میں 40 وینٹی لیٹرز میں سے37 پرمریض زیر علاج ہیں جبکہ گنگارام اسپتال کے20 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 7دستیاب ہیں۔

    اسی طرح کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص 3وینٹی لیٹرز میں سے2 پرمریض موجود ہیں ، سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور لواحقین ویںتی لیٹرز کے حصول کے لئے شدید پریشان ہیں۔

  • لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا

    لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا

    لاہور : شہر کے 7 بڑے اسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسپتالوں میں آکسیجن پلانٹ کو فل کرنے کے ساتھ بیک اپ کے طور سلنڈرز کو بھی فل کروایا جا رہا ہے۔

    ایم ایس جنرل اسپتال نے کہا کہ مقررہ مقدارکم ہونے سے آکسیجن دباؤ متاثر ہوتا ہے، دوران کوویڈ ہر18گھنٹے بعد آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ایم ایس میؤاسپتال کا کہنا تھا کہ آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے جبکہ ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے ، جنرل اسپتال میں30گھنٹے کی آکسیجن کا بیک اپ موجودہے۔

    اسپتالوں کے ایم ایس نے بتایا کہ میؤاسپتال میں19گھنٹے ، جناح اسپتال میں 17گھنٹے ، گنگارام اسپتال میں30گھنٹے اور شیخ زید اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ موجود ہے۔

  • پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ

    پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا۔

    پی ایم اے کے عہدیدار پروفیسر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ حکومت فی الفور پنجاب میں 15 دن ‏کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کرے، حکومت وقت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی ‏مرتکب ہوئی ہے۔ ‏

    پروفیسر شاہد ملک نے کہا کہ جس رفتار سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اُس سے ‏تقریباً 75سالوں میں ہم اپنی عوام کو ویکسی نیشن دے سکیں گے۔

    پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 23 اپریل کو ملک بھر میں 1115کنفرم کیسز تھے ‏اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 839 تھی آج سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 790016 ‏کنفرم کیسز ہیں اور 86529 ایکٹیو کیسز ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹوٹل میں سے صرف پنجاب میں 45510 کیسز رجسڑڈ ہیں پچھلے 24گھنٹوں میں ‏‏5908نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 159اموات ہوئی ہیں، پورے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت ‏کیسز کی شرح 18سے 75 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے کورونا سے شرح اموات 2.20 ہے۔

    پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ عوام بالخصوص ہیلتھ پروفیشنلز کو جلد از جلد ویکسین کی فراہمی ‏یقینی بنائے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے، انڈیا اور دوسرے ممالک جہاں کرونا ‏بے قابو ہے فی الفور آمدورفت کی بندش کرے، او، اے لیول کے امتحانات کے لئے دنیا میں ‏مروجہ اصول کی بنیاد پر ہی بچوں کو پروموٹ کیا جائے۔

  • کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ

    کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد لاہور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال بدتر ہوتی جارہی ہے، لاہور کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور تمام اسپتالوں میں آکسیجن کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

    ایک ہفتے کے دوران شہر کے 8 سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال میں 35 فیصد اضافہ ہوا، میو اسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں یومیہ 66 فیصد اضافہ، جناح اسپتال میں آکسیجن کا استعمال مزید 60 فیصد بڑھ گیا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال آکسیجن کے استعمال میں 55 فیصد ،جنرل اسپتال میں 41 فیصد، نوازشریف اسپتال یکی گیٹ میں47 فیصد، گنگارام اسپتال 33 فیصد، کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں 24 پی کے ایل آئی میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔

    پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈر کی سپلائی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں، فی الحال اسپتالوں میں بروقت آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بناتے ہیں۔

    ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں، ایک ہفتے کے دوران آکسیجن کے استعمال میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

  • خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی

    خطرناک صورتحال ، وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں؟ لاہور میں شہریوں کی دہائی

    لاہور: کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کےتمام سرکاری اسپتالوں کےوینٹی لیٹرز بھرگئے، کورونا کے لیےمختص 8 سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی کمی سامنا ہے۔

    میؤ اسپتال کے 84 وینٹی لیٹر پر 84 تشویشناک مریض ، سروسزاسپتال میں کورونا کے مختص 32 وینٹی لیٹرز بھی مریض زیرعلاج ہیں۔

    گورنمنٹ نواز شریف اسپتال یکی گیٹ کو دیے گئے 10 وینٹی لیٹرز اور پی کے ایل کے لیےمختص 8 وینٹی لیٹرز بھی بھر گئے جبکہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں مختص تینوں وینٹی لیٹرز پرمریض موجود ہیں۔

    لاہور:جنرل اسپتال میں 30 وینٹی لیٹرز پر 29 مریض ، جناح اسپتال کے 40 میں سے36 وینٹی لیٹرز پر مریض اور گنگا رام اسپتال کے 20 میں سے 13وینٹی لیٹرز پر متاثرہ 13 خواتین زیر علاج ہیں۔

    لاہور:سوا کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف 12 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ، جس کے باعث آکسیجن بیڈز پر درجنوں تشویشناک مریض وینٹی لیٹرز کے منتظر ہیں اور شہری دہائیاں دے رہے ہیں کہ وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے ہم کہاں جائیں۔

  • پنجاب کے مزید اضلاع میں اسکولز بند کر دیے گئے

    پنجاب کے مزید اضلاع میں اسکولز بند کر دیے گئے

    پنجاب حکومت نے صوبے کے مزید اضلاع میں اسکولز بند کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 6 فیصد شرح کے اضلاع میں اسکولز بند کرنے کے معاملے پر ‏صوبائی حکومت نے پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ 4 مزید اضلاع کے اسکولز بھی بند کر دئیے۔

    صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 17 اضلاع میں تمام اسکولز بند کر ‏دئیے گئے، اگلے احکامات آنے تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز بند رہیں گے۔

    پہلے سے بند 13 اضلاع کے ساتھ اب جھنگ، اوکاڑہ، خانیوال اور بھکر کے تمام سکولز بند کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.

    مراد راس نے کہا کہ 17 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ‏اسکولز کھولیں گے۔

    ‏ پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پابندیوں میں مزید سختی کا اعلان کرتے ‏ہوئے کہا گیا افطار کےبعد بازار بند ہوں گے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی ‏لگادی گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اقتصادی رابطے کمیٹی کے اجلاس میں ‏ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چند دنوں میں صوبوں کیساتھ ملکر پلاننگ ‏کی جائے گی۔

    اسد عمر نے بتایا کہ 5فیصد سے زائدشرح والےاضلاع میں اسکولزمکمل بند رہیں گے، انڈورڈائننگ پر ‏پہلےہی پابندی تھی ،آؤٹ ڈور پرعید تک پابندی لگادی گئی ، عیدتک ریسٹورنٹس پر پابندی عائد ‏رہے گی۔

  • جی سی یو کا تعلیم دوست فیصلہ! پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

    جی سی یو کا تعلیم دوست فیصلہ! پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

    لاہور : جی سی یو کے وائس چانسلر نے بہتری پوسٹ گریجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا، فیصلے پر عمل درآمد ستمبر 2021 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ے بہترین پوسٹ گرویجویٹ طلبا کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، جی سی یو لاہور کی جانب سے دنیا بھر سے ذہنوں کو راغب کرنے کےلیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔

    وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل محققین کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور ان طلبا کو یونیورسٹی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

    وائس چانسلر نے کہا کہ منتخب ایم فل طلبا کو 40 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جب کہ پی ایچ ڈی اسکالرز کو 60 ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے۔

    ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے فنڈز حاصل ہوں گے۔

  • پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی

    پنجاب میں گزشتہ روز کی نسبت کورونا سے اموات میں 50 فیصد کمی

    لاہور : پنجاب میں کوروناسےاموات گزشتہ روزکی نسبت 50 فیصد کم ریکارڈ کی گئی، 24گھنٹوں کےدوران کورونا سے 54افراد جاں بحق ہوئے ،گزشتہ روزپنجاب میں کوروناسے103افرادکا انتقال ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے ک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2902 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 279,437 ہو گئی۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 54 افراد کا انتقال ہوا، جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 7718 تک جاپہنچی۔

    اموات کی یہ تعداد گذشتہ روز کی نسبت 50 فیصد کم ہے ، گذشتہ روز پنجاب میں 103 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 1466 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ننکانہ 3، قصور 12، شیخوپورہ 35، راولپنڈی  133، جہلم 20، اٹک 11،چکوال 17 ، مظفرگڑھ 16، حافظ آباد 22 اور گوجرانوالہ 46 میں کیسز سامنے آئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سیالکوٹ 45، نارووال 6، گجرات 10، منڈی بہاؤالدین 18، ملتان 204، خانیوال 23، راجن پور 7، لیہ 14، ڈیرہ غازی خان 32 اور وہاڑی میں 18 ، فیصل آباد 179، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 15، جھنگ 47 اور رحیم یار خان میں 83 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح سرگودھا 110، میانوالی 1،خوشاب 4، بہاولنگر 13، بہاولپور 103، لودھراں 8، بھکر 61، ساہیوال 31، پاکپتن 21 اوراوکاڑہ میں 61 کیس سامنے آئے۔

  • اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری

    اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری

    لاہور : پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔

    پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے صوبے کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت پہلی سے آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا۔

    کمیشن نے کہا ہے کہ امتحانات کا سلسلہ 25 جون تک جاری رہے گا، رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کئے جائیں گے اور گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہوں گی۔

    امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا، پیپر پچاس نمبر کا ہوگا جبکہ پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔

    پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے جبکہ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔

    پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

  • پنجاب میں کورونا تیزی سے جانیں نگلنے لگا،مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

    پنجاب میں کورونا تیزی سے جانیں نگلنے لگا،مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات

    لاہور: پنجاب میں مسلسل دوسرے روز بھی 100 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں، جس کے بعد کورونا سے اموات کی کل تعداد 7664 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے جانیں نگلنے لگا،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ صرف ایک روز میں کورونا وائرس سے 103 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی کل تعداد 7664 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کاکہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2969 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا کیسز کی کل تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 535 ہو گئی، ایک دن کے دوران لاہور میں سب سے زیادہ 1454 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کےمطابق ننکانہ 13، قصور 22، شیخوپورہ 40، راولپنڈی 292 ، جہلم 3، اٹک 1،چکوال 16، مظفرگڑھ 8، حافظ آباد 16 اور گوجرانوالہ 34 ، سیالکوٹ 38، نارووال 5، گجرات 20، منڈی بہاؤالدین 7، ملتان 173، خانیوال 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح راجن پور 11، لیہ 25، ڈیرہ غازی خان 20 اور وہاڑی میں 28 ،فیصل آباد 244، چنیوٹ 12، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، جھنگ 5 اور رحیم یار خان میں 31 ،سرگودھا 145، میانوالی 33، بہاولنگر 13، بہاولپور 117، لودھراں 15، بھکر 7،ساہیوال 59، پاکپتن 4 اوراوکاڑہ میں 8 کیسز سامنے آئے۔