Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا، ایک دن میں ریکارڈ 88 اموات

    پنجاب میں کورونا قابو سے باہر ہوگیا، ایک دن میں ریکارڈ 88 اموات

    لاہور : پنجاب میں ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات سامنے آئیں اور88 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا خوفناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوئے ، جن میں سے 42 کا تعلق لاہور سے ہے۔

    ترجمان نے کہا 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2221 نئے کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1172 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 7، قصور میں 15، شیخوپورہ میں 28، راولپنڈی میں 227، جہلم میں 6، چکوال میں 2، اٹک میں 8 ، مظفرگڑھ میں 8، حافظ آباد میں 4 اور گوجرانوالہ میں 76 کیسز سامنے آئے۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 35، نارووال میں 9، گجرات میں 36، منڈی بہاؤالدین میں 7، ملتان میں 108، خانیوال میں 5، راجن پور میں 2 ، لیہ میں 4، ڈیرہ غازی خان میں 9 اور وہاڑی میں 7 کیس رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 98، چنیوٹ میں 45، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 20، جھنگ میں 49 اور رحیم یار خان میں 40 کیسز ، سرگودھا میں 59، میانوالی میں 8، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 45 ، لودھراں میں 10، بھکر میں 2، ساہیوال میں 24، پاکپتن میں 19 اوراوکاڑہ میں 12 کیس سامنے آئے۔

  • ‘اب کورونا ویکسینیشن  سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے’

    ‘اب کورونا ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے’

    لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اب ویکسینیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھولے رہیں گے، بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگا چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبے کے بزرگ افراد کو ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے، اس ماہ یا اگلے ماہ تک تمام بزرگوں کی ویکسینیشن کا منصوبہ ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بزرگوں اور ہیلتھ پروفیشنلز کو ملا کر سوا 4 لاکھ افراد کو ویکسین لگاچکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر18 سے19 ہزار افراد کوویکسین لگائی جارہی ہے۔

    وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ اب ہم اتوار کو بھی اپنے ویکسین سینٹرز کھولے رکھیں گے، معذورلوگ جو ویکسین سینٹر نہیں جا سکتے وہ 1033 پر کال  کریں، ایمبولینس معذور لوگوں کے گھروں میں جاکر ویکسین لگائے گی۔

    ویکسین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرہونے والے تمام افراد کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے، پنجاب کو 2 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں  دی جاچکی ہیں ، وفاقی حکومت مزید ویکسین حکومت پنجاب کوفراہم کرے گی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کین سائینو ویکسین کی20 ہزارخوراکیں ہمارے پاس آچکی ہیں، ڈیمانڈ کے مطابق ویکسین ہمیں مل جائے گی، پنجاب نے اپنی ویکسین خریدنے کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کردیے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زیادہ ترآبادی30سال سےکم عمرکی ہے، لاہور میں 2 کورونا سینٹرزکھول دیے، پیر کو تیسرا سینٹر کھولا جائے گا۔

    کورونا ویکسین کے غائب ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اب ویکسین لگانےوالے تمام اسپتالوں کاآڈٹ ہوگا، آڈٹ میں یہ دیکھاجائےگاکہ انہوں نے ہمارا طریقہ کار اپنایا ہے یا نہیں۔

  • پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ، 2275 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ، 2275 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2275 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے ، صوبے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے اور کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار 587 ہو گئی۔

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائرس کے 2275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 348 تک جاپہنچی۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 1362، ننکانہ میں 21، قصور میں 18، شیخوپورہ میں 35، راولپنڈی میں 92، جہلم میں 5، چکوال میں 6، اٹک میں 1، مظفرگڑھ میں 4، حافظ آباد میں 12 اور گوجرانوالہ میں 67 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 60، نارووال میں 8، گجرات میں 24، منڈی بہاؤالدین میں 8، ملتان میں 76، خانیوال میں 6 ، راجن پور میں 6، لیہ میں 3، ڈیرہ غازی خان میں 10 اور وہاڑی میں 21 کیس سامنے آئے ۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 141، چنیوٹ میں 11، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 38، جھنگ میں 23 اور رحیم یار خان میں 9 ، سرگودھا میں 24، میانوالی میں 1، خوشاب میں 3، بہاولنگر میں 12، بہاولپور میں 76، لودھراں میں 1،بھکر میں 6، ساہیوال میں 36، پاکپتن میں 6 اور اوکاڑہ میں 43 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب سیکریٹری/پرائمری اینڈ سیکنڈ ری ہیلتھ کئیرپنجاب نے کورونا وائرس ویکسین لگوانے کی تازہ ترین صورتحال جاری کردی ہے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تاحال ایک لاکھ90ہزار205ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ24ہزار810ہیلتھ ورکرزکوپہلی65ہزار395کودوسری ڈوزلگ چکی ہے۔

    پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کہنا تھا کہ  2لاکھ50ہزار467شہریوں کوویکسین لگ چکی ہے جبکہ 2لاکھ22ہزار751شہریوں کو پہلی اور 27 ہزار716 کو دوسری ڈوزدی جاچکی ہے، تاحال صرف 60 سال سےزائدعمر افراد کو ہی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • کرونا ویکسین کی خریداری، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب حکومت سے سوالات پوچھ لیے

    کرونا ویکسین کی خریداری، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنجاب حکومت سے سوالات پوچھ لیے

    لاہور: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت پنجاب سے کرونا ویکسین کی خریداری سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سوالات پر مبنی خط ارسال کیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ حکومت پنجاب ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے دس لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں خریدنے جارہی ہے۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل خط میں سوال اور مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اس رقم سے کون سی ویکسین خریدے گی؟  اس حوالے سے تمام تفصیلات فرہام کی جائیں۔

    خط میں پوچھا گیا ہے کہ ابھی تک حکومت پنجاب کتنی ویکسی نیشن خوراکیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے؟ صوبے کے تمام شہریوں تک ویکسی نیشن کی رسائی کب تک ممکن ہوگی؟۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پوچھا کہ پنجاب میں کس کمپنی کی ویکسین لگائی جارہی ہے، حکومت ایک خوراک کی کتنی رقم ادا کرے گی۔ مزید پوچھا گیا کہ ’کیا حکومت پنجاب کی کوئی ایسی ویب سائٹ موجود ہے جس پر کرونا ویکسین سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئیں ہوں‘۔

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کرونا ویکسین نیشن کے عمل کو تیز کرنے اور تمام شہریوں کو سہولت دینے کے لیے کرونا ویکسین کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع

    بڑی کامیابی ، پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع

    لاہور : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی گئی ، پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے یونیورسٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کورونا ویکسین بنانے کے لیے پریزینٹیشن دی۔

    پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی ، اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت سے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے ، ویکسین کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کے پاس تمام سہولیات ہیں۔

    پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین کی تیاری میں پیش رفت مثبت رہی تو ایک ماہ بعد اعلان کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کیا تھا ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو مراسلہ لکھا تھا ، جس میں کہا تھا کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔

    خیال رہے دنیا بھر میں کوویڈ19ویکیسن کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے اور مختلف ممالک دوا کی تیاری میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

  • پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 58 ہلاکتیں

    پنجاب میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، ایک دن میں 58 ہلاکتیں

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 58 اموات سامنے آئی جبکہ 2 ہزار 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تازہ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک روز میں کورونا وائرس سے مزید 58 ہلاکتیں ہوئیں ، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 6 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

    کیسز کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 2772 نئے کیسز سامنے آئے ، لاہور میں ایک روز کے دوران 1484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 7، قصور میں 21، شیخوپورہ میں 28، راولپنڈی میں 380، جہلم میں 22، اٹک میں 5، مظفرگڑھ
    میں 3، حافظ آباد میں 6 اور گوجرانوالہ میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 79، نارووال میں 6، گجرات میں 37، منڈی بہاؤالدین میں 15، ملتان میں 104، خانیوال میں 7 ، لیہ 1، ڈیرہ غازی خان 16 اور وہاڑی میں 10 کیس سامنے آئے ۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 188، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 27، جھنگ میں 29 اور رحیم یار خان میں 34 ، سرگودھا میں 48، خوشاب میں 11، بہاولنگر میں 9، بہاولپور میں 58 اور لودھراں میں 17 ، بھکر 1، ساہیوال 23، پاکپتن 8 اوراوکاڑہ میں 14 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

  • تشویشناک صورتحال :  لاہورمیں  ایک اسپتال  کے 110 ڈاکٹرز کورونا کا شکار

    تشویشناک صورتحال : لاہورمیں ایک اسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا کا شکار

    لاہور: سروسزاسپتال کے 110 ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوگئے ، جس میں 10 سے زائد ڈاکٹرز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی وائرس کی تیسری لہر سے ڈاکٹرز بھی شدید متاثر ہونےلگے ، لاہور کے سروسز اسپتال کے 110 ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوگئے ، جس کے بعد ڈاکٹرز نے آوٹ ڈور سروسز بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تمام کورونا مثبت ڈاکٹرز نے خود کو ہاسٹل اور گھروں میں آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ 10 سے زائد ڈاکٹرز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

    کورونا سے متاثر ہونے والوں میں انستھزیا کے 10 پی جی آر، تین کنسلٹنٹ، پیڈز کے 2 کنسلٹنٹ ، 9 پی جی آر اور چار آیچ او ، پیڈز سرجری کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور دو پی جی آر شامل ہیں۔

    گائنی کے تین یونٹ کے 35 پی جی آر، تین ایچ او، 4 کنسلٹنٹ سمیت میڈیسن کے 20 پی جی آر اور ایچ او کرونا متاثر ہوئے ہیں۔

    اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز اسپتال نے محکمہ صحت فوری اقدامات کرنے کا مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتہ میں سو سے زائد ڈاکٹر متاثر ہونے سے ڈاکٹرز کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ کورونا سمت دیگر وارڈ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے ، اسپتال کی اوپی ڈی کو فوری طور پر محدود کیا جائے۔

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کیلئے میڈیکل آفیسرز کی تعیناتییاں کی جائے اور تمام ڈاکٹرز کی ویکسینیشن کروائی جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث انتقال کرگئے، عثمان بزدار نے حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر حامد رضا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حامدرضاکوروناکے باعث پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کورونا کے باعث ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    حامد رضا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول کے بڑے بھائی تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول افسر حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا۔

    عثمان بزادار نے کہا حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے، مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

    خیال رہے حکومتی پابندیاں اور سختی کے باوجود بے احتیاطی کے باعث میں ملک کورونا وائرس کے پھیلاومیں تیزی آگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس نےمزید 98 مریضوں کی جان لے لی جبکہ 4900 سے زائد نئے کیس سامنے آئے۔

  • نابینا افراد کو چلنے کیلئے سہارے کی ضرورت نہیں، انوکھی ٹوپی تیار

    نابینا افراد کو چلنے کیلئے سہارے کی ضرورت نہیں، انوکھی ٹوپی تیار

    نابینا افراد کو چلنے کےلیے اب کسی سہارے کی ضرورت نہیں، لاہور کے طالب علم نے نابینا افراد کےلیے منفرد ٹوپی تیار کرلی جسے پہن کر نابینا افراد بغیر لاٹھی چل سکیں گے۔

    پاکستان میں ایسا ٹیلنٹ اور جذبہ انسانیت موجود ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نظر نہیں آتا، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے سائنس کے طالب علم محمد احمد ہیں جنہوں نے نابینا افراد کی بڑی مشکل حل کردی۔

    فائنل ایئر کا پروجیکٹ بناتے ہوئے محمد احمد نے نابینا افراد کےلیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ٹوپی تیار کی ہے جو نابینا افراد کو اردگرد موجود چیزوں کا احساس دلائے گی اور وہ اس کی مدد سے بغیر چھٹری کے چل سکیں گے۔

    نوجوان نے ٹوپی میں دو سینسر لگائے ہیں جو ڈھائی میٹر میں آنے والی کسی بھی چیز سے نابینا شخص کو وائبریشن کے ذریعے آگاہ کرے گا کہ کچھ ہی فاصلے پر رکاوٹ ہے۔

    محمد احمد نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کو مفت چلانا چاہتا ہوں اور حکومت کی مدد سے اسے تیار کرکے نابینا افراد میں مفت تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔

    طالب علم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے اس پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں اور ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔

    نوجوان نے بتایا کہ اس میں دو موڈز ہیں، پہلا اگر اس کو وائبریش موڈ پر رکھا ہے اگر دائیں طرف رکاوٹ ہوگی تو دائیاں سینسر وائبریٹ کرے گا اور اگر بائیں طرف ہوگی تو بائیاں سینسر وائبریٹ ہوگا اور اگر سامنے ہوگی رکاوٹ تو دونوں سینسر وائبرئٹ ہوں گے، اس سے پتہ چل سکے گا کہ کس طرف رکاوٹ ہے اور حادثوں سے بچا جاسکے گا۔

    دوسرا موڈ آواز ہے، دو موڈ اس لیے رکھے گئے ہیں تاکہ اگر کسی رش وایل جگہ پر آواز نہ آئے تو وائبریشن کے ذریعے ڈیوائس نابینا شخص کو آگاہ کرے۔

    محمد احمد نے بتایا کہ ٹوپی میں استعمال ہونے والی سینسرز اصل میں کار پارکنگ سینسرز ہیں۔

  • پاکستان میں خطرناک صورتحال، کورونا میں مبتلا  2 بچے دم توڑ گئے

    پاکستان میں خطرناک صورتحال، کورونا میں مبتلا 2 بچے دم توڑ گئے

    لاہور : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر دو بچوں کو نگل گئی، لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا کا شکار دو بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والا ایک بچہ دل کے عارضہ جبکہ دوسرا گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر بچوں کے لیے خطرناک ہوتی جارہی ہے ، ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ لاہور چلڈرن اسپتال میں کورونا میں مبتلا 2 بچوں کا انتقال ہوگیا۔

    پروفیسر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا 11 ماہ کا ایک بچہ دل کے عارضہ میں جبکہ کا دوسرا بچہ گردن توڑ بخار میں مبتلا تھا۔ دونوں بچوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔

    ڈین چلڈرن اسپتال نے مزید کہا کہ کرونا کی تیسری لہر سے بچے بھی بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، عوام سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، چلڈرن اسپتال میں کرونا کا شکار بچوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

    گذشتہ روز پمزاسپتال اسلام آباد میں کورونا کے ایک مریض نومولود نے دم توڑ دیا تھا جبکہ ایک بچہ صحت یاب ہوا ، پمزاسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ صحت یاب ہونےوالانومولود ایک ہفتہ زیرعلاج رہا، جس کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔

    پمزاسپتال میں اب تک بیس بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور ایک نومولود کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ چلڈرن اسپتال میں ڈیڑھ سالہ معذور بچی بھی کوروناکی وجہ سے زیرعلاج ہے۔