Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 2 ہزار سے زائد کرونا وائرس کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 25 منزید اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 33 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 87 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 12 سو 62، راجن پور میں 180، فیصل آباد میں 110، سیالکوٹ میں 89 اور گوجرانوالہ میں 79 کرونا وائرس کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح گجرات میں 40، خوشاب میں 32، سرگودھا میں 29، منڈی بہاؤ الدین میں 21، ملتان اور ساہیوال میں 19، چنیوٹ میں 17، حافظ آباد اور شیخو پورہ میں 14، 14، راولپنڈی اور اوکاڑہ میں 13، 13 اور خانیوال میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 9، بہاولپور، جہلم اور قصور میں 8، نارروال اور ڈیرہ غازی خان میں 7، 7، بھکر میں 6، ننکانہ صاحب میں 4، مظفر گڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں 3، 3، جھنگ اور بہاولنگر میں 2، 2 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں کووڈ 19 سے مزید 25 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد 5 ہزار 942 ہوچکی ہے۔

    صوبے میں اب تک کووڈ 19 کے 36 لاکھ 14 ہزار 105 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 265 ہوچکی ہے۔

  • لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے

    لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے

    لاہور : پنجاب میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت آگئی ہے ، سب سے زیادہ کورونا کیسز لاہورسے رپورٹ ہوئے جبکہ اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں تیزی آنے لگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ کورونا کیسز لاہورسے رپورٹ ہوئے، صوبے میں مجموعی کورونا کیسز میں سے 60 فیصد لاہور سے سامنے آئے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے مختص تمام بیڈزبھرگئے اور تمام 90 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹےمیں پنجاب میں 1137 کیسز سامنے آئے، اس دوران صرف لاہور میں 671 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے 61 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 717 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ایک دن میں مزید تین ہزار چار 95 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی۔

  • سابق ٹیسٹ کرکٹر کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    سابق ٹیسٹ کرکٹر کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    لاہور: پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج سابق کرکٹر توصیف احمد کے مزید علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    دو روز قبل قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔

    ذرائع ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ توصیف احمد کی گذشتہ روز نجی اسپتال میں انجیوگرافی بھی کی گئی تھی، انجیو گرافی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر کے دل کی تین نالیوں میں مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے بعد توصیف احمد کےمزید علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ توصیف احمد کےعلاج معالجہ کا فیصلہ کرےگا اور نجی اسپتال کی انجیوگرافی کی سی ڈی کےذریعے میڈیکل بورڈ مزید فیصلہ کرےگا۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر توصیف احمد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

    واضح رہے کہ دو روز قبل توصیف احمد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیےکراچی سےلاہور آئے ہوئے ہیں، شادی کی تقریب کے دوران ہی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 62 سالہ توصیف احمد نے آف اسپنر کی حیثیت سے34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 93 اور 55 وکٹیں حاصل کیں۔

  • شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا

    شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا

    لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا، شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا، واضح رہے کہ ن لیگی کارکنان کی جانب سے شہباز گل پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔

    شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں کی جانب سے سیاہی آنکھ پر پھینکی گئی، سیاہی میں موجود کیمیکل نے میری آنکھ میں انفیکشن کردیا، ڈاکٹرز نے بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگائی ہے۔

    مزید پڑھیں: ن لیگی کارکنوں کا شہباز گل پر حملہ ، سیاہی پھینک دی، انڈے مارنے کی کوشش

    واضح رہے کہ شہباز گل لاہور ہائیکورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کےلئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی تھی۔

    وفاقی وزرا نے شہبازگل پر سیاہی پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی تھی، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس طرح کی حرکتوں سے تلخیاں بڑھیں گی، کالے کرتوت دوسروں پر سیاہی پھینکنے سے نہیں مٹیں گے۔

  • کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی شدت میں تیزی: لاہور،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، جن میں لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے 15 علاقے شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے ، خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور کے 13،سیالکوٹ کے 6اور راولپنڈی کے مزید 15علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، جن میں لاہور کا جوہرٹاون اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاون، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا گارڈن ٹاون طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3E1،فیصل ٹاون بی بلاک، ماڈل ٹاون ایچ اور جی بلاکس میں لاک ڈاون کا نفاذ ہوگا جبکہ علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج پر بھی لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں علامہ اقبال ٹاون راوی بلاک،کریم بلاک ،موہنی روڈ بلال گنج ، سیالکوٹ میں مدنی مسجد شیرکوٹ ہیڈمرالہ،ڈھلے والی مرالہ،جوڈیشل کالونی،ناکھووال کوٹلی لوہاراں اورگلی نمبر8 کینٹ وویوکالونی اور سٹی ہاؤسنگ سکیم بینک روڈ ڈسکہ شامل ہیں۔

    ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں ڑھوک پراچہ،صادق آباد،افشاں کالونی،مصریال روڈ،لالہ زار تلسہ روڈ ،گلریز کالونی سکیم۔نمبر5 اورسی بی1231 نزد قصر ابو طالب عزیز آباد ، گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے7ڈھوک چودریاں،گلی نمبر24،36،39محلہ امیرپور پر سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ ہوگا جبکہ بحریہ ٹاون فیز8،سیٹلائٹ ٹاون اے بلاک،خیابان سرسید2،4،لہتراراور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور ، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے اور ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

    ترجمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

  • پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک اور خوشخبری

    پنجاب کے شہریوں کے لیے ایک اور خوشخبری

    لاہور: پنجاب میں اسٹینڈرڈ نمبر پلیٹس کا اجرا کردیا گیا، نمبر پلیٹس کی بکنگ کے لیے محکمہ ایکسائز پنجاب کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے اسٹینڈرڈ نمبر پلیٹس کا اجرا کردیا، آزمائشی نمبر پلیٹس کا اجرا اگلے ہفتے سے ہوگا۔

    صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ مستقل بنیادوں پر نمبر پلیٹس کا اجرا مارچ کے آخری ہفتے سے ہوگا، نمبر پلیٹس کی بکنگ کے لیے آج ہی محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے رجسٹریشن کروانے والے صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے گا، جن گاڑیوں کی نمبر پلٹس تیار ہوں گی ان کی وصولی کی تاریخ، وقت اور مقام کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور نیشنل ریڈیو اینڈ کمیونیکیشن کی خصوصی کاوشوں سے نمبر پلیٹس کی فراہمی ممکن بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

    انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صارفین کو نمبر پلیٹس کے لیے انتظار کرنا پڑا، ہم نے دن رات ایک کر کے عوام کو نمبر پلیٹس کی فراہمی کو ممکن بنایا۔

    صوبائی وزیر کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب سب سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا محکمہ بن چکا ہے، عوام گھر بیٹھے ایکسائز پنجاب کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسل نمبر پلیٹس کا اجرا تحریک انصاف حکومت کا شاہکار منصوبہ ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق ایکسائز پنجاب میں تبدیلی اور جدت لے کر آئے ہیں۔

  • لاہور: لیگی رکن اسمبلی سمیت محکمہ صحت کے افسران کرونا میں مبتلا

    لاہور: لیگی رکن اسمبلی سمیت محکمہ صحت کے افسران کرونا میں مبتلا

    لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وبا کے پھیلاؤ میں شدت آگئی ہے، عالمی وبا کی نئی لہر نے محکمہ صحت کے افسران اور رکن پنجاب اسمبلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، لیگی رکن پنجاب اسمبلی نے طبیعت ناسازی کے باعث کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ مثبت آئی، رپورٹ مثبت آنے پر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    دوسری جانب کرونا وبا کی نئی لہر سے لاہور میں محکمہ صحت کے افسران بھی متاثر ہونے لگے ہیں، نئی لہر کے باعث سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمدصدیق مستوئی کرونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایم ایس واپڈا اسپتال لاہور ڈاکٹر عامریعقوب میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس کے علاوہ واپڈا اسپتال کےمیڈیکل آفیسر ڈاکٹر زبیر بھی کرونا وبا کی نئی لہر کا شکار ہونے والوں میں شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں کرونا کے تشویشناک مریضوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اس وقت سرکاری و نجی اسپتالوں میں 502 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 139 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں، میو ہسپتال سب سے زیادہ 198 مریض زیر علاج ہیں، 17 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

  • کورونا کی نئی لہر، دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری

    کورونا کی نئی لہر، دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : برطانوی طرز کے کورونا کی نئی لہر پنجاب میں پھیلنے لگی ہے ، کیسز میں اضافے کے باعث دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے دفاتر میں 50 فیصد سٹاف بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے کیسز کے پیش نظر آدھا اسٹاف گھر سے کام کرے، دفتر آنے والا سٹاف ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن تمام سرکاری اداروں کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا ، جس کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

    سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اور کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

    گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، پھل سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔

    سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ٹائر پنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور اور آؤٹ ڈور میرج ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور مرکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔

    لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں ریستوران اور کیفیز میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع کردی گئی ہے صرف ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔

    مذکورہ شہروں میں کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات میں صرف 50 افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی، زیادہ آبادی والے بڑے 7 شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت، درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

    محکمے کے مطابق ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی، عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

    سیکریٹری کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کرونا وائرس کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔

  • پنجاب میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب میں کورونا کی تشویشناک صورتحال، مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور ، گوجرانوالہ اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ گوجرانوالہ کے 20، لاہور کے 5 اور گجرات کے 3 مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، ان علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون لگایاگیا ہے، وہاں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، دفاترنجی اور سرکاری بند رہیں گے تاہم تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ ملک شاپس،چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب کے سات اضلاع میں غیر نصابی سرگرمیوں اور اسپورٹس پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بیس فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں غیرنصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔