Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں

    پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں

    لاہور: پنجاب میں کرونا سے اموات کنٹرول میں آ گئیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک مریض کرونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کرونا وائرس سے مزید 1 ہلاکت کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2,336 ہو گئی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 207 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 103,082 ہو گئی۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 75، راولپنڈی میں 37، وہاڑی میں 3، ساہیوال میں 2، گجرات میں 9، بہاولپور میں 8، رحیم یار خان میں 13 اور ملتان میں بھی13 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سرگودھا میں 5، سیالکوٹ میں 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 8، میانوالی میں 2، لودھراں میں 2، ڈیرہ غازی خان میں 4، اوکاڑہ میں 2 اور فیصل آباد میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    چنیوٹ میں 6، چکوال میں 2، حافظ آباد میں 2،گوجرانوالہ میں 2، منڈی بہاؤالدین میں 2 جب کہ جہلم،ْ قصور، خانیوال اور نارووال میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک صوبے میں 1,544,067 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,361 ہے۔

    ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراََ 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    لاہور: محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی ، لیمبورگینی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی ، اسپورٹس کارکی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32ہزار روپے جمع کرائے گئے، اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11کروڑ ہے۔

    مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

    کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی ،ایکسائز کےموٹرسسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرہو سکتی تھی۔

    اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے 9 کروڑ 80لاکھ میں گاڑی کی رجسٹرڈ کی تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی۔

    یاد رہے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، یہ سروس گاڑیوں کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مدد گار ہوگی۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا  تھاکہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے، اب کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد گھر بیٹھے ہی معلوم کر سکتا ہے۔

  • ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ

    ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ

    لاہور: ملک میں ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام کا بڑا منصوبہ’ وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی’ اپنی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پروگرام برائے تدارک ہیپاٹائٹس سی حتمی تیاری کی جانب گامزن ہے۔ 70 ارب روپے کا پی سی ون آخری مراحل میں داخل ہوگیا، پی سی ون منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن آف پاکستان بھیج دیا گیا۔

    منصوبہ کا 51 فیصد حصہ صوبہ پنجاب کو دیا جائے گا۔

    پی سی ون میں پنجاب کے لیے37 ارب مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبہ کے تحت پاکستان کی 14 کروڑ آبادی کو اسکرین کیا جائے گا۔ اسکریننگ 12 سال سے 80 سال تک کی عمر کے ہر فرد کی جائے گی۔

    پنجاب میں 8 کروڑ آبادی کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ پولیو طرز پر گھرگھر جاکر کی جائے گی۔ ہیپاٹائٹس سی مثبت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور مفت دوائیں دی جائیں گی۔

    سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح 8.9 جبکہ پاکستان میں مجموعی طور 7 فیصد ہے۔ پنجاب میں ہر نواں جبکہ پاکستان میں ہر 7 واں افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکا ہے۔

    پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے ڈیڑھ کروڑ جبکہ 80 لاکھ پنجاب میں مریض ہیں۔30 سے 40 فیصد مریض ہر سال جگر کے فیل ہونے اور جگر کے کینسر کو شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی مریضوں کی شرح کے حوالے سے دنیا میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

  • کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں بڑی کرپشن سامنے آگئی

    کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں بڑی کرپشن سامنے آگئی

    لاہور : کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا، شوکورز کی خریداری کی مد میں 25لاکھ 56ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال میں سروسز اسپتال میں بڑی کرپشن سامنےآگئی ، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شوکور کے آرڈر والی کمپنیاں بروقت اشیا کی سپلائی کرنے میں ناکام رہیں، انتظامیہ نے بعد میں دیگر کمپنیوں سے زائد ریٹ پرانہی اشیا کی خریداری کی اور شوکورز کی خریداری کی مد میں 25لاکھ 56ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پہلے آرڈر جاری ہونے والی کمپنیوں سے نقصان بھی پورا نہ کیا گیا ، 2کروڑ53لاکھ 95ہزار 50سے سرجیکل ماسک ،سینی ٹائرز زائد ریٹ پرخریدے جبکہ 72لاکھ 82سے زائدکی بلاضرورت دوائیں خریدی گئیں۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیاکابینہ کمیٹی سے منظوری کے بغیر 28 لاکھ 93 ہزار سے زائدکاکورونا وارڈ تیار کرایا، 9800 ود ہولڈنگ ٹیکس اور پنجاب سیل ٹیکس 2 لاکھ 10ہزار 344 روپے نہیں کاٹا گیا، خرچ نہ ہونے والے 2 کروڑ13 لاکھ 51ہزار 500 روپے واپس نہ کیے۔

    رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ نےکورونامریضوں کے علاج پرزائد فنڈ کےاخراجات کیے، سروسز اسپتال نے771مریضوں پر 7کروڑ 86لاکھ 48 ہزار 500 خرچ کیے جبکہ سر گنگارام اسپتال میں 641مریضوں کےپرایک کروڑ4لاکھ 53ہزار493خرچ ہوئے۔

    ایم ایس ڈاکٹر افتخارکا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی جانب سے لگائےگئے اعتراضات کے جوابات دے دیئے ہیں ، خریداری میں کوئی کردارنہیں ہے، تمام خریداری سینئر پروفیسرز نے کی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ، 9 اموات

    پنجاب میں کرونا کے 176 نئے کیسز رپورٹ، 9 اموات

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وائرس سے 9 مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 2319 ہوچکی ہے، مہلک وائرس کے 176نئے کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار936ہوگئی، اب تک 14لاکھ83ہزار863ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 97ہزار271ہوگئی ہے۔

    ملک میں24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 19 افراد انتقال کر گئے

    کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 93، راولپنڈی16، ملتان 21، گوجرانوالہ7 اور چنیوٹ میں 5کیسز سامنے آئے۔ جبکہ بہاولپور2، چکوال8، قصور2، گجرات 3، سرگودھا2 اور ننکانہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح سیالکوٹ5، رحیم یار خان3، اٹک 2جبکہ بہاولنگر، جھنگ، لودھراں اور وہاڑی میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ تمام متاثرین کو طبی مداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • امریکا نے پاکستان کو مزید 45  وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے

    امریکا نے پاکستان کو مزید 45 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیئے

    لاہور : امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 46 وینٹی لیٹرز عطیہ کردیے گئے ، ڈاکٹریاسمین راشد نے محکمہ صحت پنجاب کو وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کی جانب سے محکمہ صحت پنجاب کو 46وینٹی لیٹرزعطیہ کردیئے گئے، اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کو46 وینٹی لیٹرزعطیہ کرنے پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں، کوروناوائرس کی وباء نے پوری دنیاکواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے کوروناوائرس نے دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کو بہت کم متاثرکیاہے، پاکستانی ڈاکٹر،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے انتہائی جانفشانی سے کوروناء وائرس کا مقابلہ کیا ہے

    صوبائی وزیر نے کہا کہ 11جون کو پنجاب میں کوروناوائرس کے بہت زیادہ مریض تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج تھے، یوایس ایڈ کی جانب سے ملنے والے 46وینٹی لیٹرز بہت مددگارثابت ہوں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کے خلوص کا شکریہ اداکرتے ہیں، عطیہ میں ملنے والے وینٹی لیٹرز پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تقسیم کئے جائیں گے، خدمت انسانیت کیلئے پاکستان اور امریکہ کی کامیاب دوستی کا سفرجاری رہے گا۔

    امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈ ریگویز نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدکوکوروناوائرس کے دوران ہمیشہ فرنٹ لائن پر قیادت کرتے دیکھا، کوروناوائرس کامقابلہ کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی بنانے پرپاکستان کی کاوش کوسراہتے ہیں، امریکہ پاکستانی عوام کی مددجاری رکھے گا۔

    کیتھرین روڈریگویز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو کوروناوائرس کے دوران بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

  • لاہور والوں کے لیے خوشخبری

    لاہور والوں کے لیے خوشخبری

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں شہری سستی اور بہترین سفری سہولت سے مستفید ہونے کے لیے تیار ہوجائیں، اورنج میٹرو لائن 25 اکتوبر سے فعال ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اورنج میٹرولائن 25 اکتوبر سے فعال ہوگا۔ وزیراعلی ٰپنجاب عثمان بزدارافتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اورنج میٹرولائن ڈیرہ گوجراں سے علی رضا آباد تک چلے گی۔

    6 اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج میٹرو لائن کو فعال کرنےکی حتمی منظوری دی تھی۔

    اونج میٹرو لائن کا آخری اسٹاپ تک کرایہ 40 روپے ہوگا۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

    اس سے قبل سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے اور جلد افتتاح کردیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ اورنج ٹرین کا ٹرائل رن شروع کردیا گیا ہے، آپریشنز و مینٹننس کا کام تفویض کردیا گیا ہے جبکہ اسٹاف ہائرنگ کا کام بھی جاری ہے۔

  • اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

    لاہور: حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے یک طرفہ کرایے کے حوالے سے آخر کار نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کرایے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق فی مسافر یک طرفہ کرایہ 40 روپے ہوگا۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا کسی سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں۔

    اورنج لائن میٹرو ٹرین، کابینہ اجلاس میں اہم فیصلہ

    جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لیے مکمل کیا گیا ہے، ہم سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کابینہ نے کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ تجویز مسترد کرتے ہوئے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی۔

  • ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،  ترجمان وزارت قومی صحت نے تردید کردی

    ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، ترجمان وزارت قومی صحت نے تردید کردی

    لاہور : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے  ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 22 سے 35 فیصد تک کا اضافہ کردیا تاہم ترجمان وزارت قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا  ،جس میں کہا گیا کہ ادویات کی قیمتوں میں نیا اضافہ %22 سے %35 تک کیا گیا۔

    صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نور مہر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک مہینے میں ادویات کی قیمتوں میں دوسرا اضافہ مریض کش حملہ ہے، یہ دوسرا ماہانہ اضافہ فوری فوری واپس لیا جائے۔

    نور مہر کا کہنا تھا کہ پچھلے مہینے 17 ستمبرکی تاریخ کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر کو منظر عام پر آیا، اس نوٹیفکیشن میں 94 ادویات کی قیمتوں میں %510 تک اضافہ کیا تھا اور آج منظر عام آنے والے نوٹیفکیشن پر 5 اکتوبر کی تاریخ درج ہے، آج کے لیٹر میں 253 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان وزارت قومی صحت نے ادویات قیمتوں میں اضافے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ادویات کی قیمتوں میں تاحال کوئی اضافہ نہیں ہوا، دواؤں کی قیمتوں میں اضافےکی خبرمیں صداقت نہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ہ ‌ڈریپ نے94 اہم دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دے دیا اور کہا حکومت قیمتیں بڑھانے کے معاملے پر دباؤ میں نہیں آئی، اہم ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

  • پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز، تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 652 ہوگئی

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز، تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 652 ہوگئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 93 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 652 ہوگئی ہے۔

    تفصلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق بتایا کہ صوبے میں کرونا کے 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کروناوائرس سے گزشتہ روز کسی مریض کی موت نہیں ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 298 ہوگئی، اب تک 1,465,854 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 97,238 ہو چکی ہے۔

    لاہور میں 45، راولپنڈی 5، گجرات4، ملتان23 اور لودھراں میں 1 کیس سامنے آیا۔ بہاولپور3، جہلم2، رحیم یار خان 1اور گوجرانوالہ میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 5 افراد جاں بحق

    اسی طرح سرگودھا2، اٹک2 جبکہ مظفر گڑھ، بہاولنگر اور جھنگ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔