Author: حسن حفیظ

  • مریم نواز پھر ٹول ٹیکس دئیے بغیر نکل گئیں

    مریم نواز پھر ٹول ٹیکس دئیے بغیر نکل گئیں

    گوجرانوالہ : جلسے میں شرکت کےلیے جانے والی ن لیگی رہنما مریم نواز ایک مرتبہ پھر ٹول ٹیکس ادا کیے بغیر نکل گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گوجرانوالہ میں داخل ہوگئیں۔

    نظام کو درست کرنے کے دعوے کرنے والی ن لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ ساتھ قافلے میں شریک دیگر گاڑیوں نے بھی ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا اور ایسے ہی چلی گئیں جبکہ قافلےکےشرکا کی جانب سے کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کی جارہی ہے،قافلےمیں لیگی کارکنان میں سےکسی نےبھی ماسک نہیں پہناہوا۔

    مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیجوں گا

    خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ برس جولائی میں منڈی بہاوالدین جلسے سے خطاب کےلیے جاتے ہوئے بھی ٹول ٹیکس دئیے بنا نکل گئیں تھیں جبکہ قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی تھی۔

  • پنجاب: کرونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے متنبہ کردیا

    پنجاب: کرونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ نے متنبہ کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متنبہ کیا کہ صوبے میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، پنجاب میں کرونا ایکٹو کیسز کی تعداد 2016ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران 130نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 2مریض انتقال کرگئے، پنجاب میں اب تک 2283مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں کرونا کی تشخیص کے لیے 11672ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 101301مریضوں میں سے 97002 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ذرایع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں لوگوں کی بےاحتیاطی سے کرونا کی دوسری لہر کا خطرہ ہے، اسی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے آفیشل تھریٹ جاری کر دیا، پنجاب کابینہ کے متعدد وزرا بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 7 افراد جاں بحق

    ذرایع کے مطابق کرونا میں مبتلا متعدد افسران اور وزرا کی حالت خراب ہے۔ صوبائی وزرا اسلم اقبال اور حسین جہانیاں گردیزی کرونا سے متاثر ہیں، وزیرخوراک علیم خان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

    دریں اثنا ذرایع نے بھی بتایا کہ اہم عہدوں پر فائز افسران کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی میں بھی کروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 223 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید7 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 2ہزار277ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے 223 نئے کیسز سامنے آئے، صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار237ہوگئی ہے، اب تک 14لاکھ20ہزار471ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 96ہزار989ہوچکی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مزید 13 اموات ، مجموعی تعداد 6 ہزار 614 تک جا پہنچی

    خیال رہے کہ نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کرونا کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 13 مریض جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 862 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کرونا کے 756 مثبت کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 تک جا پہنچی جبکہ کرونا وائرس کے 9 ہزار209 فعال کیسز ہیں۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ، ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ، ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    لاہور : ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ کے ساتھ ہی ایڈوائزری بورڈ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ذرائع کا کہنا ہے ایڈوائزری بورڈ نے پنجاب حکومت کوآگاہ کردیا ہے کہ رینڈم ٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزانہیں ، کوروناایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبے میں اجتماعات پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا ہے، دفعہ 144 کےنفاذ پرحتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کرے گی۔

    وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے ، اجلاس میں اسکولوں کی صورتحال بارے بھی مشاورت کی جائے گی اور شادی ہالز میں دوبارہ پابندی کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسکولوں میں کاروائیوں اور دیگر معاملات پر غورہوگا۔

    یاد رہے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا تھا پنجاب میں چند روز سے کورونا کے نئے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ نظر آ رہا ہے، وجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور گجرات کورونا کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع ہیں، لوگوں نے احتیاط نہ کی تو ہائی رسک اضلاع اور علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ لگانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

    راجا بشارت کا کہنا تھا کہ حالیہ اجتماعات میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی نظر نہیں آرہی ، شادی ہالز میں ایس او پیز پر معاہدے کے مطابق عملدرآمد نظر نہیں آ رہا، شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور پبلک مقامات پر ایس او پیز کی پابندی میں غفلت نہ کی جائے۔

  • اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے لیے خوشخبری

    اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا کے لیے خوشخبری

    لاہور: صوبہ پنجاب میں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت طالب علموں کو صحت کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسکول ایجوکیشن نے صوبائی وزارت صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن نے طلبا کے صحت کارڈ بنانے سے اسکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

    صحت کارڈ بنانے کے لیے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی کارڈ کی کاپیز جمع کرانا ہوگی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے اسکولوں کا وزٹ کریں گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین نے کہا تھا کہ 10لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ دیا جائے گا، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کواسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

    صحت انصاف کارڈ: سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صحت انصاف کارڈ کی صوبہ بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بیواؤں، زکوۃ حاصل کرنے والے افراد اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے خاندانوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

  • صحت انصاف کارڈ: سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    صحت انصاف کارڈ: سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین نے کہا ہے کہ 10لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کوصحت انصاف کارڈ دیا جائے گا، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کواسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت دستیاب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صحت انصاف کارڈ کی صوبہ بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بیواؤں، زکوۃ حاصل کرنے والے افراد اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے خاندانوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین کو بھی صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے گی، صحت انصاف کارڈ کے حامل خاندانوں کو ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولت دستیاب ہے، پنجا ب کے کارڈیالوجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈرز علاج کرواسکیں گے۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے منصوبہ کو عوامی سطح پربہت سراہاجارہاہے، صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کاروسیع کرکے 1کروڑ سے زائد خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غربت کی سطح سے نیچے خاندانوں کو سہولت دیناوزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے۔

  • 2 ماہ بعد دوبارہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع

    2 ماہ بعد دوبارہ سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع

    لاہور : 2ماہ بعد دوبارہ سے کوروناکے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور اکتوبر میں مریضوں کی یومیہ اوسطاً تعداد 60 تک پہنچ گئی، عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 2ماہ بعد دوبارہ سے کوروناکے مریضوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست اور ستمبر میں یومیہ اوسطاً مریضوں کی تعداد 25 تھی ، لاہور میں اکتوبر کے پہلے 11دن میں 670 مریض رپورٹ ہوئے اور اکتوبر میں مریضوں کی یومیہ اوسطاً تعداد60 تک پہنچ گئی۔

    سرکاری اسپتالوں میں کرونا کے 16 سنجیدہ مریض زیر علاج ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں مشتبہ مریضوں کوکورونا ٹیسٹ پرمشکلات کا سامنا ہے۔

    چیئرمین کوروناایکسپرٹ پروفیسرمحمود شوکت کا کہنا ہے کہ کوروناایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کیسز بڑھے، جلسے جلوس، نجی تقریبات بھی کورونا میں اضافے کا باعث ہیں، موسم کی تبدیلی کورونا کی شدت سے واپسی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 77نئے کیس سامنے آئے اور کوروناکاایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 96 ہزار 945 ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد1561ہے، 24گھنٹے میں11ہزار82ٹیسٹ کیےگئے جبکہ مجموعی طورپراب تک 13 لاکھ 74ہزار 480 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تشویشناک مریضوں کی تعداد21ہے جبکہ اب تک 2258مریض کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ستمبر کی نسبت اکتوبر کے 12دن میں مریضوں کی تعداد معمولی اضافہ ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہریوں کا پہلے کی طرح تعاون ضروری ہے۔

  • باہمت لڑکی تعلیم اور گھر کی کفالت کے لیے پولیو ورکر بن گئی

    باہمت لڑکی تعلیم اور گھر کی کفالت کے لیے پولیو ورکر بن گئی

    لاہور: زندہ دلان لاہور کی باہمت لڑکی کائنات اپنی تعلیم مکمل کرنے اور گھر کی کفالت کے لیے پولیو ورکر بن کر دوسروں کے لیے ایک مثال بن گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کینٹ ٹاؤن کی طالبہ کائنات بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلاتی ہیں، بچوں کو قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ والدین کو ویکسین کی افادیت کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتی ہیں۔

    کائنات کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے بچوں کے والدین کو راضی کرنے کے لیے وہ دل سے محنت کرتی ہیں، بہت سارے بچے ایسے ہیں جو اس بیماری کی وجہ سے معذور ہو چکے ہیں، جو بستر سے اٹھ نہیں سکتے، چل نہیں سکتے، مجھے خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہوں۔

    کائنات نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا میں نے پولیو ورکر بن کر پچھلے سال اپنا بی ایس سی مکمل کر لیا ہے اور اب ماسٹر بھی کروں گی۔

    ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کینٹ ٹاؤن ڈاکٹر جنید کا کہنا ہے کہ کائنات ایک محنتی لیڈی ہیلتھ ورکر ہے، انھوں نے بتایا کہ کائنات کو جو تنخواہ ملتی ہے وہ اسی میں اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے کائنات جیسے ورکرز کا کردار بہت اہم ہے، کائنات کا شمار ان خواتین ورکرز میں ہوتا ہے جو علم سے اپنی دنیا روشن کرنے اور بچوں کو معذوری سے بچانے کا مشن لے کر گھر سے نکلتی ہیں۔

  • کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو خطرے سے  آگاہ کردیا

    کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز : ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو خطرے سے آگاہ کردیا

    لاہور : وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔

    ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں کورونا وباء پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، پنجاب میں کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعدادمیں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

  • لاہور  ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی،  لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد

    لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم  حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے ، ڈی سی کسٹم نے کہا مسافر نے جسم کے ساتھ آئی فون لگا رکھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے ، ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ مسافر برطانیہ سے قطر سے وایا لاہور پرواز 620سے لاہور پہنچا ، کسٹم کے سپاہی وحید نے شک پڑنے مسافر کو روکا تو مسافر نے جسم کے ساتھ آئی فون لگا رکھے تھے۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ جہلم کے رہائشی مرزا عرفان بیگ کے پاس برطانیہ اور پاکستان کا پاسپورٹ تھا ، جو وہ اسمگلنگ میں استعمال کررہا تھا، مسافر نے بڑی چالاکی سے اپنی پنٹ اور کوٹ کے نیچے موبائل فون جسم کے ساتھ ٹیپ کے ساتھ لگا رکھے تھے ۔

    ڈی سی کسٹم کے مطابق 39 قیمتی آئی فون جن کی لاگت 70 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے جبکہ برآمد ہونے والے موبائل فونز میں 20 قیمتی جدید آئی فون 18 سام۔ سنگ گلیکسی نوٹ 10/11 شامل ہیں۔

    ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ ایک قیمتی موٹو رولا فون بیس ہینڈ فری پلس چارجر ، بیس خالی بوکس موبائل فون بھی برآمد ہوئے ، مسافر کے خلاف سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔