Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

    پنجاب میں نئے ڈینگی کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوگئے، جنوری 2020 سے اب تک ڈینگی کے کل 62 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوری 2020 سے اب تک ڈینگی کے کل 62 مصدقہ مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، صوبے بھر میں ڈینگی کے 6 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 56 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 602 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ابتدائی طبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں صوبے کے 11 سو 4 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، عوام سے گزارش ہے کہ ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔

  • یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹی ٹی ایس سکیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹی ٹی ایس سکیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    لاہور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹی ٹی ایس اسکیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا، چانسلر کی منظوری کے بغیر اساتذہ کو 50 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹی ٹی ایس اسکیم میں مالی بے ضابطگیوں کا سراغ لگالیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے چانسلر کی منظوری کے بغیر اساتذہ کو 50 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کی۔

    ہائرایجوکیشن کمیشن نے جامعات میں عالمی سطح کے تحقیقی معیار کے لئے ٹینورٹریک سسٹم اسکیم متعارف کرائی ، ٹینورٹریک سکیم کے تحت یو ای ٹی میں اساتذہ کو بھاری معاوضے جاری کئے گئے، اسکیم کے تحت پروفیسر کی تنخواہ 3 سے 5 لاکھ روپے مقررکی گئی۔

    سنڈیکیٹ کے دو ارکان نے وائس چانسلر کو ٹی ٹی ایس کی تنخواہیں منظوری کے بغیرنہ دینے کا مراسلہ بھی لکھا تھا، سنڈیکیٹ کی واٹس چانسلر کوبھوائے گئے مراسلے کی کاپی بھی سامنے آگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھاری معاوضوں کی منظوری چانسلر ، سینٹ ، سنڈیکیٹ سے لینا لازم تھا، یونیورسٹی انتظامیہ 5 سال سے چانسلر کی منظوری کے بغیر اساتذہ کو رقوم دینے میں مصروف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینور ٹریک سسٹم پر کام کرنےوالے اساتذہ کوریکوری ڈالے جانے کاخدشہ ہیں ، جس کے باعث ٹیچرز پریشان ہیں ، مراسلہ لکھنے والے ارکان میں ڈاکٹر امانت علی بھٹی اورڈاکٹرخالد محمود الحسن شامل ہیں۔

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ چانسلر کی منظوری کےلئے ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو متعدد خطوط لکھ چکےہیں ، 2016سے ابھی تک چانسلر نے منظوری کے مراسلے پر دستخط نہیں کئے۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

    پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

    لاہور : پنجاب میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، صوبے میں کورونا وائرس کے178نئے کیسز سامنے آ گئے تاہم کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعدادمیں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ، محکمہ ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے178نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد98،864 ہوگئی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم اموات کی تعداد2229ہے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد95،197 ہوگئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق لاہورمیں 48، ننکانہ9، قصور2،شیخوپورہ1،راولپنڈی48،چکوال1اورگوجرانوالہ میں 18 ، سیالکوٹ 3، گجرات3، ملتان4، وہاڑی 1، چنیوٹ1 اورفیصل آبادمیں 7کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 4، میانوالی10،خوشاب1، بہاولپور4، لودھراں 2، ڈی جی خان3، مظفر گڑھ1، ساہیوال4اوراوکاڑہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کا کہنا ہے کہ اب تک11لاکھ95ہزار559ٹیسٹ کیےجاچکےہیں، عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں اور کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کے مزید 7مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد تعداد6ہزار444ہوگئی ہے جبکہ ملک میں مزید798 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

  • پاکستانی طالبہ نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

    پاکستانی طالبہ نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر دیا

    لاہور: پاکستانی طالبہ اسوہ زینب نے مضمون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، لاہور کی طالبہ اسوہ زینب نے مضون نویسی کا عالمی مقابلہ جیت لیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی دنیا کی کم عمر ترین طالبہ ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندہ حسن حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے اسوہ زینب نے بتایا کہ میرے مضمون کا عنوان’ ماڈل اقوام متحدہ ماڈل ورلڈ کے لیے’ یعنیٰ کہ ایک مثالی دنیا کیسی ہے۔

    پاکستانی طالبہ نے کہا کہ یہ میرے لیے بڑی فخر کی بات ہے کہ ایک طرف میرے ملک کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور دوسری جانب میں پاکستانی یوتھ کی جانب سے آن لائن بات کروں گی۔

    اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسوہ زینب نے کہا کہ اس دن میں ماحولیاتی تبدیلی پر بات کروں گی۔پاکستانی طالبہ نے ملکی مسائل سے متعلق بین الاقوامی دنیا کو بھی آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں  81 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ، کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا ہے کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبا احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

    سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمدعثمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری ہے ، 39ہزار 296طلباکےکوروناٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 38ہزار716کے منفی جبکہ 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔

    کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 763 اسکولوں کے طلبہ کے سیمپل لیے گئے، لاہور میں 2،ننکانہ صاحب 9،گجرات میں12،گوجرانوالہ میں 45طلبا، ڈی جی خان میں 1اور بھکر میں 2طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

    سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ اداروں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبااحتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔

    مزید پڑھیں : ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا، وزیر تعلیم پنجاب

    گذشتہ روز وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نےملک کو تباہ کیا،40 سال کی تباہ ہوئی چیزیں 2 سال میں کیسے ٹھیک ہوں،وقت لگےگا۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد رینڈم کرونا ٹیسٹ کیے،ننکانہ،گجرات، فیصل آباد میں کرونا کیس نکلے، جہا ں جہاں کیس آئے ان اسکولوں کو بندکر دیا۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹی سے 8ویں کی کلاسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایک بھی کرونا کیس نکلا تو اسکول بند کر دیا جائےگا۔

  • تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ

    لاہور : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ اور ایک اسٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 51 طلبہ، 3 اساتذہ، ایک سٹاف ممبر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف اداروں کے 9 کلاس رومز کو سیل کر دیا گیا۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، سیکنڈری اسکولوں میں 6168 بچوں کے کورونا ٹیسٹ منفی اور 41 کے پازیٹو آئے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ہائر سیکنڈری اداروں میں 20 ہزار 178 کے منفی اور 12 کے نتائج مثبت آئے جبکہ یونیورسٹیوں میں اب تک 1770 کے کورونا ٹیسٹ منفی اور ایک کا مثبت آیا، اسی طرح مدرسوں میں کیے جانے والے سب ہی 154 کے ٹیسٹ نتائج منفی آئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 327 اداروں سے 6538، گجرات میں 39 اداروں کے 1980، فیصل آباد میں 8 اداروں ، ننکانہ صاحب میں 11 اداروں سے 685، بھکرمیں 5 اداروں سے 323، لودھراں میں 18 اداروں سے 688، گوجرانوالہ میں21 اداروں سے 787 اور بہالپور میں 14اداروں سے 958 سیمپلز لئے گئے۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 2، گجرات میں 6، بھکر میں 1، لودھراں 1 گوجرانوالہ اور بہالپور میں 2 اسکولوں کے ایک ایک کلاس رومز کو سیل کیا گیا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں، تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے مسلسل عمل درآمد یقینی بنانا لازم ہے۔

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کو پاکستان واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے ، نواز شریف بغیرعلاج کے ٹھیک ہورہے ہیں ، نوازشریف کو پاکستان واپس آنےکامشورہ ہے، اگر نواز شریف نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

    نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں، میڈیکل بورڈ کو کوئی بیوقوف نہیں بنایا گیا ، 10باراس معاملےپروضاحت دےچکی ہوں۔

    یاد رہے  وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا تھا کہ نواز شریف مکمل صحت مند دکھائی دیے ہیں، واضح ہو گیا کہ باہر جانے کے لیے بیماری کی شعبدہ بازی کی گئی،  ادارے  نواز شریف کی تقریر کا از خود نوٹس لیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا نواز شریف نے کہا انتخابات کو مینج کیا جاتا رہا ہے، نواز شریف بھول گئے کہ وہ خود 3 بار وزیر اعظم رہے، عمران خان تو پہلی بار وزیر اعظم بنے ہیں، اقتدار میں ہوں تو سب ٹھیک، اپوزیشن میں ہو تو جمہوریت خطرے میں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کہا نواز شریف کی تقریر نشر ہونے دیں، میڈیا آزاد ہے، ہمیں بھی کیا کیا کچھ نہیں کہا جاتا، وزیر اعظم نے واضح ہدایات دیں میڈیا کے خلاف اقدام نہ کریں، نواز شریف کی تقریر براہ راست نشر ہونے سے یہ خود بے نقاب ہوئے، قوم کو پتا چلا ان کی باتوں میں کتنی منافقت ہے۔

  • ڈی جی فرانزک اشرف طاہر کی ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید

    ڈی جی فرانزک اشرف طاہر کی ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید

    لاہور: ڈی جی فرانزک ڈاکٹر اشرف طاہر نے ملزم عابد کا ڈیٹا لیک ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک ایجنسی میں ہزاروں رپورٹس تیار ہوتی ہیں، آج تک کوئی رپورٹ لیک نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی نے اے آروائی نیوز کے نمائندے حسن حفیظ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹا بیس نہ ہوتا تو لنک روڈ معاملہ 50سال میں بھی حل نہ ہوتا۔

    ڈاکٹر اشرف طاہر نے کہا کہ ملزم عابد کا ڈی این اے ڈیٹا 2013 سے موجود تھا،ملزم کے ڈی این اے پروفائل ہمارے ڈیٹابیس سے میچ کر گئے ۔

    ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ زیادتی،سنگین جرائم ،ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کا ڈیٹاجمع کرنا ہوگا،ملزمان کا ڈیٹا جمع کرنا ضروری ہے،اس کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کیس کی رپورٹ فرانزک سائنس ایجنسی سے لیک نہیں ہوئی،پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر لگایاگیا الزام غلط ہے۔ڈاکٹر اشرف طاہر کا مزید کہنا تھا کہ فرانزک ایجنسی میں ہزاروں رپورٹس تیار ہوتی ہیں، آج تک کوئی رپورٹ لیک نہیں ہوئی۔

    ملزم عابد کی تصویراور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی کرلی گئی

    اس سے قبل گزشتہ روز گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔

    واضح رہے کہ پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے جبکہ کیس میں نامزد دو ملزمان شفقت اور بالامستری گرفتار ہوچکے ہیں۔

  • لاہور میں اسمارٹ سیمپلنگ، کتنے افراد کرونا پازیٹو نکلے؟

    لاہور میں اسمارٹ سیمپلنگ، کتنے افراد کرونا پازیٹو نکلے؟

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہائی رسک علاقوں میں اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی جس میں 112 افراد کرونا پازیٹو نکلے، 48 ہزار 260 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہائی رسک علاقوں میں کی جانے والی اسمارٹ سیمپلنگ کی رپورٹ جاری کردی گئی، 39 روز میں 1 لاکھ 21 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسمارٹ سیمپلنگ میں 112 افراد کرونا وائرس پازیٹو نکلے، 72 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، 48 ہزار 260 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی تاحال برقرار ہے، اسمارٹ سیمپلنگ شہر کے بازاروں، مارکیٹس اور سرکاری و نجی دفاتر میں کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہے۔

    کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے رزلٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے رزلٹ کے حوالے سے بڑی خبر

    لاہور : پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام 5 بجے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے ، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنجاب کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے آج میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

    صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج شام 5 بجے ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے، رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے رواں سال 16 مئی کو پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس کا کہنا تھا کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کیا جائے گا جبکہ دسویں کے پرچے چیک ہونے کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا اور بارہویں جماعت کے طلباء اپنے گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبر لے سکیں گے یا پھر 2021 میں امتحان دینے کا آپشن بھی ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو طلباء دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات نہیں دے سکے، ان کے نتائج نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج کی بنیادوں پر دئیے جائیں گے بشرطیکہ وہ تمام مضامینِ میں پاس ہوں جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو 3 فیصد اضافی مارکس دیئے جائیں گے۔