Author: حسن حفیظ

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور: پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں 66E بلاک پی آئی اے سوسائٹی،B2 جوہر ٹاؤن،ہاؤس نمبر18، گلی4، بابر گلی،کلفٹن ٹاؤن، واحد روڈ، 1758 گلی 4نشاط کالونی میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں مزید راوی پل سعیدپارک، ابوبکرمعصوم شاہ اور منگل اسٹریٹ لاہور ی گیٹ میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

    گوجرانوالہ میں محلہ قدرت آباد،گلی شاہ سیلمان،چوہدری نصیروالی فریدٹاؤن،محلہ علی پارک گلی نمبر 1فرید ٹاؤن میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں گلی نمبر3محلہ محمدآباد،گلی نمبر31فیز8بحریہ ٹاؤن،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ،بسمہ اللہ ہوٹل نواب آباد،شاہ جی ہوٹل،سیف اللہ ہوٹل،جمیل آباداور یم بیکرزواہ کینٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

    گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی،B-14/341چہ ٹریننگ،چک بزرول،چک کوٹلی باچر،محلہ چہ تکیہ ڈنگا میں بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

    اٹک میں پو چسیان حضرو اور دارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد،ماڈل ٹاؤن اور چیٹھی شیخاں کے علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، متاثر ہونے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

  • خبردار، یہ گھر کرونا مریض کے لیے قرنطینہ ہے: گھروں کے باہر اسٹیکر چسپاں

    خبردار، یہ گھر کرونا مریض کے لیے قرنطینہ ہے: گھروں کے باہر اسٹیکر چسپاں

    لاہور: صوبہ پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھروں کے باہر سرخ رنگ کے اسٹیکر لگائے جا رہے ہیں جن پر درج ہے، خبردار، یہ گھر کرونا مریضوں کے لیے قرنطینہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے محکمہ صحت نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے، ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے گھر اور گلیوں کو سیل نہیں کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں کے باہر پولیس اہلکار بھی تعینات نہیں کیے جائیں گے بلکہ متاثرہ گھروں کے باہر سرخ رنگ کے اسٹیکر چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

    گھروں کے باہر لگائے جانے والے اسٹیکر پر درج ہے: خبردار، یہ گھر کرونا مریضوں کے لیے قرنطینہ ہے۔

    مذکورہ اسٹیکر جوہر ٹاؤن، نشاط کالونی، انگوری باغ اور بادامی باغ میں گھروں کے باہر لگائے جارہے ہیں، محکمہ صحت کے ملازمین متاثرہ گھروں کے باہر اسٹیکر لگا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں آج سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے، سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمد و رفت کو محدود کرنا ہے۔

    جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، گجرات، اٹک اور سیالکوٹ شمال ہیں۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے والی گلیوں کو سیل کیا جارہا ہے۔

  • پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں ‘مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ

    پنجاب کے 6 شہروں کے مختلف علاقوں میں ‘مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن’ نافذ

    لاہور : پنجاب کے 6 شہروں کےمختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، سیکرٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے 6 شہروں کےمختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، لاہور ، گوجرانوالہ  ، راولپنڈی ، گجرات ، اٹک اور سیالکوٹ میں چھوٹے علاقوں کو 14 دن کے لئے سیل کیا گیا ہے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والے علاقوں میں کلفٹن ٹاؤن،واحدروڈ،نشاط کالونی ، راوی پل سعید پارک، ابوبکرمعصوم شاہ،منگل اسٹریٹ،لاہوری گیٹ شامل ہیں۔

    لاہور میں پی آئی اے سوسائٹی،جوہر ٹاؤن کےگھر میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جبکہ گوجرانوالہ میں قدرت آباد،گلی شاہ سلیمان، چوہدری نصیر والی فرید ٹاؤن ، گوجرانوالہ کامحلہ علی پارک گلی نمبر ایک، فرید ٹاؤن کاعلاقہ شامل ہیں۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق راولپنڈی میں محمدآباد،آرڈی اے کالونی لیاقت باغ کا علاقہ ، راولپنڈی میں نواب آباد،جمیل آباداورواہ کینٹ کا علاقے میں بھی مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔

    کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ گجرات میں چک چیچیاں دتول،محلہ حیات نبی کاعلاقہ ، گجرات میں چک بزرول،چک کوٹلی باچر، محلہ چہ تکیہ ڈنگا کاعلاقہ ، اٹک میں پو چسیان حضرواوردارسلام کالونی کو بھی بند کیا گیا۔

    سیالکوٹ میں لطیف آباد،کوٹلی لوہاراں،محلہ موتی مسجد کے علاقے ، ماڈل ٹاؤن، چیٹھی شیخاں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 158 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 391 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں 31، لاہور میں 29، اٹک میں 22، گوجرانوالہ میں 16 اور فیصل آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گجرات میں 8، سرگودھا میں 6، ملتان میں 5، ڈیرہ غازی خان میں 4، راجن پور، ساہیوال اور خانیوال میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    اسی طرح قصور، شیخوپورہ، راولپنڈی، چنیوٹ، اوکاڑہ اور جھنگ میں 2، 2 جبکہ جہلم، منڈی بہاؤ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں 1، 1 کیس سامنے آیا۔

    کرونا وائرس سے صوبے میں مزید 4 اموات ہوئی ہیں جن کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 192 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب میں 8 لاکھ 96 ہزار 428 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 92 ہزار 289 ہو چکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 55  کورونا کیسز رپورٹ

    پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 55 کورونا کیسز رپورٹ

    لاہور : پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 55نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کوئی اموات نہیں ہوئی، صوبے میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91161ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد 96،233 ہو گئی۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہورمیں 17،شیخوپورہ3،راولپنڈی9، گوجرانوالہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی۔

    ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد2188ہے جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91161ہو گئی۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 9 مریض انتقال کر گئے، جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 244 ہوچکی ہے۔

  • محرم الحرام ، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں  میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

    محرم الحرام ، پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں الرٹ جاری، عملے کی چھٹیاں منسوخ

    لاہور : محکمہ صحت نے محرم کے پیش نظر پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو الرٹ کردیا ہےاور کہا 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامور ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کے پیش نظر محکمہ صحت نے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ، پیرامیڈیکل اسٹاف، ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    ٹیچنگ اسپتالوں کی انتظامیہ کوضروری اقدامات مکمل رکھنے اور جان بچانےوالی دواؤں سمیت آپریشن تھیٹرزکوفعال رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

    اسپتالوں کی شعبہ ایمرجنسی کے ملازمین کو10ویں محرم تک الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے 9اور 10 محرم کوشعبہ ایمرجنسی میں اضافی عملہ ڈیوٹی پرمامورہونا چاہیے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم خواتین، مریض، صحافی اور 50سال سے اوپر کے لوگ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 121 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ آج بھی مہلک وائرس سے کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ ہیلتھ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 96ہزار178ہوگئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، اموات کی تعداد2ہزار188ہے، اب تک8 لاکھ66ہزار235 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91ہزار150ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، جن میں 19،538 کی آبادی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، ان مقامات سے 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ راولپنڈی کے 3 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جاری ہے۔

    پنجاب کے3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    واضح رہے کہ روالپنڈی میں کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہونے پر 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ مثبت کیسز پر گوجرانوالہ میں 2 مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا، ان مقامات پر پولیس ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز

    پنجاب، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز

    لاہور: عید الاضحیٰ کے بعد پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز مثبت آئے۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد مجموعی طور پر مختلف شعبوں سے 59 ہزار 815 سیمپل لیے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیے گئے تمام پی سی آر ٹیسٹ تھے، جن میں سے 95 پازیٹو، 54 ہزار 747 نیگیٹو آئے۔

    رپورٹ کے مطابق پازیٹو کرونا کیسز کی شرح 0.16 فی صد رہی، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ بھی کیا، جس میں انھوں نے کہا احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہیئں تاکہ وائرس کا پھیلاؤ دوبارہ نہ بڑھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹوں سے 34 ہزار 289 سیمپل لیے گئے تھے جن میں سے 82 مثبت آئے، باقی منفی نکلے۔ شاپنگ مالز سے 4 ہزار 810 سیمپل لیے گئے تھے جن میں سے 8 مثبت نکلے۔

    سیاحتی مقامات سے 5 ہزار 353 سیمپل لیے گئے تھے جن میں سے کوئی بھی پازیٹو نہیں آیا۔

    پنجاب کے3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    واضح رہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ کرونا انفیکشن سے مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، پنجاب میں کرونا مریضوں کی تعداد 96,178 ہو گئی ہے، جب کہ اموات کی تعداد 2,188 ہے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 866,235 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 91,150 ہو گئی ہے۔

    ادھر پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، جن میں 19،538 کی آبادی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، ان مقامات سے 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    راولپنڈی کے 3 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ جاری ہے، یہاں کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہونے پر 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ مثبت کیسز پر گوجرانوالہ میں 2 مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا، ان مقامات پر پولیس ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب کے3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب کے3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت 3 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے 12 مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، شہر کی 19،538 کی آبادی کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔لاہور کے 12 مقامات سے 28 کرونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہونے پر راولپنڈی کے 947 افراد کو لاک ڈاؤن کیا گیا۔صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مثبت کیسز سامنے آنے پر شہر کے دو مقامات پر گھروں کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔

    صوبہ پنجاب کے 2 شہروں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق 14 دن کے لیے ہوگا، ان علاقوں میں پولیس کی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی تاہم اشیا خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

  • کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں کروناصورت حال کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن پنجاب کے مختلف علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اب مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کیاجارہا ہے، جس کے تحت کرونامتاثرہ گھروں کو سیل کیا جائے گا۔

    ذرایع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ جس گھر سے کرونا کیس نکلےگا اسے سیل کردیا جائے گا۔

    ذرایع کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ایک گھر یا دکان بھی سیل کی جائے گی، وہ دکانیں یا گھر لاک ڈاؤن کے زد میں آئیں گے جہاں سے کرونا کیسز رپورٹ ہوں گے۔

    پنجاب میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، مسلسل چوتھے روز کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

    مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 ہفتے کے لیے لگایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا کا زور ٹوٹنے لگا ہے، پنجاب میں مسلسل چوتھے روز کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 99 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

    پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 99نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد96,057 ہو گئی۔