Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: پنجاب میں کرونا وائرس کے 188نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے بھر میں وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد95,391 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 95391 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے دو مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 2,182 ہوچکی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی تازہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک824,1250ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 87,441 ہو چکی ہے۔

    ترجمان نے عوام سے گزارش کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراَ 1033 پر رابطہ کریں۔

    کرونا وائرس: ملک میں 670 نئے کیسز کی تصدیق، 6 مریض جاں بحق

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 94، ننکانہ 2، قصور 1، شیخو پورہ2، راولپنڈی5 اور گوجرانوالہ میں 16کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ9، نارووال 1، گجرات10، منڈی بہاؤالدین4، ملتان9، وہاڑی1، فیصل آباد 10، چنیوٹ 1، ٹوبہ 4، جھنگ 1رحیم یار خان میں 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    سرگودھا 4، بہاولنگر1،بہاولپور 1، ڈیرہ غازی خان3، ساہیوال6، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 1کیس سامنے آیا۔

  • پولیو مہم، پہلے روز 50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    پولیو مہم، پہلے روز 50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، مہم کے پہلے روز50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، جبکہ دوسرے روز بھی پولیو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مہم کے پہلے روز لاہور میں سب سے زیادہ 478000بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ فیصل آباد میں 396000 بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے دیے گئے۔ انسدادپولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ باقی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

    پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا گیا ہے، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    پولیو مہم میں 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ٹیمیں تشکیل

    راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان انسدادپولیو پروگرام کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے۔

  • پنجاب میں  کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ

    پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ

    لاہور : محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور کہا بازاروں،مارکیٹوں،تفریحی مقامات پر اوپیز پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس ایک بارپھرپھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرنے خطرےکی گھنٹی بجادی اور کہا عوام کی غیر سنجیدگی نے کوروناوائرس دوبارہ پھیلنے کے خطرات بڑھا دئیے۔

    محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز کے نام خط لکھا ، جس میں کہا گیا مارکیٹوں، بازاروں ، شاپنگ مالزمیں کوروناایس اوپیز پر عمل نہیں کیاجارہا، عوام کی غیر سنجیدگی کے باعث کورونا کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ بازاروں،مارکیٹوں،تفریحی مقامات پرعوامی غیرسنجیدگی افسوسناک ہے۔

    خیال رہے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی، صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 180 ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک 8 لاکھ 16 ہزار 126 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے عوام سے گزارش کی کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 203 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 69، سیالکوٹ میں 23، ملتان میں 16، گوجرانوالہ میں 15 کیسز، سرگودھا میں 12 اور منڈی بہاؤ الدین میں کرونا وائرس کے میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں 9، اوکاڑہ میں 7، اٹک میں 6، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں 5، 5 جبکہ گجرات، وہاڑی، فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں 4، 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح میانوالی اور خانیوال میں 3، 3، بہاولنگر اور پاکپتن میں 2، 2 جبکہ ننکانہ صاحب، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، لودھراں، راجن پور اور ساہیوال میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صوبے میں مزید کوئی موت نہیں ہوئی، صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 180 ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 16 ہزار 126 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 179 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 865 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 47، راولپنڈی میں 23 اور گوجرانوالہ میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گجرات میں 9، ملتان اور سیالکوٹ میں 7، 7، فیصل آباد میں 4، چکوال، منڈی بہاؤ الدین، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں 3، 3 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح ننکانہ صاحب، جہلم، وہاڑی اور اوکاڑہ میں 2، 2 جبکہ قصور، شیخو پورہ، اٹک، نارووال، حافظ آباد، رحیم یار خان، وشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 179 ہوچکی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 8 لاکھ 11 سو 98 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 389 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

  • پولیو مہم میں 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ٹیمیں تشکیل

    پولیو مہم میں 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، ٹیمیں تشکیل

    لاہور: ترجمان پولیو پروگرام نے کہا ہے کہ پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا جائے گا، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے بتایا کہ مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا حصہ نہیں بنایا گیا، ان ضلعوں میں کیس رسپانس مکمل کیا جا چکا ہے، ٹیمیں مہم کے لیے تیار ہیں۔

    ترجمان کے مطابق محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔

    پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

    دوسری جانب پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس کا کہنا ہے کہ مہم موخر ہونے کی وجہ سے تین کروڑ بچے انسداد پولیو خوراک سے محروم رہے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

    سندس ارشاد نے والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو قطرے ضرور پلوائیں۔

  • پولیس اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    پولیس اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور بیوروکریسی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مجموعی طور پر 62 افراد کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی ہے۔ 18افراد کو ستارہ امتیاز جبکہ37 افراد کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے دونوں شعبوں کو سیکرٹری ہیلتھ نبیل اعوان اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی گئی۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری آئی اینڈ سی ایس اینڈجی اے ڈی محمد مسعود مختار،سابق کمشنرلاہورکیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم،کمشنر گوجرانوالہ گلزار شاہ،ڈی سی لاہو ردانش افضل، سی سی پی او ذوالفقارحمید ، ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے راجہ خرم،سابق ڈائریکٹرجنرل ماینٹرنگ داخلہ پنجاب امان اللہ خان نیازی ، ایس ایس پی آپریشن فیصل آبادعلی رضا اور ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ قیصر عباس کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

    ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،سیکشن آفیسرداخلہ احمد بلال کو تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔ مرحوم وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز اور ریٹائرڈ پروفیسر محمود شوکت چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

  • تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیزجاری

    تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیزجاری

    لاہور : حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیزجاری کردیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں اوراساتذہ کے تحفظ کیلئے خاص احتیاط کرنا ہوگی، تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کو برقرار نہ رکھنا کورونا کی وجہ بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق ایس اوپیزجاری کردیں ، اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

    سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ کورونا متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھینکنے پر ذرات سے پھیل سکتا ہے، تعلیمی اداروں میں سماجی فاصلے کو برقرار  نہ رکھنا کورونا کی وجہ بن سکتا ہے اور کورونا کسی بھی فرد پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

    کیپٹن (ر)عثمان کا کہنا تھا کہ بچوں اوراساتذہ کے تحفظ کیلئے خاص احتیاط کرنا ہوگی، اسکول انتظامیہ ایسے اسٹاف اور بچوں کوالگ کریں جوکورونا کا شکار رہ چکے  ہیں ، بچوں کو احتیاطی تدابیرسے آگاہ کریں اور کسی چیز کو پکڑنے یا چھونے سے پرہیزکریں۔

    سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ بچوں کوبار بارہاتھ صابن سےاچھی طرح 40سیکنڈ تک دھونے کی تلقین کریں، اسکول میں بچوں کو آگاہ کیا جا ئے وہ گھر  پہنچنے پردیگر اہلِخانہ سےمیل جول سے پہلے نہائیں اور بغیر ہاتھ دھوئے آنکھوں،ناک اور منہ کو چھونے سے مکمل پرہیزکریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں بچوں، اسٹاف کیلئے ہینڈسینیٹائزر، ماسک لازمی رکھا جائے، کھانسی یا سانس سے دوچار اسٹاف ، بچوں کو صحت یاب ہونے تک گھر رہنےکی تلقین کریں اور 6 فٹ کےفاصلے کو قائم رکھنےکیلئےاسکول کی حدودمیں نشانات لگائیں۔

    کیپٹن (ر)عثمان نے کہا کہ وباختم ہو جانے تک تمام اسکولزمیں اسمبلی سےمکمل طور پرگریزکیا جائے، چھٹی کے وقت ایک سے زائد داخلی، خارجی راستوں کا استعمال کیا جائے اور ہاتھ ملانے، بغل گیر ہونےسے پرہیزکریں۔

    سیکریٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ چھوٹی جماعتوں کےبچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مشغول نہ کریں، دوران لیکچرماسک پہننا لازمی ہے ، ماسک کے استعمال سے بچوں کو آگاہ کریں، کھانستے یا چھینکتے وقت بچوں کومنہ ٹشو پیپر، رومال یاکہنی سے ڈھانپنے کی تلقین کریں۔

    ایس اوپیز کے مطابق ماسک کو باربار ہاتھ لگانےسےگریزکریں، گیلا ہونے پرکوڑا دان میں ضائع کر دیں، تعلیمی اداروں میں تما م انڈورگیم ایریاز ، پلے گراؤنڈز ، جھولے  بند رہیں گے جبکہ اسکول انتظامیہ یقینی بنائے اسکول وین ،بس، رکشہ میں گنجائش کا صرف 50 فیصد حصہ ہو۔

  • پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اے سی خراب، مریضوں کا براحال

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اے سی خراب، مریضوں کا براحال

    لاہور : پنجاب کے سب سے بڑے دل کےاسپتال میں ایئر کنڈیشن (اے سی) خراب اور بیڈ بھی کم ہوگئے، شدید گرمی میں مریضوں اک برا حال ہوگیا، وہیل چیئرز پر علاج کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سب سے بڑے دل کے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں لگے اے سی خراب ہوگئے، پی ای سی ایمرجنسی کے 12 میں سے 10 اے سی خراب ہونے کے باعث مریضوں کی حالت مزید ابتر ہوتی جارہی ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جلد سے جلد اے سی ٹھیک کروائے۔

    اس کے علاوہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کیلئے بستر بھی مطلوبہ تعداد می موجود نہیں جس کے سبب
    ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو ویل چیئر پر ہی ڈرپس لگائی جارہی ہیں، گرمی اور حبس کے باعث اسپتال انتظامیہ بھی شدید پریشان ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ، تین مریض جاں بحق

    پنجاب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ، تین مریض جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 177 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں ایک دن میں کورونا وائرس کے129نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد94ہزار715ہو گئی ہے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صرف لاہور میں سب سے زیادہ 46نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید تین اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جس کے بعد کرونا سے اموات کی کل تعداد2177ہوگئی۔

    اس کے علاوہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد86ہزار 341ہوگئی ہے۔ اب تک7لاکھ 94ہزار 558ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہورمیں 46،شیخو پورہ 3،راولپنڈی1،جہلم 1،اٹک 1 اورگوجرانوالہ میں 9کیسز رپورٹ ہوئے، سیالکوٹ2،گجرات5،حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین3،ملتان13،خانیوال2،فیصل آباد 6چنیوٹ3 اورجھنگ 1اوررحیم یار خان میں5کیسز سامنے آئے۔

    اس کے علاوہ سرگودھا 6،میانوالی1،خوشاب 1،بھکر 1،بہاولنگر1،بہاولپور3، ڈیرہ غازی خان6، مظفرگڑھ 3،راجن پور 1،لیہ 1ساہیوال1اور پاکپتن میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔