Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 مزید اموات کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 174 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کرونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 586 ہوگئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 55، گوجرانوالہ میں 13، گجرات میں 6 اور راولپنڈی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور ملتان میں 4، 4، نارروال، جہلم، اور رحیم یار خان میں 3، 3، فیصل آباد اور میانوالی میں 2، 2، جبکہ چکوال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات 2 ہزار 174 ہوچکی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 7 لاکھ 88 ہزار 860 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 86 ہزار 289 ہوچکی ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی ہے۔

  • حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

    حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کرونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔

    سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔

    ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا خواجہ سراؤں سے متعلق بڑا اعلان

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا خواجہ سراؤں سے متعلق بڑا اعلان

    لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی سفارش پر اکیڈمک قونصل نے خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کی منظوری دیدی۔

    وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کا مقصد اس پسماندہ طبقے کی اعلی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے، معاشرہ کا اصلاح درسگاہوں کی ذمہ داری ہے۔

    وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں ایسی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جہاں ٹرانسجینڈرز کو بطور وکیل، ڈاکٹرز، انجینئرز، بیوروکریٹس اور سیاستدان قبول کیا جائے ، جہاں والدین اپنے ٹرانسجینڈر بچوں کو قبول کریں اور انکی پرورش اسی انداز سے کریں جیسے وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی کرتے ہیں۔

    پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کی پہلی شرط خواجہ سراؤں کی تعلیم تک آسان رسائی ہے، اسکولز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کے لئے خصوصی نشستیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جی سی یو میں خصوصی نشستوں کے علاوہ اچھے نمبر حاصل کرنے والے ٹرانسجینڈرز اوپن میرٹ پر بھی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں، جی سی یو میں پہلے ہی دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے خصوصی نشستیں موجود تھیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء، معذور افراد اور اقلیتیں بھی شامل ہیں یہ پہلا موقع ہے جب خواجہ سراؤں کے لئے خصوصی نشستیں تشکیل دی گئی ہیں۔

  • حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    لاہور : پنجاب حکومت نے تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرانا لازمی ہوگا۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے سینما اور تھیٹر کھولنے سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں،ڈور ہینڈلز اوردیگر اشیا کو چھونےسے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

    کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزراور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فیصد کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سینما اور تھیٹر کے ہالز، گیلری، واش رومز اور کیفے ٹیریا کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا جائے گا، دروازوں کے ہینڈلز، سیڑھیاں اور برقی بورڈ بھی ہر شو کے بعد صاف رکھے جائیں گے۔ شائقین کے بیٹھنے میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھوایا جائے گا۔

    شائقین کے ہالزمیں داخلے سے پہلے انکی مکمل سکیننگ کی جائے گی، فیس ماسک کے بغیر کسی کو سینما ہال یا تھیٹرمیں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ایس او پیز کے تحت فیملی ممبرز اور دوستوں کو کسی ایک جگہ مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

     سینما ہال اورتھیٹرز میں کام کرنے والے اسٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر اسیکننگ کی جائے گی، اسٹاف ممبرز ہاتھوں میں گلووز، آنکھوں پر چشمہ اور فیس ماسک یقینی بنائیں گے۔

    اس کے علاوہ سینما اور تھیٹرز میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزر کے استعمال پر خاص توجہ دی جائے گی، تھیٹر میں پرفارم کرنے والے اداکاروں کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ لازمی برقرار رکھنا ہوگا جبکہ بیمار اداکار کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نوٹی فکیشن میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیز کیا جائے گا، بند ہالز کی نسبت کھلے اوپن ائیر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے، براہ راست ٹکٹ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خریدیں، کسی بھی تقریب کا وقت 3گھنٹے سے زائد نہ رکھا جائے۔

    اس کے علاوہ زیادہ استعمال ہونے والی جگہوں کو باربارصاف اور سینی ٹائز کیا جائے، ہر شو کے بعد سینما اورتھیٹر کو مکمل طور پر صاف اور ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔

  • پنجاب میں کرونا کے 137 نئے کیسز رپورٹ، 3 اموات

    پنجاب میں کرونا کے 137 نئے کیسز رپورٹ، 3 اموات

    لاہور: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کیسز میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، صوبے میں کرونا وائرس کے137نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 94360 ہوگئی، صوبے میں کرونا سے 3مزید مریض انتقال کرگئے، اموات کی تعداد2169ہوگئی۔

    پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 86266 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی

    صوبے بھر میں کرونا کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے۔ لاہورمیں 49، قصور 1، شیخو پورہ2، راولپنڈی12 اورگوجرانوالہ میں 13کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ8، نارووال 2، گجرات7، حافظ آباد 1، منڈی بہاؤالدین4، ملتان7، وہاڑی1، فیصل آباد 8، چنیوٹ 1، ٹوبہ3، جھنگ2 اور رحیم یار خان میں 1کیس سامنے آیا۔

    پنجاب کے شہر سرگودھا 2، میانوالی1، خوشاب 1، بہاولپور1، ڈیرہ غازی خان2، مظفرگڑھ2، راجن پور1، ساہیوال2 اور اوکاڑہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئے، تمام مریضوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • پنجاب: سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    پنجاب: سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری

    لاہور: حکومت پنجاب نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنےکے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارکس، عجائب گھر سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سینیٹائزیشن کا سختی سے خیال رکھا جائے گا، تمام مقامات پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سیرگاہ پر جگہ کے لحاظ سے 60 فیصد لوگوں کوداخلے کی اجازت ہوگی، ماسک کے بغیر آنے والے شخص کو واپس بھیج دیا جائے گا جبکہ بزرگوں اور کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کے ایس او پیز جاری

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والوں کو سماجی فاصلے کا ہر صورت خیال رکھنا ہوگا اور انہیں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، اگر کسی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اُسے فوری طور پر تفریحی گاہ سے بے دخل کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کھولنےکے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) جاری کیے۔

    ایس او پیز  کے حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ فاسٹ فوڈ،ریسٹورنٹس کے ہالز میں سماجی محفلوں کی اجازت نہیں ہو گی، گنجائش کے لحاظ سےصرف50 فیصدلوگوں کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

  • ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے ناصر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

    ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے ناصر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا

    لاہور: ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ رائے مظور حسین ناصر کو عہدے سے ہٹا دیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رائے منظور حسین ناصر کو ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیاگیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ دنوں پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کی100 کتابوں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

    پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کا نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا اعلان

    ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ رائے منظور حسین ناصر کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    رائےمنظور حسین ناصر کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں میں ملک ومذہب کے خلاف پڑھایا جا رہا ہے،نجی اداروں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار کتابوں کی جانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ اسلام، قومی سلامتی، امن کے خلاف مواد پر مبنی کتاب پر پابندی ہوگی۔

  • فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کے ایس او پیز جاری

    فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کے ایس او پیز جاری

    لاہور : سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس کھولنےکے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) جاری کردیے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ایس او پیز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں  فاسٹ فوڈز اور ریسٹورنٹس مالکان کو  ہدایت کی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کر سختی سے عمل کریں۔

    محکمہ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ فاسٹ فوڈ،ریسٹورنٹس کے ہالز میں سماجی محفلوں کی اجازت نہیں ہو گی، گنجائش کے لحاظ سےصرف50 فیصدلوگوں کو بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

    مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق ایس او پیز تیار کر لیے

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کو ریسٹورنٹس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح بچوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ہر میز کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ لازمی برقرار رکھا جائے گا،پلے ایریاز مکمل بند رہیں گے۔

    ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے ملازمین سماجی فاصلے، ماسک اور گلوز کا لازمی استعمال کریں گے جبکہ شہریوں کو بھی ماسک کے بغیر  داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ ہر میز (ٹیبل) پر سینیٹائزر رکھنا لازمی ہوگا، بوفے ایریاز میں ویٹر کے علاوہ کسی کو کھانا لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 94,223 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صرف 2 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2,166 ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 183 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 40، ننکانہ میں 4، شیخو پورہ میں 1، راولپنڈی میں 16، اٹک میں 4، چکوال میں 2 اور گوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سیالکوٹ میں 14، نارووال میں 2، گجرات میں 9، منڈی بہاؤالدین میں 3، ملتان میں 14، خانیوال میں 2، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 7، چنیوٹ میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، جھنگ میں 4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

    چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق میانوالی میں 5، بھکر میں 3، بہاول نگر میں 3، بہاول پور میں 10، لودھراں میں 1، ڈیرہ غازی خان میں 5، مظفر گڑھ میں 2، راجن پور میں 2، ساہیوال میں 1، اوکاڑہ میں 2 اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کرونا کی تشخیص کے لیے 7 لاکھ 68 ہزار 855 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

  • حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، نئی بھرتیوں کا اعلان

    حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام، نئی بھرتیوں کا اعلان

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ای پی آئی پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے 36 اضلاع میں 2 ہزار 7 سو 25 ویکسی نیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ ای پی آئی میں جونئیر ٹیکنیشن ویکسی نیٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیں، بھرتیاں بنیادی اسکیل 9 کے تحت کی جائیں گی۔

    سرکاری مراسلے کے مطابق آسامیاں بغیر کسی نوٹس کے زیادہ یا کم کی جا سکیں گی، اپلائی کرنے والوں کو ٹیسٹ کے لیے کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا، 18 سے 25 سال کی عمر کے درمیان کے افراد اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

    15 فی صد کوٹہ خواتین، 5 فی صد اقلیتوں اور 3 فی صد معذوروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست 2020 درخواستیں جمع کرنے کے لیے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، نئی بھرتیاں فکس ہوں گی اور تبادلے کی اجازت نہیں ہوگی، امیدوار ایک سے زیادہ اضلاع میں اپلائی کر سکتے ہیں، درخواست گزار کی تعلیمی قابلیت ایف ایس سی سیکنڈ ڈویژن ہو اور پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے متعلقہ فیلڈ میں ڈپلومہ ہولڈر ہو۔

    اگر تعلیمی قابلیت ایف ایس سی اور متعلقہ شعبے میں پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار نہ ہوئے تو میٹرک سائنس سیکنڈ ڈویژن اور متعلقہ فیلڈ میں 2 سالہ ڈپلومہ والے امیدوار بھی اہل ہوں گے۔