Author: حسن حفیظ

  • کورونا میں کمی ، ایک اور وائرس  پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا

    کورونا میں کمی ، ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا

    لاہور : محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے کورونا کے علاوہ دوسری بیماریوں کو مکمل نظر انداز کردیا، جس کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ منڈلانے لگا، محکمہ صحت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے دوسری بیماریوں کو مکمل نظر انداز کردیا۔

    ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے محکمہ صحت کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور کہا لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد،فیصل آباد ،ملتان میں ڈینگی کے ہاٹ اسپاٹس بن رہے ہیں۔

    محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کیسز چھپانے کا بھی انکشاف سامنے آیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ ڈینگی کیسزرپورٹ ہو رہے تاہم اصل تعداد رپورٹ نہیں کی جارہی۔

    ایڈوائزری گروپ کے مطابق ، صوبے کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈینگی لاروا ملا ہے ، ہوا میں نمی، بارشوں سے ڈینگی لاروا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے نجی اسپتالوں میں عملےکی ٹریننگ پر بھی کام نہیں کیا۔

  • ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس

    ایک گھنٹے میں عوامی پارکس کھولنے کا فیصلہ واپس

    لاہور: صوبہ پنجاب میں پارکس کے انتظامات کو دیکھنے والے محکمے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی  (پی ایچ اے) نے عوامی اور تفریحی پارکس کھولنے کے فیصلے کو ایک گھنٹے میں ہی واپس لے لیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایچ اے نے پبلک پارکس کھولنے کا مراسلہ آج جاری کیا جسے اتھارٹی نے ایک بار پھر واپس لیتے ہوئے عوامی پارکس کی بندش کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

    پی ایچ اے کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ’صوبے بھر کے عوامی پارکس کو صبح 8 سے شام پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی‘۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز اور مارکیٹس کھولنے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

    مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ پارکس میں آنے والے عوام کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور جو شخص فیس ماسک کے بغیر آئے اُسے پارک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    پی ایچ اے نے ایک گھنٹے کے اندر ہی اجازت نامے کو منسوخ کر کے نیا مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’پبلک پارکس تاحکم ثانی بند رہیں گے‘۔

    پی ایچ اے کے نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’سیکریٹری ہیلتھ کے نئے احکامات تک عوامی پارکس کو بند رکھا جائے گا‘۔

  • سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز اور مارکیٹس کھولنے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

    سوشل میڈیا پر شاپنگ مالز اور مارکیٹس کھولنے کا جعلی نوٹی فکیشن وائرل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے شاپنگ مالز اور مارکیٹس کھولنے سے متعلق وائرل ہونے والے نوٹی فکیشن پر وضاحت جاری کردی۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز، مارکیٹیں کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے شاپنگ مالز کی بندش برقرار رہے گی اور ابھی انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

    ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان نے دکانداروں، کاروباری افراد کو متنبہ کیا کہ جعلی نوٹی فکیشن کی بنیاد پر اپنے کاروبار نہ کھولیں اور کسی بھی خبر یا نوٹی فکیشن کی تصدیق کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1033 پر رابطہ کریں، اس کے علاوہ فیس بک آفیشل پیج، ٹویٹر اکاؤنٹ کو بھی فالو کریں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں رات 12 بجے لاک ڈاون کا خاتمہ، نوٹیفکیشن جاری

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نافذ ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو پانچ اگست کے بجائے 3 اگست کو ختم کرنے اعلان کیا تھا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

    مذکورہ نوٹی فکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سیکریٹری نے جاری کیا تھا۔

    حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ مویشی منڈیوں میں کرونا کیسز رپورٹ نہ ہونے اور وہاں سے لیے گئے سیمپلز کے حوصلہ افزا نتائج آنے پر کیا تھا۔

  • پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

    پنجاب میں 15 سے 19 اگست تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں 15سے19اگست تک انسداد پولیومہم چلائی جائے گی، ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی انتظامات سے متعلق خط لکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو اور ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی انتظامات سے متعلق سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے سیکیورٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی کو خط دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے ہے کہ 15 سے 19 اگست کے درمیان مہم میں شریک ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

    سیکریٹری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ 15سے19اگست تک انسدادپولیومہم چلائی جائے گی، پنجاب میں انسدادپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا جائے۔

    انسداد پولیو مہم کا پنجاب کے3 اضلاع میں آغاز

    خیال رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو پنجاب کے تین اضلاع میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا تھا، اس دوران 9 سو سے زائد پولیو ٹیموں نے حصہ لیا، مذکورہ مہم کے دوران لاہور کی 6 یونین کونسلز میں 3 سو سے زائد پولیو ورکرز 56 ہزار 22 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔

  • پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

    پاکستان میں کرونا ویکسین سے متعلق بڑی پیش رفت

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی تیاری شروع کردی گئی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) آسٹریلیا میں تیار ہونے والی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’کوویکس19‘ کے نام سے تیار ویکسین پہلے مرحلے پر کامیاب ثابت ہوئی، ویکسین کو پہلے مرحلے پر جانوروں پر استعمال کیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں امریکا ودیگرممالک میں بھی ویکسین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ ویکسین کی انسانوں پر ٹیسٹنگ کے لیے فلنڈرزیونیورسٹی اور یوایچ ایس میں معاہدہ ہوگا۔

    کراچی کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی بھی معاہدہ کا حصہ ہوگی۔ ویکسین ٹیسٹنگ پریو ایچ ایس میں ویڈیو اجلاس اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آسٹریلیا سے پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی اور پروفیسر ڈیوڈ گورڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی۔

    اس موقع پر جناح میڈیکل یونیورسٹی کےوائس چانسلر پروفیسرطارق رفیع بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ پروفیسر نکولائی پیٹرووسکی نے ویکسین تیاری اور کامیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان میں ویکسین کی ٹیسٹنگ25افراد پر کی جائے گی، 25 افراد کو اصل ویکسین اور 25کو کنٹرول کے طور پر بے اثر دوا دی جائے گی، ویکسین ٹیسٹنگ کے لیے رضاکار چند دنوں میں بھرتی کرلیے جائیں گے، آسٹریلیا سے ویکسین چند دنوں تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیشنل بائیوایتھیکل کمیٹی اور ڈریپ سے منظوری لی جائے گی، ویکسین کو انٹراماسکیولر انجکشن کی شکل میں مریضوں کودی جائے گی، پائلٹ پراجیکٹ دیکھتے ہوئے زیادہ مریضوں کو ویکسین دیں گے، کرونا کیسز کم ہونے پر قوم کو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

    پروفیسر کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پہلے جانوروں اور اب انسانوں میں یہ ویکسین موثر ثابت ہو رہی ہے، پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں کو بھی پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے، ویکسین کا ٹرائل دو ہفتے تک شروع ہو جائے گا، پاکستان میں ویکسین کی کمرشل سکیل پر تیاری تین ماہ تک شروع ہو سکتی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 5 اموات

    پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 5 اموات

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 277 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مزید اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید کمی آرہی ہے، پنجاب میں نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 277 ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 847 ہوگئی ہے، لاہور میں 100، راولپنڈی میں 58 اور گوجرانوالہ میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق ملتان میں 13، سیالکوٹ میں 11، گجرات میں 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان میں 6، 6، منڈی بہاؤ الدین، بہاولپور اور ساہیوال میں 5، 5 جبکہ فیصل آباد میں 4 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح نارووال، رحیم یار خان، خوشاب، لودھراں اور اٹک میں 3، 3، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب اور بہاولنگر میں 2، 2 جبکہ قصور، جہلم، حافظ آباد، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور اور اوکاڑہ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 162 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 559 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 85 ہزار 232 ہوچکی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 235 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 مزید اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید کمی آرہی ہے، پنجاب میں نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 235 ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 571 ہوگئی ہے۔ راولپنڈی میں 54، لاہور میں 52 اور گوجرانوالہ میں 30 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق سیالکوٹ میں 22، گجرات میں 18، ملتان میں 11، راجن پور اور جہلم میں 8، 8، سرگودھا اور بہاولپور میں 6، 6 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح فیصل آباد میں 3، وہاڑی، بہاولنگر، لیہ، ساہیوال اور پاکپتن میں 2، 2 جبکہ نارووال، خانیوال، لودھراں، ننکانہ صاحب، قصور اور اوکاڑہ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 157 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق صوبے میں اب تک 7 لاکھ 49 ہزار 135 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 85 ہزار 180 ہوچکی ہے۔

  • پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان

    پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کی تاریخ کا اعلان

    لاہور: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول ہوجانے پر اسکول 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کے اسکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔

    مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے کا دارو مدار کرونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید کہا کہ 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔

    خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز کھولنے سے متعلق جو ایس او پیز تیار کیے ہیں ان کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے، جگہ کی قلت والے اسکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹس میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔

    ایس او پیز کے تحت ایک ڈیسک پر 3 کے بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کو حساب، انگریزی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے کا انتظام لازمی کیا جائے گا، سینی ٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔

  • پنجاب: کرونا کیسز میں بتدریج کمی، آج 139 نئے کیسز رپورٹ

    پنجاب: کرونا کیسز میں بتدریج کمی، آج 139 نئے کیسز رپورٹ

    لاہور: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کرونا کیسز میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا کے 139 کیسز رپورٹ ہوئے اور 5 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی کرونا سے متعلق تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 93336 ہوگئی ہے۔

    ’پنجاب میں کرونا سے مزید 5 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد2153 ہوگئی، اب تک743533ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد82,575 ہوگئی‘۔

    ملک بھر میں کرونا کے نئے 432 کیسز رپورٹ، 15 اموات

    کرونا کے نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 58، ننکانہ 2، شیخوپورہ 1، راولپنڈی6، اٹک 2، جہلم3 اور گوجرانوالہ میں 17کیسز رپورٹ سامنے آئے۔ اسی طرح سیالکوٹ3، نارووال 1، گجرات2، منڈی بہاؤالدین2، ملتان3، وہاڑی 3، فیصل آباد8، چنیوٹ 3 اور ٹوبہ میں 1 کیس سامنے آیا۔

    مہلک وائرس نے سرگودھا2، میانوالی 3، بہاولنگر1، بہاولپور9، لودھراں 3، ڈی جی خان4، مظفر گڑھ1 اور پاکپتن میں 1 شہری کو اپنا شکار بنایا، تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

  • پنجاب حکومت کا 12 ہیلتھ پروفیشلنز کو سول ایورڈ دینے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا 12 ہیلتھ پروفیشلنز کو سول ایورڈ دینے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔کمیٹی کی جانب سے12 ہیلتھ پروفیشنلز کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

    سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کو ستار امتیاز سے نوازا جائے گا۔ وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی شہید پروفیسر مصطفی کمال پاشا کو نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    چئیرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ریٹائرڈ پروفیسر محمود شوکت، وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر ، چئیرمین بورڈ آف گورنر پی کے ایل آئی پروفیسر جاوید رضا گردیزی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد، فیصل آباد کے کنسلٹنٹ انستھزیا ڈاکٹر خالد ناز کو تمغہ امتیاز سےنوازا جائے گا۔ میو اسپتال کی چارج نرس شازیہ لطیف اور ای سی جی ٹیکنیشن طارق سعید کو تمغہ امتیاز سےنوازا جائے گا۔

    جنرل اسپتال لاہور کی ہیڈ نرس کے کتھرین صدیق اور سروسز ہسپتال کی ہیڈ نرس شاہدہ جبیں کو بھی تمغہ امتیاز عطہ کیا جائے گا جب کہ علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ کے ٹیکنیشن سموئیل اورنشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ٹیکنیشن کومل کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔