Author: حسن حفیظ

  • طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہ دینے والوں کیخلاف کارروائی حکم

    لاہور کی عدالت نے صوبہ پنجاب کے تمام اسکول اور کالجوں کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دینے کی ہدایت جاری کردی۔

    اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ نہ دینے والے اسکول و کالجز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامہ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن عدالتی احکامات نہ ماننے والے اسکول و کالجز کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔

    اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی اور دھند کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا۔

    عدالتی حکم کے مطابق پنجاب کے اسکول اور کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دیا جائے اور ٹولینٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے۔

    علاوہ ازیں معزز عدالت نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کرنے کا بھی حکم دیا ہے، جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    عدالت نے تحریری حکم میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردو نواح میں درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔

  • وائس چانسلرز کی تعیناتی، پنجاب حکومت نے گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا

    وائس چانسلرز کی تعیناتی، پنجاب حکومت نے گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا

    لاہور: پنجاب حکومت نے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے سلسلے میں گورنر کا اعتراض بے معنی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، پنجاب حکومت نے گورنر پنجاب کے اعتراضات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جن جامعات کے امیدواروں پر اعتراض لگایا گیا ہے، حکومت ان کا ساتھ دے گی۔

    ذرائع پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ تین ناموں کی سمری بھیجنے کا اعتراض بے معنی ہے، گورنر پنجاب نے شرمندگی سے بچنے کے لیے 6 جامعات پر اعتراض لگا دیے ہیں، اور گورنر پنجاب نے قانون کی غلط تشریح کی۔

    وائس چانسلرز کی تقرری اور آب پاک اتھارٹی پر گورنر اور حکومت پنجاب میں ٹھن گئی

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ایک نام بھیجنا ہے، اور گورنر نے اس پر دستخط کرنے ہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس وائس چانسلرز کے چناؤ کا اختیار ہے۔

    پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں جامعات کا چانسلر وزیر اعلیٰ خود ہیں، سندھ کے طرز پر پنجاب کو عمل پیرا ہونے پر مجبور نہ کیا جائے۔

  • ویڈیو: ڈاکٹرز کا کارنامہ، بغیر آپریشن بچی کے معدے سے ہیئرکلپ نکال لیا

    ویڈیو: ڈاکٹرز کا کارنامہ، بغیر آپریشن بچی کے معدے سے ہیئرکلپ نکال لیا

    لاہور: جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز کا ایک اور کارنامہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک چھوٹی بچی کے معدے سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ایک ہیئر کلپ کامیابی سے نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک طبی پروسیجر میں چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی کے معدے سے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیئر کلپ نکال لیا۔

    بچی اس شکایت کے ساتھ لائی گئی تھی کہ اس نے ہیئر کلپ نگل لیا ہے، الٹراساؤنڈ میں تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے اینڈوسکوپی کے ذریعے ہیئر کلپ نکالنے کا فیصلہ کیا۔

    اینڈوسکوپی کا پروسیجر ڈاکٹر حسن سلمان ملک کی سربراہی میں کامیابی سے مکمل کیا گیا، کامیاب پروسیجر کر کے ڈاکٹرز نے ننھی بچی مومنہ فیصل کی جان بچا لی۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹرز اور نرسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے پیغام دیا کہ والدین نو عمر بچوں کو کھیلنے کے لیے چھوٹی اور تیز دھار اشیا ہرگز نہ دیں۔

  • صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والے مریضوں کے لئے پریشان کن خبر

    صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والے مریضوں کے لئے پریشان کن خبر

    لاہور: وفاقی حکومت کے بڑے اسپتال میں صحت کارڈ بند کردیا گیا، کارڈ پر علاج کے مریضوں کو شیخ زید اسپتال مفت ادویات نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ زید اسپتال کی انتظامیہ کی بڑی نااہلی کے باعث صحت کارڈ کمپنی نے اسپتال میں دفاتر بند کردیے، اسٹیٹ لاِئف انشورنس کمپنی نے شیخ زید اسپتال کے سربراہ کو آگاہ کردیا ہے۔

    اسٹیٹ لائف انشورنش کمپنی کا کہنا ہے کہ کارڈ پر علاج کے مریضوں کو شیخ زید اسپتال مفت ادویات نہیں دے رہا، مریضوں کو ادویات نجی فارمیسز سے خریدنی پڑ رہی ہیں۔

    کمپنی نے کہا کہ مریضوں کو طبی آلات بھی نجی فارمیسیز سے خریدنی پڑررہی ہے، صحت کارڈ کا مقصد ہی مریضوں کا مفت علاج ہے تاہم مریضوں کو جیب سے ادویات خریدنے کی وجہ سے صحت کارڈ بند سہولت بند کررہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں ادویات دستیاب نہ ہونے کے باوجود کارڈ کمپنی سے رقم وصول کی گئی، شیخ زید اسپتال نے سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی سے بلز کلیم کیے مگرا دوائی مریض نے باہر سے خریدی۔

    انتظامیہ شیخ زید اسپتال کا کہنا ہے کہ فںڈز کی کمی کی وجہ سے اسپتال میں ادویات کی قلت ہے، اسپتال نے مختلف ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

    پنجاب ہیلتھ کمپنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اسپتال کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے، کارڈ پر مریضوں کا جیب سے خرچہ قابل قبول نہیں۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • ائیرپورٹس پر منکی پاکس مسافروں کیلیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ

    ائیرپورٹس پر منکی پاکس مسافروں کیلیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کی حدود میں قائم 6 ائیرپورٹس پر مشبہ منکی پاکس مسافروں کیلیے قرنطینہ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے لاہور ائیرپورٹ میں منکی پاکس اسکریننگ کاؤنٹر و دیگر ایریاز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سربراہ ٹیکنیکل گروپ پروفیسر جاوید اکرم بھی صوبائی وزراء صحت کے ہمراہ تھے۔

    بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلیے قائم منکی پاکس کی اسکریننگ سہولیات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بیماری کی روک تھام کیلیے چند اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی حدود میں قائم 6 ائیرپورٹس پر مشبہ منکی پاکس مسافروں کیلیے قرنطینہ سینٹرز بنائے جائیں گے۔

    صوبائی وزرائے صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے منظور شدہ پروٹوکولز کے مطابق ائیرپورٹس پر قرنطینہ سینٹرز کیلیے جگہ مختص کی جا رہی ہے، دیگر مسافروں اور ملازمین کو قرنطینہ سینٹرز میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹس پر تعینات وفاقی و صوبائی عملہ کی منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جائے گی، محکمہ صحت کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کی منکی پاکس کے حوالے سے ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں قرنطینہ وارڈز بھی قائم کیے جائیں گے، سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو منکی پاکس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • لاہور میں دوست کی جگہ امتحان دینے والا پکڑا گیا

    لاہور میں دوست کی جگہ امتحان دینے والا پکڑا گیا

    لاہور میں دوست کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  لارنس روڈ امتحانی مرکز سینٹر نمبر 19 میں دوسرے کی جگہ پیپر دینے والا امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جو کہ اصلی امیدوار محمد عرفان کی جگہ پر امتحان دے رہا تھا۔

    ملزم کی شناخت فہیم عباس ولد سجاد علی سے ہوئی ہے۔ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ضیاء سبطین نے دوران چیکنگ جعلی امیدوار کو پکڑا ہے۔

    کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں کا کہنا ہے کہ جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے یو ایم سی بنا کر کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے،  جعلی امیدواران کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • ویڈیو: لاہور کے اسپتال میں گائنی کے انتہائی جدید آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا

    ویڈیو: لاہور کے اسپتال میں گائنی کے انتہائی جدید آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا

    لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں گائنی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کا آغاز کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گائنی کے مریضوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کر دی گئیں، سر گنگا رام اسپتال میں جدید ترین گائنی آپریشن تھیٹر نے کام شروع کر دیا۔

    گنگا رام اسپتال کے ایم ایس پروفیسر معین الدین نے گائنی بلاک کا تفصیلی جائزہ لیا، اور جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا، پروفیسر حافظ معین الدین کے مطابق اسپتال میں کڑوروں کی لاگت سے تیار ہونے والے آپریش تھیٹر کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ماڈیولر آپریشن تھیٹر انفیکشن فری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے، انتظامیہ نے اسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

    پروفیسر معین کے مطابق اسپتال میں سب سے زیادہ مریض گائنی کے رپورٹ ہوتے ہیں، اور یہاں گائنی مریضوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات مفت میں فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • درجنوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا

    درجنوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا

    لاہور: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی نہ کرنے والے 56 اساتذہ کو معطل کر دیا۔

    بورڈ امتحانات میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم نے انکوائری مکمل کر لی جس میں بتایا گیا کہ اساتذہ نے امتحان کے دن فون نمبر بند کر دیے تھے۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق جن ٹیچرز سے رابطہ ہوا انہوں نے ڈیوٹی کرنے سے انکار کیا، غیر حاضری سے عملہ کم ہوا اور انتظامی خرابیاں پیدا ہوئیں، نگراں عملے کی غیر حاضری پر فیل ہونے والے طلبا کے امتحان میں مشکلات آئیں۔

    58 اساتذہ کا بیرون ملک رہ کر ہر ماہ تنخواہ لینے کا انکشاف

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عملہ نہ ہونے سے امتحان وقت پر شروع نہ ہو سکے، طلبا کو نقل سے روکنے میں بھی امتحان سنٹرز میں مشکل پیش آئی۔

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق ٹیچرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

    بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی نہ کرنے والے درجنوں اساتذہ معطل بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی نہ کرنے والے درجنوں اساتذہ معطل

  • منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ،  ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    منکی پاکس کے پھیلاؤ کا خطرہ ، ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

    لاہور : پنجاب حکومت نے منکی پاکس پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی ، کمیٹی وائرس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں منکی پوکس کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دے دی اور سابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

    ٹیکنیکل کمیٹی میں شعبہ صحت سے 20 سنئیر افراد شامل ہیں ، کمیٹی مونکی پوکس کی روک تھام، تشخیص پر کام کرے گی اور مریضوں کے علاج کا طریقہ کار وضع کرے گی۔

    وائرس کی ویکسین منگوا کر کس کو لگائی جائے گی یہ بھی کمیٹی طے کرے گی جبکہ طبی عملے اور ائیرپورٹ عملے کی مشتبہ مریضوں کے علاج کی ٹریننگ پر کام کرے گی۔

    کمیٹی میں بارڈر ہیلتھ سروسز، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت کے ارکان شامل ہیں ، جلد، میڈیسن، مائیکروبیالوجی کے سنئیر پروفیسرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ڈی جی ہیلتھ پنجاب اور ریسکیو 1122 کے رکن بھی ٹیکنیکل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پسندیدہ سیکریٹری صحت  عہدے سے برطرف

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پسندیدہ سیکریٹری صحت عہدے سے برطرف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے پسندیدہ سیکریٹری صحت علی جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، علی جان پرپنجاب بھر کے اسپتالوں سے 62 ملازمین کو برطرف کرانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پسندیدہ بیورو کریٹ ہونے کے باوجود سیکرٹری صحت علی جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    مریم نواز نے صوبے بھر کے اسپتالوں کی مانیٹرنگ کیلئےایم پی ایز نامزد کئے تھے، سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کانفرنس میں نامزد اراکین اسمبلی کو صرف اور صرف وزٹ کی حد تک محدود رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

    علی جان نےتقرریاں وتبادلے اور چھٹی سمیت کوئی کام ایم پی ایز کے کہنے پر نہ کرنے کاکہا تھا جبکہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان نےحکم جاری کیا اراکین اسمبلی کی سفارشوں کا ریکارڈ رکھا جائے۔

    متعدد اراکین نے سیکرٹری صحت کیخلاف اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی تھی، تحریک التوا میں بتایا گیا تھا پنجاب بھرکے ہسپتالوں سے 62 سے زائد ملازمین کو سیکرٹری علی جان نے برطرف کردیا تھا۔

    صوبائی اسمبلی پنجاب شوکت بھٹی نے تحریک میں بتایا کہ کرپشن میں ملوث افسران کو چن چن کر سیکرٹری صحت علی جان نے اہم تعیناتیاں دیں تھیں۔