Author: حسن حفیظ

  • لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبارکی مکمل فہرست جاری

    لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبارکی مکمل فہرست جاری

    لاہور: کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطر کے پیش نظر پنجاب میں پانچ اگست تک لاک ڈاؤن کر دیا گیا، حکومت نے لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کردی، جس کے تحت طبی مراکز،میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکیاں، پوسٹل اور کورئیر سروسز کھلی رہیں گی جبکہ ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ، آئل ڈپو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    ،سیکریڑی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی، ایل پی جی گیس شاپس،فلنگ پلانٹس، زراعت مشینری شاپ کھلی رہیں گی جبکہ کال سینٹرز50فیصد عملے کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

    فہرست کے مطابق پرنٹنگ پریس، ورکشاپس اور اسپیئر پارٹس کی دکانیں ، بیکرز،کریانہ ، پھل، سبزی،چکن، گوشت،دودھ کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

    کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹراسپورٹ 24 گھنٹے میسررہے گی اور بینک، کرنسی ایکس چینج، ٹیلی کام فرنچائز، ڈرائی کلنیر، درزی کھلے رہیں گے۔

    تعمیراتی مواد، شیشہ، ایلومینیم وغیرہ کی دوکانیں بھی کھلی رہ سکیں گی تاہم تمام کاروبارمقرر ہ اوقات کےمطابق ہی کام کرسکیں گے، لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کا اطلاق عیدالاضحٰی کے بعد 5 اگست تک رہے گا۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 200 سے زائد نئے کیسز

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 200 سے زائد نئے کیسز

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 125 ہوگئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کے مزید 70 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 206 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 92 ہزار 279 ہوچکی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کے 70، راولپنڈی میں 64 اور ملتان میں 14 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    اسی طرح فیصل آباد اور گجرات میں 8، سیالکوٹ میں 6، گوجرانوالہ میں 5، بہاولپور میں 4، جھنگ، رحیم یار خان، میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور منڈی بہاؤ الدین میں 3، 3، بہاولنگر، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، سرگودھا اور وہاڑی میں 2، 2، ننکانہ صاحب، جہلم، نارروال، اور بھکر میں 1، 1 کیس کی تصدیق ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 9 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 125 ہوگئی۔

    ترجمان کے مطابق اب تک 7 لاکھ 6 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اب تک کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 81 ہزار 265 ہوچکی ہے۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کر کے خود کو محفوظ بنائیں، کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 936 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 225 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 23 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 865 ہوگئی۔

  • گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ کا  ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام

    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ کا ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام

    لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں طالبہ نے ٹیچر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا ،جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور م یں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ نے اپنے ٹیچر پرجنسی ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا ، طالبہ کا کہنا تھا ٹیچر نے مجھے ویڈیو کال کی کال کے وقت وہ قابل اعتراض حالت میں تھا، استاد اسے پہلے ہی دو مرتبہ فیل کر چکا ہے۔

    مبینہ جنسی ہراسگی کے معاملے پر انتظامیہ نے کمیٹی بنا دی ہے ، انتظامیہ نے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے، جس میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل ہے۔

    انتظامیہ کاکہناہے کہ کوئی بھی طالبہ یا طالب علم کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ثبوت فراہم کرسکتا ہے، طلبا کا نام ضیغہ راز میں رکھا جائے گا، کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور میں نجی اسکول نے طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں 4 اساتذہ فارغ کردیا تھا، نجی اسکول کے چار اساتذہ پر طالبات نے جنسی ہراسانی اور غیرمہذب تصاویر بھیجنے کا الزام لگایا تھا، طالبات نے سوشل میڈیا پر چاروں اساتذہ کی طرف سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں پوسٹس کی۔

    طالبات کا کہنا تھا کہ متعدد بار اسکول انتظامیہ کو شکایت کی مگر ایکشن نہیں لیا گیا، اساتذہ نے غیر مہذب میسجز کیے، کلاس میں غلط طریقے سے چھونا شروع کردیا تھا، تنگ آکر اساتذہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

  • لاہور:انجینئرنگ یونیورسٹی کا 17اگست سے جامعہ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

    لاہور:انجینئرنگ یونیورسٹی کا 17اگست سے جامعہ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

    لاہور: انجینئرنگ یونیورسٹی نے 17 اگست سے جامعہ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انجینئرنگ یونیورسٹی نے 17اگست سے جامعہ جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا۔انتظامیہ نے جامعہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 17 سے 24 اگست تک لیبارٹریاں کھولی جائیں گی، 24 اگست سے یکم ستمبر تک امتحان لیا جائےگا۔

    انجینئرنگ یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیشن 2019 کے طلبا 2 ستمبر سے 14 ستمبر تک یونیورسٹی آئیں گے۔

    پنجاب میں آج رات 12بجے سے سخت لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

    دوسری جانب پنجاب میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے ہوگا اور 28 جولائی سے پانچ اگست تک رہے گا۔

  • پنجاب میں  آج رات 12بجے سے سخت لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب میں آج رات 12بجے سے سخت لاک ڈاؤن، نوٹیفکیشن جاری

    لاہور : پنجاب میں آج رات 12 بجے سے سخت لاک ڈاؤن کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے ، میرج ہالز ، شاپنگ مالز ، ایکسپو ہالز ، ریسٹورنٹس ، پبلک پارکس ، پے ایریاز، بیوٹی پارلرز ، سینما ہالز ، تھیٹرز بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاون کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا لاک ڈاون آج رات 12 بجے سے ہوگا اور28 جولائی سے پانچ اگست تک رہے گا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے ، میرج ہالز ، شاپنگ مالز ، ایکسپو ہالز ، ریسٹورنٹس ، پبلک پارکس ، پے ایریاز، بیوٹی پارلرز ، سینما ہالز ، تھیٹرز بند رہیں گے۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بند رہے گی اور تمام مذہبی اور سماجی سرگرمیوں سمیت مارکیٹس ، شاپنگ مالز اور پلازہ کھولنے پر پابندی ہوگی۔

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ میڈیکل اسٹور، سبزی اور پھولوں کی دکانیں ، بیکریز اور کریانہ اسٹورز، دودھ دہی کی دکانیں ، گروسری سمیت ڈرائیورز ہوٹلز ، پیٹرول پمپس ، ایل پی جی ، ایگریکلچر اور مشنری روکشاپس کھولے رہیں گے جبکہ پرینٹنگ پریس اور کال سینٹرز میں 50 فیصد سٹاف کام کرے گا۔

    چکن اور گوشت کی دکانیں ، تندور ، دودھ دہی کی دکانیں صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ انٹرسٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ پبلک ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلیں گیں۔

    اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آج رات 12بجے سے پنجاب میں سخت لاک ڈاؤن کاآغازہوگا اور عیدالفطر کے ایس اوپیز عیدالاضحیٰ کے لئے بھی ہوں گے، سخت لاک ڈاؤن 9 دن کے لئے پنجاب بھر میں ہوگا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں میں بھی ایس اوپیزپرسختی سےعمل کرایا جائے گا اور ریسٹورنٹ، تفریحی مقامات کو محرم کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سخت لاک ڈاؤن 9 دن کے لئے پنجاب بھر میں ہوگا۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دی تھی ، چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں بازار، مارکیٹس اور پلازے عید سے 2 تین روز قبل بند کردی جائیں گی۔

    ذرائع چیف سیکریٹری کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، مارکٹیوں سے زیادہ عوام کی زندگی عزیز ہے۔

    ذرائع کا کہنا کے مطابق عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے وبا میں اضافہ ہوا تھا لہٰذا مذکورہ فیصلہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے 210 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 91901 ہوگئی

    پنجاب میں کرونا کے 210 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 91901 ہوگئی

    لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 210 نئے کیسز رپوررٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 91901 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ہیلتھ کیئر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں آج کرونا سے مزید 3اموات ہوئیں جس کے بعد وبائی مرض سے مرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2116ہوگئی، صوبے بھر میں اب تک692613ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، جبکہ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد81253 ہوگئی۔

    پنجاب میں کرونا کے نئے کیسز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں، لاہور میں 91، ننکانہ 1، قصور1، شیخوپورہ1، راولپنڈی23، اٹک4، چکوال 2، گوجرانوالہ میں 5، سیالکوٹ2، گجرات10، منڈی بہاؤالدین10، ملتان10، خانیوال1، فیصل آباد3، چنیوٹ 2، ٹوبہ6، رحیم یار خان میں 4، سرگودھا12، میانوالی2، بھکر 1، بہاولنگر 7 اور بہاولپور میں دو مریض رپورٹ ہوئے۔

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 35 مریض دم توڑ گئے

    اسی طرح ڈی جی خان3، مظفر گڑھ 2، راجن پور 1، لیہ 3اور ساہیوال میں 2کیسز سامنے آئے۔

  • ڈریپ نے ڈاکٹرز کو نسخے پر ہربل اور متبادل ادویات لکھنے سے روک دیا

    ڈریپ نے ڈاکٹرز کو نسخے پر ہربل اور متبادل ادویات لکھنے سے روک دیا

    لاہور: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو نسخہ میں ہربل اور متبادل ادویات لکھنے سے روک دیا اور کہا عالمی ادارہ صحت کے قوانین کی روشنی میں ہربل اور آلٹرنیٹیو ادویات کو نسخہ پر نہیں لکھا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈاکٹرز کو نسخہ پر ہربل اور متبادل ادویات لکھنے سے روک دیا اور پاکستان بھر کے ڈاکٹرز کو نیوٹراسیوٹیکل، ہربل، کاسمیٹکس اور الٹر نیٹیو ادویات پر پابندی کا مراسلہ جا ری کر دیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہر بل اور متبادل ادویات جنرل پروڈکٹ ہیں، جو نسخہ پر نہیں لکھی جا سکتی، ڈاکٹرز ہربل اور آلٹرنیٹیو ادویات کو رجسٹرڈ نسخہ پر لکھتے ہیں جس کی وجہ مریض خریدنے پر مجبور ہیں۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے قوانین کی روشنی میں ہربل اور متبادل ادویات کو نسخہ پر نہیں لکھا جا سکتا ہے۔

    دوسری جانب صدر پاکستان ڈرگ لائر فورم نور مہر کا کہنا ہے کہ ڈریپ کا خط کہ ڈاکٹر نسخہ میں او ٹی سی پر پابندی بلکل غیر قانونی ایڈوائزری ہیں، ڈاکٹر PMDC کے ماتحت ہیں، نہ کہ ڈریپ کے، ڈریپ کا موجودہ خط ڈریپ ایکٹ 2012 کے منافی ہے۔

  • پولیو مہم: لاہور، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان میں 4 لاکھ 36 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    پولیو مہم: لاہور، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان میں 4 لاکھ 36 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں انسداد پولیو پروگرام جاری ہے، لاہور، فیصل آباد اور اٹک میں پہلے 4 روز کے دوران 3 لاکھ 58 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے۔

    ترجمان قومی انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو مہم کا دورانیہ بڑھانے کی خبر درست نہیں، خصوصی انسداد پولیو مہم کی مدت 20 سے 25 جولائی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے تحت آج بھی قطرے پلائے جا رہے ہیں، مہم کے دوران اب تک وزیرستان میں 78 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

    20 جولائی سے شروع ہونے والی مہم کے لیے تربیت یافتہ پولیس ورکرز پر مشتمل 609 ٹیموں نے سماجی فاصلہ رکھ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، ٹیموں کو فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور تمام پی پی ایز بھی فراہم کی گئی تھیں، یہ مہم آج اختتام پذیر ہوگی۔

    ادھر پنجاب کے تین اضلاع میں کیچ اپ کا دوسرا روز ہے، لاہور، فیصل آباد اور اٹک میں پہلے 4 روز کے دوران 3 لاکھ 58 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے، فیصل آباد میں 251000 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

    انسداد پولیو پروگرام کے مطابق اٹک میں 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، لاہور میں 4 روز کے دوران 53000 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، باقی بچوں کو آج قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسز، مجموعی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئی

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیسز، مجموعی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 294 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 91,423 ہو گئی ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں 100، شیخوپورہ میں 6، راولپنڈی میں 12، جہلم میں 16، اٹک میں 1، چکوال میں 1 اور گوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 7، نارووال میں 2، گجرات میں 31، منڈی بہاؤالدین میں 6، ملتان میں 15، خانیوال میں 1، فیصل آباد میں 15، چنیوٹ میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 10، جھنگ میں 1 اور رحیم یار خان میں 12 کیسز سامنے آئے۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا میں 5، خوشاب میں 2، بھکر میں 2، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 4، ڈی جی خان میں 13، مظفر گڑھ میں 5، لیہ میں 2، ساہیوال میں 5 اور اوکاڑہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 54 مریض دم توڑ گئے

    ترجمان کا کہنا تھا کرونا وائرس سے صوبے میں 5 مزید اموات کے بعد کل تعداد 2,105 ہو گئی ہے، اب تک پنجاب میں 678,010 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جب کہ صوبے میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 68,439 ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ این سی او سی کی طرف سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس انفیکشن کے 54 مریض دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد کرونا سے کُل اموات 5763 ہو گئی ہیں، جب کہ اب تک کرونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

  • پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کا نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا اعلان

    پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ کا نجی پبلشرز کی 100 کتابوں پر پابندی کا اعلان

    لاہور: پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نجی پبلشرز کی100 کتابوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ منظور ناصر نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں میں پڑھائی جانے والے 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    منظور ناصر کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں میں ملک ومذہب کے خلاف پڑھایا جا رہا ہے،نجی اداروں میں پڑھائی جانے والی 10 ہزار کتابوں کی جانچ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام، قومی سلامتی، امن کے خلاف مواد پر مبنی کتاب پر پابندی ہوگی۔

    ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مطابق پاکستان کے غلط نقشے کتابوں میں شامل کیے گئے ہیں۔

    منظور ناصر کا کہنا تھا کہ ڈاکو بنانے کی نظمیں نجی اسکولوں کے نصاب میں پڑھائی جا رہی ہیں،:اقوال زریں میں گاندھی کے اقوال پڑھائے جا رہے ہیں۔