Author: حسن حفیظ

  • پنجاب میں کرونا کیسز میں کمی، آج 484 مریض رپورٹ ہوئے

    پنجاب میں کرونا کیسز میں کمی، آج 484 مریض رپورٹ ہوئے

    لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آج کرونا وائرس کے 484نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد پنجاب میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 89023 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کیسز میں بتدیج کمی دیکھی جارہی ہے، اس سے قبل ہر زور ایک ہزار سے پندرہ سو افراد کرونا سے متاثر ہوتے تھے جبکہ آج صرف 484 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 178نئے اور گجرات میں 46نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کرونا سے مزید 8 اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد2059ہوگئی، صوبے بھر میں اب تک 626367ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 64815 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات 5,386 ہو گئیں

    صوبے میں نئے کیسز کچھ یوں رپورٹ ہوئے، لاہور میں 178، ننکانہ8، قصور3، شیخوپورہ5، راولپنڈی36، جہلم 7اور گوجرانوالہ میں17، سیالکوٹ29، نارووال1، گجرات46، حافظ آباد6، منڈی بہاؤالدین9، ملتان9، خانیوال1، فیصل آباد24، چنیوٹ2، ٹوبہ6اور جھنگ 3اور رحیم یار خان میں 11 کیسز سامنے آئے۔

    اسی طرح سرگودھا16، خوشاب3، بھکر14، بہاولنگر3، بہاولپور20، ڈی جی خان3، مظفرگڑھ6، راجن پور 2،لیہ6، ساہیوال7، اوکاڑہ 1 اور پاکپتن میں 2 کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔

  • کورونا ٹیسٹ  ، عوام کو بڑی  سہولت مل گئی

    کورونا ٹیسٹ ، عوام کو بڑی سہولت مل گئی

    لاہور : پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کے حوالے سے پنجاب میں ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے۔

    پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی ہے ، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنےریکارڈمدت میں منصوبہ مکمل کیا، نجی لیب کی طرز پر سرکاری لیبارٹریوں کی رپورٹ آن لائن دیکھی جاسکے گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ نتائج آنے پر صارف کےفراہم نمبر پر ایس ایم ایس رپورٹ سے آگاہ کیا جارہا ہے، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد نتائج سےآگاہ کیا جا چکا ہے اور اب تک کیے گئے تمام ٹیسٹ نتائج آن لائن کر دیے گئے ہیں۔

    کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک کے تمام نتائج آن لائن دیکھنے کی سہولت بھی دے رہے ہیں، ٹیسٹ نتائج دیکھنے کے لیے لنک بذریعہ ایس ایم ایس بھجوایا جاتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی دشواری کی صورت میں ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

    مزید پڑھیں : پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد 60 فیصد کم ہونے کا انکشاف

    گذشتہ روز پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد60 فیصد کم ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹنگ کیلئے سرکاری سطح پر 18 اور16نجی لیبارٹریزفعال ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےمطابق پاکستان میں یومیہ ٹیسٹنگ50 ہزار تک ہونی چاہیے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں اوسطاً 25 ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    سیکرٹری صحت محمد عثمان کا کہنا تھا کہ سرکاری لیبارٹریوں میں صرف کوروناعلامات پرٹیسٹ کئےجارہے ہیں، اسپتالوں میں تشویشناک،علامات والے مریضوں میں کمی ہوئی ہے۔

  • پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی

    پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کردی

    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عائد کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن میں پندرہ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو کہ 30جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں 30 جولائی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کے دوران تعلیمی ادارے،شادی ہال،ریسٹورنٹ، پارک اورسینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیلوں کےلیےجمع ہونےکی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کاروباری مقامات صبح 9 سےشام 7 بجے تک، پیرتاجمعہ کھلے رہیں گے جبکہ ہفتہ اتوار سخت لاک ڈاؤن ہوگا، میڈیکل اسٹور، پنکچر شاپ، آٹا چکی تندور،زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 30 جون کو پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع کرتے ہوئے 15 جولائی تک کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ جاری

    پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات میں اضافہ جاری

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 87 ہزار 43 اور اموات کی تعداد 2 ہزار 13 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 487 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 87 ہزار 43 ہوگئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 208، گجرات میں 40، فیصل آباد میں 30، سیالکوٹ میں 23، راولپنڈی میں 27، بہاولپور میں 18، قصور میں 16، گوجرانوالہ اور ملتان میں 14، 14 جبکہ خانیوال اور بھکر میں 10، 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح پاکپتن میں 9، نارروال میں 7، جہلم اور جھنگ میں 6، 6، بہاولنگر، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا میں 5، شیخوپورہ میں 4، مظفر گڑھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور وہاڑی میں 3، 3، میانوالی میں 2 اور راجن پور اور اوکاڑہ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک مزید 7 اموات ہوچکی ہیںِ جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 13 ہوچکی ہے۔

    ترجمان کے مطابق اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 74 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی 58 ہزار 23 ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 652 ہوچکی ہے، صرف 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 ہزار 769 نئے کیسز سامنے آئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 266 ہوگئی۔

    پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں 12 واں ملک بن چکا ہے، 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 سو 39 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح بھی 23 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد ہوگئی۔

  • لاہور: کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا

    لاہور: کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایکسپو فیلڈ اسپتال خالی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے ایکسپو فیلڈ اسپتال میں کرونا سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں بچا،اسپتال میں زیر علاج تمام مریض ڈسچارج ہو گئے جس کے بعد تینوں ہالز کو بند کر دیا گیا۔

    ہوم آئسولیشن پالیسی کے باعث ایکسپو فیلڈ اسپتال میں مریض نہیں آئے۔ایکسپو فیلڈ اسپتال میں 990 بیڈز کا آئسولیشن وارڈ، 10 بیڈز کا ہائی ڈپنڈنسی یونٹ قائم ہیں۔اسپتال کے لیے 110 ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کو مختص کیا گیا تھا۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکسپو فیلڈ اسپتال کو 2 ماہ مزید قائم رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے امتناع وبائی امراض آرڈینس 2020 کے تحت ایکسپو سینٹر کو عارضی طور پر تحویل میں لے لیا۔

    پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے 565 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86556 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے 565 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86556 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں مصدقہ مریضوں کی تعداد86,556 ہو گئی، کروناوائرس سے21 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد2006 ہوگئی، اب تک589,523ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 55,175ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    صوبے میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کی صورت حال کچھ یوں ہیں، لاہور میں 281، ننکانہ5، قصور5، شیخوپورہ8، راولپنڈی52، چکوال1 اور گوجرانوالہ میں 12کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح سیالکوٹ9، گجرات34، حافظ آباد4، منڈی بہاؤالدین 13، ملتان16، خانیوال11، فیصل آباد24، ٹوبہ5 اور رحیم یار خان میں 3کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا 14، بہاولنگر2، بہاولپور12، لودھراں 3، ڈی جی خان14، مظفرگڑھ7، راجن پور 1، ساہیوال3، اوکاڑہ9 اورپاکپتن میں 15 مریض سامنے آئے ہیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 674 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 674 نئے کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے 674 نئے کیسز سامنے آ گئے جس کے کنفرم مریضوں کی تعداد85,261 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 305، ننکانہ 1، شیخوپورہ 10، راولپنڈی51، اٹک11 اور گوجرانوالہ میں 16 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح سیالکوٹ 21، نارووال13، گجرات24، منڈی بہاؤالدین12، ملتان38، خانیوال 8،وہاڑی 14، فیصل آباد62، ٹوبہ8، جھنگ1 اور رحیم یار خان میں 4 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے۔

    پاکستان میں کرونا کے 15 لاکھ ٹیسٹ، ڈھائی لاکھ کے قریب مثبت، 11 واں سر فہرست ملک بن گیا

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سرگودھا 8، میانوالی4، خوشاب4، بھکر2، بہاولنگر4، بہاولپور14، لودھراں 4، ڈی جی خان17، مظفرگڑھ1، راجن پور 20، لیہ2، ساہیوال 4اور اوکاڑہ میں 1کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں کرونا کے 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد1972 ہوچکی ہے، جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 52,641 ہوگئی۔ اب تک572,948ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور: پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون کیا گیا جو آج رات 12 بجے سے 24 جولائی تک لاگو رہے گا۔

    لاہور میں A2 بلاک ٹاؤن شپ،EME سوسائٹی، چونگی امر سدھو کا بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ اسکیم، واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن Cبلاک اور گرین سٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹرعلامہ اقبال کالونی،رضا آباد،رضا گارڈن، ایڈن گارڈن،عبداللہ گارڈن،النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں، مسلم ٹاؤن بی بلاک، مسلم ٹاؤن آئی، مدینہ ٹاؤن کے w,x اور y بلاک،آمنہ آباد،نصار کالونی سمن آباد،پیپلز کالونی 1 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار خرریانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ، نیو شاپنگ سنٹر، مین بازار، موککانا مارکیٹ،مسجد بازار،چرچ سے نشاط سنیماچوک تک کا روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

    گوجرانولہ کے علاقے واپڈا ٹاؤن،پیپلز کالونی،w،y،xاور z بلاک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جب کہ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کالونی، پیران غائب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس/کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا ہے۔

    سیالکوٹ تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم اسٹریٹ،شہاب پورہ اور مظفر پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کے علاقے ڈھوکی کھابہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین 4 پی آئی کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریا میں بنیادی اشیاء ضروریہ بدستور میسر رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے، زیادہ متاثر ہونے والوں علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتا ہے۔

  • پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

    لاہور: ترجمان ہیلتھ کیئر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 706نئے کیسز سامنے آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 706 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82669 ہوگئی، صوبے میں وبائی مرض سے 15 مزید مریض جاں بحق ہوگئے اور اموات کی کل تعداد1899 ہوگئی۔

    پنجاب میں کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 47087 ہوگئی ہے۔

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں کروناوائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اموات کی تعداد بھی زیادہ ہے، تاہم وفاقی حکومت کرونا سے لڑنے کے لیے تمام صوبوں کی مدد کررہی ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,691 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 77 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 234,509 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,839 ہو گئی ہے۔

  • کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے ایک نئی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

    کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے ایک نئی بیماری میں مبتلا ہونے لگے

    لاہور : کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے ‘کاواساکی سینڈروم ‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے لگے، نئی بیماری کے چھے مریض بچے سامنے آگئے ہیں، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والے بچے کاواساکی سینڈروم نامی بیماری کا شکار ہونے لگے، چلڈرن اسپتال میں کاواساکی سینڈروم میں مبتلا 2 مزید بچے سامنے آئے ، جس کے بعد کاواساکی بیماری میں مبتلابچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک بچہ دم توڑ گیا ہے۔

    چلڈرن اسپتال کے ڈین پروفیسر مسعود صادق نے بیمار بچوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ مرض کورونا وائرس سے صحت یاب بچوں میں سامنے آرہا ہے، یہ بیماری بچوں کے دل پراثر انداز ہورہی ہے، جس کے باعث دل کی نالیاں اورگلے کے گلینڈز بڑے ہوجاتے ہیں۔

    پروفیسرمسعود صادق کا کہنا تھا کہ کاواساکی سینڈروم میں تیز بخارہوتا ہے جو دوا سے کم نہیں ہوتا، بیماری 5 سے 15 سال کے عمر کے بچوں میں زیادہ ہے، بچے بے ہوش اورشاک میں چلے جاتے ہیں اور بلڈپریشرکم ہوجاتاہے۔

    ڈین چلڈرن اسپتال نے کہا کہ فوری تشخیص ہوجائے تو بیماری کا علاج ممکن ہے، پاکستان میں بچوں میں کورونا کیسز دیگر ممالک سے زیادہ ہیں ۔