Author: حسن حفیظ

  • لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار

    لاہور ، جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار

    لاہور : جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار ہوگئی ، 24سالہ مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی ، ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریضہ کے کوائف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال سے کورونا کی مریضہ فرار ہوگئی ،ایم ایس جناح اسپتال نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سالہ مریضہ دو روز قبل اسپتال سے بتائےبغیرچلی گئی، ان کے کوائف پولیس کو رپورٹ کررہے ہیں۔

    ایم ایس کا کہنا تھا کہ فرار ہونیوالی مریضہ جناح اسپتال کے ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ میں داخل تھی اور گلشن راوی کی رہائشی تھی۔

    اس سے قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے ایکسپوسینٹرکادورہ کیا اور ایک ہزاربستروں پر مشتمل بننے والے اسپتال کا جائزہ لیا، اس موقع پر یاسمین راشد نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، کالاشاہ کاکو قرنطینہ میں 1200سےزائد مریضوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب محکمہ صحت کے انتظامات سے مطمئن ہیں، عوام کوگھروں تک محدود رہ کرحکومت کا ساتھ دینا ہوگا، عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

    خیال رہےپاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادایک ہزار102ہوگئی اور وائرس کے21مریض صحت یاب ہوچکے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔

  • پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کارنامہ، کورونا تشخیص کٹ تیار

    پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کارنامہ، کورونا تشخیص کٹ تیار

    لاہور: ملک کی سب سے بڑی سرکاری درس گاہ پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کٹ تیار کر لی۔

    پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، بھرپور کاوشوں سے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ تیار کر لی گئی۔

    یہ کورونا ڈائیگناسٹک کٹ پنجاب یونیورسٹی کیمب کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے، ڈاکٹر محمد ادریس کا کہنا ہے کہ ایک کٹ کی مالیت 5 ڈالر ہے۔

    ڈاکٹر ادریس کا کہنا ہے کہ حکومت بنیادی اجزا دے تو ایک ہفتے میں ہزاروں کورونا ڈائیگناسٹک کٹس دے سکتےہیں۔

    اس کامیابی پر وائس چانسلر جامعہ پنجاب پروفیسر نیاز احمد نے مشتبہ مریضوں کےمفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں چیلنج کامقابلہ کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کی ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صرف سندھ میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 146 ہوگئی ہےجس میں سے 119 افراد سکھر، 26 کراچی اور ایک حیدرآباد میں موجود ہے۔

  • لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا، برطانیہ سے آئے مریض کو 10 مارچ کو ایئرپورٹ پر کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، نجی لیبارٹری نے مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ برطانیہ سے آئے مریض کو 10 مارچ کو ایئرپورٹ پر کلیئر قرار دیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مریض کے خون کے نمونے تجزیے کے لیے بھیج دیے ہیں، طبیعت خراب ہونے پر مریض نے نجی لیب سے ٹیسٹ کرایا تھا۔

    وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، متاثرہ شخص کو میو اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ہے۔

    فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے عزیز و اقارب کے کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں،کرونا وائرس کا متاثرہ مریض تندرستی اور بحالی کی طرف گامزن ہے۔

    پاکستان میں‌کرونا کیسز کی تعداد 31 تک پہنچ گئی

    وفاقی دارالحکومت میں ایک اور کراچی میں کرونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 31 تک پہنچ گئی جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 114 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

  • اونچا بولنا سعد رفیق کے گلے پڑ گیا

    اونچا بولنا سعد رفیق کے گلے پڑ گیا

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کو اونچا بولنا مہنگا پڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی کئی روز سے آواز خراب تھی جس کے باعث سروسز اسپتال لاھور میں ڈاکٹرز نے خواجہ سعد رفیق کے گلے کا تفصیلی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے۔

    ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے دائیں ووکل کارڈ vocal cord میں نوڈیول nodule بن گیا، یہ بیماری بہت زیادہ اونچا بولنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

    ڈاکٹرز نے پہلے سرجری تجویز کر دی، سرجری کے بعد nodule کی biopsy بھی کی جاۓ گی۔

    ای این ٹی ڈاکٹرز کے ایک بورڈ کی تشکیل متوقع ہے تاکہ سرجری کے وقت اسپتال اور طریقہ کار کا تعین کیا جاۓ۔

    واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار اور ان کے لیے پارلیمنٹ لاجز ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

  • جہلم اور راولپنڈی مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی رپورٹ آ گئی

    جہلم اور راولپنڈی مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی رپورٹ آ گئی

    راولپنڈی: پنجاب کے شہروں جہلم اور راولپنڈی میں رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی لیبارٹری رپورٹ آ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جہلم اور راولپنڈی سے رپورٹ ہونے والے مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی لیبارٹری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ مریضوں کو کرونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔

    کرونا وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹریز سے کروائی گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ وائرس کی تصدیق کے لیے مشتبہ مریضوں کو چند روز سے آئسولیشن میں رکھا گیا تھا، ایک شتبہ مریض بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے، مریضوں کو باقی ضروری اقدامات پورے ہونے پر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا، صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

    کرونا وائرس : ایران سے آنے والی خواتین معائنے کے بعد پمز اسپتال سے ڈسچارج

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے شبے میں پمز لائی گئی 3 خواتین کو معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، خواتین 3 روز قبل ایران سے زیارت کے بعد واپس پہنچی تھیں، ان خواتین کو بخار کی شکایت پر ہنزہ سے گلگت منتقل کیا گیا پھر کرونا ٹیسٹ کے لیے گلگت سے پمز اسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ تاہم خواتین میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، علامات نہ ہونے پر خواتین کا کرونا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا۔

    اسپتال ذرایع کے مطابق ڈاکٹرز نے مذکورہ خواتین کو اپنی نقل و حرکت گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کی تھی، قومی ادارہ صحت آیندہ 2 ہفتے تک خواتین سے رابطے میں رہے گا۔

  • جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنائے جانے کا انکشاف

    جانوروں کی چربی اور آنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنائے جانے کا انکشاف

    لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر جانوروں کی چربی،آنتوں سےبھری کڑھائیاں برآمد کرلی ، چربی اورآنتوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جاتاتھا، جس کے بعد فیکٹری کو سیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا، جہاں کئی سالوں سے جانوروں کی چربی آنتوں اور کھالوں کو پگھلا کر کوکنگ آئل بنایا جارہا تھا۔

    کھا لوں اور جانوروں کی چربی کو بڑے کڑاہے میں جلا کر تیل نکالا جاتا تھا اور کھال سے چربی علیحدہ کرنے کے لیے تیزاب کا استعمال کیا جاتا تھا۔

    ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا تو ملازمین موقع سے فرار ہوگئے، فرار فیکٹری مالک اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا جانوروں کی چربی آنتوں اور کھالوں کو پگھلا کر بنایا جانے والا کوکنگ آئل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا تھا، کھلے آسمان تلے فیکٹری گندے نالے کیساتھ بنا ئی گئی تھی اور یہ عرصہ درازسے کوکنگ آئل بنارہی تھی۔

    عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل کیلئےجانوروں کی آلائشوں کو بھی پگھلایا جاتاتھا، سامان تحویل میں لے کر فیکٹری کوسیل کردیاگیا ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر ناک سے خون بہنے والا چینی مسافر کرونا وائرس کا شکار تھا؟

    لاہور ایئرپورٹ پر ناک سے خون بہنے والا چینی مسافر کرونا وائرس کا شکار تھا؟

    لاہور: پنجاب کے ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر طبیعت خرابی کا شکار چینی مسافر کرونا وائرس سے متاثر نہیں، مسافر کو ناک سے خون بہنے پر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر ایک چینی مسافر کی اچانک طبیعت خرابی نے ایئرپورٹ انتظامیہ میں کھلبلی مچا دی تھی۔ چینی مسافر کی ناک سے خون جاری ہوگیا تھا جس کے بعد لاہور ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    چینی مسافر ڈیمنگ یاؤ کو فوری طور پر آئسولیشن روم منتقل کیا گیا تھا اور اس کی مکمل اسکریننگ کی گئی جس کے بعد اسے ایمبولینس پر سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کے مطابق 28 سالہ مذکورہ مسافر میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، مسافر کو لاہور ایئرپورٹ کی جانب سے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کے طور پر ریفر کیا گیا تھا تاہم اس میں کرونا کی علامات نہیں پائی گئیں۔

    ڈاکٹر ہارون کے مطابق اسپتال میں چینی مسافر کا تفصیلی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے۔ مذکورہ مسافر کو گزشتہ 10 سال سے نکسیر پھوٹنے کا مرض لاحق ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ چینی مسافر کو بخار، فلو اور کھانسی کی شکایت نہیں تھی، مکمل معائنہ کرنے کے بعد یہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ چینی مسافر کرونا وائرس کا مشتبہ مریض نہیں، اسپتال میں علاج کے بعد چینی شخص کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذکورہ چینی مسافر 18 جنوری کو کراچی پہنچا تھا اور بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا، مسافر لاہور سے چین کے شہر ارومچی جانا چاہتا تھا تاہم چین کی پروازیں بند ہونے سے لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھا تھا۔

    دوسری جانب چین سے عارضی طور پر معطل شدہ فلائٹ آپریشن آج بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد صبح 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

    مذکورہ پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں، ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جنہوں نے اسکریننگ کی نگرانی کی۔

    دوپہر 12 بجے چین سے ایک اور پرواز سی زیڈ 5241 اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی جس میں 82 مسافر سوار تھے، چین سے پہنچنے والے تمام مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر چینی مسافر کی طبیعت اچانک خراب، ناک سے خون بہنے لگا

    لاہور ایئرپورٹ پر چینی مسافر کی طبیعت اچانک خراب، ناک سے خون بہنے لگا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایئرپورٹ پر اس وقت انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جب لاؤنج میں بیٹھے ایک چینی مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور اس کی ناک سے خون نکلنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر موجود چینی مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور اس کی ناک سے خون جاری ہوگیا، لاہور ائیرپورٹ پر محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

    چینی مسافر ڈیمنگ یاؤ کو فوری طور پر آئسولیشن روم منتقل کیا گیا، مذکورہ مسافر کی مکمل اسکریننگ کی گئی جس کے بعد اسے ایمبولینس پر سروسز اسپتال روانہ کردیا گیا۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے کو سروسز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، مسافر میں ابتدائی علامات کرونا وائرس کی نہیں ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی باشندے کے خون کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) بھجوا دیے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی مسافر پی آئی اے کی پرواز 313 کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچا تھا، مسافر لاہور سے چین کے شہر ارومچی جانا چاہتا تھا تاہم چین کی پروازیں بند ہونے سے لاہور ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بیٹھا تھا۔

    خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی ہے، کروناسے ایک ہلاکت فلپائن میں بھی سامنے آئی ہے۔ چین میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • گھوسٹ ملازمین پکڑے جانے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں کی بچت

    گھوسٹ ملازمین پکڑے جانے سے حکومتی خزانے کو کروڑوں کی بچت

    لاہور: سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے محکمہ صحت کے گھوسٹ ملازمین پکڑ میں آ گئے، 13 ایسے ملازمین بھی پکڑے گئے جو دنیا ہی میں موجود نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں سرکاری خزانے کو 65 ملین روپے کا نقصان پہنچانے والے ملازمین پکڑے گئے ہیں، تمام گھوسٹ ملازمین کی لسٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    فہرست کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 1525 گھوسٹ ملازمین کی نشان دہی کی ہے، جب کہ 213 گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی نشان دہی سے 65 ملین روپے کی بچت ہوگی، گھوسٹ ملازمین سے رقم واپس لے کر صحت کے شعبے میں استعمال ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 213 گھوسٹ ملازمین میں 159 نامعلوم، 27 ریٹائرڈ، اور 13 فوت شدگان ملازمین شامل ہیں۔ 9 لمبی چھٹی، 2 ڈیپوٹیشن، 3 برطرف ملازمین بھی تنخواہ وصول کرتے رہے، 25 ڈبل تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف انکوئری کا آغاز کر دیا گیا۔

    سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق 1312 ملازمین بائیو میٹرک سسٹم میں غیر رجسٹرڈ ہیں، جن کی تصدیق کی جاری ہے، گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

  • تین سو کلو گرام وزنی شخص کا کامیاب آپریشن، وزن 80 کلو ہونے کا امکان

    تین سو کلو گرام وزنی شخص کا کامیاب آپریشن، وزن 80 کلو ہونے کا امکان

    لاہور: لاہورمیں تین سو کلو گرام وزنی شخص کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، محمد طارق کا وزن کم ہوکر 80 کلو گرام رہ جانے کا امکان روشن ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے تین سو کلو وزنی شخص کی کامیاب لیپرواسکوپک سرجری کردی گئی، 39 سالہ محمد طارق موٹاپے کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا تھا۔

    لیپرو سکوپک سرجن پروفیسر ڈاکٹر معاذ نے 35 منٹ کی کامیابی سرجری کی جس کے بعد وزن میں کمی ہوجائے گی، ڈاکٹر معاذ کے مطابق میٹابولک سرجری سے وزن کم ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر کا معاملہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق طارق ایک وقت میں کولڈڈرنک، سموسے، پکوڑے اور چار نان کھالیتا تھا۔

    محمد طارق کا کہنا تھا کہ وہ کھانوں کا بے حد شوقین ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن تین سو کلو گرام تک بڑھ گیا۔

    محمد طارق کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب آپریشن کے بعد چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا ہوں، محمد طارق جلد اپنے آبائی شہر نوابشاہ واپس چلا جائے گا۔