Author: حسن حفیظ

  • ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل مقرر

    ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل مقرر

    لاہور : ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو ایچی سن کالج کا نیا پرنسپل مقرر کردیا، سابق پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے استعفے کے بعد تاحال پرنسپل کی سیٹ خالی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ایچیسن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کو ایچی سن کالج کا نیا پرنسپل مقرر کردیا گیا۔

    گورنر پنجاب کی زیرصدارت ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جلاس میں علی ایاز صادق، مصطفیٰ رمدے، علی پرویز اور خواجہ حسان نے شرکت کی، جس میں ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین کی بطور پرنسپل نام کی منظوری دی گئی۔

    سابق پرنسپل مائیکل اے تھامسن کے استعفے کے بعد تاحال پرنسپل ایچی سن کالج کی سیٹ خالی تھی۔

    یاد رہے رواں مارچ میں پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دے دیا تھا، مائیکل تھامسن نے بورڈ آف گو رنر ز کے ممبران کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔

    پرنسپل ایچی سن کالج ایم اےتھامس مائیکل نے اسٹاف کے نام خط بھی لکھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ اسکول میں جانبدارنہ معاملات اور سیاسی مداخلت کی وجہ سےاستعفیٰ دیا،گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ معاملات نے گورننس کو خراب کیا ،بعض افراد کی تعیناتی کیلئے ترجیحی سلوک پر اصرار کیا جاتا ہے۔

    خط میں مزید لکھا تھا کہ سرکاری ملازمت کیلئےصائمہ احدچیمہ نےگورنرپنجاب کوپرنسپل کےفیصلےکےخلاف درخواست دی تھی،صائمہ احد چیمہ کا دو سال قبل اسلام آباد تبادلہ ہو گیا تھاصائمہ احدچیمہ نے بچوں کی سیٹ کے لیے اور بچوں کی فیس معافی کی درخواست دی تھی،پرنسپل نے صائمہ احد چیمہ کی درخواست کی منظوری نہیں دی، گورنر پنجاب نے بچوں کی تین سال کی فیس معاف کردی ،گورنر نے سکول سیٹ ریزرویشن کے حوالے سے تین سال تک فیس معافی کی پالیسی جاری کر دی۔

    خط میں کہنا تھا کہ انتہائی بری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    تعلیمی اداروں میں اب گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب سے ہوں گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹی کے حوالے سے طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی ، اب چھٹیاں یکم جون کے بجائے کب ہوں گی، تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی، گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔

    شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کردیاگیا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔

    صوبائی وزیرتعلیم کےمطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے گرمی کی شدت زیادہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے پی ڈی ایم اے سے مشاورت کی، مشاورت کے بعد چھٹیوں کی تاریخ 22 سے 25 مئی کی گئی، چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن آج یا کل تک جاری کر دیا جائے گا۔

  • تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ،  طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے اسکول کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔

    اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے ہیٹ ویو کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ یکم جون سے چودہ اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

    محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے یکم جون تک اسکول کے اوقات کار تبدیل کردیے اور اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے، جمعہ کے روز صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک اسکول کھلیں گے۔

  • پاکستانی ڈاکٹر نے پیدائشی معذور بچوں کو مفت میں سرجری کرکے پاؤں پر کھڑا کردیا

    پاکستانی ڈاکٹر نے پیدائشی معذور بچوں کو مفت میں سرجری کرکے پاؤں پر کھڑا کردیا

    پاکستانی ڈاکٹر نے پیدائشی معذور بچوں کی کروڑوں روپے کی سرجری مفت میں کرکے انہیں پاؤں پر کھڑا کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پیدائشی معذور بچے سلیکٹو ڈورسل ری زوٹمی کی بیماری میں مبتلا تھے، نیورو سرجن پروفیسر ندیم ملک نے تین سالوں میں 200 سے زائد پیدائشی معذور بچوں کا علاج کیا۔

    ڈاکٹر صابر ملک کا بتانا ہے کہ سی پی کی بیماری میں مبتلا بچوں کی سرجری پر تین سے چار کروڑ کا خرچہ آتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پروفیسر ندیم ملک نے تمام بچوں کی سرجری نجی اسپتال میں مفت کردی، ہم صحت سہولت کارڈ کے ذریعے یہ سرجری اب بالکل مفت کررہے ہیں۔

  • سرکاری اساتذہ کی کمی میں کتنی حقیقت؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    سرکاری اساتذہ کی کمی میں کتنی حقیقت؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    لاہور: پنجاب میں سرکاری اساتذہ کی کمی کے معاملے پر ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری اساتذہ کی کمی پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نےابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

    جس میں بھرتی ہونے والے ہزاروں اساتذہ کا دیگر اضلاع میں ٹرانسفر کروانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا سرکاری اساتذہ نے بھرتی ہونے کیلئےکسی اور ضلع کا انتخاب کیا۔

    اساتذہ نے اپنے آبائی ضلع یا گھر کے قریبی اسکول میں ٹرانسفر کرایا،  اساتذہ نےٹرانسفر کرانے کیلئے مختلف مضامین کی سیٹ تک تبدیل کرائی۔

    مختلف اسکولوں میں اساتذہ بھرتی ہوئےمگر وہاں ڈیوٹی نہیں کی جبکہ صوبے کے بیشتر اسکولوں میں طلبا سے زیادہ استاد پائے گئے۔

    پنجاب کے مختلف اسکولوں میں درجنوں بچوں پر ایک سے 2 استادہیں کیونکہ بیشتر اساتذہ نےپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت دیگرمحکموں میں ٹرانسفر کرایا جبکہ متعدداساتذہ بھرتی ہوکر آفیشل کیڈر میں چلے گئے۔

    رواں ماہ صوبے کے تمام اساتذہ کی ریشنلائزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ، وزیر تعلیم راناسکندرحیات نے کہا ہے کہ جو جس جگہ بھرتی ہوااسکو واپس بھیجیں گے، انتظامی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کو بھی واپس بھیجیں گے۔

    رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ غیر ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ سے اساتذہ کی بڑی کمی پیدا ہوئی ، اساتذہ کی غیر ضروری ٹرانسفر کے بعد اس سیٹ پر دوبارہ بھرتی نہیں ہوئی، غیرضروری ٹرانسفرز پر مکمل تحقیقات ہوں گی۔

  • سروسز اسپتال کے عملے پر شہری کا نومولود تبدیل کرنے کا الزام

    سروسز اسپتال کے عملے پر شہری کا نومولود تبدیل کرنے کا الزام

    لاہور: سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال کے عملے پر شہری نے نومولود بچہ تبدیل کرنے کا الزام لگایا ہے، شہری نے پولیس اور انتظامیہ کو درخواست دے دی جس پر سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔

    شہری نے درخواست میں کہا کہ اسپتال کی فائل پر بیٹے کی پیدائش درج ہے، آپریشن کے ایک روز بعد بتایا گیا کہ بیٹی ہوئی ہے، میرا بچہ مبینہ طور پر تبدیل کیا گیا جس میں اسپتال عملہ ملوث ہے۔

    شہری کی درخواست پر لاہور کی سروسز اسپتال انتظامیہ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی نے ڈی این اے تجویز کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی این اے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو خط لکھ دیا، الزام ثابت ہوا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار

    گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار

    لاہور: پنجاب حکومت نے مہنگائی کی ماری عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے گھر گھر مفت دوائیں پہنچانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے لیکن نجی کورئیر کمپنی نے دیہاتوں میں مقیم مریضوں تک ادویات پہنچانے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ نجی کورئیر کے ذریعے مفت دواؤں کی فراہمی بڑے شہروں تک ہوگی، پنجاب حکومت نے نجی کورئیر کمپنی سے ادویات پہنچانے کی خدمات لی ہیں تاہم کورئیر کمپنی کے شہروں تک محدود ہونے پرمنصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ امراض قلب، ٹی بی، ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو دوائیں گھروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر صحت پنجاب نے بتایا کہ منصوبے کو دو فیز میں تقسیم کرنے کا پلان ہے، پہلے فیز میں دوائیں شہروں کے مریضوں تک مفت پہنچیں گی جبکہ دوسرے فیز میں دوائیں دیہاتوں کے مریضوں تک پہنچائیں گے،۔

    وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ نجی کورئیر کمپنی سے معاہدہ پیپرا رولز کے مطابق کررہے ہیں۔

  • سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سروسز اسپتال میں مالی سال 2022 سے 2024 تک مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سروسز اسپتال میں کروڑوں کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے جس کے لیے وزیر صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

    وزیر صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ کمیٹی سروسز اسپتال میں 2 سال کا آڈٹ کرے گی، کمیٹی 7 روز کے اندر اپنی سفارشات محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق سابق ایم ایس ڈاکٹر منیر نے سرجیکل گلووز عام مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر خریدے، ہول سیل مارکیٹ میں اینسل کمپنی کا ایک گلووز 174 روپے کا مل رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے اسی کمپنی کا ایک گلووز 190 روپے کا مل رہا ہے لیکن سروسز اسپتال  انتظامیہ نے ایک سرجیکل گلووز 330 روپے میں خریدا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سپتال انتظامیہ نے بلک میں 8 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز خریدے اور من پسند کمپنی سے کک بیک کی خاطر فوری 5 کروڑ 13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کردی۔

    رپورٹ کے مطابق مہنگے داموں میں گلووز خریدنے سے قومی خزانے کو 3 سے 4  کڑور کا نقصان ہوا جبکہ ری ویمپنگ میں آپریشن تھیٹر بند ہونے کے باوجود بلا جواز گلووز خریدے گئے۔

  • 160 سالہ تاریخ میں جی سی یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ

    160 سالہ تاریخ میں جی سی یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ

    لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون سربراہ کی تقرری ہوئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں، وہ 4 ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

    ڈاکٹر شازیہ اولڈ روائین ہیں، انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا، پھر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا، ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

    ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں، وہ طویل عرصے تک سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ اور آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں اور بطور چیئرپرسن شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں۔

    ڈاکٹر شازیہ 1996 سے گورنمنٹ کالج لاہور سے وابستہ ہیں، فیکلٹی اور اسٹاف نے پہلی خاتون وائس چانسلر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

  • خبردار: یہ 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں

    خبردار: یہ 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں

    لاہور: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پنجاب کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور میں فروخت ہونے والی 11 ادویات غیر معیاری اور جعلی نکلی ہیں۔

    پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات میں بانجھ پن کے علاج اور زخموں پر لگانے والی ادویات شامل ہیں، اور 4 انجیکشنز میں مختلف مواد کے ذرات پائے گئے ہیں، جو کہ سرجریز اور مرگی کے دوروں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 4 مختلف برانڈز کے سیرپس بھی غیر معیاری نکلے ہیں، تمام غیر معیاری سیرپس کھانسی اور نزلے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن میں ایتھینائل گلائیکول کی تعداد ممنوعہ مقدار سے بہت زیادہ پائی گئی۔

    جعلی دواؤں میں انسپٹا فارماسیوٹیکلز کی کیریون ٹیبلٹ، رحمان فارما کا پائیوڈین سلوشن جب کہ غیر معیاری ادویات میں Fynk فارماسیوٹیکلز کا تیار کردہ واٹر فار انجیکشن، پی ڈی ایچ لیبارٹریز کا انجیکشن وائبیان، میڈیسیو فارماسیوٹیکلز کا کیٹوسیو انجیکشن، ایٹکو لیبارٹریز کا انجیکشن ایپیگران، پی ڈی ایچ فارماسویٹکلز کا سیرپ ایلرفین، راسکو فارما کا سیرپ ریسڈریل، سیزا انٹرنیشنل کا سیرپ ٹوریکس ڈی ایم، رازی تھیوراپیوٹیکس کا سیرپ ٹیکسکول ڈی ایم شامل ہیں۔

    ادویات کے غیر معیاری بیچز کو مارکیٹ سے فوری اٹھانے کا حکم دے دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے کہا ہے کہ 9 مختلف ادویات لاہور میں تیار ہو رہی تھیں، جب کہ 2 غیر معیاری ادویات کراچی میں تیار کی جا رہی تھیں، ادویات ساز کمپنیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔