Author: حنا دیدار

  • اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا کا شکار، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

    اداکارہ اشنا شاہ بھی کورونا کا شکار، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

    کراچی : اداکارہ اشنا شاہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجودکورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، اداکارہ نے سب سے ماسک پہننے ، ویکسین لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

    اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ویکسین کے دونوں ڈوزز لگانے کے باوجود میرا کویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، میں ایک صحت مند لڑکی ہوں، میرا قوت مدافعت بھی کافی بہتر ہے، لیکن پھر بھی میں وائرس سے متاثر ہوگئی ہوں اور اس کے اثرات ناخوشگوار ہیں۔

    اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سوچ کے جھٹکا لگتا ہے کہ اگر ویکسین نہیں لگواتی تو پھر کیا ہوتا، میں سب سے گزارش کرتی ہوں کہ ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

    اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں اور ڈیلٹا ویرئینٹ کو آسان مت لیں، اگر آپ میں سے کسی کا مجھ سے گزشتہ دنوں آمنا سامنا ہوا ہے تو آپ بھی ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

  • شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی انتقال کرگئے

    شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی انتقال کرگئے

    کراچی: شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی رضائئے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہنشاہ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی دار فانی سے کوچ کرگئے، وہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    ان بیٹے کا کہنا ہے کہ ’والد آصف مہدی کا انتقال پھیپھڑوں میں انفیکشن کی وجہ سے ہوا۔‘

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر والد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔‘ آصف مہدی کی میت مقامی اسپتال سے گھر روانہ کردی گئی ہے۔‘

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے بڑے صاحبزادے عارف مہدی حسن کراچی میں انتقال کر گئے تھے وہ ماہر طبلہ نواز تھے۔

    عارف مہدی آخری ایام میں مہدی حسن کے لیے بڑے ٹریبیوٹ کی تیاریوں میں مصروف تھے، مرحوم اپنے والد مہدی حسن کے منیجر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے تھے۔

    عارف مہدی فنکار برادری میں بہت مقبول تھے، ان کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں والد مہدی حسن کے برابر میں کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن 13 جون 2012 کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

  • سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبعیت اچانک خراب، ڈاکٹرز نے ویٹی لیٹر پر منتقل کردیا

    سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبعیت اچانک خراب، ڈاکٹرز نے ویٹی لیٹر پر منتقل کردیا

    کراچی : مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار نبھانے والی ماضی کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ کی طبعیت کی خرابی سے متعلق اطلاع اداکار و میزبان خالد بٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

    خالد بٹ نے ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا ہے۔

    خالد بٹ نے مداحوں سے دردانہ بٹ کی جلد صحت یابی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔

    دردانہ بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامے ’ڈگ ڈوگی‘ میں اشرف کی ماں کا کردار نبھایا تھا جب کہ ڈرامہ رسوائی میں امّاں کا کرداد نبھایا تھا۔

    سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

  • اداکارہ سنبل اقبال کورونا میں مبتلا

    اداکارہ سنبل اقبال کورونا میں مبتلا

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنبل اقبال بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

    اداکارہ نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    اداکارہ سنبل اقبال نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ احتیاط برتیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sumbuliqbalkhan (@sumbuliqbalkhan)

    سنبل اقبال کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، کسی نے ان کی خیریت دریافت کی تو کوئی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    واضح رہے کہ چند گھنٹوں قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ مہران روبینہ قریشی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    طبیعت ناسازی کے باعث اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے پر دونوں میاں بیوی نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔

  • لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار

    لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور اہلیہ کرونا وائرس کا شکار

    کراچی میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی اوران کی اہلیہ کو کورونا سے متاثر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ مہران روبینہ قریشی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    طبیعت ناسازی کے باعث اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے پر دونوں میاں بیوی نےخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    مصطفیٰ قریشی نے اپنے پرستاروں اور اہل وطن سے کی دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی بھی آج کرونا وائرس کا شکار ہوئے، معزز جج نے طبیعت ناسازی کے باعث کرونا ٹیسٹ کرایا، جس کا نتیجہ مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس محسن اختر نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کرونا وائرس کا شکار

    واضح رہے کہ کرونا کے چوتھی لہر کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوکر قرنطینہ میں ہیں، سپریم کورٹ کے معزز جج اور ان کی اہلیہ میں ڈیلٹا ویرئنٹ کی علامات پائی گئیں۔

    دو روز قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

  • محکمہ جنگلی حیات کا سفری سرکس پر چھاپا، ملزمان جانور چھوڑ کر فرار

    محکمہ جنگلی حیات کا سفری سرکس پر چھاپا، ملزمان جانور چھوڑ کر فرار

    کراچی: شہر قائد میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک سفری سرکس پر چھاپا مار کر جنگلی جانور قبضے میں لے لیے، ٹیم کو دیکھ کر سرکس چلانے والے بھاگ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے نزدیک ایک کارروائی میں جانوروں کے سفری سرکس سے جنگلی جانور قبضے میں لے لیے۔

    محکمہ جنگلی حیات کے انسپکٹر اعجاز نوندانی نے بتایا کہ سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی میں چھاپا مار ٹیم نے غیر قانونی طور پر لائے گئے جنگلی جانور ضبط کر لیے ہیں، ان جانوروں میں ہائینا، بندر، فاکس، گیدڑ، اژدھا اور چیل شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات کی چھاپا مار ٹیم کے پہنچتے ہی سرکس چلانے والے ملزمان فرار ہو گئے۔

    وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیے گئے جانوروں کو جلد ان کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے گا۔

  • شہر قائد سے ایک اور بچی لاپتہ، والدین شدید کرب کا شکار

    شہر قائد سے ایک اور بچی لاپتہ، والدین شدید کرب کا شکار

    کراچی: چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے علاقے کورنگی سے دوسری بچی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی ساڑھے پانچ نمبر میں پیش آیا، گمشدہ بچی کی والدہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کی عمر نو سال ہے، بچی کھیلتے کھیلتے گھر سے باہر چلی گئی تھی، رات سے تلاش جاری ہے ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے بھی بچی کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورنگی سے ایک اور بچی کےلاپتہ ہونےکی شکایت ملی ہے، والدین سے رابطہ کرکے تحقیقات کررہے ہیں، پولیس ٹیم والدین کیساتھ گھر روانہ کردی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ دوسری بچی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، تحقیقات کاعمل جاری ہے،بچی کو تلاش کررہےہیں۔

    اس سے قبل آج ہی کورنگی میں ہی نامعلوم ملزمان نے چھ سالہ ماہم کو اغوا وزیادتی کے بعد قتل کردیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں ننھی ماہم سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

    مقتولہ بچی کے والد نے دلخراش روداد بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹی گذشتہ رات نو بجے زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ زمان ٹاؤن تھانے میں دی گئی، رات بھر ماہم کی تلاش جاری رکھی مگر تمام کوششیں ناکام رہیں، آج میری بیٹی کی تشدد زدہ لاش کچراکنڈی سے ملی۔

    ماہم کے والد نے انتہائی کرب میں اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی سنجیدہ کوشش کی جائے تاکہ آئندہ کسی بچی کے ساتھ یہ سانحہ نہ ہوں۔

  • کراچی والے تیار ہوجائیں :آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش  کی پیشگوئی

    کراچی والے تیار ہوجائیں :آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کردی تاہم اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش کاامکان ہے ، بارش کا سلسلہ دوپہر سے شروع ہو جائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کےجنوب ، مشرقی جنوب کےعلاقوں میں زیادہ بارشیں متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کل بھی ہونے کے امکان ہیں تاہم پہلے اسپیل کی بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں گھن گرج کے ساتھ بارش سے حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، کینال روڈ، گڑھی شاہو اورڈیوس روڈ پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گردو نواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، کمشنر لاہور نے واسا حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں حیدر آباد ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد ، سانگھڑ،جیکب آباد ، عمر کوٹ، ٹھٹہ، دادو میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

    کوئٹہ، زیارت، خضدار، بارکھان ، کو ہلو، سبی، آواران، لسبیلہ، ہرنائی ، پنجگور اور نصیر آباد میں لاہور، نارووال، گجرات ، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور ،ایبٹ آباد،ہری پور، مالاکنڈ،سوات،کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

  • کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ،  وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز رپورٹ، وزیر صحت سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں ڈیلٹا ویرینٹ (انڈین ویرینٹ) کے 35 کیسز  کی تصدیق کردی اور کہا جون سے اب تک ڈیلٹا ویرینٹ کے 35 کیسز جبکہ رواں ماہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثرہ افراد میں وائرس کی شدید علامات سامنے آئی ہیں اور لیاری میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، متاثرہ تمام افراد اعلاج جاری ہے۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے انڈیا میں ہونے والے اثرات ہمارے سامنے ہیں، عوام کو ذمہ داری کا مظارہ کرنا ہوگا۔

    عذرا پیچوہو نے کہا عوام اپنی نقل و حرکت محدود کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

  • ریسٹورنٹس، شادی ہالز، اسپتالوں میں داخلے کیلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    ریسٹورنٹس، شادی ہالز، اسپتالوں میں داخلے کیلیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلےکیلئےویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ‏لازمی قرار دے دیا۔

    ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ میڈیکل آپریشن، نوکریوں کے ٹیسٹ یا انٹرویوز کیلئے بھی ویکسینیشن ‏سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔

    ان کے مطابق سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر او پی ڈیز میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی، سرٹیفکیٹ لازمی ‏ہونے کا اطلاق نجی و سرکاری اسپتالوں پر ہوگا۔

    نوکریوں کیلئےٹیسٹ ،انٹرویو سے پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا تمام نجی و سرکاری ‏ادارےامیدواروں کےسرٹیفکیٹ چیک کرنےکےپابندہوں گے صرف وہی امیدوارٹیسٹ یا انٹرویو دے ‏سکے گا جو ویکسی نیٹڈ ہو گا۔

    دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا اقدام لاہور ‏ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، جس میں کہا صحت مند افراد کیلئے ویکسینیشن لازمی قرار دینا ‏خلاف قانون ہے

    دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر شہری کیلئے ‏کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اجتماعی تقریباًت ‏میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔