Author: حسین احمد چودھری

  • شیریں مزاری  کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    شیریں مزاری کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد: سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانےکیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ کے ذریعے شیریں مزاری نے درخواست دائر کی ، جس میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا ہے کہ پی این آئی ایل لسٹ پر نام ڈالنا غیر قانونی ہے، استدعا ہے کہ پی این آئی ایل لسٹ پر نام ڈالنے کے ایکٹ کو عدالت غیر قانونی قرار دے اور پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

  • جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کا ایک اور اشتہاری  ملزم وطن واپسی کیلئے تیار

    جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کا ایک اور اشتہاری ملزم وطن واپسی کیلئے تیار

    اسلام آباد : نیب اور اینٹی کرپشن کیسز میں نامزد ملزم منظور قادر کینیڈا سے واپسی کیلئے تیار ہے، عدالت نے 17 جولائی تک منظور قادر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کا ایک اوراشتہاری ملزم وطن واپسی کیلئے تیار ہیں ، پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد منظورقادر کینیڈا سے وطن واپسی آرہے ہیں۔

    منظورقادر نے 15 روزہ حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کیا ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے منظور قادر کی درخواست پر سماعت کی۔

    منظور قادر کی جانب سے سینئیر وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے جعلی اکاؤنٹ نیب کیس نیب کو واپس ہوگیا دوسرا کیس کراچی میں ہے، کراچی میں اینٹی کرپشن میں کیس ہے دونوں کیسزمیں گرفتاری سےروکاجائے۔

    عدالت نے استفسار کیا درخواست گزار کب واپس آرہے ہیں ، جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار 13 جولائی کو کینیڈا سے واپس آئیں گے ٹکٹ بھی ہوچکا،وطن واپسی پر گرفتاری سے روک کر حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور قادر کو دو کیسز میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 17 جولائی تک اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے کہا کہ دونوں کیسز میں الگ الگ ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہوں گے۔

    خیال رہے جعلی بینک اکاؤنٹ نیب کیس کے ملزم منظورقادرسابق چیئرمین سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی رہ چکے ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ دوبارہ چیلنج

    توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ دوبارہ چیلنج

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ دوبارہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں 8 جولائی کا سیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی شکایت 120دن میں دائر نہیں کی گئی اور کیس ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئےقانونی طریقہ نہیں اپنایا گیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،استدعا ہے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے 12 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا تھا۔

  • دہشت گردی کے 5 مقدمات : طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے

    دہشت گردی کے 5 مقدمات : طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہ ہوئے

    اسلام‌ آباد : چیئرمین پی ٹی آئی دہشت گردی کے پانچ مقدمات میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ ودیگر دہشتگردی کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ابو الحسنات ذولقرنین نے سماعت کی۔

    طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگررہنماپیش نہ ہوئے، عمران خان کے وکیل سردار مصروف نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں کل رات کو میڈیا سے پتہ چلا ،کوئی آئندہ تاریخ مقرر کر دیں، کوئی ایک تاریخ مقرر کردیں تاکہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

    جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میں جب طلب کروں آپ سب نے پیش ہونا ہے، میں چاہتا ہوں ان کیسز کو نمٹایا جائے ، کیسز کے شواہد ریکارڈ کرکے نمٹایا جائے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

    عدالت نے تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دیے جبکہ تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ 14 جولائی ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ 20 جولائی اور تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ 21 جولائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    چیئرمین پی ٹی آئی کی 11 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں درج گیارہ مقدمات میں عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ کھنہ کے دو اور تھانہ بہار کہو کے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے کیا عدالت صرف ضمانت دینے کیلئے بیٹھی ہے؟ ملزم بے گناہ ہے تو انصاف دیا جائے، تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہیے، ہم ملک بچانے کیلئے بیٹھے ہیں، کسی کو سپورٹ نہیں کرتے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ انصاف صرف ضمانتوں کی حدتک ہونا ہے، سوال شفاف تحقیقات کا ہے، روایتی انداز میں کیس کو نہیں چلایا جاسکتا، ملزم کو سپورٹ کر رہے ہیں نہ پراسیکیوشن کو، پراسیکیوشن جامع تفتیش اور شفاف تحقیقات کرے تاکہ انصاف ہو، مقدمات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    بعد ازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کردی۔

    دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف چھ مقدمات کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا اگر شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج دو مقدمات میں بھی ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید نے انیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

  • سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس :  فواد چوہدری  کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

    سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس : فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرمؤخر

    اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سرکاری ملازمین کواکسانے کے کیس میں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کےخلاف سرکاری ملازمین کواکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے درخواست پر سماعت کی۔

    فوادچوہدری کی جانب سے کیس کےدستاویزمہیاکرنےکی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں 265 سی کی درخواست دائر کر رہےہیں،ہمیں تاحال کیس کی مکمل دستاویزفراہم نہیں کی گئی، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتاہے۔

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کیا آپ کو 265 سی کی درخواست پرکوئی اعتراض ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجودنہیں ، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دےسکتاہوں۔

    وکیل نے استدعا کی اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دےدیں،10 محرم کےبعدکی تاریخ دےدیں، جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے فوادچوہدری کے خلاف فردجرم کی کارروائی ایک بار پھرموخر کرتے ہوئے درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

    عدالت نے فوادچوہدری کی265 سی کی درخواست پر 14 جولائی کو دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

    اسلام آباد : عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی، اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہمایوں دلاور کی عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح 8 بجے طلب کیا تھا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی مقررہ وقت پر عدالت نہیں پہنچ سکے، جس کے بعد تحریک انصاف کے وکلا کی درخواست پر اب عدالتی کارروائی میں ساڑھے گیارہ بجے تک کا وقفہ کیا گیا۔

    وقفہ کے بعد جب سماعت کا دوبارہ آغاز ہوا تو چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ، وکیل علی گوہر خان نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقرر تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔

    سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جس پر وکیل علی نے گوہر نے کہا کہ 10 جولائی کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دےدیں، ہمیں معلوم نہیں تھاکہ کیس آج فکس ہے، رات کو وٹس ایپ پر معلوم ہوا۔

    سیشن جج کا کہنا تھا کہ وکیل شیرافضل نے کہا 12 بجے تک سماعت کو روک لیں، وکیل شیرافضل نے کہا خواجہ حارث نے پیش ہونا ہے،7 یا 8 جولائی کی تاریخ دےرہاہوں، 10 جولائی کو فیصلہ کرنا ہے، میں 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلوں گا، آپ دلائل دیں، 10 جولائی تک فیصلہ کرنا ہے۔

    جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت نے بتایا کہ آپ صرف 10 جولائی کی تاریخ دےدیں، ہم تاخیری حربے نہیں استعمال کر رہے، جس پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا اسٹے چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیاہے،جہاں سات ماہ پہلے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہوئےہیں،سات ماہ میں ایک بار بھی چیرمین پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے۔

    عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ۔

  • شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کو 13 جولائی تک عبوری ضمانت مل گئی

    شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کو 13 جولائی تک عبوری ضمانت مل گئی

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں13جولائی تک توسیع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسین احمد چوہدری کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ ترنول کےمقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ،اسد عمر کی میں عبوری ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد:شاہ محمود قریشی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، پولیس نے ہائیکورٹ میں بیان دیا کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش ہو گئے ہیں ،

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کوبھیجیں جائیں ، جس پر ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیج دی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔.

    اسی کیس میں اسد عمر ،شاہ محمود نامزد ہیں کیس الگ الگ عدالت میں ہے، جس کے بعد اسلام آبادہائیکورٹ نےشاہ محمود قریشی اور اسدعمرکی عبوری ضمانت میں13جولائی تک توسیع کردی۔

    یاد رہے سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کر دی تھی ، جس پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔