Author: جہانگیر اسلم

  • انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی  7 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

    اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین عمران خان کی تمام 7مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 7مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔

    عمران خان کو وہیل چیئرز پر عدالت میں لایا گیا ہے، وکیل عمران خان نے بتایا کہ عمران خان کی ضمانت کی 7درخواستیں ہیں ،ہمارا عدالت تاخیر سے آنے کا ارادہ نہیں تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نےعمران خان کی تمام 7مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور ان کو 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم دے دیا۔

    عدالت کی جانب سے عمران خان کی 23مئی تک کیلئےعبوری ضمانتیں منظور کی گئیں۔

  • اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی: عمران خان نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بغیر اجازت ریلی اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے وکلاٹیم نے درخواست دائر کی۔

    یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج 2 مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوں گے، ان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور بیرسٹر شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔

  • عمران خان عدالت میں  پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

    عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، ان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان آج 2 مقدمات میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میں پیش ہوں گے۔

    یاد رہے عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، عسکری ادارے کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور بیرسٹر شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے وکلاء ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوں، عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج دن 2:30 بجے ہوگی۔

    خیال رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے دو مقدمات میں عمران خان کی 9 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی، عمران خان کے خلاف محسن شاہنواز پر حملہ کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ جبکہ عسکری قیادت کے خلاف بیان کا مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا تھا۔

    عمران خان کی پیشی کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ایتھوپین ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

    ایتھوپین ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا

    کراچی: ایتھوپین ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر دیا، ادیس ابابا سے کراچی آنے والی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے ایتھوپین ایئر لائن کے فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ایتھوپیا کا اعلیٰ سطح کا وفد پہلی فلائٹ سے کراچی پہنچا، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کا استقبال کیا۔

    ایتھوپین وفد میں وزیر مملکت امور خارجہ مسگانواریگا و دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے، ایتھوپیا کے وزیر مملکت امور خارجہ مسگانواریگا وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

    پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے 3 وزیر مملکت، اور ان کی وزارتوں کے اعلیٰ افسران سوار تھے، پرواز میں سوار مسافروں کی مجموعی تعداد 110 تھی، وزیر اعلیٰ سندھ نے ایتھوپین وزرا، سفارت کاروں اور صنعت کاروں کو خوش آمدید کہا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اولڈ ٹرمینل وی آئی پی لاؤنج میں پرواز کی آمد کا کیک کاٹ کر افتتاح کیا، اور ایتھوپین وفد کا صوبائی وزرا سے تعارف کروایا۔ انھوں نے کہا ’’ایتھوپین ایئر لائن کا کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے۔‘‘

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پروازایں شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا، وزیر اعلیٰ سندھ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں بھی پہنائیں۔

  • عمران خان کی کل ممکنہ پیشی: رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرکلر جاری

    عمران خان کی کل ممکنہ پیشی: رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرکلر جاری

    اسلام آباد : رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کل 2 مقدمات میں ممکنہ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ اور اداروں کیخلاف بیان پر مقدمات میں عبوری ضمانت کے لئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی کل 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممکنہ پیشی کا امکان ہے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب کل کیس کی سماعت کریں گے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا سرکلر جاری کردیا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئی جی اور ضلع انتظامیہ کو سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کردی ہے ، عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کل ڈھائی بجے ہوگی۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ روم نمبر 1 میں وکلااور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کےذریعے ہوگا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملازمین اور عدالتی عملہ خصوصی پاس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    رجسٹرار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ 15وکلاکو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی جبکہ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10 وکلاکمرہ عدالت جاسکیں گے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30ممبران کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔

    سرکلر میں کمرہ عدالت میں داخلے کیلئےخصوصی پاس ،8 مئی تک فہرستیں فراہم کرنے ، انتظامیہ کوخصوصی پاس ،ڈیپارٹمنٹ کارڈ ہولڈر کو احاطہ عدالت سےنہ روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    رجسٹرار نے کہا ہے کہ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کوکمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی۔

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن  کو امریکی ویزہ مل گیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کو امریکی ویزہ مل گیا

    اسلام آباد : امریکا میں ملاقات کیلئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو5 سال کاامریکی ویزہ مل گیا، 29 سے 31 مئی تین دن ملاقات طے پا گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اورپاکستان منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزارڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنےوکیل عمران شفیق کےہمراہ پیش ہوئیں۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکامیں ملاقات کیلئےعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو5 سال کاامریکی ویزہ مل گیا ہے۔

    منور اقبال دوگل کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تین دن امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی ہے، فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔

    درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بھی ملاقات سےمتعلق عدالت کوآگاہ کردیا۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا عافیہ صدیقی کےنفسیاتی چیک اپ کیلئےالگ ڈاکٹرہوناچاہیے، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کےنفسیاتی چیک اپ کیلئےڈاکٹرفراہمی میں مددکرے۔

    عافیہ صدیقی کےامریکامیں وکیل کلائیو سمتھ عدالت کےسامنے پیش ہوئے اور عافیہ صدیقی کیس سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

    عدالت نے حکومت کو حکم عافیہ صدیقی سےمتعلق دستاویزات، معلومات وکیل سے شیئرکی جائیں اور کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کےعلاوہ استعمال نہیں ہوں گی ، امریکی وکیل کےساتھ معلومات شیئر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ وہ کیس تیارکرسکیں۔

    حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ حساس معلومات کی وجہ سےمجازاتھارٹی کی منظوری ضروری ہوگی، جس پر عدالت نے کہا کہ جس حدتک ممکن ہوسکاعافیہ صدیقی کےوکیل سےمکمل تعاون کریں گے، اقدامات اٹھائےجائیں تاکہ فوزیہ صدیقی کی امریکامیں سیکیورٹی سیفٹی یقینی ہو۔

    عدالت نے ڈاکومنٹ صرف وزارت خارجہ کے ساتھ شیئر کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ امریکی وکیل کلائیو سمتھ کاشیئر کردہ ڈاکومنٹ کانفیڈینشل رہے گا۔

    عدالت نے فوزیہ صدیقی کوہدایت کی کہ جب کبھی کوئی ایشو ہو درخوعدالت کی فوزیہ صدیقی کوہدایتاست دیں اگلے دن سن لیں گے اور کیس کی مزید سماعت عدالت نے 30 جون تک ملتوی کردی۔

  • عمران خان  کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع

    عمران خان کا نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئےعدالت سے رجوع

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نئے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔

    عمران خان وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کےذریعےلاہور ہائیکورٹ سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ سے یکجہتی کی ریلی نکالنے پر تھانہ مارگلہ اسلام آبادمیں مقدمہ درج کیا، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر بلا جواز مقدمہ درج کیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، مقدمےمیں درخواست گزار عدالت میں مؤقف پیش کرنے کیلئےحاضر ہونا چاہتے ہیں۔

    دائر درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تحقیقات میں پیش ہونے سے قبل پولیس گرفتار کر لے گی، استدعا ہے کہ عدالت تحقیقات میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

  • ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ریلی کی اجازت نہ دینے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کے خلاف ریلی کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس سے اظہار یک جہتی کے لیے آج ریلی نکالی جانی تھی، لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی، جو عدالتی حکم کی توہین ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو پی ٹی آئی کی ریلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ڈی سی ریلی کی اجازت نہیں دی۔

    پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی

    جسٹس بابر ستار نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست بنیادی حقوق کے حوالے سے ہے، اس لیے اس پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے ریلی سے متعلق فیصلہ قانون کے مطابق نہیں کیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

  • توشہ خانہ  کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری  نیب نوٹسز خلافِ قانون قرار

    توشہ خانہ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلافِ قانون قرار

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز کو خلافِ قانون قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو جاری نیب نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسز خلافِ قانون قرار دے دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس بابرستارنے فیصلہ جاری کیا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان اوراہلیہ کوبھیجےگئےپہلےنوٹسز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

    یاد رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی نے 16 مارچ اور 17 فروری کے نیب طلبی کےنوٹسز کو چیلنج کیا تھا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17فروری اور 16 مارچ کے نیب کال اپ نوٹس غیر قانونی قرار دیے جائیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیلی سے روکا جائے اور کال اپ نوٹسز کی بنیاد پر پٹشنزکے خلاف تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔

    بعد ازاں قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی دائر اپیل پر الگ الگ جواب جمع کرائے تھے۔

    جواب میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو کیس کے اصل حقائق جاننے کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیے گئے، عمران خان قانونی انکوائری کی کارروائی میں شامل نہیں ہو رہے ، انصاف کے مفاد میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست کو عدالت خارج کر دے۔

  • توشہ خانہ کیس :  عمران خان پر  فردِ جرم  عائد کرنے کا فیصلہ

    توشہ خانہ کیس : عمران خان پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر 10مئی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث
    نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کےقابل سماعت ہونےپر درخواست دائر کی گئی،درخواست الیکشن ایکٹ سیکشن 190اے کے تحت دائر کی گئی، سیشن عدالت توشہ خانہ کیس کی براہ راست سماعت نہیں کرسکتی۔

    عمران خان کےوکیل خواجہ حارث نےعدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت میں الیکشن ایکٹ کا سیکشن 190 اور 193 پڑھ کر سنایا۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ کیس کا قابل سماعت اور ٹرائل ہونا 2 مختلف چیزیں ہیں، سیکشن 190 کے تحت کیس بھیجا جائے تب سیشن عدالت کیس سن سکتی ہے، درخواست گزار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی شکایت کا طریقہ کار درست نہیں، شکایت مجسٹریٹ کی عدالت میں جانے کے بعد سیشن کورٹ جانی چاہیے، شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہے جو سیکشن 190 کی خلاف وزری ہے۔

    دوران سماعت وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ قسطوں میں عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کیا جارہا ہے، ہائیکورٹ میں بھی اس عدالت کے حوالے سے دائرہ اختیارکو چیلنج نہیں کیا گیا، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں بھی جب اس کیس میں پیش ہوئے تو 4 بجےعدالت پہنچے تھے، عمران خان صاحب 8بجے تو لاہور میں گھر سے نکلتےہیں یہ حالات ہیں وقت کی پابندی کے۔

    جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ مجھے اپنی دوسری درخواست پر بھی بحث کرنی ہے ، عدالت کی مرضی ہے دائرہ اختیار کی درخواست خارج کردے ہم دوسری درخواست پربحث کر لیں گے، ہم کیس کاسامنا کرنے آئے ہیں ہم پر احسان نہ کریں، پیشی کیلئے آئے تو گھروں پر حملہ کیا گیا۔

    جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نےعمران خان کو پیش کرنے کا نہیں کہا، کیا یہ کافی نہیں ملزم عدالت میں موجود نہیں اورعدالت آپ کو سن رہی ہے، ایک ہی آرڈرمیں دونوں درخواستوں کا فیصلہ کریں گے۔

    دوران سماعت خواجہ حارث نے الیکشن کمیشن کی درخواست کے ناقابل سماعت ہونے پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ یا کوئی شخص کر سکتا ہے یا کمیشن کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن ایک چیئرمین اورممبران پر مشتمل ہے۔

    خواجہ حارث نے سوال کیا کہ کیاالیکشن کمیشن نےکمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار کسی کو دیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار دیا، جس کی قانون اجازت نہیں دیتا، الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کے فیصلے میں کسی کو کمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے نہیں بلکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کمپلینٹ فائل کرنے کا اختیار دیا۔

    وکیل نے بتایا کہ کمپلینٹ کی ہیڈنگ میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لکھا گیا ہے، جب کہ کمپلینٹ کے متن میں ڈپٹی الیکشن کمشنرکا ذکر ملتا ہے، 8 نومبر 2022 کو وقااص احمد ملک کی جانب سےایک بیان حلفی دیا گیا، کمپلینٹ پر اور بیان حلفی پر وقاص احمد ملک کے دستخط مختلف ہیں۔

    عمران خان کیخلاف شکایت الیکشن ایکٹ 2017 کےتحت دائر کی گئی، الیکشن ایکٹ کے تحت درخواست گزار 120 دنوں کے اندر شکایت دائرکرنے کا اہل ہوتاہے، عمران خان کے خلاف شکایت 120دنوں کےاندردائرنہیں کی گئی۔

    سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی دونوں درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں عدالت کے دائرہ اختیار اور درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواستیں مسترد کردیں۔

    سیشن عدالت نے فیصلہ کیا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم 10مئی کو عائد کی جائے گی جبکہ عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 10مئی کو طلب کر لیا۔