Author: جہانگیر اسلم

  • قتل سے قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو  میں لڑائی ؟  تفتیشی ذرائع کے اہم انکشافات

    قتل سے قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو میں لڑائی ؟ تفتیشی ذرائع کے اہم انکشافات

    اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ سارہ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی زرائع نے بتایا کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

    ذرائع نے کہا کہ سارہ کے چچا کرنل(ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔

    ، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔

    پولیس نے ایاز امیر اور انکی سابق اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل بھی کر لئے ہیں۔

    زرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا اوراپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔

    تفتیش سے پتہ چلا کہ سارہ نے اپنے لئے ایک گاڑی بھی خریدی ، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی، جس کے بعد سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کیا، مقتولہ سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔

  • سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو کیوں قتل کیا؟  بیان ریکارڈ

    سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے بیوی کو کیوں قتل کیا؟ بیان ریکارڈ

    اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ گلے سے پکڑنے پر اہلیہ کو دھکا دیا، دوبارہ حملہ کرنے پر ڈمبل مارا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں اہلیہ کو قتل کرنے میں ملوث ملزم شاہنواز امیر نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    ملزم شاہنواز امیر نے بیان میں کہا کہ سارہ سے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ ہوا، 3 ماہ قبل شادی ہوئی، سارہ میری تیسری بیوی تھی۔

    شاہنواز امیر نے کہا کہ پہلی اہلیہ کانام بھی سارہ تھا اور تیسری بیوہ سارہ کل ہی دبئی سے اسلام آباد پہنچی تھی۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ کسی کی ایجنٹ ہے، گزشتہ شب اہلیہ نے مجھے گلے سے پکڑا لیکن میں نے پیچھے دھکیل دیا۔

    شاہنواز امیر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بھی اس نےیہی کام کیا مجھے لگا میں دم گھٹنے سے مر جاؤں گا ، میں نے سارہ کو دھکا دیا، جس سے وہ گر گئی، اٹھ کر دوبارہ مجھ پر حملہ کیا، حملہ کرنے پر میں نے ورزش والا ڈمبل اسکو مارا وہ زخمی ہو گئی۔

    ملزم کا بیان میں کہنا تھا کہ خون پھیلنے پراس کو باتھ ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا اور والد کو آگاہ کیا تو انہوں نے پولیس حکام کو واقعے کی اطلاع دی۔

  • سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

    سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں خاتون کے قتل کے واقعے کا مقدمہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ موقع پرپہنچا تو ثمینہ نامی خاتون نے بتایا اس کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ٹیم گرفتاری کیلئے اندر گئی توملزم نےخودکوکمرےمیں بندکرلیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم شاہ نواز کو قابو کیاگیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران بیوی کے سر پر ڈمبل مارا، مقتولہ کی لاش کو واش روم میں چھپایا گیا تھا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ نوازنےآلہ قتل صوفےکےنیچےچھپادیاتھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل ڈمبل برآمد کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگےہوئےتھے، ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اہلیہ پر ڈمبل کے متعدد وار کیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز صحافی اور سیاستدان ایازامیر کے بیٹے شاہنوازامیرکو بیوی کے قتل کےالزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شاہنوازامیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی، مقتولہ سارہ کاپولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جہاں سر سمیت جسم کےمختلف حصوں پرزخموں کےنشانات کی تصدیق ہوئی تاہم قتل کی وجہ کاتعین نہ ہوسکا۔

    مقتولہ سارہ کی موت کے تعین کے لئے فرانزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹرزنے فرانزک کیلئے سارہ کے اعضا کے سیمپلزحاصل کرلئے، جوپنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

    واقعے پر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا صدمہ کسی کو نہ اٹھانا پڑے۔

  • اسلام آباد میں گھر سے ڈائریکٹر سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد

    اسلام آباد میں گھر سے ڈائریکٹر سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد

    اسلام آباد : مارگلہ ٹاؤن میں گھر سے ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کےعلاقہ میں ڈائریکٹرسیف سٹی کی گھر سے لاش ملی، عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ19 کے آفیسرتھے۔

    آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعہ خودکشی لگ رہا ہے تاہم پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پرموجود ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

    حکام نے بتایا کہ مرحوم ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔

  • اسلام آباد میں شوہر نے بیوی کو ٹب میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا

    اسلام آباد میں شوہر نے بیوی کو ٹب میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا

    دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کی حدود میں شوہر نے بیوی کو سر پر وار کے بعد پانی سے بھرے ٹب میں ڈبو کر قتل کر دیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 37 سالہ سارہ بی بی کے نام سے ہوئی، وہ گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچیں، سارہ سینئر صحافی ایاز میر کی بہو تھیں۔

    مزید پڑھیں: رقم کی خاطر بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینک دیا

    پولیس نے کہا کہ مقتولہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور گزشتہ روز ملزم سے تلخ کلامی ہوئی، ملزم نے مقتولہ کے سر میں راڈ مارا جس سے وہ بے ہوش ہوئیں، ملزم نے مقتولہ کو ٹب میں پھینک کر اس میں پانی ڈالا جس سے موت ہوئی۔

    مقتولہ کا پوسٹ مارٹم مکمل

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا جس میں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے۔

    ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق کی گئی تاہم پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا۔

    ڈاکٹرز نے متقولہ کے موت کے تعین کے لیے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز نے فرانزک کے لیے سارہ کے اعضا کے سیمپلز حاصل کرلیے، فرانزک کے لیے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی کو 25 مئی سے بہتر ڈیل کرینگے، رانا ثنااللہ کی دھمکی

    پی ٹی آئی کو 25 مئی سے بہتر ڈیل کرینگے، رانا ثنااللہ کی دھمکی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب تیاری پکڑ رہے ہیں اور ہم نے تیاری کر لی ہے، پچیس مئی سے بہتر ڈیل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پی ٹی آئی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ابھی تیاری پکڑرہے ہیں اور ہم نےتیاری کرلی ہے،پچیس مئی کو جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اس سے بہتر کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آنسوگیس اورربڑ کی گولیوں کو مؤثر کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی سےاستفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد کی مناسب سیکیورٹی کے لئے پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کے لئے صوبوں کو خط لکھ دیا ہے، اگر ان دونوں صوبوں نے پولیس وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی تو قانون کے مطابق صوبوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کچھ ہفتوں بعد عمران خان وزیراعظم حلف اٹھانے جارہے ہیں، فیصل جاوید کا دعویٰ

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس ایف سی اور رینجرز فورسز موجود ہیں۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز اس قابل ہیں کہ سوات میں امن قائم رکھ سکیں، کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • آڈیو کال لیک معاملے پر شوکت ترین ایف آئی اے طلب

    آڈیو کال لیک معاملے پر شوکت ترین ایف آئی اے طلب

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے آڈیو کال لیک ہونے کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے نے شوکت ترین کو کل 21 ستمبر کو صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ ماہ شوکت ترین اور وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کے درمیان کال کی آڈیو لیک ہوگئی تھی۔

    آڈیو کال میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ میرے پاس پرانا خط ہے، راستے میں ہوں بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔

    شوکت ترین نے کہا کہ خط میں پہلا اور بڑا پوائنٹ ہوگا، سیلاب نے کے پی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے پیسہ چاہیے، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے، اس نے بھی یہی کہا کہ ہمیں بہت پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔

    تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری پیسے چھوڑے گا یا نہیں۔

    شوکت ترین نے کہا کہ آپ نے پیسے نہیں چھوڑنے تو اس سے بھی نہیں چھڑوائیں گے، آج یہ خط لکھ کر آئی ایم ایف والی ایشٹرس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ ان کو پتہ چلے یہ جو پیسے ہم سے رکھوا رہے تھے وہ پیسے ہم لیں گے۔

    اس پر تیمور جھگڑا نے بتایا کہ میں یہاں پر آئی ایم ایف کے نمبر ٹو کو جانتا ہوں، میں اس سے معلومات لیتا رہا ہوں، مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا،اس سے بھی بات ہوئی تھی، خان صاحب اور محمود خان نےکہا تھا ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہیے۔

    شوکت ترین نے جواب دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ یہ ہم کرلیں گے، اس کے بعد ہم پیر کو سیمینار کریں گے، اس پر پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کرسکتے ہیں پہلے خط بھیج دیں۔ جس پر تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے پہلے خط بھیجتے ہیں۔

  • امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

    امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت خارجہ کو امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے وکیل ڈاکٹر ساجد قریشی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، دفتر خارجہ کی جانب سے پراگریس رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

    حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتی ہے ، عدالت نے فوزیہ صدیقی کے وکیل سے استفسار کیا آپ کیوں ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہتے ہیں ؟

    وکیل فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ خوف اور ڈر ہے کہ وہاں کچھ ہو سکتا ہے اس لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ چاہ رہے ہیں ، عدالت نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ پہلے اپلائی کریں ویزہ حاصل کریں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ عدالت کے سامنے فوزیہ صدیقی کی مکمل حفاظت کی ضمانت دے دے ، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر یہ امریکہ میں جائیں تو وہاں ایمبیسی میں رہ سکتے ہیں ؟

    نمائندہ خارجہ حکام نے کہا میں امریکہ میں موجود قونصل جنرل سے بات کر لیتا ہوں تو عدالت نے فوزیہ صدیقی کے وکیل سے کہا کہ آپ کو دفتر خارجہ پر اعتماد رکھنا چاہیے وہ آپ کی مدد کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں آہستہ آہستہ بہتر نتائج ہوں آپ ویزہ تو اپلائی کریں۔

    دفتر خارجہ فوزیہ صدیقی کو ویزہ فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ، فوزیہ صدیقی کے ویزہ حصول کی سپورٹ کے لیے امریکی ایمبیسی کو وزارت خارجہ نے لکھا بھی ہے ، وزارت خارجہ حکام کے مطابق فوزیہ صدیقی کو قانون کے مطابق ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ کے لیے اپلائی کرنے کی ہدایت ہوئے کہا وزارت خارجہ امریکا میں فوزیہ صدیقی کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔

    بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد: قائم مقام چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

    عدالت میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 جون کو کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، کمیٹی نے نیب افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی تھیں اور سابق چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

    قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے پی اے سی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور  ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق  بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت 7 جولائی 2022 کے منٹس آف میٹنگ کی کارروائیوں کو کالعدم قرار دے، عدالت اپنے آئینی دائرہ اختیار کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو کسی بھی کارروائی سے روکے۔

    دوسری جانب قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کی درخواست رجسٹرار آفس نے  اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر  کرلی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

    ڈی جی نیب لاہور میجر (ر) شہزاد سلیم کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست کے معاملے میں ہراسگی کے الزامات لگانے والی خاتون طیبہ گل کیس میں فریق بننے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے باضابطہ درخواست دائر کردی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ ڈی جی نیب لاہور کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔ عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر رکھی ہے۔

    ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی جانب سے طلبی کے نوٹس کے خلاف حکم امتناع کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے جس پر کل جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

  • نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت

    نورمقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورمقدم قتل کیس میں اپیلیں 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں ، مدعی مقدمہ نے ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نور مقدم قتل کیس میں اپیلیں 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔

    عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو پیپر بکس کی تیاری کا حکم دے رکھا ہے۔

    مجرم ظاہرجعفر،افتخاراورجان محمد نے سزائے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہے جبکہ مدعی مقدمہ نور مقدم کے والد نے عصمت آدم، ذاکر جعفر، جمیل، تھراپی ورکس کے 6 افراد کی بریت چیلنج کر رکھی ہے۔

    مدعی مقدمہ نے ظاہر جعفر، افتخار اور جان محمد کی سزا بڑھانے کی اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔