Author: جہانگیر اسلم

  • کوئی کمپنی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے پر تیار نہیں ،  سعد رفیق کا اعتراف

    کوئی کمپنی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے پر تیار نہیں ، سعد رفیق کا اعتراف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کوئی کمپنی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے پر تیار نہیں ہے، سارا بیلنس خراب ہو چکا ہے، اس سال پی آئی اے کا خسارہ110ارب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےایوی ایشن کااجلاس ہوا ، جس میں سینیٹر محسن عزیزنے کہا کہ ایئرپورٹ بغیر کسی ٹینڈرنگ کے آؤٹ سورس ہو رہےہیں۔

    وفاقی وزیر سعد رفیق نے بتایا کہ ہم نے تمام قوانین کو فالو کیا ہے، ،7 یا 8 اگست کو اخبار میں اشتہار آ رہا ہے،جو کمپنی کوالیفائی کرے گی وہ اس میں حصہ لے سکے گی، کوئی چیز بک نہیں رہی، کوئی چیز گروی نہیں رکھی جارہی، ابھی اسلام آباد ایئر پورٹ کامعاملہ زیر بحث ہے، لاہور، کراچی ایئرپورٹ کی باری بعد میں آئے گی۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ صرف ٹرمینل اور ایپرن کو15سال کیلئےآؤٹ سورس کریں گے، کوئی اسٹریٹجک اثاثہ کسی کے حوالے نہیں کیا جا رہا۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی شخص آؤٹ سورسنگ کے نتیجے میں بے روزگار نہیں ہو گا، یوکےبالکل تیارہےجونہی قانون سازی کلیئر کریں گے سب سے پہلے یوکے کی فلائٹ بحال ہوں گی، ستمبرتک یوکے کی فلائٹس کھل سکتی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ پی آئی اے موجودہ حالات میں رہے گی تو خود تو ڈوبے گی ساتھ بہت کچھ لے ڈوبے گی، قرضہ دینے کے لئے بھی قرضہ لینا پڑتا ہے، پی آئی اے نے اسی راستے پر جانا ہے، جس پر باقی دنیا گئی ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے اجلاس میں کہا کہ ایئر لائن کو چلانا ریاست کا کام نہیں، پرائیویٹ سیکٹرکی انویسٹمنٹ آئے گی تو پی آئی اے ترقی کرے گی، ایک وزیر کے بیان سے ایک روٹ پر سالانہ70 ارب ریونیو کا نقصان ہوا۔

    انھوں نے ایئر انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیاڈوب رہا تھا،بھارت نے اس کو ٹاٹا کمپنی کے حوالے کر دیا، آج ائیر انڈیا نے سب سے بڑی ائیر کرافٹ ڈیل کی ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ ایک بزنس پلان ایاٹا نے دیا تھا اس پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کی طرف جا رہی ہیں، کوئی کمپنی پاکستان کو لیز پر جہاز دینے پر تیار نہیں ہے، سارا بیلنس خراب ہو چکا ہے، اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110ارب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کبھی پی آئی اے کے پاس 100سے زائدطیارے تھے آج 285طیارےہیں، پی آئی اے کو مزید نئے جہاز درکار ہیں، اگر پی آئی اے کو چلانا ہے تو ہمیں دنیا کا ماڈل اپنانا پڑے گا۔

  • ’اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے کا امکان مسترد‘

    ’اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے کا امکان مسترد‘

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے کا امکان مسترد کر دیا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں نگراں وزیراعظم کا کردار ایک ایمپائر کا ہوتا ہے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کی تجویز کسی سطح پر زیر غور نہیں آئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اسحاق ڈار کے نگراں وزیراعظم بننے سے متعلق حکومت کا کوئی اشارہ نہیں آیا یہ میڈیا میں ایک معتبر صحافی نے خبر لیک کی اس کےعلاوہ کچھ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے کیلئے کام بھی شروع نہیں ہوا خواہش ہے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے تو اچھی بات ہے معلومات کے مطابق اسحاق ڈار کے نام پر اعتراضات شروع ہو گئے ہیں رولنگ پارٹی سے کوئی نگراں وزیراعظم آئےگا تو لوگ اعتراض کریں گے۔

    خواجہ آصف نے یقین کا اظہار کیا کہ نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے روبرو معافی مانگ لی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے روبرو معافی مانگ لی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے روبرو معافی مانگ لی اور کہا میں نے ردعمل دیتے ہوئےجوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ایف آئی آر میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا آپکے اوپر کیس کرنا ہے،ماتحت عدالتوں کے اوپر اعلیٰ عدلیہ موجودہیں، کوئی بھی کیس کرسکتا ہے،کہا گیا شہباز گل کی گرفتاری پر ایف 9پارک جلسےمیں کارسرکارمیں مداخلت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے الفاظ سے انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

    دوران سماعت وکیل سلمان صفدر کی جانب سےدوران سماعت شہباز گل پر کسٹوڈیل ٹارچر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے بعد اب درخواست گزار عدالتوں کےبھی خوب عادی ہوگئے، عموماً کرپشن،اختیارات کےغلط استعمال و دیگر چیزوں پر مقدمات ہوتے ہیں، درخواست گزار کے خلاف ایسے کوئی شواہد نہیں ملے تو یہ چیزیں آگئیں،کبھی توشہ خانہ، کبھی ممنوعہ فنڈنگ، کبھی دہشتگردی، کبھی تحائف بیچنےجیسےکیسز بنائے گئے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی وکیل کا کہنا تھا کہ تمام کیسز میں مدعی، فریق اور تفتیشی پولیس ہی ہیں، اس کیس میں متاثرہ فریق آئی جی صاحب ہیں مگر شکایت کنندہ پولیس ہے، سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا سیاسی شخصیات کوایسے بیانات نہیں دینے چاہیےتھے، درخواست گزار کے خلاف 71 سالہ زندگی میں کبھی کوئی کریمنل کیس نہیں ہوا،درخواست گزار نے کہا میری عمر صحیح بولیں۔

    وکیل نے مزید کہا کہ اس کیس میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا جوبنتا ہی نہیں تھا، مٹیریل دیکھے بغیر کہا گیا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہوں، درخواست گزار نے جج صاحبہ کو لیگل ایکشن لینے کا کہا تھا، درخواست گزار کیخلاف ہائیکورٹ کے 5رکنی بینچ نے توہین عدالت کا نوٹس لیاتھا،5رکنی بینچ نے کہا کہ کریمنل توہین عدالت بنتی نہیں اور کیس ختم ہوگیا۔

    سلمان صفدر نے بتایا کہ درخواست گزار سینئر وکلا کیساتھ جج صاحبہ کی عدالت معافی مانگنے گئے، جس دن درخواست گزارجج صاحبہ کی عدالت گئےتوجج صاحبہ نہیں تھیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ کوئی یہ کہیں کہ آپکے خلاف کیس کرنا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟ توہین عدالت کیس ختم ہونے کےبعدجج صاحبہ سے معافی مانگی گئی تواب بچا کیا ؟ میں یہ کہوں گا کہ عبداللہ کیوں دیوانہ ہوتا ہے کسی اورکی شادی میں، اس کیس میں مجسٹریٹ براہ راست متاثر ہی نہیں۔

    وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار کی جانب سےشکوہ ہے ایک سال سےیہ کیس زندہ کیوں ہے؟ اس کیس میں نہ کوئی شواہد آئے نہ ہی کوئی گواہ آیا، کیس میں نہ جج زیبا صاحبہ اور نہ ہی آئی جی صاحب گواہی دینےآئے، روز ہماری پیشی ہوتی ہیں وارنٹ نکل آتے ہیں، ایسا کیوں؟ 161کابیان ریکارڈ کیے بغیر قانونی شواہد کیسے ہوسکتے ہیں ؟

    آپ کے پاس گواہ نہیں اور ٹرائل کرنا ہے تو آپ کا شوق پورا نہیں کیا جاسکتا،یہ سیاسی مقاصد کے لیے بنایا گیا کیس ہے، چالان اور شواہد دونوں ہی اس کیس میں غائب ہیں۔..

    چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 سال پہلے ایک پارٹی بنایا، اور نام لکھا تحریک انصاف رکھا، میں زیبا چودھری کی کمرا عدالت میں معافی مانگے گیا تھا،میں نے ہمیشہ انصاف کی بات کی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے روبرو معافی مانگ لی اور کہا کہ اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں، میں نے ردعمل دیتے ہوئےجوش خطابت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔

  • غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نےغیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نےوکیل شیر افضل مروت کےذریعے درخواست دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہری محمدحنیف کی جانب سےچیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے گئے، پرائیویٹ کمپلینٹ میں لگائے گئےالزامات دفعہ 496 کےزمرے میں نہیں آتے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ کمپلینٹ کا مقصدچیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عزت پر کیچڑ اچھالنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف کمپلینٹ قابل سماعت نہیں ہے۔

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف پرائیویٹ کمپلینٹ کوکالعدم قرار دے اورکمپلینٹ کے قابل سماعت ہونے سےمتعلق سول جج کے فیصلے کوبھی کالعدم قرار دیا جائے۔

    گذشتہ روز مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بیکو نوٹسزز جاری کردیئے تھے۔

  • ازبکستان ، افغانستان ، پاکستان  ریلوے کے جوائنٹ پروٹوکول پر دستخط

    ازبکستان ، افغانستان ، پاکستان ریلوے کے جوائنٹ پروٹوکول پر دستخط

    اسلام آباد: ازبکستان ، افغانستان اور پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصو بے کے جو ائنٹ پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔

    اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر خزا نہ سینٹر اسحاق ڈار اور تینوں ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

    سیکریٹری/چیئرمین پاکستان ریلویز سید مظہر علی شاہ، افغانستان ریلوے اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او، الحاج بخت الرحمان شرافت اور جمہوریہ ازبکستان کی وزارت سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سربراہ مسٹر دیکھکانوف ڈی ۔ ٹی نے یادداشت پہ دستخط کئے۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ آج پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ریلویز کے لئے بہت اہم دن ہے ريجنل کنیکٹیوٹی کے لئے آج ایک تاریخی دن ہے جس کی بنیاد آج ہم نے اس منصوبے سے رکھ دی ہے –

    انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت ترمیز، مزار شریف،لوگر، خرلاچی روٹ کے ذریعے ازبکستان ریلوے کو پاکستان ریلوے سے جوڑنا ہے، پراجیکٹ شریک ممالک درمیان علاقائی، ٹرانزٹ اور دو طرفہ تجارت میں سہولت فراہم کرے گا منصو بے سے خطے کے لوگوں کے درمیان بہتر روابط میں بھی اضا فہ ہو گا، – ریلوے لائن مسافروں اور مال بردار سروسز دونوں کو سپورٹ کرے گی ریلوے لائن علاقائی تجارت اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کری گی۔

  • غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    غیر شرعی نکاح کیس : چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا اور دونوں کو نوٹسزز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

    سول جج قدرت اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیس جولائی کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار محمد حنیف کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح دوران عدت ہوا، نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے۔ قانون کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں سے کسی بھی شہر میں درخواست قابل سماعت قرار دی جا سکتی ہے۔

    وکیل رضوان عباسی نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    یاد رہے مئی میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قراردی تھی ، سول جج نصرمِن اللہ نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ عدت میں نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    سماعت میں وکیل درخواست گزار راجہ رضوان عباسی نے بتایا تھا کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی کے خلاف شکایت ہے، عدت کے دوران شادی قانونی نہیں ہے، جنوری 2018 میں بشریٰ بی بی عدت میں تھیں طلاق نومبر میں ہوئی، اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ شادی کیوں کی۔

    جس پر جج نے کہا تھا کہ شادی لاہور میں ہوئی اس عدالت کا دائرہ کار کیسے بنتا ہے تو وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو گولیاں ایک جگہ،موت دوسری جگہ ہوتی ہے تو دونوں جگہ ٹرائل ہو سکتا ہے۔

  • انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تاخیر سے آنے والے نتائج کو تسلیم نہیں کیے جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کادوسرااجلاس آج پھرہو گا، کمیٹی 10دنوں میں رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 73 میں سے70 مجوزہ تجاویز کا عمومی جائزہ لیا جبکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تاخیر سے آنےوالےنتائج کو تسلیم نہیں کیے جائے گا، اجلاس میں پریزائیڈنگ آفیسرکونتائج مکمل کرنے کیلئےوقت مخصوص کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

    اجلاس میں تجویز دی کہ نتائج کی تاخیرپرپریزائیڈنگ آفیسرسےجواب طلبی کی جائے گی اور پریزائیڈنگ آفیسرانتخابی نتائج کی تاخیر پر ٹھوس وجہ بتانے کا پابند ہوگا۔

    تجویز میں کہا گیا کہ ریٹرننگ آفیسرماتحت پریزائیڈنگ آفیسرزکو جدیدمواصلاتی آلات کی فراہمی یقینی بنائےگا اور پریزائیڈنگ آفیسر اپنےدستخط شدہ مکمل نتائج کی تصویرریٹرننگ آفیسرکوبھیجنےکاپابندہو گا۔

    اجلاس میں پریزائیڈنگ آفیسر کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس اور اسمارٹ فون دینے کی بھی تجویز سامنے آئی۔

  • اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں؟ پی پی نے تاریخ دیدی

    اسمبلیاں کب تحلیل کی جائیں؟ پی پی نے تاریخ دیدی

    وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےحکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کی تجویز دی ہے۔

    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے اب اسمبلیاں تحلیل کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔

    نوید قمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات چاہتی ہے نگراں سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے۔

    https://urdu.arynews.tv/elections-are-on-time-or-a-year-later-a-new-conflict-has-emerged-in-the-pdm/

    ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انتخابی اصلاحات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق رائےضروری ہے انتخابی اصلاحات اور آر ٹی ایس سسٹم جیسےمعاملےاہم ہیں۔

    آئین کے مطابق قومی اسمبلی کی مدت آئندہ ماہ اگست میں پوری ہو رہی ہے لیکن حکمراں اتحاد میں انتخابات وقت پر ہونے یا ایک سال بعد کرائے جانے کے معاملے پر نئے تنازع نے جنم لے لیا ہے۔

  • الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مقصد شفاف انتخابات ہیں، اعظم نذیر تارڑ

    الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا مقصد شفاف انتخابات ہیں، اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کررہے ہیں، جس کا مقصد شفاف انتخابات ہے۔

    سینیٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کررہے ہیں الیکشن ایکٹ میں ترامیم کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہو۔

    وزیرقانون نے بتایا کہ الیکشن کمیشن، وزارت پارلیمانی امور و قانون کے نمائندوں نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے علی ظفر بھی اس کمیٹی کے ممبر ہیں،علی ظفر کو کمیٹی کے اجلاس میں ضرور آنا چاہیے۔

    اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ جو سیاسی و مذہبی جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں ان کو سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے اس کے علاوہ ایوان سے باہر جماعتوں، فافن اور پلڈاٹ کو بھی سن چکے ہیں۔

    وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے جائزہ کمیٹی ملنے والی تجاویز کا بغور مطالعہ کررہی ہے کوئی نیا کام نہیں کیا جارہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔

  • 2ہزار تولے اسمگلنگ سونا کیس میں کیا ہوا؟

    2ہزار تولے اسمگلنگ سونا کیس میں کیا ہوا؟

    سپریم کورٹ نے 2 ہزار تولے اسمگلنگ سونے کا کیس واپس کسٹم ٹریبونل کو بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کسٹم حکام کس اتھارٹی سے شہری علاقوں میں گاڑی روک کر چیکنگ کرتے ہیں راستوں میں روک کر افراد سے سامان کی رسیدیں طلب کرنے کا اختیار کہاں لکھا ہے موجودہ کیس میں فریقین نے کسٹم حکام کو ٹیکس ادائیگی کی رسیدیں بھی دکھا دیں۔

    وکیل نے کہا کہ ٹیکس اور خریداری کی تمام رسیدیں کسٹم حکام کو دے چکے ہیں تمام سونے پر قانون کے مطابق ٹیکسز ادا کئے گئے ہیں، ادا کئے گئے ٹیکسز دوسری کمپنی کے ہیں۔

    عدالت نے واضح کیا کہ کسٹم عدالت اور ہائیکورٹ نے تمام حقائق کا جائزہ نہیں لیا کسٹم کورٹ تمام حقائق کا جائیزہ لے کر فیصلہ کرے۔

    واضح رہے کہ 95 میں سی آئی اے ماڈل ٹاون نے کارروائی کرتے ہوئے 2000 تولہ سونا پکڑا تھا۔