Author: جہانگیر خان

  • مریض  ہوشیار ! خون پتلا کرنے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں

    مریض ہوشیار ! خون پتلا کرنے والی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) خون پتلا کرنے والی دوا کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خون پتلا کرنے والی غیر معیاری دوا کی مارکیٹ میں سپلائی کا انکشاف سامنے آیا ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے نیباکسو ٹیبلٹ کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا، جس میں نیباکسو ٹیبلٹ کا بیچ 263 غیر معیاری قرار دیا۔

    ڈریپ نے ملک بھر میں نیباکسو 10 ایم جی کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ 10 ایم جی ٹیبلٹ وینوو فارما ٹیکسلا کی تیار کرتا ہے۔

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیب راولپنڈی نے اس ٹیبلٹ کا بیچ غیر معیاری قرار دیا اور ٹیبلٹ کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

    یہ ٹیبلٹ تھرمبوسزز، پلمنری امبولزم نامی مرض کی دوا ہے،تھرمبوسز، پلمنری امبولزم کے دوران خون میں لوتھڑے بنتے ہیں، نیباکسو ٹیبلٹ رگوں، پھیپڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے سے روکتی ہے۔

    یہ ٹیبلٹ ریواراکسوبان سالٹ سے تیار کی جاتی ہے لیکن غیر معیاری ٹیبلٹ کا استعمال علاج متاثر کر سکتا ہے۔

    ڈریپ نے کمپنی کو نیباکسو کے متاثرہ بیچ کی مارکیٹ سپلائی روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارما کمپنی ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔.

    ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ فورس مارکیٹ سے جعلی نیباکسو ٹیبلٹ کا خاتمہ یقینی بنائے اور ریگولیٹری فورس مارکیٹ سے ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ ضبط کرے۔

    ڈسٹریبیوٹرز سٹاک میں نیباکسو ٹیبلٹ کے متاثرہ بیچ کی جانچ کریں اور ٹیبلٹ کے متاثرہ بیچ کی شناخت پر ڈریپ کو اطلاع دی جائے ساتھ ہی کیمسٹ متاثرہ ٹیبلٹ بیچ کی سیل ترک، سٹاک واپس کریں، ڈاکٹرز اور مریض ٹیبلٹ کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں۔

  • پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے

    پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے

    پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 52 ہوچکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو این ای او سی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو کیس سامنے آ گئے ہیں۔ یہ کیسز صوبہ خیبر پختونخوا سے آئے ہیں اور نیشنل ریفرنس لیب نے پولیو کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پولیو کیسز ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ سے تین سالہ بچے اور ڈیڑھ سالہ بچی میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے اور پولیو کیسز کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

    رواں سال ملک بھر مین پولیو کیسز کی تعداد 52 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 5 کیسز صوبہ کے پی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سب سے زیادہ صوبہ بلوچستان سے 24 کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ سے 13، پنجاب سے ایک اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی ایک پولیو کیس ظاہر ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پولیو ایسا موذی مرض ہے جس کا شکار بچہ زندگی بھر کے لیے چلنے پھرنے سے معذور ہو جاتا ہے۔

    پولیو کی روک تھام کے لیے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 1992 میں ہوا تھا۔ تب سے اب تک حکومتی سطح پر باقاعدہ ملگ گیر انسداد پولیو مہم چلائی جاتی ہے جس میں ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔

    تاہم کئی پسماندہ علاقوں میں مختلف منفی مفروضوں کے باعث والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کر دیتے ہیں جب کہ کئی پولیو ورکرز اس مہم میں اپنی جانیں بھی گنوا بیٹھے ہیں۔

  • ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ ٹیسٹ دینے والے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی، ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے ازسرنو انعقاد کا معاملہ لٹک گیا، زرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب ٹیسٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

    زرائع کا کہنا تھا کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے پی ایم ڈی سی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے ، اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 24 نومبر کو منعقد ہونا تھا تاہم اب اسلام آباد میں ٹیسٹ آئندہ ماہ ہوگا۔

    زرائع نے کہا کہ ا ٹیسٹ کے انعقاد کیلئے حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تاہم ٹیسٹ کیلئے 8 اور 15 دسمبر کی تاریخیں زیرغور ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کیلئے ڈیٹ شیٹ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی جاری کرے گی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں ایم ڈی کیٹ دوبارہ لینے کا حکم دیا تھا ، ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کر رکھی ہے۔

    ایم ڈی کیٹ کیلئے امیدواران کی دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہے، اسلام آباد میں اٹیسٹ کیلئے 17597 امیدوار رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن میں امیدواران کی تعداد نمایاں کم ہوئی ہے۔

    زرائع کے مطابق گذشتہ رجسٹرڈ 5310 طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے، گذشتہ کم نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے کیونکہ کم نمبرز والے بیشتر طلبا بیرون ملک جا چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد نمبرز والے طلبا ٹیسٹ نہیں دے رہے۔

    زرائع کا مزید بتانا تھا کہ عدالت سے رجوع کرنے والے بیشتر طلبا دوبارہ ایم ڈی کیٹ دے رہے ہیں۔

  • پاکستان میں  ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

    پاکستان میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے باوجود ڈینگی مچھر قابو نہ آ سکا ، ملک بھر میں ڈینگی کیسز و اموات رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت نے ملک گیر ڈینگی کیسز کی رپورٹ تیار کرلی ہے ، رپورٹ 1 جنوری تا 15 نومبر کے کیسز پر مشتمل ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس کے ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ، رواں سال ملک بھر میں 20057 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ڈینگی سے 10 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ سندھ، جی بی حکومت نے وفاق کو رواں سال کا ڈینگی ڈیٹا شیئر نہیں کیا تاہم رواں سال کے بیشتر کیسز کا تعلق بلوچستان سے ہے، بلوچستان سے 6958 کیس سامنے آئے تاہم ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

    رواں سال پنجاب میں 5405 کیسز اور 8 اموات ، خیبر پختونخوا سے 3649 کیسز، 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    آزادکشمیر 245 کیسز، سابقہ فاٹا سے 46 کیسز اور اسلام آباد سے 3754 کیس تاہم کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئیں۔

    رواں سال جنوری میں ملک بھر میں 15 کیسز ، فروری کے دوران ملک بھر میں 69 کیسز، مارچ کے دوران ملک میں 251، اپریل 2310 کیسز، مئی کے دوران 3932، جون میں 404 کیس رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال جولائی کے دوران ملک میں 134 کیسز، ایک ہلاکت ، اگست کے دوران ملک میں 222 کیس، ایک ہلاکت ، ستمبر کے دوران ملک میں 3455 کیس، 7 اموات ، اکتوبر کے دوران ملک میں 5205 کیس، ایک ہلاکت اور ماہ نومبر کے دوران ملک میں 1451کیسز سامنے آئے ہیں۔

    رواں سال ملک میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت جولائی میں رپورٹ ہوئی تھی، ڈسب سے زیادہ 7 اموات ستمبر میں ہوئیں جبکہ سال 2023 کے دوران ملک میں 21016 کیسز اور 3 اموات ہوئی تھیں۔

  • پیپلز پارٹی موجودہ دور حکومت میں پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی، ذرائع

    پیپلز پارٹی موجودہ دور حکومت میں پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی، ذرائع

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے بگڑتے تعلقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، تعلقات بہ ظاہر خراب ہیں لیکن دونوں کے درمیان بیک ڈور چینلز رابطے ہوئے ہیں۔

    پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی سخت سیاسی بیانات سے حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہ رہی ہے، اور دوسری طرف قیادت نے حکومت کو تحفظات اور شکایات سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس سخت زبانی احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی کوئی بڑا سیاسی فیصلہ لینے نہیں جا رہی، اس لیے حکومت کے ساتھ اتحاد برقرار رہے گا۔

    پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پارٹی موجودہ دور حکومت میں پرانی تنخواہ پر کام جاری رکھے گی، کیوں کہ پی پی کے پاس حکومت کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی چوائس نہیں ہے، اس لیے سخت بیانات اور احتجاج کے باوجود حکومتی اتحاد میں رہے گی۔

    ذرائع نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے متعدد اہم رہنما حکومتی رویے سے دل برداشتہ ہیں، وہ ترقیاتی اسکیموں کی عدم منظوری اور کام نہ ہونے پر نالاں ہیں، اور بلاول بھٹو سے شکایت کر رہے ہیں جس کی وجہ بلاول بھٹو پر حکومت سے احتجاج کے لیے شدید دباؤ ہے۔

  • وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی

    وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی

    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی انسانی اعضا پیوندکاری اتھارٹی میں اہم تعیناتی کر دی، ڈاکٹر فضل مولا ایڈمنسٹریٹر ایچ او ٹی اے تعینات ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت نے ماتحت ادارے ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی میں طویل عرصے سے خالی عہدے پر تعیناتی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فضل مولا کو ایم پی ٹو اسکیل میں 3 سالہ مدت کے لیے کنٹریکٹ پر ایڈمنسٹریٹر ایچ او ٹی اے تعینات کیا گیا ہے۔

    انتظامی امور میں طویل تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر فضل مولا اس سے قبل کیپٹل اسپتال، قومی مرکز برائے بحالی معذوراں سمیت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ کے طور خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    ڈاکٹر فضل مولا ماضی میں بھی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر تعینات رہ چکے ہیں۔

  • ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے

    ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے

    اسلام آباد : صوبائی حکومتیں آوارہ کتوں سے نمٹنے میں ناکام ہوگئیں ، ایک ہفتے کے دوران 7000 سے زائد شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    تفصیلات کے مطابق راہ چلتے شہریوں کے آوارہ کتوں کا نشانہ بننے کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سات ہزار سے زائد شہری نشانہ بنے۔

    ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے ملک بھر سے 7090 سگ گزیدگی کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں سب سے زیادہ پنجاب کے شہری آوارہ کتوں کا نشانہ بنے۔

    گزشتہ ہفتے پنجاب میں 3929 ، سندھ میں 2252 ، خیبرپختونخوا 541، بلوچستان میں 222 اور آزادکشمیر میں 138 سگ گزیدگی کے کیسز سامنے آئے۔

    سندھ میں سگ گزیدگی کے زیادہ 255 کیس دادو سے رپورٹ ہوئے ، اس کے علاوہ گھوٹکی 202، سانگھڑ 189، نوشہرو فیروز 180، شکارپور 168،خیرپور 159،کشمور 151 شہری کتوں کے حملوں میں زخمی ہوئے۔

    اس دوران کراچی ایسٹ 13، سنٹرل سے سگ گزیدگی کا 1 کیس ، کراچی ملیر سے سگ گزیدگی کے 47 کیس، کراچی ویسٹ میں 49 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کیماڑی، کورنگی، ساوتھ سے گذشتہ ہفتے کتے کاٹے کیس رپورٹ نہیں ہوئے۔

    ٹانک 560 اور شانگلہ میں 16 شہری ،پشاور میں 14، باجوڑ 13 شہری کتوں کا نشانہ بنے جبکہ پنجاب، بلوچستان حکومت نے سگ گزیدگی کیسز کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا۔

  • پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 50 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 50 ہوگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو وائرس کاایک اورکیس سامنے آگیا، نیشنل ریفرنس لیب کی خیبرپختونخوا سے پولیو کیس کی تصدیق کردی ہے ، جس کے بعد رواں سال کے پولیو کیسزکی تعداد50ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوپازیٹیو20 ماہ کی بچی کاتعلق ضلع ٹانک سےہے، بچی میں وائلڈپولیووائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے،ذرائع

    رواں سال ٹانک سےپولیووائرس کادوسراکیس رپورٹ ہواہے، پولیوکیس کاجینیاتی تعلق جولائی میں ٹانک سےرپورٹ شدہ کیس سے ہے۔

    رواں سال بلوچستان سے 24 ، سندھ سے 13 ، کے پی سے 11 کیسزرپورٹ ہوئےہیں جبکہ رواں سال پنجاب ایک اسلام آبادسےایک پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : انسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کے وفد کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ

    یاد رہے پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پرانسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کا وفدبیس نومبرکو پاکستان پہنچے گا، دورہ پاکستان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    اوورسائٹ بورڈ ڈاکٹرکرسٹوفر ایلیس کی زیر سربراہی اسلام آباد آئے گا اور 22 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

    پولیو اوور سائٹ بورڈ کی اسلام آباد،راولپنڈی میں ملاقاتیں ہوں گی جبکہ پولیو اوور سائٹ بورڈ کی صوبائی حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

  • پولیو کا پھیلاؤ، انسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کے وفد کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ

    پولیو کا پھیلاؤ، انسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کے وفد کا پاکستان کے دورے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان میں پولیو کے پھیلاؤ پرانسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ کا وفدبیس نومبرکوپاکستان پہنچے گا، دورہ پاکستان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو کے پھیلاو نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی، ذرائع نے بتایا کہ انسداد پولیو کے عالمی سپریم بورڈ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کرلیا ، پولیو کےعالمی اداروں کا اعلیٰ سطح وفد رواں ماہ پاکستان آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیو اوور سائٹ بورڈ 20 نومبرکواسلام آباد پہنچے گا، اوورسائٹ بورڈ ڈاکٹرکرسٹوفر ایلیس کی زیر سربراہی اسلام آباد آئے گا اور 22 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

    پولیو اوور سائٹ بورڈ کی اسلام آباد،راولپنڈی میں ملاقاتیں ہوں گی جبکہ پولیو اوور سائٹ بورڈ کی صوبائی حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، دورہ پاکستان میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    ذرائع این ای او سی نے کہا کہ حکومت اوور سائٹ بورڈ کو پولیو کی صورتحال پر اعتماد میں لے گی، بورڈ کی پولیو کے حالیہ تیز پھیلاؤ کی وجوہات پر بریفنگ ہوگی۔

    پولیو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کور گروپ عالمی وفد کو بریفنگ دے گا، عالمی بورڈ کو بگ کیچ اپ ویکسی نشین مہم پر بریفنگ دی جائے گی، وفدکو نیشنل پولیو ایمرجنسی ایکشن پلان 25-2024 پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اوور سائٹ بورڈ پاکستان سے انسداد پولیو کیلئے ڈومور کا مطالبہ کرے گا اور پاکستان کو انسداد پولیو کیلئے فنڈنگ کی یقین دہانی کرائے گا۔

    اوور سائٹ بورڈ عالمی سطح پر انسداد پولیوسےمتعلق سپریم فیصلہ ساز ادارہ ہے، رواں سال پاکستان میں 49پولیو کیس، سیکڑوں پازیٹو سیوریج سیمپلزنکلے ہیں۔

  • پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئیں

    پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئیں

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پنجاب میں جعلی ادویات کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے صوبے میں فروخت ہونے والی 7 جعلی ادویات کی نشان دہی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مارکیٹس جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گڑھ بن گئی ہیں، ڈریپ سے پنجاب میں دستیاب جعلی ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری ہوا ہے جس میں پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے جعلی ادویات کی نشان دہی کی ہے۔

    پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 7 ادویات کے بیچز جعلی قرار دیے ہیں، متاثرہ ادویات کراچی، لاہور، پشاور کی کمپنیوں کی تیارکردہ ہیں، ڈریپ کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی امراض نسواں کی 4 ادویات کے چار بیچز جعلی نکلے ہیں۔

    ڈریپ کے مطابق پنجاب میں دستیاب مرگی اور سکون آور گولیوں کے دو بیچ جعلی ہیں، کلوزن آئی ڈراپس کا ایک جعلی بیچ فروخت ہو رہا ہے، معروف سکون آور ٹیبلٹ ایٹی ون 2 ایم جی کا ایک جعلی بیچ سیل ہو رہا ہے، امراض نسواں کی معروف ڈوپھاسٹون ٹیبلٹ کا ایک بیچ جعلی ہے، امراض نسواں کی ایفاسٹون، ایس کائن، اور ڈائیڈوون کے تین بیچ جعلی نکلے ہیں، مرگی کی معروف ٹیبلٹ فینوبار کا ایک جعلی بیچ بھی دستیاب ہے۔

    یہ انجیکشن نہ خریدیں، ڈریپ نے الرٹ جاری کر دیا

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہے، جعلی ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہو سکتا ہے، پنجاب میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، اور اس کے سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی جائے۔