اسلام آباد : پیپلزپارٹی وزارتوں کی رائٹ سائزنگ پر حکومتی پالیسی کی مخالف نکلی ، چوہدری منظور احمد نے کہا حکومت کی ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تشکیل درست نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی میں پالیسز کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے ، پیپلزپارٹی کا وزارتوں کی رائٹ سائزنگ پر حکومتی پالیسی کی مخالف نکلی۔
پی پی سے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد نے بیان میں کہا کہ حکومت کی ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تشکیل درست نہیں، ہائی پاور کمیٹی میں ایک رکن پی پی او رایک پرائیویٹ ممبر ہے۔
چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ ہائی پاور رائٹ سائزنگ کمیٹی میں بیشتر اراکین ن لیگ کے ہیں، پیپلزپارٹی کارائٹ سائزنگ کمیٹی کی رپورٹ پر نقطہ نظر مختلف ہے، چوہدری منظور
رہنما پی پی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت کی رائٹ سائزنگ کسی صورت قبول نہیں ہے، حکومت رائٹ سائزنگ کے نام پر کچھ اور کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے مدعو نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی رائٹ سائزنگ بارے اپنی رپورٹ تیار کر رہی ہے، اس حوالے سے اپنی رپورٹ منظر عام پر لائےگی۔
چوہدری منظور نے کہا کہ وفاقی کابینہ رائٹ سائزنگ کمیٹی رپورٹ کی مںنظوری نہ دے ،حکومت پی پی کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر رائٹ سائزنگ پر فیصلہ کرے۔
اسلام آباد : گورنر سندھ کی تبدیلی معاملے پر مسلم لیگ ن پی پی سے دوبارہ ہاتھ کر گئی ، ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے گورنر سندھ تبدیلی کے ارمان پر پانی پھیر دیا، پی پی زرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی زبان سے پھر گئی ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری کی یقین دہانی کرائی تھی اور تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔
زرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت کا کامران ٹیسوری کی تبدیلی کیلئے حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا تھا، جس میں پی پی سندھ کو کامران ٹیسوری کی جلد تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی۔
زرائع نے کہا کہ ن لیگ سے گورنر کی تبدیلی کی یقین دہانی پر میڈیا کو خبر لیک کی گئی، سندھ حکومت کے کامران ٹیسوری سے اچھے ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں۔
زرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کامران ٹیسوری کے اوور ایکٹیو ہونے سے نالاں ہے ، وہ متعدد بار سندھ حکومت کی ڈانٹ کی وجہ بنے ہیں، وہ کراچی میں سندھ حکومت سے زیادہ ایکٹیو ہیں۔
زرائع کے مطابق کامران ٹیسوری صوبائی حکومت کے مقابلے زیادہ پروجیکشن لیتے ہیں اور محدود صوابدیدی فنڈز کے باوجود گورنر سندھ متحرک نظر آتے ہیں، پی پی قیادت گورنر سندھ کی وجہ سے پارٹی پر اظہار برہمی کر چکی ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، مریض آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے، ایم پاکس کے مشتبہ مریض کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ مریض کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، وہ آج صبح سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے، اسکریننگ کے دوران مشتبہ مریض کے سینے پر نشانات پائے گئے ہیں۔
ذرائر نے بتایا کہ مشتبہ مریض میں ایک ہفتے سے علامات ہیں، نمونے این آئی ایچ بھجوادیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ شخص کو پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں منکی پاکس کے 12 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پہلا کیس پشاور میں رپورٹ ہوا، مردان میں بھی منکی پاکس کا کیس سامنے آیا، منکی پاس کے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 4،4 جبکہ اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اسلام آباد: حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بی آئی ایس پی ہولڈرز کی تعداد ایک کروڑ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع بی آئی ایس پی کے مطابق بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کی موجودہ تعداد 92 لاکھ کے قریب ہے، اب مزید 8 لاکھ افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چاروں صوبوں کے مخصوص اضلاع میں ڈائنامک سروے جاری ہے، دور دراز علاقوں میں دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، اس ڈائنامک سروے میں بلوچستان کے لوگوں کو خصوصی رعایت مل رہی ہے۔
ڈائنامک سروے کے ذریعے مزید لوگ بی آئی ایس پی میں شامل کیے جائیں گے، سروے میں مستحق خواتین اور ان کے بچوں کی رجسٹریشن جاری ہے، سندھ، بلوچستان کے دور دراز ایریاز میں موبائل رجسٹریشن وہیکلز بھجوائی گئی ہیں۔
پشاور: حکومتی ملکیت کی کروڑوں مالیت کی مچھر دانیاں چوری ہوگئی، مچھر دانیاں کوئٹہ میں واقع سرکاری ویئر ہاوس سے چوری ہوئی ہیں۔
رائع وزارت صحت کے مطابق سرکاری ویئر ہاؤس سے 30 کروڑ مالیت کی مچھر دانی چوری ہوئی جس میں سے تین لاکھ 68 ہزار سے زائد دوا لگی مچھر دانیاں بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مچھر دانیاں سی ایم یو کے زیر انتظام ویئر ہاوس سے چوری ہوئیں، اس مبینہ چوری میں سی ایم یو عملے ملے ہوئے ہیں، چوری شدہ مچھر دانیاں عالمی ڈونرز نے پاکستان کو عطیہ کی تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وئیر ہاؤس سے چوری کی نشاندہی این جی او نے کی، جس کی مالیت تقریبا 30 کروڑ روپے بنتی ہے، این جی او کی نشاندہی کے بعد سی ایم یو کی جانب سے چوری چھپانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے مخصوص اضلاع میں مچھر دانیوں کی تقسیم جاری ہے، این جی او بلوچستان کے 3 اضلاع میں 18 لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کر رہی ہے، بلوچستان میں ماضی میں بھی ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت مچھر دانیاں تقسیم کی گئی تھیں۔
اسلام آباد: کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد نے غیر قانونی ادویات اور فارماسسٹ کے بغیر چلنے والی فارمیسز کے خلاف اہم فیصلے کر لیے۔
کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کا اجلاس اے ایس وزارت صحت کی زیرِ صدارت ہوا جس میں دارالحکومت میں غیر قانونی ادویات اور فارمیسز کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا، مذکورہ فیصلے کی بورڈ نے منظوری بھی دی۔
اجلاس میں فارماسسٹ کے بغیر چلنے والی فارمیسیز کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈرگ کنٹرول سیکشن اسلام آباد غیر قانونی فارمیسیز کے خلاف کارروائی کرے گا۔
نیوٹراسوٹیکل پراڈکٹس کی ویجیلنس سخت کرنے اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ مانگ لی۔
ڈریپ ایکٹ خلاف ورزیوں کے 20 کیس کوالٹی کنٹرول بورڈ میں سیکرٹری کیو سی بی سردار شبیر احمد کی جانب سے پیش کیا گیا۔
کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کی دو کیسز پر پراسیکیوشن کی منظوری دی جبکہ پانچ ڈرگ سیلز لائسنس کی معطلی کا فیصلہ کیا۔
بورڈ نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 10 وارننگ نوٹسز جاری کر دیے۔
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔
صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا، صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز سے نواز سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔
ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔
تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔
اسلام آباد: وزیر اعظ آفس کی ہدایت پر وزارت قومی صحت اور ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت صحت کے افسران کے تبادلے خفیہ رپورٹس کی بنیاد پر کیے گئے، وزیر اعظم آفس کی تحقیقات میں محکمے میں بے قاعدگیاں ثابت ہوئی تھیں۔
اکھاڑ پچھاڑ کے تحت ڈی جی ہیلتھ و ایف ای ڈی ڈاکٹر محمد احمد قاضی کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔
ڈاکٹر محمد احمد قاضی
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شبانہ سلیم کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ وزارت صحت تعینات کر دیا گیا جبکہ سربراہ کامن مینجمنٹ یونٹ ڈاکٹر راضیہ کنیز فاطمہ کو عہدے سے برطرف اور سربراہ فیڈرل جنرل اسپتال ڈاکٹر میر حسن سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں مختلف گریڈز کے 25 افسران جبکہ وزارت صحت کے مختلف سیکشنز کے 6 افسران کے تبادلے کیے گئے۔ غزالہ بشیر میمن کو ڈی جی ڈویلپمنٹ وزارت صحت کا چارج دے دیا گیا۔
ڈاکٹر راضیہ کنیز فاطمہ
باوثوق حکومتی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزارت قومی صحت اور ماتحت اداروں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر انجام دی گئی،
وزیراعظم آفس کو وزارت قومی صحت سے متعلق بے شمار شکایات موصول ہو رہی تھیں، بیشتر شکایات وزارت صحت کی مجموعی ناقص کارکردگی، افسران کی تعیناتیوں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزی اور میرٹ کی پامالیوں کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر خفیہ تحقیقات میں وزارت صحت میں بعض معاملات میں بے قاعدگیوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد انہی رپورٹس کے بنیاد پر وزارت صحت کے انتظامی سیکشن کے چھ افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔
وزارت صحت میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ بیس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور سربراہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایمونائزیشن ڈاکٹر محمد احمد قاضی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے انکی خدمات واپس سندھ حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، ڈاکٹر محمد احمد قاضی کی جگہ ڈاکٹر شبانہ سلیم کو ڈی جی ہیلتھ تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ایڈز، ملیریا اور ٹی بی کے تدارک کیلئے قائم کامن مینجمنٹ یونٹ پاکستان کی نیشنل کوآرڈینیٹر گریڈ بیس کی ڈاکٹر راضیہ کنیز فاطمہ کو عہدے سے برخاست کیا گیا ہے، ڈاکٹر راضیہ کنیز کو نگران دور حکومت میں سربراہ سی ایم یو تعینات کیا گیا تھا۔
سیکریٹری صحت نے نگران وزیر ڈاکٹر ندیم جان کی واضح ہدایات کے عین برعکس ڈاکٹر راضیہ کنیز فاطمہ کو سربراہ سی ایم یو تعینات کر دیا تھا۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اس تعیناتی پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے وزیراعظم انوار کاکڑ کو وفاقی سیکرٹری صحت کی شکایت لگا دی تھی لیکن اسکے باوجود افتخار شلوانی مزید کئی ماہ تک عہدے پر برقرار رہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے سربراہ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر میر حسن بلو سے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے۔
وزارت صحت کی ہدایات پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان میں مختلف گریڈز کے پچیس افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جبکہ گریڈ بیس کی غزالہ بشیر میمن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیولپمنٹ وزارت صحت کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی ٹیٹنس ویکسین کا بحران حل ہونے کے قریب ہے، ڈریپ نے اینٹی ٹیٹنس ویکسین کی بڑی کھیپ کی ٹیسٹنگ مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے ٹیٹنس ویکسین کی ایک بڑی کھیپ کے استعمال کی اجازت دے دی، ویکسین کھیپ کے لاٹ کے لیے ریلیز سرٹیفکیٹس بھی جاری کر دیے گئے، یہ کھیپ 7 لاکھ ڈوزز پر مبنی ہے۔
ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمسن فارما کا اینٹی ٹیٹنس انجکشن اعشاریہ 5 ایم ایل کا ہے، اسے مقامی کمپنی ایمسن ویکسینز و فارما نے تیار کیا ہے، جو اس ویکسین کو سرٹیفکیٹ کے تحت فروخت کر سکے گی۔
ایمسن فارما اینٹی ٹیٹنس انجکشن مقامی طور پر فروخت کرے گی، یہ کمپنی ادویات اور ویکسین درآمد کرتی ہے، اور مقامی سطح پر یہ ٹیٹنس ویکسین کی مزید لاکھوں ڈوز تیار کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں اینٹی ٹیٹنس ویکسین کی قلت کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر ڈریپ نے ایکشن لیا تھا۔
اسلام آباد: صوبہ بلوچستان سے سامنے آنے پولیو کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 11 ماہ ہے، اور وہ یو سی جنگل کیمپ ٹو کا رہائشی ہے۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق بچہ افغانی نژاد مہاجرین کیمپ میں مقیم ہے، اور پولیو وائرس سے بچے کی داہنی ٹانگ متاثر ہوئی ہے، اس بچے میں 17 جولائی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے کے سیمپلز 23 اور 25 جولائی کو لیے گئے تھے اور 26 جولائی کو بھجوائے گئے تھے، یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ بچے کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، ویکسین نہ ملنے کے سبب بچہ وائرس کا شکار ہوا۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے پولیو کیس کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے، مذکورہ بچے کے 3 بھائیوں سے سیمپلز حاصل کر لیے گئے ہیں، اور ایک بھائی کے سیمپل میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔