Author: جہانگیر خان

  • پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جعلی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف

    پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جعلی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے جعلی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا انکشاف سامنے آیا، ملازم نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے لیکر جعلی سند جاری کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو جعلی سند کا اجرا ہوا، ذرائع نے بتایا کہ صدر پی ایم ڈی سی کے سٹاف رکن نے جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی ملازم نے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے لیکر جعلی سند جاری کی تاہم کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے ڈاکٹر کے جعلی سرٹیفکیٹ کی نشاندہی کی۔

    اس معاملے پر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل سے رابطہ کیا اور سی پی ایس پی نے صدر پی ایم ڈی سی کو رشوت لینے کے شواہد فراہم کر دیئے ہیں۔

    سی پی ایس پی نے صدر پی ایم ڈی سی سے افسر کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، انجکشن کی کھیپ کل حکومت پنجاب کےحوالے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی 75ہزار ملٹی ڈوزوائلزپر پاکستان پہنچی ہیں۔

    ٹیٹنس انجکشن کی 75ہزار وائلز 15لاکھ ڈوزپر مشتمل ہیں، انجکشن ایمسن ویکسین اینڈ فارما نے درآمد کئے ہیں، انجکشن کی کھیپ کل حکومت پنجاب کےحوالے کی جائے گی

    ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کے حوالے ہو گی، پنجاب حکومت انجکشن کی ترسیل 27 مئی سے کرے گی، ذرائع

    پنجاب حکومت کوضلعی،تحصیل اسپتالوں سے ڈیمانڈ لسٹ مل چکی اور ایمسن فارما نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز پروڈکشن کر لی ہے، 15 لاکھ ٹیٹنس ڈوز کے کوالٹی ٹیسٹ کر رہی ہے۔

    ایمسن فارما کی تیارکردہ ٹیٹنس ڈوز دو ہفتے میں دستیاب ہون گی، فارما 15 لاکھ ٹیٹنس ڈوز لوکل مارکیٹ کو فراہم کرے گی۔

  • سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لیے بری خبر

    سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لیے بری خبر

    اسلام آباد: سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لیے بری خبر ہے، آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سفارشات مرتب ہو رہی ہیں، جب کہ این جی اوز کی جانب سے سگریٹ پر ٹیکسز سے متعلق مرتب شدہ سفارشات وزارت صحت کو مل چکی ہیں۔

    این جی اوز نے سگریٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سگریٹ ایف ای ڈی میں 26.6 فی صد اضافہ کیا جائے۔ وزارت صحت این جی اوز اور ٹی سی سی کی سفارشات پر غور کر رہی ہے، ٹوبیکو کنٹرول سیل نے اس پر اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت سگریٹ قیمتوں سے متعلق سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دے کر وزارت خزانہ کو بھجوا دے گی، سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فی صد تک اضافے کا امکان ہے، حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127 روپے مقرر کی ہے، جب کہ حکومت ایک سگریٹ پیکٹ پر 120 روپے 44 پیسے ٹیکسز لے رہی ہے۔

    ملک میں لوکل انڈسٹری کا سگریٹ پیکٹ 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل سگریٹ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال 173 ارب ٹیکس دیا تھا، جب کہ لوکل سگریٹ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال 240 ارب ٹیکس چوری کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

    وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پیپلز پارٹی وفد کی ملاقات پی پی ہی کی درخواست پر ہوئی تھی۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی پی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے آئندہ بجٹ کے سلسلے میں ملاقات کی درخواست کی تھی، اور ان سے عوام دوست بجٹ دینے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی وفد کو آئندہ وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی، جب کہ پی پی نے وفاقی بجٹ سے متعلق اپنے مطالبات پیش کیے، اس ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سندھ کا مقدمہ لڑا، اور مطالبہ کیا کہ وفاقی بجٹ میں سندھ کے لیے مختص فنڈ بڑھایا جائے۔

    پیپلز پارٹی نے بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تعداد بڑھانے، اور سندھ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا، پی پی کا مؤقف تھا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کم رکھے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کے وفد کو مطالبات پر مشاورت کی یقین دہانی کرائی۔

  • عیدالاضحیٰ سے قبل ملک میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ، ایک اور مریض جاں بحق

    عیدالاضحیٰ سے قبل ملک میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ، ایک اور مریض جاں بحق

    عیدالاضحیٰ کی آمد میں ابھی لگ بھگ ایک ماہ باقی ہے تاہم اس سے قبل ہی ملک میں کانگو وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے اور مزید ایک اور مریض دم توڑ گیا۔

    قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کا ایک کیس 14 مئی کو چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے رپورٹ ہوا تھا جو 19 مئی کو پشاور میں انتقال کر گیا۔

    مذکورہ مریض نے ابتدائی علاج معالجہ مقامی ڈاکٹر سے کرایا تھا جس کے بعد اس کو 17 مئی کو خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس کو اندرونی بلیڈنگ اور جسم پر ریشز ظاہر ہوئیں۔

    دوران علاج مذکورہ مریض کا ہیموگلوبن کی سطح، پلیٹ لیٹس انتہائی سطح تک گر گئے تھے اور اس کو 8 بوتل پلیٹ لیٹس، دو یونٹس ریڈ سیلز لگائے گئے تھے۔

    پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب پشاور نے مریض میں کانگو کی تصدیق کی تھی اور صوبائی محکمہ صحت کو کانگو کیس کی اطلاع 19 مئی کو دی گئی۔ مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

    قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ کانگو کے مریض کو تیز بخار، جسم درد، قے کی شکایات تھیں اور وہ جانوروں کی خریداری کیلیے پنجاب جاتا تھا۔ وائرس کی علامات ظاہر ہونے سے سات روز قبل وہ جانور کی خریداری کے لیے لاہور گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی ہدایت پر کانگو کیس کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کی گئی اور متوفی مریض کے اہلخانہ، اسپتال عملے، قریبی افراد کی مانیٹرنگ کی گئی تاہم کسی اور میں کانگو کی تصدیق نہیں ہوئی۔

  • اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی

    اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی

    اسلام آباد : اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی، فارما کمپنی انجکشنز پنجاب حکومت کو فراہم کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اینٹی ٹیٹنس انجکشن کی کھیپ 27 مئی کو پاکستان پہنچ جائے گی، انجکشن کی 15 لاکھ ڈوز مقامی فارماکمپنی نے درآمد کی ہیں۔

    ذرائع ڈریپ کا کہنا ہے کہ فارماکمپنی امپورٹڈ انجکشنز پنجاب حکومت کوفراہم کرے گی اور پنجاب حکومت انجکشن کی ترسیل 27مئی سے کرے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ فارما کمپنی ٹیٹنس کے انجکشن کی لوکل پروڈکشن بھی کر رہی ہے، فارما کمپنی نے 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز تیار کر لیں، کوالٹی ٹیسٹ جاری ہے، کمپنی کے تیارکردہ انجکشن 15 روز میں دستیاب ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمپنی 15 لاکھ اینٹی ٹیٹنس انجکشنز لوکل مارکیٹ کو فراہم کرے گی، فارما کمپنی رواں سال 37 لاکھ اینٹی ٹیٹنس ڈوز پروڈکشن کر چکی ہے، کمپنی نے لوکل اینٹی ٹیٹنس ڈوز لوکل مارکیٹ کو فراہم کی تھی۔

    کمپنی نے مختلف شہروں کو اینٹی ٹیٹنس انجکشنز ڈیلیور کئے تھے، پنجاب کے اسپتالوں میں ٹیٹنس انجکشن کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈریپ حکام اینٹی ٹیٹنس انجکشنز کی امپورٹر کمپنی سے مسلسل رابطہ میں ہیں۔

    خیال رہے لاہور میں اینٹی ٹیٹنس انجکشن نایاب ہے، جس سے زخمی مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چوٹ لگنے کے 72 گھنٹے کے اندر انجکشن لگوانا لازمی ہوتا ہے۔

    فارما مینوفییکچرز نے بتایا تھا کہ انجکشن بنانے والی بین الاقوامی کمپنی نے پروڈکشن روک دی ہے، ویکسین سپلائی کرنے والی کمپنی کا دیگر ممالک کی مارکیٹ میں بڑاشیئرتھا، مختلف کمپنیوں کی دیگر ممالک سپلائی پر قلت ہوسکتی ہے۔

  • پیپلز پارٹی  اور  ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑنے لگے

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑنے لگے

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑنے لگے اور تحریری معاہدے کے کسی نکتہ پر عملدرآمد کا آغاز نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مابین دوریوں کا آغاز ہوگیا ، پی پی زرائع نے بتایا کہ پی پی اور ن لیگ میں پنجاب کے امور پر تعلقات بگڑ رہے ہیں، ن لیگ پنجاب کے بارے میں معاہدہ یکسر نظر انداز کر رہی ہے تاہم پارٹی قیادت کو ن لیگ کے رویے سے آگاہ کر دیا ہے

    پیپلزپارٹی کی قیادت کی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، قیادت جلدوزیراعظم کو پنجاب بارے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحریری معاہدے کے کسی نکتہ پر عملدرآمد کا آغاز نہیں ہوا، شاید ن لیگ پنجاب کے حوالے سے معاہدہ بھول گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو اسپیس دینے کو تیار نہیں ہے، ن لیگ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے اور پی پی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا۔

    پی پی زرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی الیکشن رواں سال ہوتے نظر نہیں آ رہے اور بھرتیوں کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

    پنجاب میں پیپلزپارٹی مخالف بیورو کریٹس کی تعیناتیاں اور مخصوص اضلاع میں تعیناتیاں بلا مشاورت جاری ہیں، ن لیگ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی حیران کن نہیں۔

    ن لیگ سیاسی حلیف کے ساتھ برتاو کی اپنی تاریخ دہرا رہی ہے اور پنجاب کے حوالے سے گھمنڈ کا شکار ہے لیکن ن لیگ مت بھولے مریم نواز کی وزارت اعلی پی پی کی مرہون منت ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی، ن لیگ میں پنجاب کے امور پر رضا مندی سے معاہدہ ہوا تھا،معاہدے پر پی پی، ن لیگی مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے دستخط ہیں۔

  • ڈریپ نے مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق کر لی، اہم پیغام جاری

    ڈریپ نے مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق کر لی، اہم پیغام جاری

    اسلام آباد: ڈریپ نے مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے امراض چشم کی ادویات کی صورت حال جاننے کے لیے مارکیٹ سروے مکمل کر لیا، سروے میں مارکیٹ سے امراض چشم کی بعض ادویات ناپید ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

    ڈریپ کے مطابق آئی ڈراپس کی صورت حال جاننے کے لیے مختلف شہروں میں سروے کیا گیا تھا، جس میں مارکیٹ سے بعض آئی ڈراپس ناپید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ڈریپ کے مطابق مارکیٹ میں کومبیگان، لومیگان، الپاگان، کوسوپٹ آئی ڈراپس ناہید ہیں، تاہم ناپید آئی ڈراپس کی متبادل ادویات مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہیں، جن میں برائیٹم، الوور، برائیموڈن، کوڈورزول برانڈز شامل ہیں۔

    سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس، این جی او نے پارلیمنٹیرینز، افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مسائل کی وجہ سے آئی ڈراپس کی قلت پیدا ہوئی ہے، اس لیے ڈاکٹرز مریضوں کو مارکیٹ میں دستیاب آئی ڈراپس برانڈز تجویز کریں، اور مریضوں کو دستیاب متبادل آئی ڈراپس برانڈز سے متعلق رہنمائی فراہم کریں۔

  • سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس، این جی او نے پارلیمنٹیرینز، افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا

    سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکس، این جی او نے پارلیمنٹیرینز، افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا

    اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیمیں ملکی معاشی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے لگیں، ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے بجٹ سے قبل پارلیمنٹیرینز اور افسران کے لیے پکنک کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز کے حوالے سے ایک این جی او نے پارلیمنٹیرینز اور افسران کو پکنک پر مدعو کر لیا ہے، این جی او کا سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز سے متعلق دو روزہ پروگرام مری میں ہوگا۔

    اسپارک نامی این جی او نے پارلیمنٹیرینز اور افسران کو مری کے لگژری ہوٹل میں ٹہرانے کا انتظام کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کو ٹوبیکو ٹیکسیشن پالیسی ڈائیلاگ کے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ، ایف بی آر افسران کو ٹوبیکو پالیسی ڈائیلاگ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق این جی او نے ٹوبیکو پالیسی ڈائیلاگ میں وفاقی سیکریٹری صحت کو بھی مدعو کیا ہے، پالیسی ڈائیلاگ کے شرکا کو ٹوبیکو سیکٹر سے متعلق بریفنگ دے گی، اور ٹوبیکو ٹیکسز بڑھانے پر قائل کرے گی۔

    پالیسی ڈائیلاگز میں پارلیمنٹیرینز، وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے ٹوبیکو ٹیکسز بڑھانے کی اپیل بھی کی جائے گی۔

  • پاکستان میں ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ ، ہدایت نامہ جاری ، علامات کیا ہیں؟

    پاکستان میں ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ ، ہدایت نامہ جاری ، علامات کیا ہیں؟

    اسلام آباد : پاکستان میں ٹائیفائیڈ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس میں علامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز غیر ضروری اینٹی بائیوٹک تجویز نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو مزاحتمی ٹائیفائیڈ سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما ،مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ زیادہ ہوتا ہے، مزاحمتی ٹائیفائیڈ پرتھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثرہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز مریض کو غیر ضروری اینٹی بائیوٹک تجویز نہ کریں، مزاحتمی ٹائیفائیڈکےخلاف میرونیم، میکرولائیڈاینٹی بائیوٹک مؤثر ہے۔

    ہدایت نامے میں کہا گیا کہ شہری ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کرائیں، 3دن بخار، پیٹ درد، قبض، ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق آلودہ پانی، فروزن پھل اور ناقص خوراک ٹائیفائیڈپھیلاؤ کا سبب ہیں، شہری ٹائیفائیڈسے بچاؤ کیلئےپانی ابال کراستعمال کریں۔