Author: جہانگیر خان

  • بلوچستان کابینہ کب تشکیل دی جائے گی؟ پی پی ذرائع نے صورت حال واضح کر دی

    بلوچستان کابینہ کب تشکیل دی جائے گی؟ پی پی ذرائع نے صورت حال واضح کر دی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پی پی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پی پی قیادت کو بلوچستان کابینہ سینیٹ انتخابات کے بعد تشکیل دینے کے فیصلے پر اعتماد میں لے لیا ہے۔

    بلوچستان میں بیش تر حکومتی اراکین کابینہ میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، اور عدم شمولیت پر اتحادی اراکین کی ناراضگی کا خدشہ ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے نئے مطالبے سے وزارتوں کی تقسیم اور کابینہ کی تشکیل کے معاملات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔

    2 ہزار عادی غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کے لیے کارروائی شروع

    ن لیگ بلوچستان میں طے شدہ معاہدہ تسلیم کرنے سے انکاری ہے، اور کابینہ میں زیادہ نمائندگی کی خواہش مند ہے، اس وقت ن لیگ بلوچستان میں 8 وزارتوں، اور 2 معاونین کا مطالبہ کر رہی ہے، جب کہ ان کے ساتھ بلوچستان کابینہ میں 6 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو طے شدہ سے زیادہ وزارتیں نہیں دی جا سکتیں، اور ان کو معاہدے کی پاس داری کرنی ہوگی۔

  • حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں

    اسلام آباد : ملک کے پانچ شہروں کے 9 سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی سے ملک بھر کی ملکی سیوریج پولیو سے آلودہ ہو گئیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ تیارکر لی گئی ہے، جس مین پانچ شہروں کے نو سیوریج سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون کی تصدیق ہوئی۔

    این آئی ایچ نے پولیو پازیٹو سیوریج کی رپورٹ وزارت صحت کو بھجوا دی، ذرائع نے بتایا کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ، چمن اور مستونگ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جس کے بعد رواں برس کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلزکی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیوٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ اکیس تا ستائیس فروری ہوئی تھی، کراچی ساؤتھ اور کورنگی کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا، منظورکالونی اور کورنگی نالہ کی سیوریج پولیو زدہ ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ رواں برس کراچی ساؤتھ میں سیوریج چوتھی بار اورکورنگی نالہ کی سیوریج دوسری بار پولیو پازیٹو ہوئی، دونوں علاقوں میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے شاہین مسلم ٹاؤن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس یہاں کے سات سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوچکے ہیں، پشاور میں پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    رہورٹ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ کے علاقوں سرپل اور طاوس آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس کوئٹہ کی سیوریج میں آٹھ بار پولیو وائرس پایاگیا۔

    پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے، چمن میں کے ہادی پاکٹ اورکازیبہ سائٹ کی سیوریج بھی پولیو پازیٹو ہے، رواں برس چمن کی سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایاگیا، یہاں کا پولیووائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

    اس کے علاوہ مستونگ عدالت روڈ کی سیوریج میں پولیووائرس پایا گیا، رواں سال مستونگ کی سیوریج پہلی بارپولیو پازیٹو ہوئی، یہاں کےپولیووائرس کا جینیاتی تعلق چمن سےہے، رواں برس ملک میں پولیو وائرس کےدوکیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

  • خبردار !! درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں

    خبردار !! درد اور بخار کیلئے یہ دوا استعمال نہ کریں

    اسلام آباد : ڈریپ نے درد اور بخار کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بارپون سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کردیا۔

    ڈریپ اعلامیہ کے مطابق بارپون سسپنشن 100ایم جی جیسم فارما رسالپور کا تیارکردہ ہے، سنٹرل ڈرگ لیب کراچی سے بارپون سسپنشن کے بیچ 202کوغیر معیاری قرار دیا گیا۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ بارپون سسپنشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن کا استعمال ری ایکشن کرسکتا ہے۔

    drap

    ڈریپ کے مطابق غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کرسکتا ہے، کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے۔

    غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے, غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اس کے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

    الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے، فارمیسیز بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں۔

  • پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے کونسے 2 نام  شارٹ لسٹ کئے؟

    پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے کونسے 2 نام شارٹ لسٹ کئے؟

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کےنام شارٹ لسٹ کرلئے تاہم گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ موسٹ فیورٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی صوبائی گورنرز کی تعیناتیوں کیلئے مشاورت مکمل ہوگئی، ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی گورنرز کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کیلئےقمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن کےنام شارٹ لسٹ کئے جبکہ مخدوم احمد محمود کا نام ڈراپ ہو گیا ہے تاہم گورنر پنجاب کیلئے قمر زمان کائرہ موسٹ فیورٹ ہیں۔

    پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نہ بننے والے امیدوار کو پی پی کی طرف سے سینیٹ کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے.

    ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی موسٹ فیورٹ ہیں، گورنر کے پی کیلئے پیپلزپارٹی کے چار امیدوار دوڑ میں شامل تھے،محمد علی شاہ باچا، نجم الدین خان، امجد آفریدی گورنر کے پی کیلئے دوڑ میں شامل ہیں۔

  • پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا

    پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا

    کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے سے ٹیسٹ کے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے۔

    پولیو پازیٹو بچہ ڈیرہ بگٹی کی یوسی سوئی تین کا رہائشی ہے، متاثرہ بچے میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر ہے۔

    محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔

    متاثرہ بچے کی روٹین ایمونائزیشن میں سات بار پولیوویکسینیشن ہوچکی ہے، رواں برس ملک بھر میں 46 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کا 2024 میں رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے، بلوچستان میں پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔

    بلوچستان کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

  • پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

    پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے بی بی آصفہ بھٹو کو ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا ہے، آصفہ بھٹو قومی اسمبلی کے لیے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آصفہ بھٹو، آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد شہید بینظیر آباد سے خالی کردہ نشست این اے 207 پر پیپلز پارٹی کی نامزد امیدوار ہوں گی، آصفہ بھٹو کے لیے حلقہ انتخاب کا فیصلہ فیملی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

    آصفہ بھٹو کے لیے بلاول بھٹو کی خالی کردہ قمبر شہداد کوٹ کا حلقہ بھی زیر غور آیا تاہم مشاورت کے بعد آصفہ بھٹو کو شہید بینظیر آباد سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا، این اے 207 شہید بینظیر آباد زرداری خاندان کی آبائی نشست ہے اور اس حلقے سے پیپلز پارٹی ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی رہی ہے۔

    اس حلقے سے آصف زرداری لگاتار دو بار جب کہ ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو تین بار کامیاب ہو چکی ہیں، ڈاکٹر عذرا پیچوہو 2002، 08 اور 13 کے الیکشن میں کامیاب ہوئی تھیں جب کہ صدر مملکت آصف زرداری 2018 اور 24 کے الیکشن میں کامیاب قرار پائے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری خاندان نے طویل مشاورت کے بعد آصفہ بھٹو کو میدان سیاست میں اتارنے کی متفقہ طور پر حمایت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ متفقہ ہے، آصفہ بھٹو کو جنرل سیٹ پر الیکشن لڑ کر پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آصفہ بھٹو نے گزشتہ الیکشن میں ٹنڈو اللہ یار سے حصہ لینا تھا تاہم مشاورت کے بعد انھیں ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی بی آصفہ بھٹو خاندان سے بیگم نصرت بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بعد تیسری خاتون ہوں گی جو جنرل سیٹ پر کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا حصہ بنیں گی۔

  • اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی

    اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی

    اسلام آباد : ملک کے بارہ اضلاع سے لئے گئے سیوریج سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، ذرائع کےمطابق رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلزکی تعداد چھیالیس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بے لگام پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کو پھر سے جکڑ لیا ، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی سیوریج پھر پولیو زدہ نکل آئی۔

    ملک کے بارہ اضلاع سےلئے گئے سیوریج سیمپلزمیں پولیو کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی،اوکاڑہ،حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد،اسلام آباد،کوہاٹ،کوئٹہ،پشاور،سبی کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو نکلا۔

    ذرائع نے بتایا کہ 11شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 13تا20فروری لئے گئے، اوکاڑہ کے اربن انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے جبکہ کراچی کیماڑی کااورنگی نالہ، محمد خان کالونی کی سیوریج پولیو زدہ ہے جبکہ کراچی سینٹرل حاجی مرید گوٹھ کی سیوریج بھی پولیوپازیٹوہے۔

    ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ جیکب پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، جیکب آباد صدر پمپنگ اسٹیشن،سکھرمکہ پمپنگ اسٹیشن کی سیوریج پولیوپازیٹو ہے۔

    اس کے علاوہ کوہاٹ کےعلاقے فقیرآباد کی سیوریج کا پولیو ٹیسٹ پازیٹو ہے جبکہ پشاورکےعلاقوں حیات آباد،نرےخوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    سبی گندا نالہ، کوئٹہ میں جاتک کلے، تختانی کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلا جبکہ رواں برس پہلی باراسلام آبادسبزی منڈی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہوئی۔

  • این اے 148 پر پی پی کی ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    این اے 148 پر پی پی کی ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی

    اسلام آباد: این اے 148 ملتان پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں معاملات طے پا گئے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان این اے 148 کی نشست پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی ہے، ن لیگ نے پی پی کے حق میں دست بردار ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ این اے 148 پر پی پی کے مقابلے میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونے پر پیپلز پارٹی کی جیت یقینی ہو گئی، یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہونے پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کی نشست پر قاسم گیلانی امیدوار ہوں گے، این اے 148 سے یوسف رضا گیلانی 104 ووٹ کی لیڈ سے کامیاب ہوئے تھے، جب کہ ن لیگی امیدوار نے 57 ہزار ووٹ لیے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی پیپلز پارٹی کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔

  • خبردار: ڈریپ نے اس اینٹی بائیوٹک کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

    خبردار: ڈریپ نے اس اینٹی بائیوٹک کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا

    اسلام آباد: ڈریپ نے بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کی دوا ’ایس این زور‘ (SN Zor) کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔

    ڈریپ کی جانب سے جاری پراڈکٹ ریکال الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ڈرگ لیب نے ایس این زور (200 ایم جی) کا بیچ 0342 غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایس این زور سسپنشن بیکٹیریل انفیکشن کے علاج کی دوا ہے، جو اینٹی بائیوٹک ایزتھرومائیسن (azithromycin) سے تیارکردہ سسپنشن ہے، اس کا سیمپل ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر معیاری سسپنشن کے استعمال سے مریض کی حالت بگڑ سکتی ہے، اور علاج متاثر ہو سکتا ہے، یہ ایس این بی فارما پشاور کا تیار کردہ سسپشن ہے، اور اس کے متاثرہ بیچ کی سپلائی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    ڈریپ نے کمپنی کو سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کیمسٹس کو متاثرہ بیچ سیل نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • معدہ کی تیزابیت کے علاج کی  یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    معدہ کی تیزابیت کے علاج کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معدہ کی تیزابیت کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا گیا ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے ڈی ایکس ایل 60 ایم جی کیپسول کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈی ایکس ایل ڈیکسولانسوپرازول سے تیار کردہ کیپسول ہے، صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈی ایکس ایل کیپسول کی رپورٹ جمع کرا دی۔

    Recall-Alert-DXL-60mg-Cap-by-DTL-Quetta

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایکس ایل کیپسول کا بیچ 2336 غیر معیاری قرار پایا ہے۔ ڈی ٹی ایل بلوچستان نے ڈی ایکس ایل کیپسول کا بیچ غیر معیاری قرار دیا ہے۔

    ڈی ایکس ایل کیپسول معدے کی تیزابیت کے علاج کی دوا ہے ڈی ایکس ایل کیپسول کا سیمپل ایسے ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری دوا کے استعمال سے علاج اور صحت متاثر ہو سکتی ہے۔

    ڈریپ نے ڈی ایکس ایل کیپسول کے متاثرہ بیچ کی مارکیٹ سپلائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے فارما کمپنی کو کیپسول کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    ڈریپ نے کیمسٹس کو کیپسول کا متاثرہ بیچ کمپنی کو واپس بھجوانے اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی صوبائی ٹیموں کو مارکیٹ سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔