Author: جہانگیر خان

  • خبردار! یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں

    خبردار! یہ دوائیں جعلی ہیں، ہرگز نہ خریدیں

    اسلام آباد: ڈریپ نے 7 غیر معیاری ادویات کا میڈیکل پروڈکٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی اہے، اور 7 ادویات غیر معیاری قرار دے دی ہیں، جن میں سٹیرائل واٹر، سوزش، درد کش کریم، گولی، اور سرجیکل گلوز شامل ہیں۔

    ڈریپ الرٹ کے مطابق غیر معیاری ادویات چین، کراچی، لاہور، گوجرانوالہ کی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں، یہ ادویات ڈرگ لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔

    الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ انجکشن سٹیرائل واٹر پانچ ملی لیٹر کا بیچ 25F01 غیر معیاری ہے، سٹیرائل واٹر انجکشن کے سیمپل میں غیر متعلقہ ذرات پائے گئے، اینٹی الرجک ٹیبلٹ کیٹفن 10 ایم جی بیچ CT67 غیر معیاری ہے، سوزش و دردکش کینابیکس کریم کا بیچ KNX270 غیر معیاری ہے۔


    آنکھوں کی صحت و خوبصورتی کیلیے کون سی کریم استعمال کرنی چاہیے؟


    ڈریپ الرٹ کے مطابق کینابیکس کریم لیبارٹری ٹیسٹ کے دوران غیر معیاری پائی گئی، سرجیٹیکس لیٹکس سرجیکل گلوز کا بیچ 20241001 غیر معیاری ہے، میڈیسٹل انجکشن سٹیرائل واٹر کا بیچ 25L608 غیر معیاری ہے، سوزش، دردکش کیناڈیکس این کریم کا بیچ F727 غیر معیاری ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی الرجک ٹیبلٹ بائیٹیک 10 ایم جی کا بیچ E090 غیر معیاری ہے، ڈریپ نے ہدایت کی ہے کہ غیر معیاری ادویات بچوں، بزرگ مریضوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں، اس لیے پنجاب کی مارکیٹوں سے غیر معیاری ادویات کے بیچ ضبط کیے جائیں۔

  • پولیو ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ، صوبہ سندھ سرفہرست

    پولیو ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ، صوبہ سندھ سرفہرست

    اسلام آباد: سال 2025 کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم (21 تک 27 اپریل) کے دوران ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پولیو مہم میں ویکسین سے انکار کے 60906 کیسز رپورٹ ہوئے، ویکسی نیشن سے انکاری بیشتر والدین کا تعلق سندھ سے ہے جہاں 39073 کیسز سامنے آئے۔

    کراچی میں 37 ہزار سے زائد والدین ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔

    بلوچستان میں پولیو ویکسین سے انکار کے 3500 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں صفر اعشاریہ 4 فیصد جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے بھی انکار کے کیسز سامنے آئے۔

    ویکسین سے انکاری والدین اور وزیر صحت کا دعویٰ

    19 مئی کو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر برائے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر کرس ایلس نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلیے گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا تھا۔

    ملاقات میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیو کے خاتمے کیلیے یکسو ہیں۔

    مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر کرس ایلس کو بتایا تھا کہ اعلیٰ معیار کی مہمات اور کمیونٹی کے تعاون کی بدولت حالیہ مہم میں ویکسین سے انکاری والدین میں واضح کمی آئی ہے اور رواں سال کے اختتام تک پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے ہم پر عزم ہیں۔

    ڈاکٹر کرس ایلس نے انسداد پولیو اقدامات کو سراہا اور 2025 میں ہدف کے حصول کی امید ظاہر کی۔

    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا تھا کہ پولیو خاتمے کی مہم کیلیے مکمل معاونت اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان پولیو کے خاتمے کیلیے قریبی تعاون جاری ہے، دونوں ممالک میں بہ یک وقت پولیو مہمات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ فروری اور اپریل میں قومی انسداد پولیو مہمات کامیابی سے مکمل کی گئیں، اور اب ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز 26 مئی سے کیا جا رہا ہے، جس کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری میں وی آن ون ملاقات طے

    وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری میں وی آن ون ملاقات طے

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میں ون آن ون ملاقات طے پا گئی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی جسے بلاول بھٹو زرداری نے قبول کیا۔

    وزیر اعظم سے چیئرمین پیپلز پارٹی کی ون آن ون ملاقات آج رات ہوگی۔ شہباز شریف کی سفارتی وفد کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’بلاول بھٹو نے وزیرا عظم بننے کی پیشکش کو مسترد کیا‘‘

    وزیر اعظم بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ وفد وزیر اعظم کو سفارتی دورے سے متعلق بریفنگ دے گا، بلاول بھٹو ان کو دوروں کی رپورٹ پیش کریں گے۔

    سابق وزیر خارجہ ان کو غیر ملکی دوروں کی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے، وہ بجٹ سفارشات تسلیم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کریں گے۔

    ملاقات میں ملکی و خطے کی صورتحال پر بات ہوگی، اس کے دوران ایران اسرائیل کشیدگی اور سیز فائر پر بات ہوگی۔

    بلاول بھٹو کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے

    پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بریفنگ کے عالمی میڈیا میں چرچے ہو رہے ہیں۔

    برسلز میں سربراہ پاکستانی سفارتی مشن بلاول بھٹو کی بریفنگ کو عالمی میڈیا میں خوب سراہا جا رہا ہے، رہنما گرین پارٹی اور سابق رکن یورپی پارلیمنٹ فرینک نے کہا کہ بلاول نے پاکستان کے مثبت چہرے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔

    سکھ آرگنائزیشن کے صدر بندر سنگھ نے کہا بلاول بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ سکھ برادری کے مسائل کو بھی اجاگر کر کے سکھ برادری کے دل جیت لیے ہیں۔

    اس بارے میں مزید یہاں پڑھیں

  • پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

    پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان وفاقی بجٹ پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

    پی پی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، پی پی نے حکومت کو ووٹ کے فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا۔

    حکومت نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کے اکثر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، اس سلسلے میں بلاول بھٹو کو بجٹ پر حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، چیئرمین پی پی نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو شاباش دی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کی بجٹ تقریر کے نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کریں گے، بجٹ تقریر آدھے گھنٹے سے زائد دورانیہ کی ہوگی، تقریر میں بلاول دورہ امریکا، برطانیہ، یورپ کا ذکر کریں گے۔


    پاکستان کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت، عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا


    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو بجٹ نکات پر اپنی جماعت کا مؤقف پیش کریں گے، سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا ذکر کریں گے، اور صوبہ سندھ کے بجٹ کے اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے، بلاول بھٹو ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کی بات بھی کریں گے، پی پی چیئرمین اپنی بجٹ تقریر میں سیاسی مفاہمت پر زور دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد اور پنشن بڑھانے کے مطالبے سے دست بردار ہو گئی ہے، پی پی سرکاری ملازم کی بیوہ کو تا عمر پنشن ادائیگی کے مطالبے سے بھی دست بردار ہو گئی ہے، حکومت نے پیپلز پارٹی کی بعض تجاویز ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

  • اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اسلام آباد : حکومت نے پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ، ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی تاہم پی پی نے حکومتی شخصیت کو بجٹ سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    پی پی نے جواب میں حکومتی درخواست پر غور کیلئے مہلت مانگی اور کہا قیادت کی وطن واپسی پر حکومتی مطالبہ زیرغور آئے گا، جس میں بجٹ کےحوالےسےحکومتی مطالبہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت کی پرویز اشرف، خورشید شاہ، اجاز جاکھرانی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی سمیت پی پی کے پارلیمانی رہنما بھی شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے، مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا اور بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت کا ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 میں ترمیم کر لی گئی۔

    میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم ڈریپ ایکٹ 2012 سیکشن 23 کے تحت ہوئی کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز فراہمی کا پابند کر دیا گیا، جنگ اور ہنگامی حالات میں سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسزکی سپلائی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    ترمیم کے مطابق کمپنیز سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہونگی، وزارت صحت نے میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم کی ہدایت دی تھی۔

    حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل ڈیوائسز لسٹ میں ساڑھے تین ہزار سے زائد آئٹم شامل ہیں، سرجیکل فیس ماسک سمیت سٹی اسکین مشین میڈیکل ڈیوائسز میں شامل ہیں۔

    ادویات کی سپلائی سے متعلق قانون سازی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ رولز 1976 میں ترمیم کا حکم نامہ تیار کر لیا۔

    جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کیلیے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/medicines-shortage-strategy/

  • جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار

    جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار

    اسلام آباد: ادویات کی سپلائی سے متعلق قانون سازی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈرگ رولز 1976 میں ترمیم کا حکم نامہ تیار کر لیا۔

    جنگ اور ہنگامی حالات میں ادویات قلت سے بچاؤ کیلیے قومی حکمت عملی تیار کے تحت فارما کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیسنز فراہمی کا پابند کر دیا گیا۔

    حکمت عملی کے تحت جنگ اور ہنگامی حالات میں سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات کی سپلائی لازمی قرار دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: مسلح افراد کروڑوں مالیت کی ادویات سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار

    ڈرگ رولز لائسنسنگ، رجسٹریشن اور ایڈورٹائزنگ 1976 میں ترمیم شامل ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈرگ رولز 1976 شق 30 کی ذیلی شق 4 میں ترمیم کی گئی ہے، کمپنیاں ہنگامی حالت میں اسپتالوں کو ادویات کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہوں گی۔

    ترمیم کے مطابق سول اور فوجی اسپتالوں کو ادویات فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔

    ’پاکستان میں 97 فیصد فارمیسیز میں ادویات درست طریقے سے اسٹور نہیں کی جاتیں‘

    مئی میں الخدمت فارمیسی سروسز کے ڈائریکٹر سید جمشید احمد نے کہا تھا کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 97 فیصد فارمیسیز میں ادویات درست طریقے سے اسٹور نہیں کی جاتیں۔

    تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ پاکستان کی 50 ہزار سے زائد فارمیسیز میں سے 97 فیصد ایسی ہیں جہاں ٹمپریچر کنٹرول انوائرمنٹ اور بایوگریڈ ریفریجریٹرز موجود نہیں ہیں، جس کے باعث میڈیسنز کی تاثیر متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

    ایسے میں فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن نے فارمیسی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے اور عام آدمی کو معیاری، سستی اور محفوظ دوا گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے فارمیسی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا ہے۔

  • گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    گلگت بلتستان سے پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

    اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، موزی پولیو وائرس گلگت بلتستان پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے گلگت بلتستان سے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے، پولیو کیس گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رپورٹ ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگلت کے 23 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، رواں سال کے پی 5، سندھ 4، پنجاب 1 پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

    گلگت بلتستان سے گزشتہ پولیو کیس 2017 میں سامنے آیا تھا، 2017 میں دیامر کے علاقہ تھور سے پولیو کیس سامنے آیا تھا۔

    گلگت کے متاثرہ بچہ تانگیر کے علاقہ گبر کا رہائشی ہے، بچے میں وائے بی تھری اے فور اے کلسٹر پایا گیا ہے، متاثرہ بچے کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی سے ہے لیکن بچے کی ٹریول ہسٹری نہیں ملی ہے۔

    این آئی ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع دیامر میں روٹین ایمونائزیشن کوریج کا لیول کم ہے اور دیامر کا شمار جی بی کے پولیو کے ہائی رسک اضلاع میں ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-another-polio-case-confirmed/

  • وفاقی حکومت کا صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔

    اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( پی ایس ڈی پی) میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔

    وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبوں سے اسپتالوں کیلئے اراضی فراہمی کی درخواست کی ہے، آزاد کشمیر میں اسپتال تعمیر کیلئے ضلع میرپور، بھمبر کے نام زیر غور ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں چترال، ضم شدہ اضلاع میں اسپتال تعمیر ہونگے، وفاقی حکومت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں اسپتال تعمیر کرے گی، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 5 سو بیڈز کا اسپتال تعمیر کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈی جی خان میں کینسر اسپتال تعمیر کرے گی، پنجگور 5 سو بیڈز اسپتال تعمیر پر 8 ارب روپے لاگت آنے کا امکان ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کا اعلان کرے گی۔

  • قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف

    قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف

    اسلام آباد: 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام ہو گئی، مہم کی کارکردگی رپورٹ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے، مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔

    ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا، لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی، بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی، گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔


    ملک میں ایک روز کے دوران 2 پولیو کیسز رپورٹ


    پنجاب میں 3 لاکھ 23177 بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے، مہم کے دوران سندھ میں 2 لاکھ 37219 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 68273 بچے ویکسین سے محروم رہے۔


    ملک بھر میں 2025 کی تیسری انسداد پولیو مہم شروع، وفاقی وزیر صحت کی والدین سے اپیل


    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 54791 بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے، اسلام آباد میں 3754 بچوں کی ویکسینیشن نہ ہو سکی، جب کہ آزاد کشمیر میں 1306، اور جی بی میں 1501 بچے ویکسین سے محروم رہے۔