Author: جہانگیر خان

  • پاکستان کا شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد طلب کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد طلب کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد کے لیے یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، یو این ڈی پی سے رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شعبہ صحت میں مزید عالمی امداد طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ امداد کے لیے عالمی اداروں سے رابطے تیز کیے جائیں گے، پاکستان یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، یو این ڈی پی سے رابطے کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران حمل استعمال ہونے والی دواؤں کی فراہمی کی اپیل کی جائے گی، پاکستان دوران زچگی استعمال ہونے والے طبی آلات فراہمی کی اپیل کرے گا۔

    وزارت صحت نےکہا کہ پاکستان موسمی امراض کی دواؤں ، ویکسین فراہمی ، ٹائیفائیڈ، ملیریا، ڈائریا، ہیضہ کی دواؤں کی اپیل کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان عالمی اداروں سے مچھر دانیاں، پانی صاف کرنے والی گولیاں، طبی آلات، غذائی ساشے فراہم کرنے کی درخواست کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں سے اینٹی بائیوٹک، ملٹی وٹامن ادویات فراہمی کی اپیل ہو گی تاہم عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کو ادویات، طبی آلات فراہمی جاری ہے۔

  • شہباز گل کی صحت سے متعلق نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ

    شہباز گل کی صحت سے متعلق نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: گرفتار پی ٹی آّئی رہنما شہبازگل کےعلاج معالجےکیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چار رکنی میڈیکل بورڈ پمزاسپتال کےڈاکٹرز پرمشتمل ہو گا، بورڈ میں میڈیسن، جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز شامل کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن شفاعت رسول کو میڈیکل بورڈ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنرل سرجن عاطف انعام شامی، پلمونولوجسٹ ڈاکٹرضیا اور میڈیکل آئی سی یو کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسلمان کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    پمز ذرائع کے مطابق چار رکنی بورڈشہباز گل کا علاج معالجہ اور میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا، میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں پیش کیا جائے گیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل کیلئے چار رکنی اور بعد میں چھ رکنی بورڈ بنایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹروں کا شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیو گرافی کرانے کا فیصلہ

    اس سے قبل پمز اسپتال کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہبازگل کے معمول کےکلینیکل ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں، ان کو چیسٹ انفیکشن، جسم درد اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر ، شوگر، دھڑکن اور نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، وہ کمرے میں صبح اور شام چہل قدمی کرتے ہیں۔

  • ڈاکٹروں کا شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیو گرافی کرانے کا فیصلہ

    ڈاکٹروں کا شہباز گل کی سٹی پلمونری اینجیو گرافی کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : ڈاکٹروں نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی سانس کی تکلیف کی وجہ جاننے کیلئے سٹی پلمونری اینجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہبازگل کے معمول کےکلینیکل ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں، ان کو چیسٹ انفیکشن، جسم درد اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔

    پمز ذرائع نے کہا کہ شہبازگل کوچیسٹ انفیکشن کیلئے اینٹی بائیوٹک دوا دی جا رہی ہے اور ان کو باقاعدگی سے نیبولائز کیا جارہا ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا بی پی ، شوگر، دھڑکن اور نبض کی رفتار معمول کے مطابق ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شہباز گل کی سانس کی تکلیف کی وجہ جاننے کے لئے سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے پھیپھڑوں کی نالیوں کی جانچ ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہبازگل کو کارڈیک سینٹر کے سنگل روم میں رکھا گیا ہے، ان کوکمرے میں اے سی، ٹی وی اور صوفے کی سہولت میسر ہے۔

    پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو اسپتال سے پرہیزی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، وہ کمرے میں صبح اور شام چہل قدمی کرتے ہیں۔

  • شہباز گل کو پمزاسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

    شہباز گل کو پمزاسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: ڈاکٹروں کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پمز اسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی تمام رپورٹس موصول ہوگئی ہیں، جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو صحت مند قرار دے دیا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازگل کو اسپتال سے ڈسچارج کے بعد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ

    خیال رہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی، جس کے باعث انہیں گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔ گزشتہ رات ڈاکٹرز کی تجویز پر شہبازگل کی ای سی جی ٹیسٹ کیا گیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی ای سی جی مکمل طور پر نارمل نہیں ہے، شہبازگل کو طویل عرصہ سے سانس کا عارضہ لاحق ہے۔

  • شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

    شہباز گل کو اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کے لیے قائم کردہ میڈیکل بورڈ نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز گل کو فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کل صبح تک پمز اسپتال میں زیرِ علاج رہیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کی بعض ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں، ان کی بعض ٹیسٹ رپورٹس رات کو موصول ہوں گی، ان کے تمام ٹیسٹ کے نتائج مدِ نظر رکھ کر ڈسچارج کا فیصلہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: ’شہباز گل پر پولیس کسٹڈی میں ٹارچر ہو رہا ہے‘

    آج شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ ڈسٹرکٹ عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے شہباز گل کا طبی معائنہ کیا، انہیں بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور وہ ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہباز گل کو سانس میں مسئلہ اور وہ جسم میں درد محسوس کر رہے ہیں، کندھے، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب انہیں درد ہے۔

    میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی رہنما کا ایکسرے ، یورین اور دل کا ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، انہیں مزید طبی معائنے کی ضرورت پڑھ سکتی ہے۔

  • شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ

    شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد، میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد چھ کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے علاج کیلئے قائم میڈیکل بورڈ کی توسیع کردی گئی۔

    پمز ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کے ارکان کی تعداد چھ کر دی گئی ہے ، جس میں کارڈیالوجی، پلمونولوجی، میڈیسن اور نیورو سمیت 6 ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    پمز اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو فوبیا، انزائٹی،دمہ کا عارضہ لاحق ہے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کے علاوہ شہباز گل سے ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے، شہباز گل کی ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظارہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر شہبازگل کو اسپتال سے بھجوانے کا فیصلہ ہو گا۔

    اس سے قبل پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا تھا۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

  • میڈیکل بورڈ کی جانب سے  شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ

    میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ کی تجویز پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

    پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کاسی ٹی سکین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا، میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی ٹیسٹ رپورٹس آج ملیں گی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس پر شہباز گل کو اسپتال سے لے جانے کا فیصلہ ہو گا۔

    گذشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث شہباز گل کو پمز اسپتال اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ ان کی مجموعی طور پر صحت تسلی بخش ہے، اور انھیں بدستور لو فلو آکسیجن دی جا رہی ہے، شہباز گل کے کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، جن میں کرونا رپورٹ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ رات ڈاکٹرز کی تجویز پر شہباز گل کی ای سی جی ٹیسٹ کیا گیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی ای سی جی مکمل طور پر نارمل نہیں ہے، شہباز گل کو طویل عرصہ سے سانس کا عارضہ لاحق ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2022: پاکستانی ڈاکٹرز عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل

    فٹبال ورلڈ کپ 2022: پاکستانی ڈاکٹرز عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل

    فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے لیے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل کر دیے گئے، جو پاکستان کے لیے صحت کے شعبے میں بڑا عالمی اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خرم اکرم گھمن، ڈاکٹر اکرام، اور ڈاکٹر عابد کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وبائی ماہرین قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران خدمات انجام دیں گے، اور قطری وزارت صحت کے ساتھ ملک کر کام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر قطر میں وبائی امراض کی سرویلنس اور ڈیٹا تیار کریں گے، اور ایونٹ کے دوران وبائی امراض کے سد باب کے لیے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ قطر کی وزارت صحت نے انسداد وبائی ماہرین کے لیے پاکستان سے درخواست کی تھی۔

    خیال رہے کہ نومبر میں شروع ہونے والا فٹ بال 2022 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے۔

  • پاکستان میں پولیو پھر سے سر اٹھانے لگا، 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں وائرس کی تصدیق

    پاکستان میں پولیو پھر سے سر اٹھانے لگا، 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد : پاکستان کے 7 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جن میں وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے چار اور پنجاب کے دو شہر شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو پھر سے سر اٹھانے لگا، پنجاب خیبر پختونخوا کے سات بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت کے سیوریج پانی میں چار سال بعد پولیو وائرس سامنے آ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سات شہروں کے سیوریج میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، وفاقی دارالحکومت سمیت،خیبرپختونخوا کے چار، پنجاب کے دو شہروں کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور، بنوں، نوشہرہ،سوات ، اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور کے سیوریج میں پولیو کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیو ٹیسٹ کیلئے متاثرہ سیوریج لائنز سے سیمپلز پانچ تا بائیس جولائی کے دوران حاصل کئے گئے تھے، بنوں کے علاقے ہنجل نورباد اور اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا۔

    اسلام آباد کے سیوریج میں آخری بار پولیو وائرس 2018 میں سامنے آیا تھا جبکہ ملتان روڈ لاہور، شاہین مسلم ٹاون پشاور، مل کالونی نوشہرہ، سیدو شریف سوات،،،راولپنڈی کے علاقے صفدر آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سات شہروں میں موجود وائلڈ پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق بنوں سے ہے، 2022 میں ملک کے گیارہ شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

  • کورونا بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار

    کورونا بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار

    اسلام آباد: وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے کا عمل سست روی کا شکار ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق ملک میں 3 کروڑ 25 لاکھ 51 ہزار کورونا بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہیں، اس حوالے سے آزاد کشمیر پہلے اور خیبرپختونخوا آخری نمبر پر ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی 26 فیصد اہل آبادی کو کورونا بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے، آزاد کشمیر کی 41، گلگت بلتستان کی 36، پنجاب کی 31، سندھ کی 24، بلوچستان کی 13 اور کے پی کی 9 فیصد آبادی کو بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی 16 فیصد اہل آبادی نے بھی کورونا بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے ۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 10 لاکھ 52 ہزار، سندھ میں 84 لاکھ 66 ہزار 333، خیبرپختونخوا میں 12 لاکھ 31 ہزار 356، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 80 ہزار 600، بلوچستان میں 6 لاکھ 4 ہزار اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔