Author: جہانگیر خان

  • اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 2 لیبز بند

    اسلام آباد : ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث دو لیبز کو بند کر دیا گیا جبکہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال اور غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بھی بند کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ بنانے کا اسکینڈل سامنے آیا ، جس کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے دو لیبزکوبند کر دیا ہے۔

    ترجمان آئی ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ لیب جعلی کورونا سرٹیفکیٹ تیاری میں ملوث تھیں، شریف وخان لیب کی سروسزتاحکم ثانی معطل رہیں گی جبکہ ایکسپائرریجنٹس، وی ٹی ایم، ٹیوب رکھنے پر 2نجی لیب بھی بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ ایکسپائرٹیسٹنگ کٹس رکھنے پر نجی اسپتال تاحکم ثانی بند رہیں گی جبکہ غیر تربیت یافتہ عملہ رکھنے پر 2کلینکس بند کردی ہے۔

    اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے 33 اداروں کورجسٹریشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہر کے 82 اداروں کی جانچ پڑتال کی، اس دوران بحالی مراکز، اسپتال، ڈینٹل کلینکس، ویکسینیشن مراکزلیب ، کلیکشن پوائنٹس کامعائنہ کیاگیا، 20 اداروں کی جانچ پڑتال کےلیےشہریوں نے درخواستیں دی تھیں۔

  • این سی او سی کا فیصلہ، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    این سی او سی کا فیصلہ، شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوش خبری ہے، پی سی بی کو کرکٹ اسٹیڈیمز میں شائقین کو بلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے، 30 ستمبر تک 25 فی صد شائقین گراؤنڈ میں میچ دیکھ سکیں گے، جب کہ 25 فی صد شائقین کی شرح میں اضافے پر نظر ثانی 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

    فیصلے کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کو ہی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، اور پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجرا کے لیے طریقۂ کار تیار کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچز کے لیے سیکیورٹی کی ذمے داری پی سی بی کی ہوگی، اور پی سی بی ہی کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گا۔

    کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا، این سی او سی نے وزارت صحت، داخلہ، چیف سیکریٹری کو اس سلسلے میں مراسلہ بھجوا دیا۔

    این سی او سی کی جانب سے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین، سی ای او، اور سی او او کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

  • پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کا کارکن گرفتار، ایکٹیمرا انجکشن برآمد

    پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کا کارکن گرفتار، ایکٹیمرا انجکشن برآمد

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے پمز اسپتال سے اسمگل کورونا ادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن کو گرفتار کرکے ایکٹیمرا انجکشن برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پمز اسپتال میں کارروائی کی ، اس دوران اسمگل کوروناادویات بیچنے والے گروہ کے کارکن کو گرفتار کرلیا اور ایکٹیمراانجکشن برآمد کرلئے۔

    سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پمزاسپتال میں کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اسمگلرگروہ کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، ڈریپ نے گروہ سے فون پرایکٹیمراانجکشن کی خریداری کی۔

    ڈاکٹرعاصم نے بتایا کہ ملزم نےایکٹیمراانجکشن ایک لاکھ10ہزارمیں فروخت کیا، ملزم کورقم کی ادائیگی،انجکشن وصولی کی فوٹیج بھی بنائی گئی، گروہ ایکٹمرا انجکشنز بیرون ملک سےاسمگل کرتا ہے۔

    سی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ ایکٹمرا انجکشن کی سرکاری قیمت 59ہزارمقررہے، گروہ اسمگل ایکٹمراانجکشن ایک تاڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرتاتھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر گروہ کے مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • کورونا کی جعلی اور اسمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ

    کورونا کی جعلی اور اسمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ

    اسلام آباد : ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کورونا کی جعلی اور اسمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں میڈیسن مارکیٹس کی سخت سرویلنس کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی) نے کورونا کی جعلی اور اسمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف گرینڈ ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کی ہدایت پر صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

    مراسلے میں سی ای او ڈریپ نے ملک میں میڈیسن مارکیٹس کی سخت سرویلنس کی ہدایت کردی ہے اور کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کو کورونا ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مفاد پرست عناصر کورونا ادویات کی قلت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    ڈریپ کا کہنا ہے کہ بعض عناصر جعلی اور اسمگلڈ کورونا ادویات فروخت کر رہے ہیں، ڈریپ کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کاروائیوں میں جعلی، سمگلڈ کورونا ادویات بیچنے والے متعدد افراد پکڑے جا چکے ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جعلی اور اسمگلڈ ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں، ایسی کورونا ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، صوبائی حکام ملکی ادویات مارکیٹ کی نگرانی مزید سخت کریں۔

    ڈریپ کے مطابق سرویلنس سے جعلی اور اسمگلڈ ادویات کا دھندہ کرنے والوں پتہ چلایا جائے اور اسمگل شدہ کورونا ادویات بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جبکہ صوبائی دفاتر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں سے صدر دفتر کو آگاہ کریں۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم روف کا کہنا تھا کہ جعلی اور اسمگلڈ ادویات کی فروخت ناقابل معافی جرم ہے، ایسی ادویات بیچنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی، عوام کیلئے عالمی معیار کی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔

  • حکومتِ پاکستان  کا  15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا 15سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے 15سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کافیصلہ کرلیا ، ویکسی نیشن 13ستمبر سے ہوگی اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 تا18سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن 13ستمبرسےہوگی، 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکوروناویکسین لگائی جائےگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ این سی اوسی نے15تا 18 سال والوں کی ویکسی نیشن کی منظوری دیدی، 15 تا 18 سال عمرکےافرادکی ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 18 سال سےکم عمرافرادکی نظر ثانی شدہ ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری کردی گئی تھی ،جس میں کہا گیا تھا کہ
    12تا17سالہ کمزورقوت مدافعت والے افراد کو فائزر ویکسین لگے گی، کمزورقوت مدافعت والےافرادکومیڈیکل سرٹیفکیٹ کاثبوت پیش کرناہوگا۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، یومیہ 80 سے زائد اموات ریکارڈ اور 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے جارہے ہیں۔

  • بوسٹر ڈوز کن شہروں میں دستیاب ہو گی؟ نام سامنے آگئے ‏

    بوسٹر ڈوز کن شہروں میں دستیاب ہو گی؟ نام سامنے آگئے ‏

    کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز ملک کے 18شہروں میں دستیاب ہو گی۔

    پنجاب کے5، سندھ کے3، کےپی کے4، آزادکشمیرکے2، گلگت کے 2 اور بلوچستان کے ایک شہر میں فراہم کی ‏جائے گی اسلام آبادمیں بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن ہو گی۔

    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے3، حیدرآباد کے ایک اور سکھر کے ایک سینٹر پر بوسٹرڈوز لگےگی۔ ‏مظفرآباد اور میرپور کے 1،1ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹرڈوز لگےگی۔

    گلگت کے ایک، اسکردو کے ایک سینٹر اور کوئٹہ کے ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ویکسین ڈوز دستیاب ہو ‏گی۔ پشاور، منگورہ، ڈی آئی خان، سوات کے1،1سینٹرز پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ ‏

    لاہورکے2، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ کے ایک،ایک سینٹر پر بوسٹر ویکسی نیشن ہوگی۔ اسلام آباد کے ‏ایک ویکسی نیشن سینٹر پر بوسٹر ڈوز دستیاب ہوگی۔

    بوسٹر ڈوز کس کو، کتنی اور کیسے لگیں گی؟ تفصیلات جانیے

    کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی، اور صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔

    ذرائع کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہوگا، ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔

    بیرون ملک تعلیم، نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

  • بوسٹر ڈوز کس کو، کتنی اور کیسے لگیں گی؟ تفصیلات جانیے

    بوسٹر ڈوز کس کو، کتنی اور کیسے لگیں گی؟ تفصیلات جانیے

    اسلام آباد: کرونا وائرس انفیکشن کے خلاف بوسٹر ڈوز کس کو، کتنی اور کیسے لگیں گی، حکام کی جانب سے جاری تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین بوسٹر ڈوز 12 سال سے زائد عمر والوں کو لگائی جائے گی، اور صرف ان لوگوں کو لگائی جائے گی جو ملک سے باہر جا رہے ہوں۔

    ذرائع کے مطابق بوسٹر ڈوز کے لیے متعلقہ ملک کی مخصوص ویکسین کی شرط کا ثبوت دینا ہوگا، ملک سے باہر جانے والوں میں حج، عمرہ اور سیر و تفریح کی غرض سے باہر جانے والے شامل ہیں۔

    بیرون ملک تعلیم، نوکری کے لیے جانے والوں کو بوسٹر ڈوز لگے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو واپسی کے وقت بھی بوسٹر ڈوز لگے گی، بیرون ملک جانے والوں میں سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔

    بیرون ملک جانے والوں کو حسب ضرورت سنگل اور ڈبل بوسٹر ڈوز لگے گی، 12 تا 17 سال عمر والوں کو فائزر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی، جب کہ 18 سال سے زائد عمر ہونے پر سائنو فام، فائزر، سائنو ویک کی بوسٹر ڈوز لگے گی۔

    بوسٹر ڈوز صرف سرکاری ویکسینیشن مراکز پر لگائی جائے گی، جہاں الگ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے، اور بوسٹر ڈوز کے لیے نیشنل بینک میں ویکسین فیس جمع کرانی ہوگی، بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو کارآمد ویزہ، بینک چالان دکھانا ہوگا۔

    کمزور قوقت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی، شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو بھی بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی، صرف نمز ریکارڈ میں شامل افراد کو ڈوز لگائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق تیز بخار میں مبتلا افراد اور دائمی امراض کے شکار افراد کو بوسٹر ڈوز نہیں لگائی جائے گی، البتہ کرونا کا شکار افراد صحت یابی کے بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    ہر فرد کو دو اقسام کی ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا سکیں گی، جزوی، مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو ایک یا دو بوسٹر ڈوز لگائی جائیں گی، جب کہ کرونا ویکسین کی تیسری بوسٹر ڈوز لگانے کی ممانعت ہوگی۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے تاحال کرونا ویکسین بوسٹر کی توثیق نہیں کی ہے، اس لیے شہریوں کو بوسٹر ڈوز ان کی اپنی ذمے داری پر لگائی جائے گی۔

  • کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ جاری کردیا جس میں دارالحکومت کے 16مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں کورونا سرویلنس کا عمل بھی جاری ہے۔

    مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ دوران سرویلنس بعض علاقوں میں کورونا کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے، مخصوص علاقوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    مراسلہ کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آمدورفت محدود کرنا ناگزیر ہے، انتظامیہ اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں آمد ورفت روکنے کے اقدامات کرے، سیکٹرجی سیون ٹوکی گلی نمبر 54 اور 56 میں لاک ڈاؤن لگائیں۔

    حکم دیا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹرآئی ٹین ٹوکی گلی نمبر 9میں آمدورفت روکی جائے۔

  • راجا پرویزاشرف کو پیپلزپارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

    راجا پرویزاشرف کو پیپلزپارٹی میں اہم عہدہ مل گیا

    سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صدر بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق راجہ پرویزاشرف پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کےصدر ہوں گے اس فیصلے کے حوالے سے آصف ‏زرداری اور بلاول بھٹو نے راجہ پرویزاشرف کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    راجہ پرویزاشرف کی تقرری پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے مطالبے پر کی گئی ہے ان کی بطور صوبائی صدر تقرری ‏کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہوگا۔

    راجہ پرویزاشرف نے پیپلزپارٹی پنجاب کا صدربنانےکےفیصلےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی ‏جانب سے بھرپوراعتماد پر مشکور ہوں، پارٹی قیادت،کارکنان کومایوس نہیں کروں گا۔

  • کرونا ویکسینیشن: حکومت کا بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے اہم فیصلہ

    کرونا ویکسینیشن: حکومت کا بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کیلئے اہم فیصلہ

    اسلام آباد : محکمہ صحت نے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن کےلیے اسٹڑیٹجی کی تیاری بھی کرلی۔

    حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کےلیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بوسٹر ویکسینیشن کا آغاز رواں ماہ ہوگا اور یہ ویکسینیشن کا سلسلہ مخصوص شہروں میں ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن کےلیے الگ کاؤنٹر ہوں گے اور ان افراد کو امریکی اور برطانوی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز والوں سے ویکسین قیمت اور ایڈمنسٹریشن چارجز لیے جائیں گے لیکن بیرون ملک جانے والوں کی بوسٹر ویکسینیشن سفری دستاویز سے مشروط ہے۔

    ذرائع کے مطابق بوسٹر ویکسینیشن کے خواہش مند افراد کےلیے ویزہ دکھانا لازم ہوگا پھر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی اور بعدازاں بیرون ملک جانے کے منتظر افراد کو بوسٹر ڈوز کا سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔