Author: جہانگیر خان

  • کرونا کی ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌ اسپتال منتقل

    کرونا کی ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌ اسپتال منتقل

    اسلام آباد: کرونا کی ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ڈاکٹرزکی ہدایت پر اہل خانہ نے اسپتال منتقل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا سے متاثر ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا ایک روز قبل سٹی اسکین کیا گیا، جس کی رپورٹ کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار نہیں دیا۔

    ڈاکٹرز کے مطابق جسٹس قاضی فائز کی عیسیٰ کی طبیعت تاحال بہترنہ ہوسکی، جس کے بعد انہیں اب علاج کے لیے گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے اُن کا اور اہلیہ کا گھر پر ہی علاج جاری تھا، ڈاکٹرز اور پاک فوج کے سینئر ترین ڈاکٹر نے جسٹس قاضی فائز  عیسیٰ کا معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

    مزید پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی

    ڈاکٹرز کی ہدایت پر اہل خانہ نے قاضی فائز عیسیٰ کو قائد اعظم اسپتال منتقل کردیا، جہاں اُن کا علاج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اُن کی حالت کو ڈاکٹرز نے خراب ضرور قرار دیا مگر اُن کی طبیعت خطرے سے باہر ہے۔

    یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اُن کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کو معمولی علامات تھیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کا ٹیسٹ کیا تو دونوں کو کرونا کی ڈیلٹا قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔

  • حکومتِ پاکستان کا  18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور

    حکومتِ پاکستان کا 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور

    اسلام آباد : حکومتِ پاکستان کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 18 سال سے کم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کررہی ہے ، تاہم ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسی نیشن مزید تیز کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال سےکم عمرافراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ، ویکسی نیشن سےمتعلق حتمی فیصلہ آئندہ ہفتےہوگا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن اسٹریٹیجی پر غورجاری ہے ، پہلےمرحلے میں 15سے18سال کے افراد کی ویکسی نیشن اور دوسرےمرحلےمیں 12 سے 15سال کے بچوں کی ویکسی نیشن پر غور ہورہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نادراسے18سال سےکم عمرافرادکی ویکسی نیشن پرمشاورت ہوگی، آزادکشمیر،جی بی سمیت24بڑےشہرواولین ترجیح ہیں، شہریوں کی حوصلہ افزائی سے ویکسی نیشن مہم کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹےکےدوران ملک بھرمیں9 لاکھ4ہزارویکسین ڈوزلگائی گئی ہیں ، حکومت دسمبر تک7کروڑافرادکی ویکسی نیشن کی خواہشمند ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  کا  غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا غیر معیاری دوا ساز کمپنیوں کے خلاف بڑا ایکشن

    اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے 12 لوکل دوا ساز کمپنیوں کے لائسنس معطل اور 5 فارما کمپنیوں کے لائسنس کینسل کردیئے ، کمپنیز غیر معیاری دوا سازی کی مرتکب پائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر معیاری دوا ساز کمپنیز کے خلاف بڑا ایکشن کرتے ہوئے 12 لوکل دوا ساز کمپنیز کے لائسنس معطل کردیئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سندھ کی پانچ، بلوچستان کی ایک ، خیبرپختونخوا کی 5، اسلام آباد ایک دواساز کمپنیوں کے لائسنس معطل کئے جبکہ پنجاب کی 2، سندھ کی2 اور اسلام آباد کی1 فارما کمپنی کا لائسنس کینسل کیا۔

    ذرائع کے مطابق دوا ساز کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت لیا گیا۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے فارما کمپنیز کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا دوا ساز کمپنیز نے گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی، دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی اور انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری دوا سازی کی مرتکب پائی گئیں۔

    ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی معیار کی دواسازی، دستیابی اولین ترجیح ہے، ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری رہے گا۔

  • این سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کر دی

    این سی او سی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی توثیق کر دی

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور بڑھتے کیسز کو روکنے ‏کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ‏کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کوروناوباکی شرح ‏‏26.32فیصد تک پہنچ چکی ہے سندھ حکومت وباکی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    اجلاس میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور صحت نظام پردباؤ کےپیش نظرویکسینیشن کی ضرورت ‏پرزور دیا گیا۔
    اجلاس میں این سی او سی نے کورونا وبا کے پھیلاؤ اور بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے سندھ ‏حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق کرتے ہوئے وفاق کی طرف سے سندھ ‏حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام سبزی منڈیوں میں ‏داخلے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین ‏سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی لگادی۔

    صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ سرٹیفکیٹ ،ماسک نہ ہونےپرسبزی منڈیوں میں داخلےکی ‏اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرس اورملازمین کوروناویکسین لگوائیں ،سرٹیفکیٹ ساتھ ‏رکھیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دکاندار،شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھاکرسبزی منڈی میں داخل ‏ہوسکیں گے، کورو نا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونےپردکانیں سیل ہوں گی تاہم شہری بزرگوں اوربچوں ‏کوسبزی منڈیوں لانے سے اجتناب کریں۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کرونا ٹاسک فورس کا اجلاس ‏ہوا تھا ، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں شام 6 بجے کے بعد شہریوں ‏کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 جولائی کو کراچی میں کیسز کی شرح 20.72 فیصد تھی، 25 ‏جولائی کو 28.24 فیصد ہوگئی جبکہ 26 جولائی کو شرح 26.32 فیصد تک جا پہنچی۔ یہ سخت ‏پریشانی کی بات ہے کہ کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ جمعہ کے دن کرونا صورتحال کا جائزہ لوں گا، اگر صورتحال بہتر نہ ‏ہوئی تو مزید اقدامات کریں گے۔

  • این سی او سی کا بڑا فیصلہ

    این سی او سی کا بڑا فیصلہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی نے کوروناکی بگڑتی صورتحال کےپیش نظر بڑا ‏فیصلہ کیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ این سی اوسی نے اسمارٹ لاک ‏ڈاؤن حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور ملک بھرمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کاخاتمہ ‏‏100فیصدویکسی نیشن سےمشروط کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں مکمل کوروناویکسی نیشن کی جائےگی اور ‏اس علاقےکےہررہائشی کی کورونا ویکسی نیشن ہو گی۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریازمیں موبائل ویکسی نیشن ٹیمزتعینات ہوں گی اور ٹیمیں گھرگھرجاکر ‏ویکسی نیشن کریں گی۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کام کریں گے، ان علاقوں کی خاص ‏نگرانی کی جائے گی اور اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

  • بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور  اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی

    بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی

    اسلام آباد : بھارتی ڈیلٹا وائرس کا شکار جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں، ویکسی نیشن کی وجہ سے کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی اور اہلیہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہونے لگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی میڈیکل ٹیم نے جسٹس فائز عیسیٰ اور اہلیہ کا معائنہ کیا ، دونوں کے ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں۔

    ذرائع پولی کلینک کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیسٹ ایچ ٹی سٹی سکین کیا گیا ، ان کی سٹی سکین رپورٹ نارمل ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کی کورونا ویکسی نیشن ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے جسٹس فائز عیسیٰ کو کورونا نے زیادہ متاثر نہیں کیا۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کو بخار، کھانسی کی شکایت نہیں رہی تاہم دونوں تجویز کردہ ادویات کورس مکمل کریں گے۔

    ذرائع پولی کلینک نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ ہیں، 10روز مکمل ہونے پر دونوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    اسلام آباد : امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین  ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نےپاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔

    کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی ، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا سےمتعلق عالمی اتحاد کوویکس کارکن ملک ہے، کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات پائی گئی ہیں، قاضی فائز عیسیٰ اور ان ‏کی اہلیہ کا طبی معائنہ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایچ آر سی ٹی اسکین کرانے کی ‏تجویز دی ہے، قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ میں بھارتی ویئرینٹ کی علامات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ نے عید سے قبل کراچی کا سفر کیا تھا، کراچی سے واپسی پر جسٹس ‏قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کی طبیعت ناساز ہوئی۔

    علامات ظاہر ہونے پر جسٹس قاضی فائز اور اہلیہ کا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ہوا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

  • فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

    فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد: بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے مزید چودہ ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کےحوالےکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی، جہاں انہیں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز میں اسٹاک کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے جبکہ فائزرکی جانب سےرواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا امکان ہے۔

    فائزر دائمی امراض کا شکار،کمزورقوت مدافعت افراد کو لگائی جارہی ہیں، اسکے علاوہ بیرون ملک جانےکےخواہشمند افراد بھی اس سے مستفیذ ہورہے ہیں، امریکی ویکسین ملک کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: فائزر کا پاکستان کو ویکسین سپلائی رواں ماہ سے شروع کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

    ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

  • پاکستان میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت

    پاکستان میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے ملک میں لوکل وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ سے 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر سازی کے لائسنسز جاری ہوگئے۔ وینٹی لیٹر پروڈکشن لائسنس ڈریپ میڈیکل ڈیوائسزرولز2017کے تحت دیئے گئے۔

    سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے وینٹی لیٹر سازی لائسنس اجرا کی تصدیق کردی۔

    ان کا کہنا ہے کہ 2کمپنیز کو وینٹی لیٹر پروڈکشن کی اجازت دی گئی ہے، لائسنس ملنے پر کمپنیز وینٹی لیٹرز کی پروڈکشن کرسکیں گی، کمپنیز لوکل وینٹی لیٹرز کامیابی سے تیار کر چکی ہیں۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم نے یہ بھی بتایا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کے نام پاک وینٹ ون اور آئی لیو ہیں، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے تیار کیا ہے۔

    پاک وینٹ وینٹی لیٹرنیشنل انجینئرنگ سائنٹیفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔