Author: جہانگیر خان

  • اوورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسینیشن میں حائل رکاوٹ دور

    اوورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسینیشن میں حائل رکاوٹ دور

    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسینیشن میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی، امریکی ساختہ کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ کل پاکستان پہنچے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کل اسلام آباد پہنچیں گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کوویکس پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔

    وزارت قومی صحت موڈرنا ویکسین کے استعمال کی گائیڈ لائنز پہلے ہی جاری کرچکی ہے جس کے مطابق موڈرنا ویکسین اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیحاً لگائی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں موڈرنا ویکسین دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جائے گی، ویکسین سعودی عرب، خلیج، یورپ، امریکا میں مںظور شدہ ہے۔

    مزید پڑھیں: کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کھیپ فراہم کرچکا ہے، اس سے قبل فائزر، آسٹرازنیکا ویکسین فراہم کی گئی تھیں۔

    کوویکس کے تحت پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 600 ڈوز فراہم کی گئی تھیں جبکہ آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز دی گئی تھیں۔

  • اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    اسلام آباد: اپوزیشن میں مزید دراڑ، پی پی پی کا اہم اعلان

    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کو ایک اور دھچکا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اہم ترین اجلاس کے بائیکاٹ کی وجہ نون لیگ کا قومی اسمبلی میں رویہ قرار دیا گیا ہے۔

    پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں ن لیگ کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ رہا،پیپلزپارٹی قیادت کو شہباز شریف کے رویےسے شدید مایوسی ہوئی، ن لیگ کےغیر سنجیدہ رویے کےباعث حکومت نے بجٹ باآسانی پاس کرا لیا۔

    ذرائع پی پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے غیر سنجیدہ رویے سےحکومت کو کھل کر کھیلنےکا موقع ملا، نون لیگ کا بجٹ سیشن میں غیر سنجیدہ رویہ، اس کے بعد ہم مشترکہ اجلاس میں کیا کر لیں گے؟

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے دن شہباز شریف کی غیر موجودگی کا اپوزیشن کو نقصان ہوا، ایوان میں شہباز شریف کی غیر موجودگی سے اپوزیشن منتشر دکھائی دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس قومی اسمبلی سیشن کےبعد منعقد ہونا تھا، جس کے انعقاد پر اب سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز بجٹ منظوری کے وقت شہباز شریف سمیت 14لیگی اراکین ایوان سے غائب تھے۔

  • پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر ‘پاک وینٹ ون’ کامیابی سے تیار

    پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر ‘پاک وینٹ ون’ کامیابی سے تیار

    اسلام آباد : پاکستان میں مقامی طورایک اوروینٹی لیٹرکامیابی سے تیار کرلیا گیا ، مقامی طورتیارکردہ وینٹی لیٹر کو پاک وینٹ ون کا نام دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقامی طورایک اوروینٹی لیٹرکامیابی سے تیار کرلیا گیا ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نےپاکستان میں تیارشدہ دوسرےوینٹی لیٹرکی منظوری دے دی ہے ، وینٹی لیٹرنیشنل انجینئرنگ سائنٹیفک کمیشن پاکستان نےتیارکیاہے۔

    ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی طورتیارکردہ وینٹی لیٹرکانام پاک وینٹ ون ہے، پاک وینٹ 1کوڈریپ کےمیڈیکل ڈیوائسزڈویژن نےرجسٹرڈکیاہے، سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن کی تصدیق کردی ہے۔

    ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا ہے کہ پاک وینٹ ون رجسٹریشن کےبعدتیار اور استعمال ہوسکےگا، پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن 5سال کیلئےکی گئی ہے اور اس وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔

    سی ای او ڈریپ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے اور پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی تیاری خودانحصاری کی جانب قدم ہے۔

    خیال رہے ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتےرجسٹر کیا تھا ، آئی لیو وینٹی لیٹر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا تیار کردہ ہے۔

  • پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے

    پاک ویک کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے

    اسلام آباد : پاک ویک کورونا ویکسین کی 1 لاکھ 91 ہزار ڈوز وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ، ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کی دوسری کھیپ وفاقی حکومت کے حوالے کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ1 لاکھ 91 ہزار ڈوز پر مشتمل ہے۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت کی تیارکردہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے اور پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

    ذرائع این آئی ایچ کے مطابق پاک ویک کوروناویکسین کل سےدستیاب ہوگی، ڈریپ سےپاک ویک کی دوسری کھیپ کےاستعمال کا اجازت نامہ دے دیا ہے اورپاک ویک کوڈریپ کااین سی ایل بی لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

    پاک ویک ویکسین کی پہلی کھیپ 1 لاکھ 8 ہزارڈوزکی تھی اور چینی ٹیم کی زیرنگرانی تیارکی گئی تھی، پاکستان کوویکسین کیلئے خام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے۔

    پاک ویک کی تیاری کیلئے9 لاکھ ڈوزکاخام مال موجودہے، ملک میں آئندہ ماہ سےبڑےپیمانےپرپاک ویک کی تیاری کاآغازہوگا، اس دوران قومی ادارہ صحت پاک ویک کی یومیہ ایک لاکھ ڈوز تیار کرے گا۔

  • اسلام آباد میں ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کا ماس ویکسینیشن سینٹر پر دھاوا

    اسلام آباد میں ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کا ماس ویکسینیشن سینٹر پر دھاوا

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن میں ماس ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسی نیشن کیلئے آنے والے افراد نے اچانک دھاوا بول دیا، مظاہرین ایسٹرازنیکا ویکسین لگانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن کیلئے آنے والے افراد نے ایف 9ماس ویکسی نیشن سینٹر پر دھاوا بول دیا اور ہنگامہ آرائی سے املاک کو نقصان پہنچایا، جس کے باعث ایف 9ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیشن کا عمل صبح سےمعطل ہے۔

    قابضین نے ماس ویکسی نیشن سینٹر انتظامیہ سے ایسٹرازنیکا ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا ، ویکسی نیشن سینٹرانتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مدد مانگ لی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایسٹرازنیکاویکسین قلیل مقدارمیں موجود ہے ، مظاہرین قبضہ چھوڑیں توویکسی نیشن کیلئے تیارہیں۔

    دوسری جانب ڈی ایچ اواسلام آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایف نائن ویکسی نیشن سینٹرمیں ایسٹرازنیکا، فائزرلگائی جارہی ہے، بیرون ملک جانےوالوں کوویکسین لگانے کاعمل جاری تھا کہ دوسرےشہروں سےآنےوالوں کےباعث رش بڑھ گیا۔

    ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزکےتحت سب کوایک ساتھ اندرنہیں آنےدیاجا سکتا، ویکسین لگوانےوالےمرکزی دروازہ توڑکراندرداخل ہوئے، دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 اہلکارزخمی ہوئے۔

  • تحریک انصاف  کی "آزادکشمیر "الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

    تحریک انصاف کی "آزادکشمیر "الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونےلگی

    مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ عروج پر جاپہنچا، اہم شخصیات اور سیاسی جماعتوں کی غیر مشروط حمایت کے باعث تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی کی راہ ہموار ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس سے آل جموں کشمیر جے یو آئی کے وفد نے قاضی محمودالحسن کی سربراہی میں اہم ترین ملاقات کی۔

    ملاقات میں آل جموں کشمیر جےیو آئی نے آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا اور آل جموں وکشمیرجےیو آئی کے تمام امیدواروں کو پی ٹی آئی امیدواروں کےحق میں دستبردار کرانے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر قاضی محمود الحسن کا کہنا تھا کہ تمام حلقوں میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے، دونوں جماعتوں کے اتحاد سے ریاست میں ساز گار ماحول پیدا ہوگا۔

    سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کا ایک اہم کردار ہے، جموں کشمیر جمعیت علمائے اسلام کا ہر حلقے میں ووٹ بینک موجود ہے، آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے۔

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 25 جولائی کو ہونگے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستانی ماہرین کا   تیار کردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

    بڑی کامیابی ، پاکستانی ماہرین کا تیار کردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیا گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کرلیاگیا ، سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری خودانحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹررجسٹرڈکرلیا ، آئی لیووینٹی لیٹرمیڈیکل ڈیوائسزڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے ، ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا۔

    سی ای اوڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف نے وینٹی لیٹررجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی لیووینٹی لیٹرکومکمل تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیاہے، رجسٹریشن کےبعدآئی لیووینٹی لیٹرکی تیاری او استعمال ہوسکےگا۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہنا تھا کہ آئی لیووینٹی لیٹرپاکستان اٹامک انرجی کمیشن کاتیارکردہ ہے، آئی لیووینٹی لیٹرمکمل طورپاکستانی ماہرین کاتیارکردہ ہے، اس وینٹی لیٹرکی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔

    سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ آئی لیووینٹی لیٹرکی رجسٹریشن ڈریپ ایکٹ 2012کےتحت کی ہے، وینٹی لیٹر تیاری طبی آلات سازی شعبے میں نئی صبح کا آغاز ہے، ملک میں میڈیکل ڈیوائس سازی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے اور آئی لیووینٹی لیٹر کی تیاری خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔

  • کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

    کوویکس کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: کوویکس نے پاکستان کو امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این آئی ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین مفت ملے گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز فراہم کی جائیں گی۔

    موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک تا دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

    این آئی ایچ ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوراً بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔

    موڈرنا ویکسین دائمی امراض، کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 620 ڈوز فراہم کی گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین امریکا، یورپ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔

  • حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

    حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : حکومت نےبیرون ممالک جانےوالوں کوفائزرویکسین لگانےکی اجازت دے دی، 26جولائی سےقبل بیرون ملک جانےوالوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نےفائزر ویکسین کی عبوری گائیڈلائنز جاری کر دیں ، جس میں حکومت نےبیرون ممالک جانےوالوں کو فائزر ویکسین لگانےکی اجازت دے دی۔

    وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 26جولائی سےقبل بیرون ملک جانےوالوں کوفائزرویکسین لگائی جائے گی ، چینی ویکسین تسلیم نہ کرنےوالےممالک جانے والوں، ورک،اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد اور سعودی عرب ورک ویزہ پرجانےوالے کو فائزویکسین ویکسین لگائی جائےگی

    گائیڈلائنزفائزرویکسین اسٹوریج، حوالگی،استعمال میں معاون ہوں گی ،گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ فائزرویکسین کی تھرمل شپنگ کنٹینرزسےترسیل کی جائے، تھرمل شپنگ کنٹینرزمیں مطلوبہ ٹمپریچربرقرار رکھاجائے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فائزرویکسین کوالٹراکولڈچین فریزرزمیں محفوظ رکھاجائے، ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پریقینی بنائی جائے اور اسٹوریج یونٹ کایومیہ ٹمپریچرریکارڈ کیاجائے۔

    وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ فائزرویکسین کوکنٹینرزسےنکالتےوقت گائیڈلائنزکاخیال رکھا جائے اور ویکسین کی وائل استعمال سےقبل نہ کھولی جائے جبکہ فائزرویکسین ک ساتھ خصوصی سپلائی کٹ فراہم کی جائے۔

    گائیڈ لائنز میں کہاگیا ہے کہ فائزرویکسین 18سال، زائدعمرافرادکولگائی جا سکتی ہے، پاکستان میں فائزرکوروناویکسین کی محدودمقداردستیاب ہے، فائزرویکسین کورونا کے ہائی رسک بیمارافراد کو لگائی جائےگی۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فائزرویکسین حاجیوں،ورک، اسٹڈی ویزہ رکھنےوالےافراد ، حاملہ،دودھ پلانےوالی ماؤں ، امراض جگر،دائمی ہیپٹائٹس کےمریض ، دائمی نیورولوجیکل، فالج کےمریض کولگائی جائے گی۔

    وزارت قومی صحت کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ کےمنتظرمریض 2 ہفتےقبل اور ٹرانسپلانٹ کرانےوالےمریض ایک ماہ بعدفائزرویکسین لگواسکتے ہیں ، کینسر ، امراض پتہ وجوڑکےمریض ، دائمی امراض تنفس کاشکار ، دائمی امراض قلب، ہائپرٹینشن کے مریض ڈاکٹرکےمشورے سے فائزر لگوا سکتے ہیں۔

    گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ فائزرویکسین بخارمیں مبتلاافراد ، کوروناکےمریضوں اور شدیدالرجی کاشکارافراد کونہ لگائی جائے تاہم کوروناسےصحتیاب مریضوں کو فائزر ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق فائزرویکسین کومنفی 60 تا 80 ٹمپریچر پراسٹور رکھاجائے اور روشنی سےبچایا جائے، فائزرویکسین تیاری کےبعد6گھنٹےروم ٹمپریچر میں رکھی جا سکتی ہے، ویکسین کی ایک شیشی6ڈوز پرمشتمل ہے جبکہ فائزرویکسین کی دوسری ڈوز21دن بعدلگائی جائےگی۔

  • این سی او سی کا بروقت اقدام، کرونا ویکسین کی قلت ختم

    این سی او سی کا بروقت اقدام، کرونا ویکسین کی قلت ختم

    اسلام آباد: ملک میں چند روز سے جاری ویکسین کی قلت اپنے اختتام کو پہنچی، چین سے مزید 15 لاکھ کرونا ویکسین پاکستان پہنچا دی گئی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے مزید 15لاکھ سے زائد ویکسین لے کر وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی یہ 15 لاکھ خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وفاقی داراحکومت اسلام آباد لائی گئیں،سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ملک ہے ،مشکل صورت حال چین نے پاکستان میں ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کیئے۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے 20 سے 30 لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

    بیان میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاقی اکائیوں کو ویکسین فراہمی کیلئےانتظامات مکمل ہیں، حسب ضرورت وفاقی اکائیوں اور صوبوں کو ویکسین فراہم کی جائیگی۔

    واضح رہے کہ چند روز کے دوران ملک میں کرونا ویکسین کے قلت کے باعث مشکلات پیش آرہی تھیں، اس ضمن میں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی قلت سے متعلق سسٹم میں پریشر پیر یا منگل تک حل ہوگا۔

    کرونا وائرس کی ویکسین کی قلت کے باعث آج ملک بھر میں کرونا ویکسی نیشن سینٹرز بند ہیں۔