Author: جہانگیر خان

  • پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا  ویکسین کی خریداری کرلی

    پاکستان نے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی

    اسلام آباد : پاکستان نے چین سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین کی خریداری کرلی ، جن میں سائینوفارم، سائینوویک اور کین سائینوویکسین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خریداری کرلی، ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی خریداری چین سے کی گئی ہے، 2کروڑ75لاکھ سے زائد ڈوز خریداری کے معاہدے طے پائے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خریدی گئی ویکسین میں سائینوفارم،سائینوویک، کین سائینوویکسین شامل ہیں ، چینی کمپنیز سے خام مال اور تیار کورونا ویکسین کی خریداری کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سائینو فارم کی 2 کروڑ 30لاکھ ڈوز کی خریداری کا معاہدہ طے پایا ہے ، سائینوفارم پاکستان کودسمبرتک مرحلہ وارویکسین فراہم کرے گی جبکہ کین سائنو سے 20 لاکھ سے زائد تیار ویکسین اور خام مال کامعاہدہ طے پایا۔

    ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز خریداری کی ہے۔

    یاد رہے 9 جون کو وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی تھی اور کہا تھا کہ 1ارب ڈالر کی کین سائنو،سائنوفارم،سائنو ویک ،فائزر ویکسین خریدی جائے گی۔

  • پاکستان  میں کورونا ویکسین کی ہزاروں ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی ہزاروں ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی 4191 ڈوز ضائع ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سب سے زیادہ ڈوز سندھ میں ضائع ہوئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضائع شدہ ویکسین کی بڑی مقدار کا مبینہ طور غیر قانونی استعمال ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین ضائع ہونے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکیسن کی 4191 ڈوز ضائع ہوچکی ہیں ،ویکسین کی سب سے زیادہ 1581 ڈوز سندھ میں ضائع ہوئی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کم ترین 95 ڈوز ضائع ہوئی۔

    پنجاب میں کورونا ویکسین کی ایک ہزار 059، کے پی 801 ڈ وز، بلوچستان میں 404 خوراکیں ضائع ہو چکی ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسین کی 137 ڈوز اور آزادکشمیر میں کورونا ویکسین کی 114 ڈوز ضائع ہوئیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ضائع شدہ ویکسین کی بڑی مقدار کا مبینہ طور غیر قانونی استعمال ہوا ہے، ضائع شدہ کورونا ویکسین کی کافی خوراکیں مبینہ طور فروخت کی گئی ہیں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کا  حکومت سے   فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

    اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ

    اسلام آباد:اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مختلف شہروں سے آئے اوورسیز پاکستانی شریک ہوئے ، بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔

    مظاہرین نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وباء کے دوران چھٹیوں پر بیرون ممالک سے پاکستان آئے تھے، بیرون ملک واپس جانے کیلئے فائزر ویکسین لگوانی لازم ہے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ماس ویکسںنیشن سنٹر میں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، فائزر ویکسین نہ لگوانے پر مطلوبہ ممالک داخلے پر پابندی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فائزر ویکسین کا فوری انتظام کرے۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت نے فائزرکوروناویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کردی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانےکافیصلہ کیا ہے ، فائزرویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ فائزرکی دوسری کھیپ ملنےپربیرون ملک جانےوالوں کولگائی جائےگی، ابھی بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

  • فائزر کورونا ویکسین کن افراد کو نہیں لگائی جائے گی؟ حکومت کی حکمت عملی تبدیل

    فائزر کورونا ویکسین کن افراد کو نہیں لگائی جائے گی؟ حکومت کی حکمت عملی تبدیل

    اسلام آباد : حکومت نے بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی اور ورک ویزہ پر جانے والوں کو فائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کو لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فائزرکوروناویکسین کے استعمال کی حکومتی حکمت عملی تبدیل ہوگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ فائزرویکسین حجاج،دائمی امراض کے شکارافراد کولگائی جائےگی، فائزر ویکسین کے استعمال کا آغاز رواں ہفتے سے ہوگا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ویکسین کی حکمت عملی میں تبدیلی کافیصلہ مشاورت سےکیاگیا اور ویکسین کی قلیل مقدارکےپیش نظرحکمت عملی تبدیل کی گئی ہے ، فائزرکی دوسری کھیپ ملنےپربیرون ملک جانےوالوں کولگائی جائےگی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین 15 مخصوص شہروں میں لگائی جائے گی اور ان 15 شہروں کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرپردستیاب ہو گی ، مخصوص سینٹرپرخصوصی تربیت یافتہ عملہ فائزرویکسین لگائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فائزرویکسین کے استعمال کیلئے ویکسی نیٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے،پاکستان کوکوویکس سے فائزر ویکسین کی 1لاکھ 620ڈوزملی ہیں۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ بیرون ملک جانےوالوں کیلئےآسٹرازنیکاویکسین دستیاب ہے، آسٹرازنیکا ویکسین سعودی عرب،یو اے ای سمیت یورپ میں تسلیم شدہ ہے۔

  • حکومت نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    حکومت نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کو درپیش پریشانی دور کردی، مسافروں کو اب جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

    ذرایع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک جانے آنے والوں کے لیے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی اوسی نے جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

    جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیرون ملک آنے جانے والوں کو جاری ہوگا۔ جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا۔

    اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے بھی جزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

    جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا این آئی ایم ایس سے ہوگا۔ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔

    خیال رہے کہ کورونا صورت حال کے پیش نظر کئی ممالک نے فضائی پابندی نافذ کررکھا ہے، تاہم جزوی طور پر خصوصی فلائٹس کے آپریشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

  • انتظار ختم ! پاکستان میں‌ تیار کردہ پہلی کرونا ویکسین متعارف

    انتظار ختم ! پاکستان میں‌ تیار کردہ پہلی کرونا ویکسین متعارف

    اسلام آباد: چین کے تعاون سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار ہونے والی کرونا ویکسین ’پاک ویک‘ باقاعدہ متعارف کرادی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک ویک کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر سمیت چینی سفیر بھی موجود تھے۔

    رپورٹ کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی ’کین سائنو‘ کے تعاون سے پاکستان میں تیار ہونے والی ’پاک ویک‘  کی پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔

    تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ’ اپنا سسٹم  بہتر کرنے کاہر چیلنج میں موقع ملتا ہے،چین سے ہماری گہری دوستی ہے،کرونا کی صورت حال میں بھی چین نے دوستی کا حق ادا کیا‘۔

    انہوں نے بتایا کہ ’آئندہ چند سالوں میں ویکسین کی مکمل تیاری پاکستان میں ہی ہوگی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے عروج کا وقت آچکا ہے،اس حوالے سے ایک نیا قانون منظور ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہے‘۔

    اس موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ’قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں، این سی اوسی صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہاہے‘۔

    اُن کا کہناتھا کہ ’کرونا کے بعد اسپتالوں میں فوری بہتری لانے کے اقدامات کیے، پہلی لہر کی نسبت تیسری ہوا میں زیادہ مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، ہنگامی حالات میں این سی او سی نے بہت اچھا کام کیا‘۔

    اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے کہاکہ چینی حکومت ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی منتقل کرنے اور اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کا خواہش مند ہے‘۔

  • پاکستان میں تیار شدہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

    پاکستان میں تیار شدہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: لوکل کوروناویکسین کی دوسری کھیپ رواں ماہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پاک ویک ویکسین کی تیاری کے لیے خام مال رواں ہفتے پہنچے گا، چین سے پاک ویک ویکسین کی10لاکھ ڈوز کا خام مال آئے گا، پاک ویک کی تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی۔

    رواں ہفتے چین سے کین سائینو کی10لاکھ تیارڈوز پاکستان پہنچیں گی، پاکستان نے خام مال اور کین سائینوویکسین چینی کمپنی سے خریدی ہے، پاک ویک کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی جائے گی۔

    بڑی کامیابی، پاکستان میں تیار ویکسین ’پاک ویک‘ رواں ہفتے دستیاب ہوگی

    اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک ویک کی دوسری کھیپ مکمل طور پر پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ پاک ویک کی پہلی کھیپ ایک لاکھ24ہزار ڈوز کی تیار کی گئی تھی۔

    پاک ویک کی پہلی کھیپ چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ پاک ویک کورونا ویکسین کی لانچنگ آج ہوگی۔ پاک ویک کی تقریب رونمائی ساڑھے4بجے قومی ادارہ صحت میں ہوگی۔ معاون خصوصی فیصل سلطان اور این سی اوسی حکام شریک ہوں گے۔ لانچنگ کے بعد پاک ویک ویکسین ای پی آئی کے حوالے کی جائےگی۔ ای پی آئی پاک ویک ویکسین وفاق اور صوبوں کے حوالے کرے گا۔

  • فائزر نے ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی

    فائزر نے ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد: فائزر نے کورونا ویکسین کے پاکستان میں استعمال کی اجازت مانگ لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی کورونا ویکسین فائزر نے ویکسین کے ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے ڈریپ سے ‏رجوع کرلیا، فائزر نے ڈریپ کو ہنگامی استعمال سرٹیفکیٹ کے لیے دستاویزات جمع کروادیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کا اجازت نامہ آئندہ ہفتے جاری ہوگا، ڈریپ ایکسپرٹ کمیٹی نے ‏فائزر کی ویکسین سے متعلق دستاویز کو کلیئر کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس یکم جون کو طلب کیا گیا ہے، اجازت نامہ ملنے پر ‏فائزر کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

    فائزر نے نجی سیکٹر میں کورونا ویکسین کے استعمال کے لیے اجازت طلب کی ہے، کمپنی کورونا ویکسین درآمد کرکے ‏پاکستان میں فروخت کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے ملنے والی کورونا ویکسین ڈریپ اجازت نامہ سے مستثنیٰ ہیں، حکومت کی درآمد کردہ ‏ویکسین کو ڈریپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فائزر کورونا ویکسین کی ایک لاکھ ڈوز پاکستان پہنچی تھیں۔

  • کورونا ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    کورونا ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

    اسلام آباد : ڈریپ نے کوروناادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کوروناادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کوروناادویات کی مہنگےداموں فروخت روکنےکیلئےسخت اقدامات کرتے ہوئے ملک کی ادویات مارکیٹس کی سرویلنس کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں ڈریپ نے آزادکشمیر،گلگت بلتستان،چاروں صوبائی دفاترکوہنگامی مراسلہ جاری کیا ہے ، سربراہ ڈریپ ڈاکٹرعاصم رؤف کی ہدایت پرصوبائی دفاترکومراسلہ ارسال کیا گیا۔

    مراسلے میں سی ای اوڈریپ کی ملک میں کورونا ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ادویات کی دستیابی کیلئےادویات مارکیٹ کی سرویلنس کی جائے اور کوروناادویات کی مہنگی فروخت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیےجائیں ۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوروناادویات کی دستیابی ہرصورت یقینی بنائی جائے اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانےکیلئے مارکیٹ مانیٹرنگ کی جائے۔

    مراسلے کے مطابق ڈریپ کی ویب سائٹ پرکوروناادویات کی پرائس لسٹ موجودہے، حکومت نےکوروناادویات کی زیادہ سےزیادہ قیمت کاتعین کررکھاہے، ڈریپ افسران کوروناادویات کی مقررہ قیمتوں پردستیابی یقینی بنائیں۔

    کوروناادویات کی مقررہ سےزائدقیمت پرفروخت خلاف قانون ہے، ڈریپ افسران زائدقیمت پرفروخت کی شکایات پرفوری کارروائی کریں، ڈریپ افسران قانون شکن عناصرکےخلاف سخت کارروائی کریں۔

  • پاکستان میں تیار کورونا ویکسین کا عام استعمال ، بڑی خبر آگئی

    پاکستان میں تیار کورونا ویکسین کا عام استعمال ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں تیارکورونا ویکسین کے عام استعمال کی اجازت مل گئی، پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئے رواں ہفتے دستیاب ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ پاک ویک کوروناویکسین کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے لپ پاک ویک کوسرٹیفکیٹ ڈریپ کی این سی ایل بی نےجاری کیا اور نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل نے پاک ویک ویکسین کی جانچ کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ویک کوروناویکسین عام استعمال کیلئےرواں ہفتےدستیاب ہوگی، پاکستان میں کوروناویکسین پاک ویک کےنام سے دستیاب ہو گی۔

    وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاک ویک پاکستان، کین سائینو اور ملٹی نیشنل کمپنی کی مشترکہ کاوش ہے، پہلےفیزمیں پاک ویک کی 1لاکھ 24 ڈوز تیار کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈریپ سےقبل این آئی ایچ میں پاک ویک ویکسین کاٹیسٹ کیاگیاتھا، این آئی ایچ کےٹیسٹ میں پاک ویک ویکسین محفوظ اور موثرپائی گئی تھی۔

    وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نےتیارکی ہے اور پاکستان کوویکسین کیلئےخام مال چینی کمپنی نےفراہم کیاہے، پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیارکریں گے۔

    خیال رہے این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔