Author: جہانگیر خان

  • پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی

    پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی

    اسلام آباد: پاکستان نے مقامی سطح پر کوروناویکسین کامیابی سے تیار کرلی، یہ ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی ہے۔

    ذرایع کے مطابق کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے، پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی1لاکھ24ڈوز تیار کی گئی ہیں، مقامی تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کے لیے دستیاب ہوگی، یہ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیرنگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی ہے۔

    اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی، پاکستان کو ویکسین کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینو نے فراہم کیا۔

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوروناویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کے لیے خام مال چین سے جلد آئے گا۔

    ویکسین سے متعلق ذرایع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے، ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور مؤثر پائی گئی ہے، این آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی، نیشنل کنٹرول لیب فاربائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔

    ذرایع نے مزید کہا کہ ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دے گی، ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہوسکے گی۔

  • ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام

    ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انسداد تمباکو نوشی ایوارڈ 2021 پاکستان کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت میں ایک اور عالمی اعزاز پاکستان کے نام ہو گیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انسداد تمباکو نوشی ایوارڈ 2021 کا حق دار پاکستان کو قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان عالمی ادارہ صحت ایمرو ریجن نے کیا ہے، پاکستان کو انسداد تمباکو نوشی کے کامیاب اقدامات پر ایمرو ریجن میں نمبر وَن قرار دیا گیا ہے۔

    پاکستان نے انسداد تمباکو نوشی کے مقررہ اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو بھی ایوارڈ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، وزارت صحت کے ٹوبیکو کنٹرول سیل نے بھی پاکستان کو ایوارڈ ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو یہ ایوارڈ 31 مئی کو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے پر دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ ایوارڈ ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبے کی کامیابی پر ملا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے زیر انتظام ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبہ 12 اضلاع میں جاری ہے، اس منصوبے میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں، منصوبے کے تحت 12 اضلاع میں 304 مقامات اور پارک اسموک فری ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان پبلک پارکس کو اسموک فری قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، اسموک فری سٹی کے اس منصوبے کے تحت ٹوبیکو پراڈکٹس بیچنے والے رجسٹر کیے گئے ہیں، اور اسلام آباد میں تمباکو مصنوعات کی فروخت لائسنس سے مشروط ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان 2025 تک تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں 30 فی صد کمی لائے گا۔

  • کورونا وائرس : پاکستان کے کس ضلع میں مثبت کیسزکی شرح 5فیصد سے زائد؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    کورونا وائرس : پاکستان کے کس ضلع میں مثبت کیسزکی شرح 5فیصد سے زائد؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : ملک کے52 اضلاع کوروناوباکی زیادہ لپیٹ میں ہیں ، ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے، پنجاب کے زیادہ تر اضلاع کورونا سے متاثر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد والے اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس میں بتایا گیا ملک کے52 اضلاع کورونا وبا کی زیادہ لپیٹ میں ہیں ، ان اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ تراضلاع کاتعلق پنجاب سےہے ، صوبے کے 20اضلاع میں مثبت کیسزکی شرح5فیصدسےزائدہے جبکہ کے پی میں 14، سندھ  میں 12 اضلاع میں کیسزکی شرح 5فیصدسےزائد ہے۔

    آزادکشمیرکے4 اضلاع مظفرآباد،پونچھ، باغ، سدھنوتی ، بلوچستان کے ایک ضلع کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5فیصد سے زائد ہے جبکہ اسلام آباد میں کیسزکی شرح بھی 5 فیصد سے زائد ہے۔

    کراچی کے تمام اضلاع ، حیدرآباد، بدین، دادو ، جامشورو،شہیدبینظیر آباد، سکھر میں کوروناکیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد جبکہ لاہور، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور  ، بھکر،ڈی جی خان،فیصل آباد ، گجرات، خانیوال، خوشاب میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح لیہ، لودھراں، میانوالی، ملتان، مظفرگڑھ،رحیم یار خان ، اوکاڑہ،سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پشاور، ایبٹ آباد،بنوں ، بونیر،چارسدہ،اپر، لوئر دیر ، ہری پور ، کوہاٹ ، کرم،مردان ، نوشہرہ،صوابی،سوات میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔

  • این سی او سی کا سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

    این سی او سی کا سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پروازوں اور مسافروں سے متعلق پالیسی جاری کردی، اجلاس میں سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے پروازوں اور مسافروں سے متعلق پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں یکم مئی کے ہدایت نامے میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق این ڈی ایم اے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کٹس کی بلا تعطل فراہمی کرے، صوبائی حکومتیں قرنطینہ مسافروں کے لیے موثر انتظامات کریں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں ماہر طبی عملے کو ایئرپورٹ پر تعینات کریں، ایف آئی اے ، اے ایس ایف اہلکار ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جعلی پی سی آر رپورٹس سے بچنے کے لیے وزارت خارجہ فوری فہرست جاری کرے۔

    علاوہ ازیں ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیک اوے کی اجازت 24 گھنٹے ہوگی جبکہ این سی او نے سیاحت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا پروٹوکول کے ساتھ سیاحت کی اجازت ہوگی، این سی او سی نے 5 فیصد سے کم کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم جون سے آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت دے دی، آؤٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 150 افراد کی اجازت ہوگی، تقریبات کی اجازت دینے کے فیصلے پر 27 مئی کو نظرثانی ہوگی۔

  • چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

    چین سے کورونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچ گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپس پاکستان پہنچی ‏ہیں، چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئی ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق کین سائینو ویکسین کی 1 لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچی ہیںِ جبکہ سائینو ویک ویکسین کی ‏‏10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد آج سے سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے ‏افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسینیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا، شہری کسی بھی سینٹر سے ‏ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسینیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک ‏میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    خیال رہے ملک میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین ‏افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

  • ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کو پکڑنے کیلیے انوکھا فیصلہ

    ایئرپورٹ پر کوورنا مریضوں کو پکڑنے کیلیے انوکھا فیصلہ

    بیرون ملک سے آنے والے کوورنا مریض پکڑنے کےلیے انوکھا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ سراغ رساں کتے ‏ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔

    یہ فیصلہ جعلی کورونا رپورٹس سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے ‏بعد کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد ایئر پورٹ پر سراغ رساں کتوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے اور سراغ رساں ‏کتے ایئر پورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے۔

    پاک فوج ایئر پورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، سراغ رساں کتے12مئی سےتعینات ‏ہوں گے، اسلام آبادایئرپورٹ انتظامیہ نےاےسی سی ٹیم کوداخلےکی اجازت دے دی ہے۔

    وزارت صحت کی 4رکنی ٹیم اسلام آبادایئرپورٹ پرتعینات ہوگی، وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ ‏مسافرسےکورونا ٹیسٹ کیلئےنمونہ لےگی۔ ایئرپورٹ پروزارت صحت کی ٹیم دوشفٹوں میں تعینات ‏رہےگی۔

    مختلف ممالک میں کتوں کوکورونامریضوں کی نشاندہی کی تربیت دی گئی ہے۔مختلف ممالک میں ‏ایئرپورٹ پرتربیت یافتہ کتوں سےمددلی جارہی ہے۔

    دوسری جانب جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات کا سول ایوی ایشن اتھارٹی ‏نے ‏نوٹس لے لیا۔ ‏

    پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سول ایو ی ایشن ‏کا ‏کہنا ہے کہ کچھ مسافروں نے جعلی پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ایسے ‏‏مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔

    سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی ‏‏کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ ‏‏کرائیں۔

    سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ درست کیوآرکوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں ‏‏کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی قابل قبول نہیں ہوگی، ایسے مسافر جو پاس ٹریک ایپ میں ‏‏رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں۔

    سی اےاے نے کہا ہے کہ تمام ایئرلائینز ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروائیں، سول ایوی ایشن ‏‏کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز،اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔

  • قوم کے لیے بڑی خوش خبری، چاروں صوبوں کے سیوریج کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا

    قوم کے لیے بڑی خوش خبری، چاروں صوبوں کے سیوریج کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا

    اسلام آباد: ملک کے سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع قومی صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے غائب ہونے لگا ہے، چاروں صوبوں کے سیوریج کا پانی پولیو وائرس سے پاک نکلا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک کے 60 سے زائد مقامات کے گٹرز کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا تھا، جانچ کے دوران طویل عرصے بعد کسی بھی شہر کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    پولیوٹیسٹ کے لیےگٹرز سے نمونے 8 تا 23 اپریل کو لیے گئے تھے، جن علاقوں سے نمونے حاصل کیے گئے تھے ان میں مچھر کالونی، خمیسو گوٹھ کراچی، سکھر کےگٹر، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈی جی خان کے علاقے شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، لورالائی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، بنوں کے گٹروں کے نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

    ذرائع نے بتایا کہ کرونا کی پہلی لہر کے بعد پولیو کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی، پہلی لہر کے بعد ملک میں بھرپور انسداد پولیو مہم چلائی گئی، اور ملک کے دور دراز علاقوں میں روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق روٹین ایمونائزیشن میں بہتری سے انسداد پولیو مہم کے نتائج مثبت آئے، یاد رہے کہ ملک میں گزشتہ برس کا آخری پولیو کیس نومبر میں سامنے آیا تھا۔

  • کورونا علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مقرر

    کورونا علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مقرر

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا ادویات مہنگی فروخت والوں کے گرد شکنجہ ‏کسنے کا فیصلہ کر لیا۔

    کورونا علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتیں مقرر کرکے فہرست جاری کر دی گئی۔ ‏ڈریپ نے کورونا ادویات کی پرائس لسٹ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف کے مطابق کورونا کی مختلف مقدار اور کمپنیز کی 36 ادویات ‏کی قیمتیں مقرر کی ہیں، اینٹی وائرل انجکشنز، اینٹی بائیوٹک ٹیبلٹس، کیپسول کی قیمت مقرر کی ‏گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلقہ 27 انجکشنز، 7 ٹیبلٹس، 2 کیپسول کی قیمت مقرر کی ہے۔ ‏ریمیڈیسویر، ایکٹیمرا انجکشن کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی۔ ایکٹیمرا 200 ایم جی ‏انجکشن کی قیمت 39689 مقرر ہے۔

    ایکٹیمرا 400 ایم جی انجکشن کی قیمت 79378 اور ریمیڈیسویر انجکشن کی قیمت 5680 روپے ‏مقرر کی گئی ہے۔

    سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ زائد قیمت پر ادویات کی فروخت خلاف قانون تصور کی جائے گی، ‏زائد قیمت، بلیک مارکیٹنگ والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی، کورونا ادویات بارے شکایات، ‏رہنمائی کیلئے فوکل پرسن مقرر ہیں شہری خریداری سے قبل فوکل پرسن سے ادویات کی قیمت ‏معلوم کریں۔

  • پاکستان میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ تاخیر کا شکار

    پاکستان میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین ایک روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کا شیڈول تبدیل ہوگیا، کوویکس نے پاکستان کو ویکسین شیڈول میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے کرونا ویکسین ایک دن تاخیر سے 8 مئی کو ملے گی، مذکورہ ویکسین 7 مئی کو پاکستان پہنچنا تھی۔ ویکسین شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی کرونا ویکسین جنوبی کورین ساختہ ہے، جنوبی کوریا سے کرونا ویکسین غیر ملکی ایئر لائن پاکستان لائے گی۔

    کوویکس پاکستان کو پہلی کھیپ ایسٹرا زینیکا ویکسین فراہم کر رہا ہے، کوویکس پاکستان کو پہلی کھیپ میں 12 لاکھ ویکسین ڈوزز فراہم کر رہا ہے۔

    پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • اہم فیصلے، 8 سے 16 مئی تمام تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بند

    اہم فیصلے، 8 سے 16 مئی تمام تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بند

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی ‏سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل محمودالزمان کی زیرصدارت این سی او ‏سی کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان سمیت متعلقہ وفاقی و صوبائی ‏حکام نے شرکت کی۔

    این سی اوسی نے وفاقی و صوبائی اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ‏ہے۔ مانیٹرنگ ٹیمیں وفاقی، صوبائی، ضلعی سطح پرایس اوپیزپرعمل درآمدیقینی بنائیں گی۔ ‏مانیٹرنگ ٹیمیں 8 سے16 مئی تک ایس اوپیز پرعمل درآمدیقینی بنانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ ‏

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی اور سیاحت پر ‏مکمل پابندی ہوگی، پکنک اسپاٹس، ٹوریسٹ ریزورٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بندہوں گے ‏تفریحی مقامات کےاطراف ہوٹلز اورریسٹورنٹس بندرہیں گے، سیاحتی مقامات پر جانے والے راستے ‏مکمل بندرکھےجائیں گے جب کہ شمالی علاقہ جات، سی ویو، ساحلی علاقے بند رہیں گے۔

    این سی او سی کے مطابق کھانےپینےکی دکانیں، گروسری، پمپس، بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے ‏رہیں گے، 8 سے16 مئی کےدوران آزادکشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ آبائی علاقےجاسکیں گے۔