Author: جہانگیر خان

  • کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرےگا

    کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرےگا

    پاکستان کو کوویکس کے تحت کورونا ویکسین کی فراہمی رواں ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو کوویکس کے تحت ویکسین کی پہلی کھیپ ہفتے کو فراہم کی جائے ‏گی۔ پاکستان کو کوویکس کےتحت آسٹرازنیکا کی12لاکھ ڈوز ملیں گی۔

    پاکستان کورونا سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ہے۔ کوویکس پاکستان کی 20فیصدآبادی کو ‏مفت ویکسین فراہم کرےگا۔

    کوویکس منصوبہ

    کوویکس کرونا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قائم ایک منصوبہ ہے جس کی قیادت مشترکہ طور ‏جی اے وی آئی ویکسین گروپ، عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی تیاریوں سے متعلق اتحاد ‏کی جانب سے کی جارہی ہے جس کا مقصد حکومتوں کی جانب سے کووڈ-19 ویکسینز کی ذخیرہ ‏اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    اس مشن کے تحت دنیا میں سب سے زیادہ خطرے کا شکار ملک کو سب سے پہلے ویکسین کی ‏فراہمی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس وقت دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ‏ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ویکسین کی حتمی تیاری کے بعد ان کی خوراکیں دیگر ممالک کو فرہم کی جائیں ‏گی۔

  • اب تک کتنے شہریوں‌ نے خود کو کرونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا؟ اعداد و شمار جاری

    اب تک کتنے شہریوں‌ نے خود کو کرونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا؟ اعداد و شمار جاری

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں چالیس سال یا اُس سے زائد عمر کے شہریوں کو حکومت کی جانب سے کرونا ویکسی نیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمۂ صحت کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے والے شہریوں کے جاری اعداد و شمار جاری کیے گئے۔

    محکمۂ صحت کے ذرائع کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کروانے والے شہریوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق آج دو مئی تک چالیس لاکھ 33 ہزار 170 شہریوں نے ویکسین کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروایا، جن میں 24 لاکھ سے زائد مرد اور 16 لاکھ سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: عید الفطر کے موقع پر ویکسینیشن سینٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

    یہ بھی پڑھیں: این سی او سی کا 60 سالہ افراد کو واک ان ویکسینیشن سہولت دینے کا فیصلہ

    اسے بھی پڑھیں: کرونا ویکسی نیشن : چالیس سے 49 سال کی عمر کے لوگوں کی رجسٹریشن کا آغاز

    ذرائع کے مطابق 25 خواجہ سراؤں نے بھی خود کو ویکسین کے لیے رجسٹرڈ کروایا۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کروائی۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چالیس سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کی کرونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن جاری ہے جبکہ برزگ شہریوں کو اب یہ سہولت میسر ہے کہ وہ  کسی بھی سینٹر پر جاکر اصلی شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

  • حکومت کا یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    حکومت کا یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: این سی او سی نے اکیسویں رمضان المبارک کو یوم علیؓ کی شہادت کے جلوسوں سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اہم اجلاس ہوا، این سی اوسی اجلاس میں اسدعمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں، وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مذہبی امور نور الحق اقادری اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ صوبائی چیف سیکریٹریز نےبذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام نےکرونا پھیلاؤ کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

    وفاقی، صوبائی صحت و متعلقہ حکام کی بریفنگ کے بعد حکومت نے یوم حضرت علیؓ کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم حضرت علیؓ کی ماتمی مجالس محدود پیمانے پر منعقد ہوں گی، جس میں محدود افراد شریک ہوسکیں گے، ماتمی مجالس پر مساجد و تراویح والی ایس او پیز لاگو ہونگی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم حضرت علیؓ سے متعلق فیصلوں پر عمل کےلیےعلماسےمدد لینےکافیصلہ کیا ہے، صوبائی و ضلعی سطح پر علما و مشائخ سے مدد لی جائے گی۔

    واضح رہے کہ خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کا یوم شہادت اکیس رمضان المبارک کو منایا جاتا ہے، اس روز شیر خدا کی یاد میں بڑے بڑے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے، جس کے باعث اموات کی تعداد میں یومیہ اضافہ ہورہا ہے۔کرونا لہر کی تیسری وبا کے باعث پاکستان کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ بھی جاری ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مخصوص علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن بھی لگایا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

    اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دنیاکےمختلف ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کےنظام صحت پرکوروناکادباؤبڑھ رہاہے، اسی تناظر میں پاکستان آنےوالی ایئرٹریفک میں80فیصد کمی کافیصلہ کیا ہے۔

    ایئرٹریفک کو20فیصدتک محدود کیاجائےگا اور فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 تا 20مئی نافذ العمل رہیں گی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی لسٹ میں تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے اور پاکستان آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ،قرنطینہ پروٹوکول واضع کئے ہیں، پاکستان آنے والے مسافر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قواعد پرعمل کریں گے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے وطن واپس آ سکیں گے تاہم پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافرکیلئےمنفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دی گئی تھی،اعلامیے میں کہا تھا کہ پاکستان آنےوالوں کیلئے72گھنٹےقبل پی سی آرمنفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی ، پاکستانی ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والوں کا دوبارہ ریپڈکروناٹیسٹ ہو گا۔

  • پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ

    پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 5 سے 20 مئی تک پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد کی تین مئی سے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں 5 سے 20 مئی تک پاکستان آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں 18 مئی کو پروازوں پر پابندی سے متعلق دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں آکسیجن کی پیداوار اور دستیابی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

    عید کی تعطیلات میں انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی، عید کی تعطیلات میں تمام سیاحتی مراکز بھی بند رہیں گے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    این سی او سی نے عید کی تعطیلات میں شہریوں سے گھروں پر رہنے کی ہدایت کی، 5 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلنڈر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر زائد تعطیلات دے دی ہیں، جمعتہ الوداع، نماز عید کیلئے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات دس تا پندرہ مئی تک ہوں گی، عید پر لازمی سروسز کےعلاوہ کاروبار،مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی، گروسری، میڈیکل اسٹور،اسپتال،ویکسی نیشن سینٹر، بیکریز، پیٹرول پمپس، چکن، سبزی، فروٹ شاپس کھلی رہیں گی جبکہ چاند رات کو مہندی بازار،جیولری، کپڑوں کے اسٹال بند رہیں گے۔

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری ، قوم کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ سےہو گا،این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قوم کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے سے بڑی خوشخبری آگئی ، ذرائع این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کاآغاز آئندہ ماہ کے آغاز سے ہو گا، اس حوالے سے این آئی ایچ میں کورونا ویکسین تیاری کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائنو کی ایجاد کردہ کورونا ویکسین این آئی ایچ میں تیارہوگی، این آئی ایچ میں کین سائینوسنگل ڈوزکورونا ویکسین تیار کی جائےگی اور  یہ مقامی تیارسنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیارکرےگا اور ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرےگی۔

    این آئی ایچ کے ماہرین کی کورونا ویکسین سازی کی تربیت جاری ہے، کین سائنوٹیم پاکستانی ماہرین کو ویکسین سازی کی تربیت دے رہی ہے، پہلاکورونا ویکسین بیچ چینی ماہرین کی موجودگی میں تیار کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے کوروناویکسین کاخام مال چند روز میں پاکستان پہنچنےکاامکان ہے ، این آئی ایچ کی تیار کردہ کوروناویکسین ملک میں دستیاب ہوگی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکسین کی 2کروڑ خوراکیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی، چینی کمپنی ویکسین کی 2کروڑ ڈوز کے لیے خام مال فراہم کرے گی تاہم آغاز میں کورونا ویکسین کی محدودخوراکیں تیارکی جائیں گی۔

  • پاکستان میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    پاکستان میں آکسیجن کی قلت کا خدشہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا صورتحال کے پیش نظر آکسیجن گیس کے کسی بحران نمٹنے کیلئے آکسیجن سلنڈرزاور کنسنٹریٹرز درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق آکسیجن گیس کےکسی بحران سےنمٹنے کیلئے قبل از وقت انتظامات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آکسیجن سلنڈرز اور کنسنٹریٹرز درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے این سی او سی کو آکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن سیلنڈرزاور کنسنٹریٹرز درآمد کا فیصلہ وزارت صنعت نے کیا ہے، آکسیجن سیلنڈرز، کنسنٹریٹرز برآمد کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق سلنڈرزدرآمدکافیصلہ ملک میں گیس کی بلاتعطل سپلائی اور اسپتالوں کو آکسیجن سپلائی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، اضافی سیلنڈرز دستیابی پرہیلتھ سیکٹر کوفراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں نجی شعبے کے سلنڈرز غائب ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں، نجی شعبے میں آکسیجن سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

    یاد رہے آکسیجن کااستعمال معمول سے5گنازائدہے ، جس کے بعد  لاہور کے  7 بڑے اسپتالوں میو، سروسز ،جناح ،لاہور جنرل ،گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاید میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔

  • این سی او سی کی عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز

    این سی او سی کی عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز

    اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عید الفطر کے موقع پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے پیشِ نظر این سی او سی نے عید الفطر پر ہفتہ بھر کے لیے تعطیلات دینے کی تجویز دی ہے، این سی او سی نے عید سے دو روز قبل سے تعطیلات دینے کی تجویز دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے عید الفطر کے موقع پر نقل و حمل روکنے کی بھی تجویز دی ہے اور عید الفطر پر شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

    نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے عید الفطر پر سیاحتی مقامات بند رکھنے بھی تجویز دی گئی ہے، سیاحتی مقامات کی بندش سے شہریوں کی نقل و حمل محدود ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے متعلق سفارشات، متعلقہ اداروں کو ارسال کردی گئی ہیں، تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    قبل ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 50 ہزار 161 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کے 4 ہزار 825 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.61 فی صد رہی۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 932 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 6 لاکھ 94 ہزار 46 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 862 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 89 ہزار 219 ہے۔

     

  • غیر ملکیوں کی ویکسی نیشن سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    غیر ملکیوں کی ویکسی نیشن سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

    اسلام آباد: ملک میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کی ویکسی نیشن کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے غیر ملکیوں کی ویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں کمی کا فیصلہ، کیا ہے، اسی تناظر میں غیر ملکیوں کی ویکسی نیشن کےلیےعمر کی حد ساٹھ سے پچاس سال کر دی گئی ہے، عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی کرونا ویکسی نیشن کاحکم نامہ پانچ اپریل کو جاری ہوا تھا، فیصلے سے پاکستان میں مقیم غیر ملکی ہیلتھ ورکرز، شہری مستفید ہونگے تاہم پچاس سال سےزائد عمر کےغیر ملکی کرونا ویکسی نیشن کراسکیں گے۔

    دوسری جانب این سی او سی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لئے چالیس سال سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ اگر آپ 40 سال یا اس سے اوپر کے ہیں تو رجسٹریشن کرالیں، 50 سال سے اوپر کے افراد کی واک ان ویکسین کل سے شروع ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کیسز 8 لاکھ کا ہندسہ پار کر گئے

     نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گزشتہ روز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 70 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا انفیکشن سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 187 ہو گئی ہے، جب کہ ملک میں 8 لاکھ 452 پازیٹو کرونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

  • پاکستان نے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی

    پاکستان نے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی

    اسلام آباد: پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی تمام خریداری دوست ملک چین سے کی ہے، کورونا ویکسین کی خریداری 3 چینی کمپنیوں سے کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3 کروڑ 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں، پاکستان نے کین سائنو کی سنگل ڈوز 2 کروڑ خوراکیں خریدی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55 لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچی تھی، چین سے اب تک کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچ چکی ہیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔

    چین پاکستان کو سائینو فارم ویکسین کی 15 لاکھ ڈوز بطور تحفہ دے چکا ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل 2 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

  • کورونا کا پھیلاؤ : بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع

    کورونا کا پھیلاؤ : بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع

    اسلام آباد : جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اسپتالوں کی صورتحال اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر آئے گا۔

    این سی اوسی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ وار2دن کی پابندی میں17مئی تک توسیع کردی۔

    این سی او سی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ ناگزیر ہوگا، حالات کی خرابی پرہائی رسک شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

    لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ فریقین کی مشاورت سے ہو گا، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، لاک ڈاؤن سے وبا کا پھیلاؤ کا سد باب کیا جائے گا۔

    مجوزہ پابندیوں میں مارکیٹ، شاپنگ مالز، غیرضروری سروسز کی بندش ، تعلیمی اداروں، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بندش شامل ہے, پاک فوج، ایف سی اور رینجرز سے بوقت ضرورت تعاون لیا جائے گاصوبوں کی درخواست پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے تعاون فراہم کریں گے۔