Author: جہانگیر خان

  • چین نے پاکستان میں ‘کین سائینو ویکسین’ کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی

    چین نے پاکستان میں ‘کین سائینو ویکسین’ کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد: چین نے پاکستان میں کین سائینو ویکسین کے ہنگامی استعمال کیلئے اجازت مانگ لی، پاکستان میں ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستان میں کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگ لی ، اس حوالے سے کین سائینو نے ویکسین رجسٹریشن کیلئے ڈریپ کودرخواست دے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کین سائینونےویکسین کلینیکل ٹرائلزفیزتھری کاڈیٹاجمع کرادیا ، کین سائینو نے پاکستان میں کوروناویکسین کےکلینیکل ٹرائلز منعقد کئے ، جس میں 18ہزارپاکستانی کین سائینو کے فیزتھری ٹرائلزکاحصہ بنےتھے، ویکسین کےکلینیکل ٹرائلزکےنتائج حوصلہ افزا ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کے مطابق کین سائینوکی کوروناویکسین محفوظ،موثرہے، ڈریپ رجسٹریشن بورڈکین سائینوکوروناویکسین کی منظوری دےگا، رجسٹریشن بورڈکےآئندہ اجلاس میں چینی ویکسین کی منظوری کا امکان ہے۔

    کین سائینو نے ویکسین چینی ملٹری میڈیکل سائنسز اکیڈمی کے تعاون سے تیار کی ، کین سائینوکوپاکستان میں کلینیکل ٹرائلزکی اجازت اگست   2020میں ملی اور ٹرائلزکا آغاز22 ستمبر 2020کوہواتھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کین سائینوکےفیزتھری کلینیکل ٹرائلز5 ماہ جاری رہے، کلینکل ٹرائلزلاہور،کراچی، اسلام آبادمیں ہوئے تھے۔

    وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ کین سائینوکی کوروناویکسین ایک خوراک پرمشتمل ہے، ویکسین کی قیمت 5ڈالرسےکم ہوگی،یہ ویکسین منفی دو تا8 درجہ حرارت پر ذخیرہ ہوتی ہے۔

  • چینی ویکسین کے بعد ایک اور ویکسین کی پاکستان میں دستیابی، عوام کیلئے حوصلہ افزا خبر

    چینی ویکسین کے بعد ایک اور ویکسین کی پاکستان میں دستیابی، عوام کیلئے حوصلہ افزا خبر

    اسلام آباد : گاوی نے پاکستان کو فائزر کی کورونا ویکسین فراہمی سے آگاہ کردیا، فائزر کی کورونا ویکسین آئندہ ماہ پاکستان آنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ساختہ کورونا ویکسین پاکستان آئے گی، گاوی نےپاکستان کو فائزر کی کورونا ویکسین فراہمی سے آگاہ کردیا، پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کوویکس کےپلیٹ فارم سے ملے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی چندلاکھ خوراکیں فراہم کرےگا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کا پابند ہے، فائزر کی کورونا ویکسین آئندہ ماہ پاکستان آنےکاامکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین رواں ماہ ملنا شروع ہو گی، کوویکس پاکستان کو آسٹرازنکا اور فائزر کی کورونا ویکسین فراہم کرے گا۔

    کوویکس پاکستان کی 20فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کر رہا ہے اور کوویکس نے پاکستان کو پہلے فیز میں 17 ملین ڈوزز فراہمی کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا  کہ 60 سال سے زائد العمر افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا  تھا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جبکہ  روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ملک گیر انسداد کورونا مہم کا آغاز کریں گے ، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا صورتحال سمیت کورونا ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آگئی، وزیراعظم کل افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین دی جائے گی جبکہ 18سال سے کم عمر بچوں کو ابھی کورونا ویکسین نہیں دی جائے گی۔

    اجلاس میں پی ایس ایل میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت پر بھی غور کیا گیا کہ اسٹیڈیم میں محدود لوگوں کو اجازت دی جائے۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پہلے فیز میں حساس 15 شہروں کےفرنٹ لائن ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی، آئسولیشن مراکز،نجی، سرکاری اسپتالوں کے عملے کی ویکسی نیشن ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک گیرانسداد کورونا مہم کا آغاز کل دن 11بجے این سی او سی میں ہو گا، وفاق، صوبوں میں انسداد کورونامہم کا آغاز بیک وقت ہو گا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک بھر سے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن جاری ہے، رجسٹرڈفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار سےتجاوزکر چکی ہے،31 مارچ سےقبل ملک کے ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن مکمل کی جائےگی۔

  • وفاقی حکومت کا انسداد کوروناویکسین مہم 3فروری سےشروع کرنے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت کا انسداد کوروناویکسین مہم 3فروری سےشروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے انسداد کوروناویکسین مہم 3 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ویکسین کی پہلی کھیپ کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے، ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کاعملں 3 فروری سے شروع ہو گا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچ چکا ہے ، کورونا ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی اسٹوریج سینٹر میں منتقل کیا جائے گا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ہیلتھ گائیڈلائنزمدنظررکھتےہوئےویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائےگی، ویکسین کی منتقلی کے پلان کواین سی او سی حتمی شکل دےچکا ہے، وقت بچانے کے لئے سندھ ، بلوچستان اور جی بی کوویکسین طیاروں سےفراہم کی جائے گی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ کوروناکیخلاف جنگ لڑنےوالےفرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکولگائی جائے گی ، ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن کافیصلہ فریقین کی مشاورت سےہوا، فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اصل ہیروزہیں جووبا کیخلاف لڑرہے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکزقائم کئے جا چکے ہیں، ویکسی نیشن کا تمام ترعمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189، سندھ میں14مراکز ، کےپی میں280، بلوچستان میں44،اسلام آبادمیں14ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے گئے جبکہ آزادکشمیر میں25اورجی بی میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی۔

    این سی او سی پوری ویکسی نیشن مہم کے دوران نروسینٹر کے طورپر کام کرے گا، ویکسی نیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل سطح پربھی کور سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کاعمل نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کےساتھ کم انسانی مداخلت سے ہوگا، ویکسی نیشن کاعمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا۔

  • پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ "کرونا ویکسین ” لینے چین روانہ

    پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ "کرونا ویکسین ” لینے چین روانہ

    اسلام آباد: پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاک فضائیہ کاخ صوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین لانے کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا ویکسین لینے کیلئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ آئی ایل 78 نورخان ایئربیس سے چین روانہ ہوگیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہونگے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کرینگے۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔این سی او سی کے مطابق خصوصی طیارہ چین سےکرونا ویکسین کی پہلی کھیپ لائےگا، اسلام آباد میں کرونا ویکسین کی اسٹوریج کےانتظامات مکمل ہیں، اس کے علاوہ ملک بھر میں اس کی ترسیل کےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے، سندھ، بلوچستان میں کروناویکسین بذریعہ ہوائی جہازبھجوائی جائےگی۔

    ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ،این ڈی ایم اے کنٹینر،کولڈباکسز،ڈرائی آئس فراہم کرےگی۔

    این سی اوسی میں خصوصی ویکسین نرو سینٹر قائم کیا گیا ہے جبکہ صوبائی،ضلعی سطح پر ویکسین مراکز قائم ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کا ٹرائل مکمل

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین جلد پاکستان آجائیں گی۔

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

  • چین سے کرونا ویکسین لانے کے لئے پاک فضائیہ کی خدمات لینے کا فیصلہ

    چین سے کرونا ویکسین لانے کے لئے پاک فضائیہ کی خدمات لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چین سے کرونا ویکسین کو پاکستان لانے کے لئے پاک فضائیہ کی خدمات لینےکا فیصلہ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کل صبح کرونا ویکسین لینے کی غرض سے چین روانہ ہوگا، کرونا ویکسین پاک فضائیہ کے آئی ایل 78طیارے کے زریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو پاکستان کے حوالے کرنے سے قبل بیجنگ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، تقریب کے مہمان خصوصی چینی وزیراعظم ہونگے، جہاں وہ کرونا ویکسین کو پاکستانی وفد کے حوالے کرینگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ یکم فروری تک چین سے کرونا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ جائے گی، ابتدائی کھیپ میں پانچ لاکھ ویکسین پاکستان پہنچائی جارہی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرونا ویکسین: چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ چین سےکرونا ویکسین خصوصی کنٹینرز میں پاکستان لائی جائےگی،پاکستان پہنچنے کے بعد ویکسین کو ای پی آئی کے مرکزی کولڈ اسٹور میں ذخیرہ کیا جائے گا، ای پی آئی مرکز سےکرونا ویکسین کو صوبوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

    ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ،این ڈی ایم اے کنٹینر،کولڈباکسز،ڈرائی آئس فراہم کرےگی۔

  • ملک بھر کی جامعات کب سے کھولی جائیں؟ فیصلہ ہوگیا!

    ملک بھر کی جامعات کب سے کھولی جائیں؟ فیصلہ ہوگیا!

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

  • کرونا ویکسین: چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    کرونا ویکسین: چین نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قوم کو خوشخبری سنادی ہے کہ چین نے حکومت پاکستان کو کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی او سی کے خصوصی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے حکومت پاکستان کو پانچ لاکھ کرونا ویکسین کا عطیہ کیا ہے، چین کی جانب سے عطیہ کی گئی ویکسین جلد پاکستان آجائیں گی۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیگی وہ مفت فراہم کی جائیگی، صحت سے متعلق عوام کو درست آگاہی دینا ہمارا فرض ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن کیلئے ملک بھر سے چار لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکےہیں۔

    اس سے قبل بیس جنوری کو معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ویکسین بغیر کسی چارج کے مفت فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں طبی عملے اور 60 سال کی عمر سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بڑی خوش خبری، حکومت نے کرونا ویکسین مفت لگانے کا اعلان کر دیا

    معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ سائنو فارم اور کنسائنو نامی کمپنیوں سے کرونا ویکسین کی فراہمی کے لیے گفتگو جاری ہے، ویکسین کی خریداری کے ساتھ اس کی نقل و حرکت اور ذخیرے کے لیے اقدامات بھی ضروری ہیں، ویکسین فراہم کرنے کا طریقہ کار بنایا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا ڈریپ نے 2 کرونا ویکسینز کی منظوری دی ہے، کرونا ویکسین سائنو فارم کی افادیت 80 فی صد ہے، سائنو فارم یو اے ای سمیت کئی ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے، پاکستان میں ویکسین ٹرائلز میں 17500 افراد نے حصہ لیا تھا، کرونا ویکسین کی بڑی ڈیمانڈ ہے، حکومت کی تمام مشینری ویکسین کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔

  • انسداد کورونا مہم کیلئے خصوصی عملے کی تیاری کا آغاز ہوگیا

    انسداد کورونا مہم کیلئے خصوصی عملے کی تیاری کا آغاز ہوگیا

    اسلام آباد: انسداد کورونامہم کے لیے خصوصی عملے کی تیاری کا آغاز ہوگیا، اس مہم کیلئے عملے کی ٹریننگ ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس(ای پی آئی) اور نادرا کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ ای پی آئی اور نادرا کےم اہرین کی کوروناویکسی نیشن کی ٹریننگ جاری ہے، عملے کی کوروناویکسی نیشن اور ریکارڈمینجمنٹ سسٹم کی ٹریننگ ہوگی، انسدادکورونا مہم کیلئے ملک بھر میں عملے کی ٹریننگ مرحلہ وار ہوگی، ٹرینڈ عملہ پہلے فیز میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن کرے گا۔

    ذرایع نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں عملے کے ٹریننگ سیشنز 15 جنوری تک منعقد ہوں گے، پہلے فیز میں کوروناویکسی نیشن کے ماسٹرز ٹرینرز تیار کیے جا رہے ہیں، صوبائی ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ 11جنوری تک مکمل ہوگی۔

    ذرایع کے مطابق کے پی، آزادکشمیر اور جی بی کے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے ماسٹرٹرینرز کی ٹریننگ صوبائی ای پی آئی میں ہوری ہے، ماسٹرٹرینرز صوبوں میں ضلعی اور تحصیل سطح عملے کی ٹریننگ کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرایع نے مزید کہا ہے کہ ضلعی اور تحصیل سطح کے عملے کی ٹریننگ11 سے 15 جنوری تک ہوگی، توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات انسداد کورونا ویکسی نیشن مہم چلائے گا، ای پی آئی پہلے ویکسی نیشن فیز میں محکمہ صحت کی معاونت کرے گا۔

  • پولیس فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ ستی کا پوسٹمارٹم مکمل

    پولیس فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ ستی کا پوسٹمارٹم مکمل

    اسلام آباد : پمز اسپتال میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق 21 سالہ اسامہ ستی کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس فائرنگ سےجاں بحق 21 سالہ اسامہ ستی کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ، پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ ستی کا پوسٹ مارٹم سنیئر ایم ایل اونے کیا اور ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسامہ ستی کو 6 گولیاں لگی ہے، تمام گولیاں عقبی جانب سے لگی ہیں، ایک گولی سر کی عقبی جانب، ایک بائیں بازو پر لگی جبکہ چار گولیاں کمرپر لگیں۔

    یاد رہے آج اسلام آباد جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ رات کو کال آئی گاڑی سوارڈاکوشمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہےہیں، اےٹی ایس پولیس کےاہلکارجوگشت پرتھےنےمشکوک گاڑی کا تعاقب کیا، پولیس نےکالےشیشوں والی گاڑی کوروکنے کی کوشش کی، روکنےکی کوشش پرڈرائیور نے گاڑی نہ روکی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نےمتعدد بارجی 10تک گاڑی کاتعاقب کیا اور نہ رکنے پرگاڑی کے ٹائروں پرفائر کئےگئے، بدقسمتی سے 2 فائرگاڑی ڈرائیور کو لگ گئے جس سےاس کی موت ہوگئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی پرفائرنگ کرنے والے5اےٹی ایس اہلکاروں گرفتار کرکے تھانہ رمنامیں منتقل کردیا تھا ، اہلخانہ کی جانب سےدرخواست کے بعد مقدمے کا اندراج ہو گا۔