Author: جہانگیر خان

  • طلبا کیلیے بڑی خوشخبری، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی

    طلبا کیلیے بڑی خوشخبری، میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی

    طلبا کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا تعین کر دیا ہے۔ میڈیکل کالجز فیسوں کی منظوری میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نےدی۔ پی ایم ڈی سی نے فیسوں کی سفارشات خصوصی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کا لجزکی سالانہ فیس 18لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نجی میڈیکل کالج فیس کی زیادہ سےزیادہ فیس کی حد 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    نجی میڈیکل کالجز 25لاکھ سالانہ سے زائدفیس وصول نہیں کر سکیں گے۔

    میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ مہنگائی کی شرح کے تناسب سے ہو گا۔ میڈیکل کالج کی سالانہ فیس میں اضافہ پی ایم ڈی سی کرےگی،ذرائع

    فیسوں کے فیصلے کا اطلاع آغا خان یونیورسٹی سمیت تمام کالجز پر ہو گا۔ فیسوں کے فیصلے کا اطلاق نجی ڈینٹل کالجز پر بھی ہو گا۔

    اس حوالے سے خصوصی کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر، وزیرمملکت امور صحت کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں نجی میڈیکل کالجز کی نمائندہ تنظیم پامی کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

    ان کے علاوہ سیکرٹری صحت، لا ڈویژن، ایچ ای سی حکام، سرکاری ونجی میڈیکل جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالجزکی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو گا۔ نجی میڈیکل کالج فیس میں اضافہ کارکردگی، مالی گوشوارے کےتحت ہو گا۔ نجی میڈیکل کالج فیس میں اضافہ فی طالبعلم اخراجات کو مدنظر رکھ کر ہو گا۔

  • پی پی سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، ن لیگ کی گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی

    پی پی سے مذاکرات میں اہم پیشرفت، ن لیگ کی گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گورنر پنجاب کی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور ن لیگ نے ان کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کی گاڑی پرانی ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر ن لیگ نے اپنی حلیف جماعت کو گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے اس دور میں ن لیگ نے گورنر پنجاب کے آبائی حلقے میں سیاسی اور انتظامی مداخلت نہ کرنے اور انتخابی ضلع سے متعلقہ تمام شکایات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیشتر تحفظات جلد دور ہونا شروع ہو جائیں گے اور پنجاب حکومت اٹک میں ترقیاتی کاموں کیلیے خصوصی فنڈز جاری کرے گی۔

  • اسلام آباد کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وار شمسی توانائی پر منتقل کیا جائےگا، پہلےمرحلے میں پمز اسپتال، پولی کلینک اور دوسرے مرحلے این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سولر پر منتقل ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت نے پمز،پولی کلینک سے سولر ائزنگ پلان مانگ لیا، پمز،پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا۔

    پی ایس ڈی پی میں پمز، پولی کلینک سولرئزایشن منصوبے کیلئے فنڈز مختص ہوں گے ، پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیارکر رہی ہیں، سولر پر منتقلی سے بلوں کی مد میں کثیر بچت ہو گی۔

    ذرائع وزارت صحت کا بتانا تھا کہ پمز اسپتال کا ماہانہ بجلی بل 3 کروڑ روپے سے زائد اور پولی کلینک اسپتال کا ماہانہ بجلی بل 70لاکھ روپے سے زائد آتا ہے، ماضی میں عدم ادائیگی پرمتعددبار پمز، پولی کلینک کی بجلی منقطع ہو چکی ہے۔

  • میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا  کے لئے فیسوں  سے متعلق اہم خبر

    میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لئے فیسوں سے متعلق اہم خبر

    اسلام آباد : نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، فیسوں کے حوالے سے جلد ریلیف کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نجی میڈیکل وڈینٹل کالجز کی فیسوں میں کمی کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی گئی، ذرائع نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیسوں سےمتعلق سفارشات کی منظوری دی۔

    نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں سےمتعلق سفارشات خصوصی کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہے، فیسوں کا اعلان نائب وزیراعظم جلدکریں گے، اسحاق ڈارمیڈیکل ایجوکیشن سےمتعلق خصوصی کمیٹی کےسربراہ ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی کم ازکم فیس حد 18 لاکھ مقرر کرنے اور زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس 25 لاکھ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ نجی میڈیکل، ڈینٹل کالج کی فیس میں سالانہ 5 فیصد اضافہ ہوگا، میڈیکل، ڈینٹل کالجز کے نمائندے فیس سفارشات سے متفق ہیں۔

    نجی میڈیکل کالجز کےٹیچنگ اسپتال کے 35 فیصد بیڈز سوشل ویلفیئر کیلئے مختص ہوں گے جبکہ کالجز سالانہ 5 اسکالر شپس دینے کے پابند ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق نجی میڈیکل کالج میں 10 فیصد نشستیں غیر ملکی طلبا کیلئے ہوں گی اور غیر ملکی طلبا کی فیس 15 ہزار ڈالر رکھنے اور اوورسیز پاکستانیوں کا کوٹہ 15 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

    میڈیکل کالجز کی نادار طلبا سے قسط وار فیس وصولی کی تجویز شامل ہیں ، سالانہ 12 تا 15 لاکھ فیس کی تجویز آئی، جسے نجی میڈیکل کالجز نمائندوں نے مسترد کر دیا تھا، نجی میڈیکل کالجز 25 تا 35 لاکھ روپے سالانہ فیس لے رہے ہیں۔

  • بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    اسلام آباد: دنیا کی معروف شخصیت بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس نے وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے وفاقی وزیر صحت کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

    کرسٹوفر ایلس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، انھوں نے لکھا کہ آپ نے چارج سنبھالتے ہی ایمرجینسی سینٹر پولیو اور پولیو ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ آپ اس اہم پبلک ہیلتھ چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    کرسٹوفر ایلس نے لکھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، جیسا کہ گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی آ رہی ہے۔


    پاکستان سے پولیو خاتمہ خواب بن گیا، چاروں صوبوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق


    واضح رہے کہ گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کریں گے۔

  • پاکستان سے پولیو خاتمہ خواب بن گیا، چاروں صوبوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق

    پاکستان سے پولیو خاتمہ خواب بن گیا، چاروں صوبوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ خواب بن گیا ہے، ایک بار پھر چاروں صوبوں کے سیوریج سیمپلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل ریفرنس لیب نے 18 اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق کی ہے، سیوریج لائنز کے سیمپلز میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیو ٹیسٹ کے لیے ماحولیاتی نمونے 21 فروری تا 6 مارچ لیے گئے تھے، سندھ کے 12، پنجاب 2، کے پی میں 2 اضلاع کے سیمپلز پولیو پازیٹو ہیں، اسلام آباد اور بلوچستان کے بھی ایک ضلع کے سیمپلز پولیو پازیٹو ہیں۔

    اسلام آباد، چمن، جنوبی وزیرستان لوئر، اپر کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، لاہور، ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا ہے، بدین، دادو، حیدر آباد، جیکب آباد کے سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


    بروکولی سے تیار مرکب سے شوگر کا علاج دریافت


    شہید بینظیر آباد، سجاول، قمبر، سکھر کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ کراچی ایسٹ، ویسٹ، سنٹرل، کیماڑی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔ ذرائع کے مطابق 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک نکلے۔

    واضح رہے کہ رواں سال ملک میں 6 پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، سندھ سے 4، پنجاب، کے پی سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، جب کہ رواں سال 115 سے زائد سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں۔

  • یوم پاکستان اور عیدالفطر، صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    یوم پاکستان اور عیدالفطر، صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی، ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدی اور ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

    سزاؤں میں کمی کا اطلاق  قتل، جاسوسی، ریاست  مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

    سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

  • خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    خبردار، پنجاب کی مارکیٹ میں جانوروں اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں

    اسلام آباد: ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے جعلی ادویات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویٹرنری اور امراض چشم کی جعلی ادویات پکڑ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب کی درخواست پر ڈریپ نے ریپڈ الرٹس جاری کیے ہیں، جن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ادویات کے 2 بیچ جعلی نکل آئے ہیں، جن میں سے ایک آنکھوں کے قطرے ہیں اور دوسری جانوروں کو لگائے جانے والا انجیکشن ہے۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹ میں ’کلوزن‘ آئی ڈراپس کا بیچ جعلی ثابت ہوا ہے، یہ امراض چشم کی جعلی اینٹی بائیوٹک دوا ہے، اس کا 5 ایم ایل کا بیچ 138 جعلی ہے، جعلی آئی ڈراپس کے پیکٹ پر زنتا فارما حیات آباد پشاور کا پتہ درج ہے، لیبارٹری نے اس کے سیمپل میں سالٹ کی تصدیق نہیں کی۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹوں سے جانوروں کے معروف برانڈ کی جعلی دوا بھی پکڑی گئی ہے، پینیویٹ 5 انجکشن اینٹی بائیوٹک اور اینٹی مائیکروبیل دوا ہے، ڈریپ کا کہنا ہے کہ پینیویٹ انجکشن سٹیریلیٹی ٹیسٹ میں جعلی اور غیر معیاری قرار پایا ہے، یہ پینسیلین سٹریپٹومائیسین سے تیار کردہ ہے، اور اس کا بیچ وی کے 1496 جعلی ہے، اسے 5 اسٹار لیبارٹریز کے برانڈ پر جعلی تیار کیا گیا ہے۔


    حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ


    ڈریپ کے مطابق پینیویٹ انجکشن گائے، بھینس، اونٹ، گھوڑوں کو لگایا جاتا ہے، تاہم جعلی ادویات انسانوں اور جانوروں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، جعلی پینیویٹ انجکشن جانور میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پیدا کرتا ہے، جعلی ادویات کا معیار اور افادیت غیر واضح ہوتی ہے، ان کا استعمال جان لیوا اور علاج متاثر کر سکتا ہے۔

  • حکومت  کا  فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    حکومت کا فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔

    ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔

    پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

    پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس میں پابندی کا فیصلہ ہوا، فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر پابندی کا نفاذ 31 مئی سے ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ پی سی پی 30 مئی کے بعد این او سی درخواستوں پر غور نہیں کرے گی، 30 مئی سے قبل کی فارمیسی سکول، کالجز کی درخواستوں پر غور ہوگا۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ ملک میں فارمیسی انسٹیٹیوٹ کی تعداد غیر موزوں ہے، متعدد ادارے فارمیسی ایجوکیشن کے معیار پر سمجھوتہ کر رہے ہیں۔

    ملک میں متعدد فارمیسی سکول، کالجز کو فیکلٹی کی کمی کا سامنا ہے، فارمیسی سکول، کالجز کو الاٹ کردہ سیٹوں کی تعداد غیر متناسب ہے، گریجویٹ فارماسسٹ ملکی ضرورت پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

    فارمیسی شعبہ میں بیروزگاری خطرناک سطح کو چھو رہی ہے، کورسز جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہیں، فارمیسی کورسز طلبا کی فنی مہارت یقینی بنانے کیلئے ناکافی ہیں، ٹیکنیشن کورسز کرانے والے اداروں کی تعداد 7 سو سے زائد اور فارما ڈی کورسز کرانے والے اداروں کی تعداد 2 سو سے زائد ہے۔

  • بجلی صارفین سے 2 سال میں ٹی وی فیس کی مد میں اربوں روپے وصول

    بجلی صارفین سے 2 سال میں ٹی وی فیس کی مد میں اربوں روپے وصول

    اسلام آباد: بجلی صارفین سے گزشتہ 2 سال کے دوران ٹیلی ویژن فیس کی مد میں اربوں روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریری جواب میں بتایا کہ دو سالوں میں بجلی صارفین سے 18 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پیپکو نے ٹی وی فیس کی مد میں دو سالوں میں بجلی بلوں کے ذریعے 16 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے۔

    تحریری جواب کے مطابق کے الیکٹرک نے بھی دو سالوں کے دوران ٹی وی فیس کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد بجلی صارفین سے وصول کیے۔


    آئی ایم ایف کا مطالبہ ، بجلی صارفین کے لیے پریشان کن خبر


    دریں اثنا، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مختلف کشتی حادثوں میں جاں بحق افراد سے متعلق انکشاف کیا، انھوں نے بتایا کہ 2023 میں یونان کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں میں سے 262 افراد جاں بحق ہوئے۔

    وزیر داخلہ کے مطابق 2024 میں یونان کشتی حادثہ میں 5 پاکستانی جاں بحق ہوئے، جب کہ مراکش کشتی حادثے میں 10 پاکستانی اور لیبیا کشتی حادثہ میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔